80. Abasaعبس

He frowned · Meccan · 42 ayahs · 1 ruku

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

Introduction· خزائن العرفان

Loading…

عَبَسَ وَتَوَلّٰۤی ۟ۙعَبَسَ وَتَوَلّٰٓى

تیوری چڑھائی اور منہ پھیرا (ف۲)

— خزائن العرفان

Tafseer of 80:1

(ف 2) نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے ۔

اَنْ جَآءَهُ الْاَعْمٰى ۟ؕاَنۡ جَآءَهُ الۡاَعۡمٰىؕ‏

اس پر کہ اس کے پاس وہ نابینا حاضر ہوا (ف۳)

— خزائن العرفان

Tafseer of 80:2

(ف 3) یعنی عبداللہ بن اُمِّ مکتوم ۔

شانِ نزول : نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم عتبہ بن ربیعہ ابوجہل بن ہشام اور عبا س بن عبدالمطلب اور اُ بَی بن خلف اور اُمیّہ بن خلف اشرافِ قریش کو اسلام کی دعوت فرمارہے تھے ۔ اس درمیان میں عبداللہ ابنِ اُمِّ مکتوم نابینا حاضر ہوئے اورانہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو بار بار ندا کرکے عرض کیا کہ جو اللہ تعالٰی نے آپ کو سکھایا ہے مجھے تعلیم فرمائیے ، ابنِ اُمِّ مکتوم نے یہ نہ سمجھا کہ حضوردوسروں سے گفتگو فرمارہے ہیں اس سے قطعِ کلام ہوگا یہ بات حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو گراں گذری اور آثارِ ناگواری چہرۂِ اقدس پر نمایاں ہوئے اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم اپنی دولت سرائے اقدس کی طرف واپس ہوئے اس پر یہ آیات نازل ہوئیں ۔ اور نابینا فرمانے میں عبداللہ بن اُمِّ مکتوم کی معذوری کی طرف اشارہ ہے کہ قطعِ کلام ان سے اس وجہ سے واقع ہوا ، اس آیت کے نزول کے بعد سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم عبداللہ بن اُمِّ مکتوم کا اکرام فرماتے تھے ۔

وَمَا یُدْرِیْكَ لَعَلَّهٗ يَزَّكَّىٰٓ ۟ۙوَمَا يُدۡرِيۡكَ لَعَلَّهٗ يَزَّكّٰٓى

اور تمہیں کیا معلوم شاید وہ ستھرا ہو (ف۴)

— خزائن العرفان

اَوْ یَذَّكَّرُ فَتَنْفَعَهُ الذِّكْرٰى ۟ؕاَوۡ يَذَّكَّرُ فَتَنۡفَعَهُ الذِّكۡرٰىؕ

یا نصیحت لے تو اسے نصیحت فائدہ دے

— خزائن العرفان

Tafseer of 80:3–4

(ف 4) گناہوں سے آپ کا ارشاد سن کر ۔

اَمَّا مَنِ اسْتَغْنٰى ۟ۙاَمَّا مَنِ اسۡتَغۡنٰى

وہ جوبے پروا بنتا ہے (ف۵)

— خزائن العرفان

Tafseer of 80:5

(ف 5) اللہ تعالٰی سے اور ایمان لانے سے بسبب اپنے مال کے ۔

فَاَنْتَ لَهٗ تَصَدّٰى ۟ؕفَاَنۡتَ لَهٗ تَصَدّٰىؕ

تم اس کے تو پیچھے پڑتے ہو (ف۶)

— خزائن العرفان

Tafseer of 80:6

(ف 6) اور اس کے ایمان لانے کی طمع میں اس کے درپے ہوتے ہو ۔

وَمَا عَلَیْكَ اَلَّا یَزَّكّٰى ۟ؕوَمَا عَلَيۡكَ اَلَّا يَزَّكّٰٓى

اور تمہارا کچھ زیاں نہیں اس میں کہ وہ ستھرا نہ ہو (ف۷)

