79. An-Naazi'aatالنازعات

Those who drag forth · Meccan · 46 ayahs · 2 rukus

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

Introduction· خزائن العرفان

Loading…

وَالنّٰزِعٰتِ غَرْقًا ۟ۙوَالنّٰزِعٰتِ غَرۡقًا

قسم ان کی ( ف۲) کہ سختی سے جان کھینچیں(ف۳)

— خزائن العرفان

Tafseer of 79:1

(ف 2) یعنی ان فرشتوں کی ۔

(ف 3) کافروں کی ۔

وَّالنّٰشِطٰتِ نَشْطًا ۟ۙوَّالنّٰشِطٰتِ نَشۡطًا

اور نرمی سے بند کھولیں (ف۴)

— خزائن العرفان

Tafseer of 79:2

(ف 4) یعنی مومنین کی جانیں نرمی کے ساتھ قبض کریں ۔

وَّالسّٰبِحٰتِ سَبْحًا ۟ۙوَّالسّٰبِحٰتِ سَبۡحًا

اور آسانی سے پیریں(چلیں) (ف۵)

— خزائن العرفان

Tafseer of 79:3

(ف 5) جسم کے اندر یا آسمان و زمین کے درمیان مومنین کی روحیں لے کر ۔ (کماروی عن علی رضی اللہ تعالٰی عنہ)

فَالسّٰبِقٰتِ سَبْقًا ۟ۙفَالسّٰبِقٰتِ سَبۡقًا

پھر آ گے بڑھ کر جلد پہنچیں (ف۶)

— خزائن العرفان

Tafseer of 79:4

(ف 6) اپنی خدمت پر جس کے مامور ہیں ۔ (روح البیان)

فَالْمُدَبِّرٰتِ اَمْرًا ۟ۘفَالۡمُدَبِّرٰتِ اَمۡرًا‌ ۘ‏

پھر کام کی تدبیر کریں (ف۷)

— خزائن العرفان

Tafseer of 79:5

(ف 7) یعنی امورِ دنیویہ کے انتظام جو ان سے متعلق ہیں ان کے سر انجام کریں ۔ یہ قَسم اس پر ہے ۔

یَوْمَ تَرْجُفُ الرَّاجِفَةُ ۟ۙيَوۡمَ تَرۡجُفُ الرَّاجِفَةُ

کہ کافروں پر ضرور عذاب ہوگا جس دن تھرتھرائے گی تھرتھرانے والی (ف۸)

— خزائن العرفان

Tafseer of 79:6

(ف 8) زمین اور پہاڑ اور ہر چیز نفخۂِ اولٰی سے اضطراب میں آجائے گی اور تمام خَلق مرجائے گی ۔

تَتْبَعُهَا الرَّادِفَةُ ۟ؕتَتۡبَعُهَا الرَّادِفَةُ

اُس کے پیچھے آئے گی پیچھے آنے والی (ف۹)

— خزائن العرفان

قُلُوْبٌ یَّوْمَىِٕذٍ وَّاجِفَةٌ ۟ۙقُلُوۡبٌ يَّوۡمَئِذٍ وَّاجِفَةٌ

کتنے دل اس دن دھڑکتے ہوں گے

— خزائن العرفان

Tafseer of 79:7–8

(ف 9) یعنی نفخۂِ ثانیہ ہوگا ، جس سے ہر شے باذنِ الٰہی زندہ کردی جائے گی ، ان دونوں نفخوں کے درمیان چالیس سال کا فاصلہ ہوگا ۔

اَبْصَارُهَا خَاشِعَةٌ ۟ۘاَبۡصَارُهَا خَاشِعَةٌ‌

آنکھ اوپر نہ اٹھا سکیں گے (ف۱۰)

— خزائن العرفان

Tafseer of 79:9

(ف 10) اس دن کی ہول اور دہشت سے ۔ یہ حال کفّار کا ہوگا ۔

یَقُوْلُوْنَ ءَاِنَّا لَمَرْدُوْدُوْنَ فِی الْحَافِرَةِ ۟ؕيَقُوۡلُوۡنَ ءَاِنَّا لَمَرۡدُوۡدُوۡنَ فِى الۡحَـافِرَةِ ؕ‏

