77. Al-Mursalaatالمرسلات

The Emissaries · Meccan · 50 ayahs · 2 rukus

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

Introduction· خزائن العرفان

Loading…

وَالْمُرْسَلٰتِ عُرْفًا ۟ۙوَالۡمُرۡسَلٰتِ عُرۡفًا

قسم ان کی جو بھیجی جاتی ہیں لگاتار (ف۲)

— خزائن العرفان

فَالْعٰصِفٰتِ عَصْفًا ۟ۙفَالۡعٰصِفٰتِ عَصۡفًا

پھر زور سے جھونکا دینے والیاں

— خزائن العرفان

Tafseer of 77:1–2

(ف 2) ان آیتوں میں جو قَسمیں مذکور ہیں وہ پانچ صفات ہیں جن کے موصوفات ظاہر میں مذکور نہیں اسی لئے مفسّرین نے ان کی تفسیر میں بہت وجوہ ذکر کئے ہیں بعض نے یہ پانچوں صفتیں ہواؤں کی قراردی ہیں ، بعض نے ملائکہ کی ، بعض نے آیاتِ قرآن کی ، بعض نے نفوسِ کاملہ کی جو استکمال کےلئے ابدان کی طرف بھیجے جاتے ہیں ، پھر وہ ریاضتوں کے جھونکوں سے ماسوائے حق کو اڑا دیتے ہیں ، پھر تمام اعضا ء میں اس اثر کو پھیلاتے ہیں ، پھر حق بالذات اور باطل فی نفسہٖ میں فرق کرتے ہیں اور ذاتِ الٰہی کے سوا ہر شے کو ہالک دیکھتے ہیں ، پھر ذکر کا القاء کرتے ہیں اس طرح کہ دلوں میں اور زبانوں پر اللہ تعالٰی کا ذکر ہی ہوتا ہے اور ایک وجہ یہ ذکر کی ہے کہ پہلی تین صفتوں سے ہوائیں مراد ہیں اور باقی دو سے فرشتے ۔ اس تقدیر پر معنٰی یہ ہیں کہ قَسم ان ہواؤں کی جو لگاتار بھیجی جاتی ہیں پھر زور سے جھونکے دیتی ہیں ان سے مراد عذاب کی ہوائیں ہیں ۔ (خازن وجمل وغیرہ)

وَّالنّٰشِرٰتِ نَشْرًا ۟ۙوَّالنّٰشِرٰتِ نَشۡرًا ۙ

پھر ابھار کر اٹھانے والیاں (ف۳)

— خزائن العرفان

فَالْفٰرِقٰتِ فَرْقًا ۟ۙفَالۡفٰرِقٰتِ فَرۡقًا

پھر حق ناحق کو خوب جدا کرنے والیاں

— خزائن العرفان

Tafseer of 77:3–4

(ف 3) یعنی وہ رحمت کی ہوائیں جو بادلوں کو اٹھاتی ہیں ۔ اس کے بعد جو صفتیں مذکور ہیں وہ قولِ اخیر پر جماعاتِ ملائکہ کی ہیں ۔ ابنِ کثیر نے کہا کہ فارقات و ملقیات سے جماعاتِ ملائکہ مراد ہونے پر اجماع ہے ۔

فَالْمُلْقِیٰتِ ذِكْرًا ۟ۙفَالۡمُلۡقِيٰتِ ذِكۡرًا

پھر ان کی قسم جو ذکر کاا ِلقا کرتی ہیں(ف۴)

— خزائن العرفان

عُذْرًا اَوْ نُذْرًا ۟ۙعُذۡرًا اَوۡ نُذۡرًا

حجت تمام کرنے یا ڈرانے کو

— خزائن العرفان

Tafseer of 77:5–6

(ف 4) انبیاء ومرسلین کے پاس وحی لا کر ۔

اِنَّمَا تُوْعَدُوْنَ لَوَاقِعٌ ۟ؕاِنَّمَا تُوۡعَدُوۡنَ لَوَاقِعٌ

بے شک جس بات کا تم وعدہ دئیے جاتے ہو (ف۵) ضرور ہونی ہے(ف۶)

— خزائن العرفان

فَاِذَا النُّجُوْمُ طُمِسَتْ ۟ۙفَاِذَا النُّجُوۡمُ طُمِسَتۡۙ‏

پھر جب تارے محو کردئیے جائیں

— خزائن العرفان

وَاِذَا السَّمَآءُ فُرِجَتْ ۟ۙوَ اِذَا السَّمَآءُ فُرِجَتۡۙ

اور جب آسمان میں رخنے پڑیں

— خزائن العرفان

وَاِذَا الْجِبَالُ نُسِفَتْ ۟ۙوَاِذَا الۡجِبَالُ نُسِفَتۡۙ‏

اور جب پہاڑ غبار کرکے اڑا دئیے جائیں

— خزائن العرفان

Tafseer of 77:7–10

(ف 5) یعنی بعث و عذاب اور قیامت کے آنے کا ۔

(ف 6) کہ اس کے ہونے میں کچھ بھی شک نہیں ۔

وَاِذَا الرُّسُلُ اُقِّتَتْ ۟ؕوَاِذَا الرُّسُلُ اُقِّتَتۡؕ

اور جب رسولوں کا وقت آئے(ف۷)