— خزائن العرفان

Tafseer of 80:7

(ف 7) ایمان لا کر اور ہدایت پا کر کیونکہ آپ کے ذمّہ دعوت دینا اور پیامِ الٰہی پہنچادینا ہے ۔

وَاَمَّا مَنْ جَآءَكَ یَسْعٰى ۟ۙوَاَمَّا مَنۡ جَآءَكَ يَسۡعٰى

اور وہ جو تمہارے حضور ملکتا (ناز سے دوڑتا ہوا)آیا (ف۸)

— خزائن العرفان

Tafseer of 80:8

(ف 8) یعنی ابنِ اُمِّ مکتوم ۔

وَهُوَ یَخْشٰى ۟ۙوَهُوَ يَخۡشٰى

اور وہ ڈررہا ہے (ف۹)

— خزائن العرفان

فَاَنْتَ عَنْهُ تَلَهّٰى ۟ۚفَاَنۡتَ عَنۡهُ تَلَهّٰى‌

تو اسے چھوڑ کر اور طرف مشغول ہوتے ہو

— خزائن العرفان

Tafseer of 80:9–10

(ف 9) اللہ عزَّوجلَّ سے ۔

كَلَّاۤ اِنَّهَا تَذْكِرَةٌ ۟ۚكَلَّاۤ اِنَّهَا تَذۡكِرَةٌ

یوں نہیں (ف۱۰) یہ توسمجھانا ہے (ف۱۱)

— خزائن العرفان

Tafseer of 80:11

(ف 10) ایسا نہ کیجئے ۔

(ف 11) یعنی آیاتِ قرآن مخلوق کے لئے نصیحت ہیں ۔

فَمَنْ شَآءَ ذَكَرَهٗ ۟ۘفَمَنۡ شَآءَ ذَكَرَهٗ‌ۘ

تو جو چاہے اُسے یاد کرے (ف۱۲)

— خزائن العرفان

Tafseer of 80:12

(ف 12) اور اس سے پندپذیر ہو ۔

فِیْ صُحُفٍ مُّكَرَّمَةٍ ۟ۙفِىۡ صُحُفٍ مُّكَرَّمَةٍ

ان صحیفوں میں کہ عزت والے ہیں(ف۱۳)

— خزائن العرفان

Tafseer of 80:13

(ف 13) اللہ تعالٰی کے نزدیک ۔

مَّرْفُوْعَةٍ مُّطَهَّرَةٍۭ ۟ۙمَّرۡفُوۡعَةٍ مُّطَهَّرَةٍ

بلندی والے (ف۱۴)پاکی والے (ف۱۵)

— خزائن العرفان

بِاَیْدِیْ سَفَرَةٍ ۟ۙبِاَيۡدِىۡ سَفَرَةٍ

ایسوں کے ہاتھ لکھے ہوئے

— خزائن العرفان

Tafseer of 80:14–15

(ف 14) رفیعُ القدر ۔

(ف 15) کہ انہیں پاکوں کے سوا کوئی نہ چھوئے ۔

كِرَامٍ بَرَرَةٍ ۟ؕكِرَامٍۢ بَرَرَةٍؕ‏

جو کرم والے نکوئی والے (ف۱۶)

— خزائن العرفان

Tafseer of 80:16

(ف 16) اللہ تعالٰی کے فرمانبردار ، اور وہ فرشتے ہیں جو اس کو لوحِ محفوظ سے نقل کرتے ہیں ۔

قُتِلَ الْاِنْسَانُ مَاۤ اَكْفَرَهٗ ۟ؕقُتِلَ الۡاِنۡسَانُ مَاۤ اَكۡفَرَهٗؕ

آدمی مارا جائیو کیا ناشکر ہے (ف۱۷)