کافر(ف۱۱) کہتے ہیں کیا ہم پھر الٹے پاؤں پلٹیں گے (ف۱۲)

— خزائن العرفان

Tafseer of 79:10

(ف 11) جو مرنے کے بعد اٹھنے کے منکِر ہیں جب ان سے کہا جاتا ہے کہ تم مرنے کے بعد اٹھائے جاؤ گے تو ۔

(ف 12) یعنی موت کے بعد پھر زندگی کی طرف واپس کئے جائیں گے ۔

ءَاِذَا كُنَّا عِظَامًا نَّخِرَةً ۟ؕءَاِذَا كُنَّا عِظَامًا نَّخِرَةً

کیا جب گلی ہڈیاں ہو جائیں گے (ف۱۳)

— خزائن العرفان

Tafseer of 79:11

(ف 13) ریزہ ریزہ بکھری ہوئی ، پھر بھی زندہ کئے جائیں گے ۔

قَالُوْا تِلْكَ اِذًا كَرَّةٌ خَاسِرَةٌ ۟ۘقَالُوۡا تِلۡكَ اِذًا كَرَّةٌ خَاسِرَةٌ‌

بولے یوں تو یہ پلٹنا تو نِرا نقصان ہے(ف۱۴)

— خزائن العرفان

Tafseer of 79:12

(ف 14) یعنی اگر موت کے بعد زندہ کیا جانا صحیح ہے اور ہم مرنے کے بعد اٹھائے گئے تواس میں ہمارا بڑا نقصان ہے کیونکہ ہم دنیا میں اس کی تکذیب کرتے رہے ، یہ مقولہ ان کا بطریقِ استہزاء تھا ، اس پر انہیں بتایا گیا کہ تم مرنے کے بعد زندہ کئے جانے کو یہ نہ سمجھو کہ اللہ تعالٰی کے لئے کچھ دشوار ہے کیونکہ قادرِ برحق پر کچھ بھی دشوار نہیں ۔

فَاِنَّمَا هِیَ زَجْرَةٌ وَّاحِدَةٌ ۟ۙفَاِنَّمَا هِىَ زَجۡرَةٌ وَّاحِدَةٌ

تو وہ (ف۱۵) نہیں مگر ایک جھڑکی (ف۱۶)

— خزائن العرفان

Tafseer of 79:13

(ف 15) نفخۂِ اخیرہ ۔

(ف 16) جس سے سب جمع کرلئے جائیں گے اور جب نفخۂِ اخیرہ ہوگا ۔

فَاِذَا هُمْ بِالسَّاهِرَةِ ۟ؕفَاِذَا هُمۡ بِالسَّاهِرَةِ ؕ‏

جبھی وہ کُھلے میدان میں آپڑے ہوں گے (ف۱۷)

— خزائن العرفان

Tafseer of 79:14

(ف 17) زندہ ہو کر ۔

هَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ مُوْسٰی ۟ۘهَلۡ اَتٰٮكَ حَدِيۡثُ مُوۡسٰى‌ۘ

کیا تمہیں موسیٰ کی خبر آئی (ف۱۸)

— خزائن العرفان

Tafseer of 79:15

(ف 18) یہ خطاب ہے سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو جب قوم کا تکذیب کرنا آپ کو شاق اور ناگوار گذرا تو اللہ تعالٰی نے آپ کی تسکین کے لئے حضرت موسٰی علیہ السلام کا ذکر فرمایا جنہوں نے اپنی قوم سے بہت تکلیفیں پائی تھیں مراد یہ ہے کہ انبیاء کو یہ باتیں پیش آتی رہتی ہیں ۔ آپ اس پر غمگین نہ ہوں ۔

