78. An-Nabaالنبإ

The Announcement · Meccan · 40 ayahs · 2 rukus

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

Introduction· خزائن العرفان

Loading…

عَمَّ یَتَسَآءَلُوْنَ ۟ۚعَمَّ يَتَسَآءَلُوۡنَ‌ۚ‏

یہ (ف۲) آپس میں کاہے کی پوچھ گچھ کررہے ہیں(ف۳)

— خزائن العرفان

Tafseer of 78:1

(ف 2) کفّارِ قریش ۔

(ف 3) نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے جب اہلِ مکّہ کو توحید کی دعوت دی اور مرنے کے بعد زندہ کئے جانے کی خبر دی اور قرآنِ کریم کی تلاوت فرما کر انہیں سنایا تو ان میں باہم گفتگوئیں شروع ہوئیں اور ایک دوسرے سے پوچھنے لگے کہ محمّد صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کیا دِین لائے ہیں اس آیت میں ان کی گفتگوؤں کا بیان ہے اور تفخیمِ شان کے لئے استفہام کے پیرایہ میں بیان فرمایا ، یعنی وہ کیا عظیمُ الشان بات ہے جس میں یہ لوگ ایک دوسرے سے پوچھ گچھ کررہے ہیں ۔ اس کے بعد وہ بات بیان فرمائی جاتی ہے ۔

عَنِ النَّبَاِ الْعَظِیْمِ ۟ۙعَنِ النَّبَاِ الۡعَظِيۡمِۙ‏

بڑی خبر کی (ف۴)

— خزائن العرفان

Tafseer of 78:2

(ف 4) بڑی خبر سے مراد یا قرآن ہے یا سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی نبوّت اور آپ کا دِین یا مرنے کے بعد زندہ کئے جانے کا مسئلہ ۔

الَّذِیْ هُمْ فِیْهِ مُخْتَلِفُوْنَ ۟ؕالَّذِىۡ هُمۡ فِيۡهِ مُخۡتَلِفُوۡنَؕ

جس میں وہ کئی راہ ہیں (ف۵)

— خزائن العرفان

كَلَّا سَیَعْلَمُوْنَ ۟ۙكَلَّا سَيَعۡلَمُوۡنَۙ

ہاں ہاں اب جان جائیں گے

— خزائن العرفان

Tafseer of 78:3–4

(ف 5) کہ بعضے تو قطعی انکار کرتے ہیں ، بعضے شک میں ہیں اور قرانِ کریم کو ان میں سے کوئی توسِحر کہتا ہے ، کوئی شِعر ، کوئی کہانت اور کوئی اور کچھ ۔ اسی طرح سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو کوئی ساحر کہتا ، ہے ، کوئی شاعر ، کوئی کاہن ۔

ثُمَّ كَلَّا سَیَعْلَمُوْنَ ۟ثُمَّ كَلَّا سَيَعۡلَمُوۡنَ‏

پھر ہاں ہاں جان جائیں گے (ف۶)

— خزائن العرفان

Tafseer of 78:5

(ف 6) اس تکذیب و انکار کے نتیجہ کو ۔ اس کے بعد اللہ تعالٰی نے اپنے عجائبِ قدرت میں سے چند چیزیں ذکر فرمائیں تاکہ یہ لوگ ان کی دلالت سے اللہ تعالٰی کی توحید کو جانیں اور یہ سمجھیں کہ اللہ تعالٰی عالَم کو پیدا کرنے اور اس کے بعد اس کو فنا کرنے اور بعدِ فنا پھر حساب و جزا کے لئے پیدا کرنے پر قادر ہے ۔

اَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ مِهٰدًا ۟ۙاَلَمۡ نَجۡعَلِ الۡاَرۡضَ مِهٰدًا

کیا ہم نے زمین کو بچھونا نہ کیا (ف۷)

— خزائن العرفان

Tafseer of 78:6

(ف 7) کہ تم اس میں رہو اور وہ تمہاری قرار گاہ ہو ۔

وَّالْجِبَالَ اَوْتَادًا ۟وَّالۡجِبَالَ اَوۡتَادًا

اور پہاڑوں کو میخیں (ف۸)

— خزائن العرفان

Tafseer of 78:7

(ف 8) جن سے زمین ثابت و قائم رہے ۔

وَّخَلَقْنٰكُمْ اَزْوَاجًا ۟ۙوَّخَلَقۡنٰكُمۡ اَزۡوَاجًا

اور تمہیں جوڑے بنایا (ف۹)

— خزائن العرفان

Tafseer of 78:8

(ف 9) مرد و عورت ۔

وَّجَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًا ۟ۙوَّجَعَلۡنَا نَوۡمَكُمۡ سُبَاتًا

