لَاۤ اُقْسِمُ بِیَوْمِ الْقِیٰمَةِ ۟ۙلَاۤ اُقۡسِمُ بِيَوۡمِ الۡقِيٰمَةِ
روز ِقیامت کی قسم یاد فرماتا ہوں
— خزائن العرفان
The Resurrection · Meccan · 40 ayahs · 2 rukus
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
Loading…
لَاۤ اُقْسِمُ بِیَوْمِ الْقِیٰمَةِ ۟ۙلَاۤ اُقۡسِمُ بِيَوۡمِ الۡقِيٰمَةِ
روز ِقیامت کی قسم یاد فرماتا ہوں
— خزائن العرفان
وَلَاۤ اُقْسِمُ بِالنَّفْسِ اللَّوَّامَةِ ۟ؕوَلَاۤ اُقۡسِمُ بِالنَّفۡسِ اللَّوَّامَةِؕ
اور اس جان کی قسم جو اپنے اُوپر بہت ملامت کرے (ف۲)
— خزائن العرفان
(ف 2) باوجود متّقی وکثیر الطاعۃ ہونے کے کہ تم مرنے کے بعد ضرور اٹھائے جاؤ گے ۔
اَیَحْسَبُ الْاِنْسَانُ اَلَّنْ نَّجْمَعَ عِظَامَهٗ ۟ؕاَيَحۡسَبُ الۡاِنۡسَانُ اَلَّنۡ نَّجۡمَعَ عِظَامَهٗؕ
کیا آدمی (ف۳)یہ سمجھتا ہے کہ ہم ہر گز اس کی ہڈیا ں جمع نہ فرمائیں گے
— خزائن العرفان
(ف 3) یہاں آدمی سے مراد کافر منکِرِ بعث ہے ۔
شانِ نزول : یہ آیت عدی بن ربیعہ کے حق میں نازل ہوئی جس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے کہا تھا کہ اگر میں قیامت کا دن دیکھ بھی لوں جب بھی نہ مانوں اور آپ پر ایمان نہ لاؤں کیا اللہ تعالٰی بکھری ہوئی ہڈیاں جمع کردے گا ۔ اس پر یہ آیت نازل ہوئی جس کے معنٰی یہ ہیں کہ کیا اس کافر کا یہ گمان ہے کہ ہڈیاں بکھرنے اور گلنے اور ریزہ ریزہ ہو کر مٹی میں ملنے اور ہواؤں کے ساتھ اڑ کر دور دراز مقامات میں منتشر ہوجانے سے ایسی ہوجاتی ہیں کہ ان کا جمع کرنا کافر ہماری قدرت سے باہر سمجھتا ہے؟ یہ خیالِ فاسد اس کے دل میں کیوں آیا اوراس نے کیوں نہیں جانا کہ جو پہلی بار پیدا کرنے پر قادر ہے وہ مرنے کے بعد دوبارہ پیدا کرنے پر ضرور قادر ہے ؟۔
بَلٰى قٰدِرِیْنَ عَلٰۤی اَنْ نُّسَوِّیَ بَنَانَهٗ ۟بَلٰى قٰدِرِيۡنَ عَلٰٓى اَنۡ نُّسَوِّىَ بَنَانَهٗ
کیوں نہیں ہم قادر ہیں کہ اس کے پور ٹھیک بنا دیں(ف۴)
— خزائن العرفان
(ف 4) یعنی اس کی انگلیاں جیسی تھیں بغیرفرق کے ویسی ہی کردیں اور ان کی ہڈیاں ان کے موقع پر پہنچا دیں ، جب چھوٹی چھوٹی ہڈیاں اس طرح ترتیب دے دی جائیں تو بڑی کا کیا کہنا ۔
بَلْ یُرِیْدُ الْاِنْسَانُ لِیَفْجُرَ اَمَامَهٗ ۟ۚبَلۡ يُرِيۡدُ الۡاِنۡسَانُ لِيَفۡجُرَ اَمَامَهٗۚ
بلکہ آدمی چاہتا ہے کہ اس کی نگاہ کے سامنے بدی کرے(ف۵)
— خزائن العرفان
یَسْـَٔلُ اَیَّانَ یَوْمُ الْقِیٰمَةِ ۟ؕيَسۡئَـلُ اَيَّانَ يَوۡمُ الۡقِيٰمَةِؕ
پوچھتا ہے قیامت کا دن کب ہوگا
— خزائن العرفان