اِذْ نَادٰىهُ رَبُّهٗ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًی ۟ۚاِذۡ نَادٰٮهُ رَبُّهٗ بِالۡوَادِ الۡمُقَدَّسِ طُوًى‌ۚ‏

جب اسے اس کے رب نے پاک جنگل طویٰ میں (ف۱۹) ندا فرمائی

— خزائن العرفان

Tafseer of 79:16

(ف 19) جو مُلکِ شام میں طور کے قریب ہے ۔

اِذْهَبْ اِلٰی فِرْعَوْنَ اِنَّهٗ طَغٰی ۟ؗۖاِذۡهَبۡ اِلٰى فِرۡعَوۡنَ اِنَّهٗ طَغٰى

کہ فرعون کے پاس جا اس نے سر اٹھایا (ف۲۰)

— خزائن العرفان

Tafseer of 79:17

(ف 20) اور وہ کفر وفساد میں حد سے گذر گیا ۔

فَقُلْ هَلْ لَّكَ اِلٰۤی اَنْ تَزَكّٰی ۟ۙفَقُلۡ هَلۡ لَّكَ اِلٰٓى اَنۡ تَزَكّٰى

اس سے کہہ کیا تجھے رغبت اس طرف ہے کہ ستھرا ہو (ف۲۱)

— خزائن العرفان

Tafseer of 79:18

(ف 21) کفرو شرک اور معصیّت و نافرمانی سے ۔

وَاَهْدِیَكَ اِلٰی رَبِّكَ فَتَخْشٰی ۟ۚوَاَهۡدِيَكَ اِلٰى رَبِّكَ فَتَخۡشٰى‌ۚ

اور تجھے تیرے رب کی طرف (ف۲۲) راہ بتاؤں کہ توڈرے (ف۲۳)

— خزائن العرفان

Tafseer of 79:19

(ف 22) یعنی اس کی ذات و صفات کی معرفت کی طرف ۔

(ف 23) اس کے عذاب سے ۔

فَاَرٰىهُ الْاٰیَةَ الْكُبْرٰی ۟ؗۖفَاَرٰٮهُ الۡاٰيَةَ الۡكُبۡرٰى

پھر موسیٰ نے اسے بہت بڑی نشانی دکھائی (ف۲۴)

— خزائن العرفان

Tafseer of 79:20

(ف 24) یدِبیضا اور عصا ۔

فَكَذَّبَ وَعَصٰی ۟ؗۖفَكَذَّبَ وَعَصٰى

اس پر اس نے جھٹلایا (ف۲۵)

— خزائن العرفان

Tafseer of 79:21

(ف 25) حضرت موسٰی علیہ السلام کو ۔

ثُمَّ اَدْبَرَ یَسْعٰی ۟ؗۖثُمَّ اَدۡبَرَ يَسۡعٰى

اور نافرمانی کی پھر پیٹھ دی (ف۲۶) اپنی کوشش میں لگا (ف۲۷)

— خزائن العرفان

Tafseer of 79:22

(ف 26) یعنی ایمان سے اعراض کیا ۔

(ف 27) فساد انگیزی کی ۔

فَحَشَرَ فَنَادٰی ۟ؗۖفَحَشَرَ فَنَادٰى

تو لوگوں کو جمع کیا (ف۲۸) پھر پکارا

— خزائن العرفان

Tafseer of 79:23

(ف 28) یعنی جادو گروں کو اور اپنے لشکر وں کو ۔

فَقَالَ اَنَا رَبُّكُمُ الْاَعْلٰی ۟ؗۖفَقَالَ اَنَا رَبُّكُمُ الۡاَعۡلٰى

پھر بولا میں تمہارا سب سے اونچا رب ہوں (ف۲۹)

— خزائن العرفان

Tafseer of 79:24

(ف 29) یعنی میرے اوپر اور کوئی رب نہیں ۔

فَاَخَذَهُ اللّٰهُ نَكَالَ الْاٰخِرَةِ وَالْاُوْلٰی ۟ؕفَاَخَذَهُ اللّٰهُ نَڪَالَ الۡاٰخِرَةِ وَالۡاُوۡلٰى