— خزائن العرفان

مِنْ اَیِّ شَیْءٍ خَلَقَهٗ ۟ؕمِنۡ اَىِّ شَىۡءٍ خَلَقَهٗؕ‏

اُسے کاہے سے بنایا

— خزائن العرفان

Tafseer of 80:17–18

(ف 17) کہ اللہ تعالٰی کی کثیر نعمتوں اور بے نہایت احسانوں کے باوجود کفر کرتا ہے ۔

مِنْ نُّطْفَةٍ ؕ— خَلَقَهٗ فَقَدَّرَهٗ ۟ۙمِنۡ نُّطۡفَةٍؕ خَلَقَهٗ فَقَدَّرَهٗ ۙ‏

پانی کی بوند سے اسے پیدا فرمایا پھر اسے طرح طرح کے اندازوں پر رکھا(ف۱۸)

— خزائن العرفان

Tafseer of 80:19

(ف 18) کبھی نطفہ کی شکل میں ، کبھی علقہ کی صورت میں ، کبھی مضغہ کی شان میں ، تکمیلِ آفرینش تک ۔

ثُمَّ السَّبِیْلَ یَسَّرَهٗ ۟ۙثُمَّ السَّبِيۡلَ يَسَّرَهٗ

پھر اسے راستہ آسان کیا (ف۱۹)

— خزائن العرفان

Tafseer of 80:20

(ف 19) ماں کے پیٹ سے برآمد ہونے کا ۔

ثُمَّ اَمَاتَهٗ فَاَقْبَرَهٗ ۟ۙثُمَّ اَمَاتَهٗ فَاَقۡبَرَهٗ

پھر اُسے موت دی پھر قبر میں رکھوایا (ف۲۰)

— خزائن العرفان

Tafseer of 80:21

(ف 20) کہ بعدِ موت بے عزّت نہ ہو ۔

ثُمَّ اِذَا شَآءَ اَنْشَرَهٗ ۟ؕثُمَّ اِذَا شَآءَ اَنۡشَرَهٗؕ‏

پھر جب چاہا اسے باہر نکالا (ف۲۱)

— خزائن العرفان

Tafseer of 80:22

(ف 21) یعنی بعدِ موت حساب و جزا کے لئے پھر اس کے واسطے زندگانی مقرّر کی ۔

كَلَّا لَمَّا یَقْضِ مَاۤ اَمَرَهٗ ۟ؕكَلَّا لَـمَّا يَقۡضِ مَاۤ اَمَرَهٗؕ

کوئی نہیں اس نے اب تک پورا نہ کیا جو اُسے حکم ہوا تھا(ف۲۲)

— خزائن العرفان

Tafseer of 80:23

(ف 22) اس کے رب کا یعنی کافر ایمان لا کر حکمِ الٰہی کو بجانہ لایا ۔

فَلْیَنْظُرِ الْاِنْسَانُ اِلٰى طَعَامِهٖۤ ۟ۙفَلۡيَنۡظُرِ الۡاِنۡسَانُ اِلٰى طَعَامِهٖۤۙ

تو آدمی کو چاہیے اپنے کھانوں کو دیکھے (ف۲۳)

— خزائن العرفان

Tafseer of 80:24

(ف 23) جنہیں کھاتا ہے اور جو اسکی حیات کا سبب ہیں کہ انمیں اس کے رب کی قدرت ظاہر ہے کس طرح جزوِ بدن ہوتے ہیں اور کس نظامِ عجیب سے کام میں آتے ہیں اور کس طرح رب عزَّوجلَّ عطا فرماتا ہے ان حکمتوں کا بیان فرمایا جاتا ہے ۔