(ف 5) انسان کا انکارِ بعث اشتباہ اور عدمِ دلیل کے باعث نہیں ہے بلکہ حال یہ ہے کہ وہ بحالِ سوال بھی اپنے فجور پر قائم رہنا چاہتا ہے کہ بطریقِ استہزاء پوچھتا ہے ، قیامت کا دن کب ہوگا (جمل) حضرت ابنِ عباس رضی اللہ تعالٰی عنہما نے اس آیت کے معنٰی میں فرمایا کہ آدمی بعث و حساب کو جھٹلاتا ہے جو اس کے سامنے ہے ۔ سعید بن جبیر نے کہا کہ آدمی گناہ کو مقدّم کرتا ہے اور توبہ کو مؤخر ، یہی کہتا رہتا ہے اب توبہ کروں گا ، اب عمل کروں گا ، یہاں تک کہ موت آجاتی ہے اور وہ اپنی بدیوں میں مبتلا ہوتا ہے ۔
فَاِذَا بَرِقَ الْبَصَرُ ۟ۙفَاِذَا بَرِقَ الۡبَصَرُۙ
پھر جس دن آنکھ چوندھیائے گی (ف۶)
— خزائن العرفان
(ف 6) اور حیرت دامن گیر ہوگی ۔
وَخَسَفَ الْقَمَرُ ۟ۙوَخَسَفَ الۡقَمَرُۙ
اور چاند گہے گا (ف۷)
— خزائن العرفان
(ف 7) تاریک ہوجائے گا اور روشنی زایل ہوجائے گی ۔
وَجُمِعَ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ ۟ۙوَجُمِعَ الشَّمۡسُ وَالۡقَمَرُۙ
اور سورج اور چاند ملادئیے جائیں گے (ف۸)
— خزائن العرفان
(ف 8) یہ ملا دینا یا طلوع میں ہوگا دونوں مغرب سے طلوع کریں گے یا بے نور ہونے میں ۔
یَقُوْلُ الْاِنْسَانُ یَوْمَىِٕذٍ اَیْنَ الْمَفَرُّ ۟ۚيَقُوۡلُ الۡاِنۡسَانُ يَوۡمَئِذٍ اَيۡنَ الۡمَفَرُّ
اس دن آدمی کہے گا کدھر بھاگ کر جاؤں(ف۹)
— خزائن العرفان
كَلَّا لَا وَزَرَ ۟ؕكَلَّا لَا وَزَرَؕ
ہر گز نہیں کوئی پناہ نہیں
— خزائن العرفان
(ف 9) جو اس حال و دہشت سے رہائی ملے ۔
اِلٰى رَبِّكَ یَوْمَىِٕذِ ١لْمُسْتَقَرُّ ۟ؕاِلٰى رَبِّكَ يَوۡمَئِذِ اۨلۡمُسۡتَقَرُّ
اس دن تیرے رب ہی کی طرف جا کر ٹھہرنا ہے (ف۱۰)
— خزائن العرفان
(ف 10) تمام خَلق اس کے حضور حاضر ہوگی ، حساب کیا جائے گا ، جزا دی جائے گی ، جسے چاہے گا اپنی رحمت سے جنّت میں داخل کرے گا ، جسے چاہے گا اپنے عدل سے جہنّم میں ڈالے گا ۔
یُنَبَّؤُا الْاِنْسَانُ یَوْمَىِٕذٍۭ بِمَا قَدَّمَ وَاَخَّرَ ۟ؕيُنَبَّؤُا الۡاِنۡسَانُ يَوۡمَئِذٍۢ بِمَا قَدَّمَ وَاَخَّرَؕ
اس دن آدمی کو اس کا سب اگلا پچھلا جتا دیا جائے گا (ف۱۱)
— خزائن العرفان
بَلِ الْاِنْسَانُ عَلٰی نَفْسِهٖ بَصِیْرَةٌ ۟ۙبَلِ الۡاِنۡسَانُ عَلٰى نَفۡسِهٖ بَصِيۡرَةٌ
بلکہ آدمی خود ہی اپنے حال پر پوری نگاہ رکھتا ہے
— خزائن العرفان
وَّلَوْ اَلْقٰى مَعَاذِیْرَهٗ ۟ؕوَّلَوۡ اَلۡقٰى مَعَاذِيۡرَهٗؕ
اور اگر اس کے پاس جتنے بہانے ہوں سب لاڈالے
— خزائن العرفان
(ف 11) جو اس نے کیا ہے ۔
لَا تُحَرِّكْ بِهٖ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهٖ ۟ؕلَا تُحَرِّكۡ بِهٖ لِسَانَكَ لِتَعۡجَلَ بِهٖؕ