اور تمہاری نیند کو آرام کیا (ف۱۰)

— خزائن العرفان

Tafseer of 78:9

(ف 10) تمہارے جسموں کے لئے تاکہ اس سے کوفت اور تکان دور ہو اور راحت حاصل ہو ۔

وَّجَعَلْنَا الَّیْلَ لِبَاسًا ۟ۙوَّجَعَلۡنَا الَّيۡلَ لِبَاسًا

اور رات کو پردہ پوش کیا (ف۱۱)

— خزائن العرفان

Tafseer of 78:10

(ف 11) جو اپنی تاریکی سے ہر چیز کو چُھپاتی ہے ۔

وَّجَعَلْنَا النَّهَارَ مَعَاشًا ۪۟وَّجَعَلۡنَا النَّهَارَ مَعَاشًا

اور دن کو روزگار کے لیے بنایا(ف۱۲)

— خزائن العرفان

Tafseer of 78:11

(ف 12) کہ تم اس میں اللہ تعالٰی کا فضل اور اپنی روزی تلاش کرو ۔

وَّبَنَیْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًا شِدَادًا ۟ۙوَّبَنَيۡنَا فَوۡقَكُمۡ سَبۡعًا شِدَادًا

اور تمہارے اوپر سات مضبوط چنائیاں چنیں(تعمیر کیں)(ف۱۳)

— خزائن العرفان

Tafseer of 78:12

(ف 13) جن پر زمانہ گذرنے کا اثر نہیں ہوتا اور کہنگی و بوسیدگی ان تک راہ نہیں پاتی ، مراد ان چنائیوں سے سات آسمان ہیں ۔

وَّجَعَلْنَا سِرَاجًا وَّهَّاجًا ۟وَّ جَعَلۡنَا سِرَاجًا وَّهَّاجًا

اور ان میں ایک نہایت چمکتا چراغ رکھا (ف۱۴)

— خزائن العرفان

وَّاَنْزَلْنَا مِنَ الْمُعْصِرٰتِ مَآءً ثَجَّاجًا ۟ۙوَّاَنۡزَلۡنَا مِنَ الۡمُعۡصِرٰتِ مَآءً ثَجَّاجًا

اور بھری بدلیوں سے زور کا پانی اتارا

— خزائن العرفان

لِّنُخْرِجَ بِهٖ حَبًّا وَّنَبَاتًا ۟ۙلِّـنُخۡرِجَ بِهٖ حَبًّا وَّنَبَاتًا

کہ اس سے پیدا فرمائیں ناج اور سبزہ

— خزائن العرفان

Tafseer of 78:13–15

(ف 14) یعنی آفتاب جس میں روشنی بھی ہے اور گرمی بھی ۔

وَّجَنّٰتٍ اَلْفَافًا ۟ؕوَّجَنّٰتٍ اَلۡفَافًا

اور گھنے باغ (ف۱۵)

— خزائن العرفان

Tafseer of 78:16

(ف 15) تو جس نے اتنی چیزیں پیدا کردیں وہ انسان کو مرنے کے بعد زندہ کرے تو کیا تعجّب نیز ان اشیاء کا پیدا کرنا حکیم کا فعل ہے اور حکیم کا فعل ہر گز عبث اور بے کار نہیں ہوتا اور مرنے کے بعد اٹھنے اور سزا و جزا کے انکار کرنے سے لازم آتا ہے کہ منکِر کے نزدیک تمام افعال عبث ہوں اور عبث ہونا باطل توبعث وجزا کا انکار بھی باطل ۔ اس برہانِ قوی سے ثابت ہوگیاکہ مرنے کے بعد اٹھنا اور حساب و جزا ضرور ہے اس میں شک نہیں ۔

اِنَّ یَوْمَ الْفَصْلِ كَانَ مِیْقَاتًا ۟ۙاِنَّ يَوۡمَ الۡفَصۡلِ كَانَ مِيۡقَاتًا

بے شک فیصلے کا دن (ف۱۶)ٹھہرا ہواوقت ہے

— خزائن العرفان

Tafseer of 78:17

(ف 16) ثواب و عذاب کے لئے ۔

یَّوْمَ یُنْفَخُ فِی الصُّوْرِ فَتَاْتُوْنَ اَفْوَاجًا ۟ۙيَّوۡمَ يُنۡفَخُ فِى الصُّوۡرِ فَتَاۡتُوۡنَ اَفۡوَاجًا

