هَلْ اَتٰی عَلَی الْاِنْسَانِ حِیْنٌ مِّنَ الدَّهْرِ لَمْ یَكُنْ شَیْـًٔا مَّذْكُوْرًا ۟هَلۡ اَتٰى عَلَى الۡاِنۡسَانِ حِيۡنٌ مِّنَ الدَّهۡرِ لَمۡ يَكُنۡ شَيۡـٴً۬ـا مَّذۡكُوۡرًا
بے شک آدمی پر (ف۲) ایک وقت وہ گزرا کہ کہیں اس کا نام بھی نہ تھا (ف۳)
— خزائن العرفان
Tafseer of 76:1
(ف 2) یعنی حضرت آدم علیہ السلام پر نفخِ روح سے پہلے چالیس سال کا ۔
(ف 3) کیونکہ وہ ایک مٹی کا خمیر تھا ، نہ کہیں اس کا ذکر تھا ، نہ اس کو کوئی جانتا تھا ، نہ کسی کو اس کی پیدائش کی حکمتیں معلوم تھیں ۔ اس آیت کی تفسیر میں یہ بھی کہا گیا ہے انسان سے جنس مراد ہے اوروقت سے اس کے حمل میں رہنے کا زمانہ ۔