— خزائن العرفان

لِاَیِّ یَوْمٍ اُجِّلَتْ ۟ؕلِاَىِّ يَوۡمٍ اُجِّلَتۡؕ

کس دن کے لیے ٹھہرائے گئے تھے

— خزائن العرفان

لِیَوْمِ الْفَصْلِ ۟ۚلِيَوۡمِ الۡفَصۡلِ‌ۚ

روزِ فیصلہ کے لیے

— خزائن العرفان

Tafseer of 77:11–13

(ف 7) کہ وہ امّتوں پر گواہی دینے کےلئے جمع کئے جائیں ۔

وَمَاۤ اَدْرٰىكَ مَا یَوْمُ الْفَصْلِ ۟ؕوَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا يَوۡمُ الۡفَصۡلِؕ

اور توکیا جانے وہ روزِ فیصلہ کیسا ہے(ف۸)

— خزائن العرفان

Tafseer of 77:14

(ف 8) اور اس کے ہول و شدّت کا کیا عالَم ہے ۔

وَیْلٌ یَّوْمَىِٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ ۟وَيۡلٌ يَّوۡمَئِذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ‏

جھٹلانے والوں کی اُس دن خرابی (ف۹)

— خزائن العرفان

Tafseer of 77:15

(ف 9) جو دنیا میں توحید و نبوّت اور روزِ آخرت اور بعث و حساب کے منکِر تھے ۔

اَلَمْ نُهْلِكِ الْاَوَّلِیْنَ ۟ؕاَلَمۡ نُهۡلِكِ الۡاَوَّلِيۡنَؕ‏

کیا ہم نے اگلوں کو ہلاک نہ فرمایا (ف۱۰)

— خزائن العرفان

Tafseer of 77:16

(ف 10) دنیا میں عذاب نازل کرکے جب انہوں نے رسولوں کو جھٹلایا ۔

ثُمَّ نُتْبِعُهُمُ الْاٰخِرِیْنَ ۟ثُمَّ نُتۡبِعُهُمُ الۡاٰخِرِيۡنَ

پھر پچھلوں کو ان کے پیچھے پہنچائیں گے (ف۱۱)

— خزائن العرفان

كَذٰلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِیْنَ ۟كَذٰلِكَ نَفۡعَلُ بِالۡمُجۡرِمِيۡنَ

مجرموں کے ساتھ ہم ایسا ہی کرتے ہیں

— خزائن العرفان

وَیْلٌ یَّوْمَىِٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ ۟وَيۡلٌ يَّوۡمَئِذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی

— خزائن العرفان

Tafseer of 77:17–19

(ف 11) یعنی جو پہلی امّتوں کے مکذِّبین کی راہ اختیار کرکے سیّدِ عالَم محمّد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی تکذیب کرتے ہیں انہیں بھی پہلوں کی طرح ہلاک فرمائیں گے ۔

اَلَمْ نَخْلُقْكُّمْ مِّنْ مَّآءٍ مَّهِیْنٍ ۟ۙاَلَمۡ نَخۡلُقۡكُّمۡ مِّنۡ مَّآءٍ مَّهِيۡنٍۙ

کیا ہم نے تمہیں ایک بے قدر پانی سے پیدا نہ فرمایا(ف۱۲)

— خزائن العرفان

Tafseer of 77:20

(ف 12) یعنی نطفہ سے ۔

فَجَعَلْنٰهُ فِیْ قَرَارٍ مَّكِیْنٍ ۟ۙفَجَعَلۡنٰهُ فِىۡ قَرَارٍ مَّكِيۡنٍۙ

پھر اسے ایک محفوظ جگہ میں رکھا (ف۱۳)

— خزائن العرفان

Tafseer of 77:21

(ف 13) یعنی رحم میں ۔

اِلٰی قَدَرٍ مَّعْلُوْمٍ ۟ۙاِلٰى قَدَرٍ مَّعۡلُوۡمٍۙ‏

ایک معلوم اندازہ تک (ف۱۴)