تو اللّٰہ نے اسے دنیا و آخرت دونوں کے عذاب میں پکڑا(ف۳۰)

— خزائن العرفان

Tafseer of 79:25

(ف 30) دنیا میں غرق کیا اور آخرت میں دوزخ میں داخل فرمائے گا ۔

اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَعِبْرَةً لِّمَنْ یَّخْشٰی ۟ؕ۠اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَعِبۡرَةً لِّمَنۡ يَّخۡشٰىؕ

بے شک اس میں سیکھ (سبق)ملتا ہے اسے جو ڈرے (ف۳۱)

— خزائن العرفان

Tafseer of 79:26

(ف 31) اللہ عزَّوجلَّ سے ۔ اس کے بعد منکِرینِ بعث کو عتاب فرمایا جاتا ہے ۔

ءَاَنْتُمْ اَشَدُّ خَلْقًا اَمِ السَّمَآءُ ؕ— بَنٰىهَا ۟ۙءَاَنۡتُمۡ اَشَدُّ خَلۡقًا اَمِ السَّمَآءُ‌ ؕ بَنٰٮهَا

کیا تمہاری سمجھ کے مطابق تمہارا بنانا (ف۳۲) مشکل یا آسمان کا اللّٰہ نے اسے بنایا

— خزائن العرفان

Tafseer of 79:27

(ف 32) تمہارے مرنے کے بعد ۔

رَفَعَ سَمْكَهَا فَسَوّٰىهَا ۟ۙرَفَعَ سَمْكَهَا فَسَوَّاهَا

اس کی چھت اونچی کی (ف۳۳) پھر اسے ٹھیک کیا(ف۳۴)

— خزائن العرفان

Tafseer of 79:28

(ف 33) بغیر ستون کے ۔

(ف 34) ایسا کہ اس میں کہیں کوئی خلل نہیں ۔

وَاَغْطَشَ لَیْلَهَا وَاَخْرَجَ ضُحٰىهَا ۪۟وَ اَغۡطَشَ لَيۡلَهَا وَاَخۡرَجَ ضُحٰٮهَا

اس کی رات اندھیری کی اور اس کی روشنی چمکائی (ف۳۵)

— خزائن العرفان

Tafseer of 79:29

(ف 35) نورِ آفتاب کو ظاہر فرما کر ۔

وَالْاَرْضَ بَعْدَ ذٰلِكَ دَحٰىهَا ۟ؕوَالۡاَرۡضَ بَعۡدَ ذٰلِكَ دَحٰٮهَا

اور اس کے بعد زمین پھیلائی (ف۳۶)

— خزائن العرفان

Tafseer of 79:30

(ف 36) جو پیدا تو آسمان سے پہلے فرمائی گئی تھی مگر پھیلائی نہ گئی تھی ۔

اَخْرَجَ مِنْهَا مَآءَهَا وَمَرْعٰىهَا ۪۟اَخۡرَجَ مِنۡهَا مَآءَهَا وَمَرۡعٰٮهَا

اسی نے اس میں سے اس کا پانی نکالا اور چارا اگایا

Tafseer of 79:31

وَالْجِبَالَ اَرْسٰىهَا ۟ۙوَالۡجِبَالَ اَرۡسٰٮهَا

اور اس پر پہاڑوں کابوجھ رکھ دیا

مَتَاعًا لَّكُمْ وَلِاَنْعَامِكُمْ ۟ؕمَتَاعًا لَّـكُمۡ وَلِاَنۡعَامِكُمۡؕ

یہ سب کچھ تمہارے اور تمہارے چارپایوں کے فائدے کے لیے (کیا)

Tafseer of 79:32–33

فَاِذَا جَآءَتِ الطَّآمَّةُ الْكُبْرٰی ۟ؗۖفَاِذَا جَآءَتِ الطَّآمَّةُ الۡكُبۡرٰى

تو جب بڑی آفت آئے گی

Tafseer of 79:34

یَوْمَ یَتَذَكَّرُ الْاِنْسَانُ مَا سَعٰی ۟ۙيَوۡمَ يَتَذَكَّرُ الۡاِنۡسَانُ مَا سَعٰىۙ