اَنَّا صَبَبْنَا الْمَآءَ صَبًّا ۟ۙاَنَّا صَبَبۡنَا الۡمَآءَ صَبًّا

بے شک ہم ہی نے پانی برسایا

ثُمَّ شَقَقْنَا الْاَرْضَ شَقًّا ۟ۙثُمَّ شَقَقۡنَا الۡاَرۡضَ شَقًّا

پھر ہم ہی نے زمین کو چیرا پھاڑا

فَاَنْۢبَتْنَا فِیْهَا حَبًّا ۟ۙفَاَنۡۢبَتۡنَا فِيۡهَا حَبًّا

پھر ہم ہی نے اس میں اناج اگایا

وَّعِنَبًا وَّقَضْبًا ۟ۙوَّ عِنَبًا وَّقَضۡبًا

اور انگور اور ترکاری

وَّزَیْتُوْنًا وَّنَخْلًا ۟ۙوَّزَيۡتُوۡنًا وَّنَخۡلًا

اور زیتون اور کھجوریں

وَّحَدَآىِٕقَ غُلْبًا ۟ۙوَحَدَآئِقَ غُلۡبًا

اور گھنے گھنے باغ

وَّفَاكِهَةً وَّاَبًّا ۟ۙوَّفَاكِهَةً وَّاَبًّا

اور میوے اور چارا

مَّتَاعًا لَّكُمْ وَلِاَنْعَامِكُمْ ۟ؕمَّتَاعًا لَّـكُمۡ وَلِاَنۡعَامِكُمۡؕ‏

(یہ سب کچھ) تمہارے اور تمہارے چارپایوں کے لیے بنایا

Tafseer of 80:25–32

فَاِذَا جَآءَتِ الصَّآخَّةُ ۟ؗفَاِذَا جَآءَتِ الصَّآخَّةُ

تو جب (قیامت کا) غل مچے گا

یَوْمَ یَفِرُّ الْمَرْءُ مِنْ اَخِیْهِ ۟ۙيَوۡمَ يَفِرُّ الۡمَرۡءُ مِنۡ اَخِيۡهِ

اس دن آدمی اپنے بھائی سے دور بھاگے گا

وَاُمِّهٖ وَاَبِیْهِ ۟ۙوَاُمِّهٖ وَاَبِيۡهِ

اور اپنی ماں اور اپنے باپ سے

Tafseer of 80:33–35

وَصَاحِبَتِهٖ وَبَنِیْهِ ۟ؕوَصَاحِبَتِهٖ وَبَنِيۡهِؕ

اور اپنی بیوی اور اپنے بیٹے سے

Tafseer of 80:36

لِكُلِّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ یَوْمَىِٕذٍ شَاْنٌ یُّغْنِیْهِ ۟ؕلِكُلِّ امۡرِیءٍ مِّنۡهُمۡ يَوۡمَئِذٍ شَاۡنٌ يُّغۡنِيۡهِؕ

ہر شخص اس روز ایک فکر میں ہو گا جو اسے (مصروفیت کے لیے) بس کرے گا

Tafseer of 80:37

وُجُوْهٌ یَّوْمَىِٕذٍ مُّسْفِرَةٌ ۟ۙوُجُوۡهٌ يَّوۡمَئِذٍ مُّسۡفِرَةٌ

اور کتنے منہ اس روز چمک رہے ہوں گے

Tafseer of 80:38

ضَاحِكَةٌ مُّسْتَبْشِرَةٌ ۟ۚضَاحِكَةٌ مُّسۡتَبۡشِرَةٌ

خنداں و شاداں (یہ مومنان نیکو کار ہیں)

وَوُجُوْهٌ یَّوْمَىِٕذٍ عَلَیْهَا غَبَرَةٌ ۟ۙوَوُجُوۡهٌ يَّوۡمَئِذٍ عَلَيۡهَا غَبَرَةٌ

اور کتنے منہ ہوں گے جن پر گرد پڑ رہی ہو گی

Tafseer of 80:39–40

تَرْهَقُهَا قَتَرَةٌ ۟ؕتَرۡهَقُهَا قَتَرَةٌ

(اور) سیاہی چڑھ رہی ہو گی

اُولٰٓىِٕكَ هُمُ الْكَفَرَةُ الْفَجَرَةُ ۟۠اُولٰٓئِكَ هُمُ الۡكَفَرَةُ الۡفَجَرَةُ

یہ کفار بدکردار ہیں

Tafseer of 80:41–42