جس دن صور پھونکا جائے گا (ف۱۷) تو تم چلے آؤ گے (ف۱۸) فوجوں کی فوجیں

— خزائن العرفان

Tafseer of 78:18

(ف 17) مراد اس سے نفخۂِ اخیرہ ہے ۔

(ف 18) اپنی قبروں سے حساب کے لئے موقف کی طرف ۔

وَّفُتِحَتِ السَّمَآءُ فَكَانَتْ اَبْوَابًا ۟ۙوَّفُتِحَتِ السَّمَآءُ فَكَانَتۡ اَبۡوَابًا

اور آسمان کھولا جائے گا کہ دروازے ہوجائے گا(ف۱۹)

— خزائن العرفان

وَّسُیِّرَتِ الْجِبَالُ فَكَانَتْ سَرَابًا ۟ؕوَّ سُيِّرَتِ الۡجِبَالُ فَكَانَتۡ سَرَابًا

اور پہاڑ چلائے جائیں گے کہ ہوجائیں گے جیسے چمکتا ریتا دور سے پانی کا دھوکا دیتا

— خزائن العرفان

اِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتْ مِرْصَادًا ۟اِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتۡ مِرۡصَادًا

بے شک جہنم تاک میں ہے

— خزائن العرفان

لِّلطَّاغِیْنَ مَاٰبًا ۟ۙلِّلطّٰغِيۡنَ مَاٰبًا

سرکشوں کا ٹھکانا

— خزائن العرفان

Tafseer of 78:19–22

(ف 19) اوراس میں راہیں بن جائیں گی ان سے ملائکہ اتریں گے ۔

لّٰبِثِیْنَ فِیْهَاۤ اَحْقَابًا ۟ۚلّٰبِثِيۡنَ فِيۡهَاۤ اَحۡقَابًا‌

اس میں قَرنوں(مدتوں) رہیں گے (ف۲۰)

— خزائن العرفان

لَا یَذُوْقُوْنَ فِیْهَا بَرْدًا وَّلَا شَرَابًا ۟ۙلَا يَذُوۡقُوۡنَ فِيۡهَا بَرۡدًا وَّلَا شَرَابًا

اس میں کسی طرح کی ٹھنڈک کا مزہ نہ پائیں گے اور نہ کچھ پینے کو

— خزائن العرفان

اِلَّا حَمِیْمًا وَّغَسَّاقًا ۟ۙاِلَّا حَمِيۡمًا وَّغَسَّاقًا

مگر کھولتا پانی اور دوزخیوں کا جلتا پیپ

— خزائن العرفان

Tafseer of 78:23–25

(ف 20) جن کی نہایت نہیں یعنی ہمیشہ رہیں گے ۔

جَزَآءً وِّفَاقًا ۟ؕجَزَآءً وِّفَاقًا

جیسے کو تیسا بدلہ (ف۲۱)

— خزائن العرفان

Tafseer of 78:26

(ف 21) جیسے عمل و یسی جزا ، جیسا کفر بدترین جُرم ہے ویسا ہی سخت ترین عذاب ان کو ہوگا ۔

اِنَّهُمْ كَانُوْا لَا یَرْجُوْنَ حِسَابًا ۟ۙاِنَّهُمۡ كَانُوۡا لَا يَرۡجُوۡنَ حِسَابًا

بے شک انہیں حساب کا خوف نہ تھا (ف۲۲)

— خزائن العرفان

وَّكَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا كِذَّابًا ۟ؕوَّكَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِنَا كِذَّابًا

اور ہماری آیتیں حد بھر جھٹلائیں

— خزائن العرفان

Tafseer of 78:27–28

(ف 22) کیونکہ وہ مرنے کے بعد اٹھنے کے منکِر تھے ۔

وَكُلَّ شَیْءٍ اَحْصَیْنٰهُ كِتٰبًا ۟ۙوَكُلَّ شَىۡءٍ اَحۡصَيۡنٰهُ كِتٰبًا

اور ہم نے (ف۲۳) ہر چیز لکھ کر شمار کر رکھی ہے(ف۲۴)

— خزائن العرفان

فَذُوْقُوْا فَلَنْ نَّزِیْدَكُمْ اِلَّا عَذَابًا ۟۠فَذُوۡقُوۡا فَلَنۡ نَّزِيۡدَكُمۡ اِلَّا عَذَابًا

اب چکھو کہ ہم تمہیں نہ بڑھائیں گے مگر عذاب

— خزائن العرفان

Tafseer of 78:29–30

(ف 23) لوحِ محفوظ میں ۔

(ف 24) ان کے تمام نیک و بد اعمال ہمارے علم میں ہیں ہم ان پر جزا دیں گے ۔ اور آخرت میں وقتِ عذاب ان سے کہا جائے گا ۔