اس دن انسان اپنے کاموں کو یاد کرے گا

Tafseer of 79:35

وَبُرِّزَتِ الْجَحِیْمُ لِمَنْ یَّرٰی ۟وَبُرِّزَتِ الۡجَحِيۡمُ لِمَنۡ يَّرٰى

اور دوزخ دیکھنے والے کے سامنے نکال کر رکھ دی جائے گی

Tafseer of 79:36

فَاَمَّا مَنْ طَغٰی ۟ۙفَاَمَّا مَنۡ طَغٰىۙ

تو جس نے سرکشی کی

Tafseer of 79:37

وَاٰثَرَ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا ۟ۙوَاٰثَرَ الۡحَيٰوةَ الدُّنۡيَا

اور دنیا کی زندگی کو مقدم سمجھا

فَاِنَّ الْجَحِیْمَ هِیَ الْمَاْوٰی ۟ؕفَاِنَّ الۡجَحِيۡمَ هِىَ الۡمَاۡوٰىؕ

اس کا ٹھکانہ دوزخ ہے

Tafseer of 79:38–39

وَاَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ وَنَهَی النَّفْسَ عَنِ الْهَوٰی ۟ۙوَاَمَّا مَنۡ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ وَ نَهَى النَّفۡسَ عَنِ الۡهَوٰىۙ

اور جو اپنے پروردگار کے سامنے کھڑے ہونے سے ڈرتا اور جی کو خواہشوں سے روکتا رہا

Tafseer of 79:40

فَاِنَّ الْجَنَّةَ هِیَ الْمَاْوٰی ۟ؕفَاِنَّ الۡجَـنَّةَ هِىَ الۡمَاۡوٰىؕ

اس کا ٹھکانہ بہشت ہے

یَسْـَٔلُوْنَكَ عَنِ السَّاعَةِ اَیَّانَ مُرْسٰىهَا ۟ؕيَسۡــٴَــلُوۡنَكَ عَنِ السَّاعَةِ اَيَّانَ مُرۡسٰٮهَا

(اے پیغمبر، لوگ) تم سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ اس کا وقوع کب ہو گا؟

Tafseer of 79:41–42

فِیْمَ اَنْتَ مِنْ ذِكْرٰىهَا ۟ؕفِيۡمَ اَنۡتَ مِنۡ ذِكۡرٰٮهَاؕ

سو تم اس کے ذکر سے کس فکر میں ہو

اِلٰی رَبِّكَ مُنْتَهٰىهَا ۟ؕاِلٰى رَبِّكَ مُنۡتَهٰٮهَاؕ‏

اس کا منتہا (یعنی واقع ہونے کا وقت) تمہارے پروردگار ہی کو (معلوم ہے)

اِنَّمَاۤ اَنْتَ مُنْذِرُ مَنْ یَّخْشٰىهَا ۟ؕاِنَّمَاۤ اَنۡتَ مُنۡذِرُ مَنۡ يَّخۡشٰٮهَاؕ

جو شخص اس سے ڈر رکھتا ہے تم تو اسی کو ڈر سنانے والے ہو

Tafseer of 79:43–45

كَاَنَّهُمْ یَوْمَ یَرَوْنَهَا لَمْ یَلْبَثُوْۤا اِلَّا عَشِیَّةً اَوْ ضُحٰىهَا ۟۠كَاَنَّهُمۡ يَوۡمَ يَرَوۡنَهَا لَمۡ يَلۡبَثُوۡۤا اِلَّا عَشِيَّةً اَوۡ ضُحٰٮهَا

جب وہ اس کو دیکھیں گے (تو ایسا خیال کریں گے) کہ گویا (دنیا میں صرف) ایک شام یا صبح رہے تھے

Tafseer of 79:46