— خزائن العرفان

Tafseer of 77:22

(ف 14) وقتِ ولادت تک جس کو اللہ تعالٰی جانتا ہے ۔

فَقَدَرْنَا ۖۗ— فَنِعْمَ الْقٰدِرُوْنَ ۟فَقَدَرۡنَا ۖ فَنِعۡمَ الۡقٰدِرُوۡنَ‏

پھر ہم نے اندازہ فرمایا تو ہم کیا ہی اچھے قادر (ف۱۵)

— خزائن العرفان

وَیْلٌ یَّوْمَىِٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ ۟وَيۡلٌ يَّوۡمَئِذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ‏

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی

— خزائن العرفان

اَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ كِفَاتًا ۟ۙاَلَمۡ نَجۡعَلِ الۡاَرۡضَ كِفَاتًا

کیا ہم نے زمین کو جمع کرنے والی نہ کیا

— خزائن العرفان

Tafseer of 77:23–25

(ف 15) اندازہ فرمانے پر ۔ ( جمل)

اَحْیَآءً وَّاَمْوَاتًا ۟ۙاَحۡيَآءً وَّاَمۡوَاتًا

تمہارے زندوں اور مُردوں کی (ف۱۶)

— خزائن العرفان

Tafseer of 77:26

(ف 16) کہ زندے اس کی پشت پر جمع رہتے ہیں اور مردے اس کے بطن میں ۔

وَّجَعَلْنَا فِیْهَا رَوَاسِیَ شٰمِخٰتٍ وَّاَسْقَیْنٰكُمْ مَّآءً فُرَاتًا ۟ؕوَّجَعَلۡنَا فِيۡهَا رَوَاسِىَ شٰمِخٰتٍ وَّ اَسۡقَيۡنٰكُمۡ مَّآءً فُرَاتًا

اور ہم نے اس میں اونچے اونچے لنگر ڈالے (ف۱۷) اور ہم نے تمہیں خوب میٹھا پانی پلایا(ف ۱۸)

— خزائن العرفان

Tafseer of 77:27

(ف 17) بلند پہاڑوں کے ۔

(ف 18) زمین میں چشمے اور منبع پیدا کرکے یہ تمام باتیں مُردوں کو زندہ کرنے سے زیادہ عجیب ہیں ۔

وَیْلٌ یَّوْمَىِٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ ۟وَيۡلٌ يَّوۡمَئِذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی (ف۱۹)

— خزائن العرفان

Tafseer of 77:28

(ف 19) اور روزِ قیامت کافروں سے کہا جائے گا کہ جس آ گ کا تم انکار کرتے تھے اس کی طرف جاؤ ۔

اِنْطَلِقُوْۤا اِلٰی مَا كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَ ۟ۚاِنْطَلِقُوۡۤا اِلٰى مَا كُنۡتُمۡ بِهٖ تُكَذِّبُوۡنَ‌ۚ

چلو اس کی طرف (ف۲۰) جسے جھٹلاتے تھے

— خزائن العرفان

Tafseer of 77:29

(ف 20) یعنی اس عذاب کی طرف ۔

اِنْطَلِقُوْۤا اِلٰی ظِلٍّ ذِیْ ثَلٰثِ شُعَبٍ ۟ۙاِنْطَلِقُوۡۤا اِلٰى ظِلٍّ ذِىۡ ثَلٰثِ شُعَبٍۙ

چلو اس دھوئیں کے سائے کی طرف جس کی تین شاخیں (ف۲۱)

— خزائن العرفان

Tafseer of 77:30

(ف 21) اس سے جہنّم کا دھواں مراد ہے جو اونچا ہو کر تین شاخیں ہوجائے گا ایک کُفّار کے سروں پر ایک ان کے دائیں اور ایک ان کے بائیں اور حساب سے فارغ ہونے تک انہیں اسی دھوئیں میں رہنے کا حکم ہوگا جب کہ اللہ تعالٰی کے پیارے بندے اس کے عرش کے سایہ میں ہوں گے ۔ اس کے بعد جہنّم کے دھوئیں کی شان بیان فرمائی جاتی ہے کہ وہ ایسا ہے کہ ۔

لَّا ظَلِیْلٍ وَّلَا یُغْنِیْ مِنَ اللَّهَبِ ۟ؕلَّا ظَلِيۡلٍ وَّلَا يُغۡنِىۡ مِنَ اللَّهَبِؕ

نہ ٹھنڈی چھاؤں اور نہ لپٹ سے بچاؤ

Tafseer of 77:31

اِنَّهَا تَرْمِیْ بِشَرَرٍ كَالْقَصْرِ ۟ۚاِنَّهَا تَرۡمِىۡ بِشَرَرٍ كَالۡقَصۡرِ‌ۚ‏