اِنَّ لِلْمُتَّقِیْنَ مَفَازًا ۟ۙاِنَّ لِلۡمُتَّقِيۡنَ مَفَازًا

بے شک پرہیز گاروں کے لیے کامیابی ہے

Tafseer of 78:31

حَدَآىِٕقَ وَاَعْنَابًا ۟ۙحَدَآئِقَ وَاَعۡنَابًا

(یعنی) باغ اور انگور

وَّكَوَاعِبَ اَتْرَابًا ۟ۙوَّكَوَاعِبَ اَتۡرَابًا

اور ہم عمر نوجوان عورتیں

Tafseer of 78:32–33

وَّكَاْسًا دِهَاقًا ۟ؕوَّكَاۡسًا دِهَاقًا

اور شراب کے چھلکتے ہوئے گلاس

Tafseer of 78:34

لَا یَسْمَعُوْنَ فِیْهَا لَغْوًا وَّلَا كِذّٰبًا ۟ۚلَا يَسۡمَعُوۡنَ فِيۡهَا لَـغۡوًا وَّلَا كِذّٰبًا‌

وہاں نہ بیہودہ بات سنیں گے نہ جھوٹ (خرافات)

Tafseer of 78:35

جَزَآءً مِّنْ رَّبِّكَ عَطَآءً حِسَابًا ۟ۙجَزَآءً مِّنۡ رَّبِّكَ عَطَآءً حِسَابًا

یہ تمہارے پروردگار کی طرف سے صلہ ہے انعام کثیر

Tafseer of 78:36

رَّبِّ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَمَا بَیْنَهُمَا الرَّحْمٰنِ لَا یَمْلِكُوْنَ مِنْهُ خِطَابًا ۟ۚرَّبِّ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَا الرَّحۡمٰنِ‌ لَا يَمۡلِكُوۡنَ مِنۡهُ خِطَابًا‌

وہ جو آسمانوں اور زمین اور جو ان دونوں میں ہے سب کا مالک ہے بڑا مہربان کسی کو اس سے بات کرنے کا یارا نہیں ہوگا

Tafseer of 78:37

یَوْمَ یَقُوْمُ الرُّوْحُ وَالْمَلٰٓىِٕكَةُ صَفًّا ۙۗؕ— لَّا یَتَكَلَّمُوْنَ اِلَّا مَنْ اَذِنَ لَهُ الرَّحْمٰنُ وَقَالَ صَوَابًا ۟يَوۡمَ يَقُوۡمُ الرُّوۡحُ وَالۡمَلٰٓئِكَةُ صَفًّا ؕۙ لَّا يَتَكَلَّمُوۡنَ اِلَّا مَنۡ اَذِنَ لَهُ الرَّحۡمٰنُ وَقَالَ صَوَابًا‌

جس دن روح (الامین) اور فرشتے صف باندھ کر کھڑے ہوں گے تو کوئی بول نہ سکے گا مگر جس کو (خدائے رحمٰن) اجازت بخشے اور اس نے بات بھی درست کہی ہو

Tafseer of 78:38

ذٰلِكَ الْیَوْمُ الْحَقُّ ۚ— فَمَنْ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰی رَبِّهٖ مَاٰبًا ۟ذٰلِكَ الۡيَوۡمُ الۡحَـقُّ‌ ۚ فَمَنۡ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰى رَبِّهٖ مَاٰبًا

یہ دن برحق ہے۔ پس جو شخص چاہے اپنے پروردگار کے پاس ٹھکانہ بنا ئے

Tafseer of 78:39

اِنَّاۤ اَنْذَرْنٰكُمْ عَذَابًا قَرِیْبًا ۖۚ۬— یَّوْمَ یَنْظُرُ الْمَرْءُ مَا قَدَّمَتْ یَدٰهُ وَیَقُوْلُ الْكٰفِرُ یٰلَیْتَنِیْ كُنْتُ تُرٰبًا ۟۠اِنَّاۤ اَنۡذَرۡنٰـكُمۡ عَذَابًا قَرِيۡبًا ۖ يَّوۡمَ يَنۡظُرُ الۡمَرۡءُ مَا قَدَّمَتۡ يَدٰهُ وَيَقُوۡلُ الۡـكٰفِرُ يٰلَيۡتَنِىۡ كُنۡتُ تُرٰبًا

ہم نے تم کو عذاب سے جو عنقریب آنے والا ہے آگاہ کر دیا ہے جس دن ہر شخص ان (اعمال) کو جو اس نے آگے بھیجے ہوں گے دیکھ لے گا اور کافر کہے گا کہ اے کاش میں مٹی ہوتا

Tafseer of 78:40