اس سے (آگ کی اتنی اتنی بڑی) چنگاریاں اُڑتی ہیں جیسے محل

كَاَنَّهٗ جِمٰلَتٌ صُفْرٌ ۟ؕكَاَنَّهٗ جِمٰلَتٌ صُفۡرٌ

گویا زرد رنگ کے اونٹ ہیں

وَیْلٌ یَّوْمَىِٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ ۟وَيۡلٌ يَّوۡمَئِذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ‏

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے

Tafseer of 77:32–34

هٰذَا یَوْمُ لَا یَنْطِقُوْنَ ۟ۙهٰذَا يَوۡمُ لَا يَنۡطِقُوۡنَۙ

یہ وہ دن ہے کہ (لوگ) لب تک نہ ہلا سکیں گے

Tafseer of 77:35

وَلَا یُؤْذَنُ لَهُمْ فَیَعْتَذِرُوْنَ ۟وَلَا يُؤۡذَنُ لَهُمۡ فَيَـعۡتَذِرُوۡنَ

اور نہ ان کو اجازت دی جائے گی کہ عذر کرسکیں

وَیْلٌ یَّوْمَىِٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ ۟وَيۡلٌ يَّوۡمَئِذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے

Tafseer of 77:36–37

هٰذَا یَوْمُ الْفَصْلِ ۚ— جَمَعْنٰكُمْ وَالْاَوَّلِیْنَ ۟هٰذَا يَوۡمُ الۡفَصۡلِ‌ۚ جَمَعۡنٰكُمۡ وَالۡاَوَّلِيۡنَ

یہی فیصلے کا دن ہے (جس میں) ہم نے تم کو اور پہلے لوگوں کو جمع کیا ہے

Tafseer of 77:38

فَاِنْ كَانَ لَكُمْ كَیْدٌ فَكِیْدُوْنِ ۟فَاِنۡ كَانَ لَـكُمۡ كَيۡدٌ فَكِيۡدُوۡنِ

اگر تم کو کوئی داؤں آتا ہو تو مجھ سے کر لو

وَیْلٌ یَّوْمَىِٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ ۟۠وَيۡلٌ يَّوۡمَئِذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے

Tafseer of 77:39–40

اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ ظِلٰلٍ وَّعُیُوْنٍ ۟ۙاِنَّ الۡمُتَّقِيۡنَ فِىۡ ظِلٰلٍ وَّعُيُوۡنٍۙ

بےشک پرہیزگار سایوں اور چشموں میں ہوں گے

Tafseer of 77:41

وَّفَوَاكِهَ مِمَّا یَشْتَهُوْنَ ۟ؕوَّفَوَاكِهَ مِمَّا يَشۡتَهُوۡنَؕ

اور میؤوں میں جو ان کو مرغوب ہوں

Tafseer of 77:42

كُلُوْا وَاشْرَبُوْا هَنِیْٓـًٔا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ ۟كُلُوۡا وَاشۡرَبُوۡا هَنِيْٓئًا ۢ بِمَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ

اور جو عمل تم کرتے رہے تھے ان کے بدلے میں مزے سے کھاؤ اور پیو

اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ ۟اِنَّا كَذٰلِكَ نَجۡزِى الۡمُحۡسِنِيۡنَ

ہم نیکو کاروں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں

Tafseer of 77:43–44

وَیْلٌ یَّوْمَىِٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ ۟وَيۡلٌ يَّوۡمَئِذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہوگی

Tafseer of 77:45

كُلُوْا وَتَمَتَّعُوْا قَلِیْلًا اِنَّكُمْ مُّجْرِمُوْنَ ۟كُلُوۡا وَتَمَتَّعُوۡا قَلِيۡلًا اِنَّكُمۡ مُّجۡرِمُوۡنَ‏

(اے جھٹلانے والو!) تم کسی قدر کھا لو اور فائدے اُٹھا لو تم بےشک گنہگار ہو

وَیْلٌ یَّوْمَىِٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ ۟وَيۡلٌ يَّوۡمَئِذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے

وَاِذَا قِیْلَ لَهُمُ ارْكَعُوْا لَا یَرْكَعُوْنَ ۟وَاِذَا قِيۡلَ لَهُمُ ارۡكَعُوۡا لَا يَرۡكَعُوۡنَ

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ (خدا کے آگے) جھکو تو جھکتے نہیں

وَیْلٌ یَّوْمَىِٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ ۟وَيۡلٌ يَّوۡمَئِذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے

Tafseer of 77:46–49

فَبِاَیِّ حَدِیْثٍ بَعْدَهٗ یُؤْمِنُوْنَ ۟۠فَبِاَىِّ حَدِيۡثٍۢ بَعۡدَهٗ يُؤۡمِنُوۡنَ

اب اس کے بعد یہ کون سی بات پر ایمان لائیں گے؟

Tafseer of 77:50