جب بھی نہ سنا جائے گا تم یاد کرنے کی جلدی میں قرآن کے ساتھ اپنی زبان کو حرکت نہ دو (ف۱۲)
— خزائن العرفان
(ف 12) شانِ نزول : سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم جبریلِ امین کے وحی پہنچا کر فارغ ہونے سے قبل یاد فرمانے کی سعی فرماتے تھے اور جلد جلد پڑھتے اور زبانِ اقدس کو حرکت دیتے اللہ تعالٰی نے سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی مشقّت گوارا نہ فرمائی اور قرآنِ کریم کا سینہ پاک میں محفوظ کرنا اور زبانِ اقدس پر جاری فرمانا اپنے ذمّۂِ کرم پر لیا اور یہ آیتِ کریمہ نازل فرما کر حضور کومطمئن فرمادیا ۔
اِنَّ عَلَیْنَا جَمْعَهٗ وَقُرْاٰنَهٗ ۟ۚۖاِنَّ عَلَيۡنَا جَمۡعَهٗ وَقُرۡاٰنَهٗۚ
بیشک اس کا محفوظ کرنا (ف۱۳) اور پڑھنا (ف۱۴) ہمارے ذمہ ہے
— خزائن العرفان
(ف 13) آپ کے سینۂِ پاک میں ۔
(ف 14) آپ کا ۔
فَاِذَا قَرَاْنٰهُ فَاتَّبِعْ قُرْاٰنَهٗ ۟ۚفَاِذَا قَرَاۡنٰهُ فَاتَّبِعۡ قُرۡاٰنَهٗۚ
تو جب ہم اسے پڑھ چکیں (ف۱۵) اُس وقت اس پڑھے ہوئے کی اتباع کرو(ف۱۶)
— خزائن العرفان
ثُمَّ اِنَّ عَلَیْنَا بَیَانَهٗ ۟ؕثُمَّ اِنَّ عَلَيۡنَا بَيَانَهٗؕ
پھر بیشک اس کی باریکیوں کا تم پر ظاہر فرمانا ہمارے ذمہ ہے
— خزائن العرفان
(ف 15) یعنی آپ کے پاس وحی آچکے ۔
(ف 16) اس آیت کے نازل ہونے کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم وحی کو باطمینان سنتے اور جب وحی تمام ہوجاتی تب پڑھتے تھے ۔
كَلَّا بَلْ تُحِبُّوْنَ الْعَاجِلَةَ ۟ۙكَلَّا بَلۡ تُحِبُّوۡنَ الۡعَاجِلَةَ
کوئی نہیں بلکہ اے کافرو تم پاؤں تلے کی دوست رکھتے ہو (ف ۱۷)
— خزائن العرفان
وَتَذَرُوْنَ الْاٰخِرَةَ ۟ؕوَتَذَرُوۡنَ الۡاٰخِرَةَ
اور آخرت کو چھوڑ ے بیٹھے ہو
— خزائن العرفان
(ف 17) یعنی تمہیں دنیا کی چاہت ہے ۔
وُجُوْهٌ یَّوْمَىِٕذٍ نَّاضِرَةٌ ۟ۙوُجُوۡهٌ يَّوۡمَئِذٍ نَّاضِرَةٌ
کچھ منہ اس دن (ف۱۸ ) تروتازہ ہوں گے (ف۱۹)
— خزائن العرفان
(ف 18) یعنی روزِ قیامت ۔
(ف 19) اللہ تعالٰی کے نعمت و کرم پر مسرور چہروں سے انوارِ تاباں یہ مومنین کا حال ہے ۔
اِلٰى رَبِّهَا نَاظِرَةٌ ۟ۚاِلٰى رَبِّهَا نَاظِرَةٌ
اپنے رب کو دیکھتے (ف۲۰)
— خزائن العرفان
(ف 20) انہیں دیدارِ الٰہی کی نعمت سے سرفراز فرمایا جائے گا ۔
مسئلہ : اس آیت سے ثابت ہوا کہ آخرت میں مومنین کو دیدارِ الٰہی میسّر آئے گا ، یہی اہلِ سنت کا عقیدہ و قرآن و حدیث و اجماع کے دلائلِ کثیرہ اس پر قائم ہیں اور یہ دیدار بے کیف اور بے جہت ہوگا ۔
وَوُجُوْهٌ یَّوْمَىِٕذٍۭ بَاسِرَةٌ ۟ۙوَوُجُوۡهٌ يَّوۡمَئِذٍۢ بَاسِرَةٌ
اور کچھ منہ اس دن بگڑے ہوئے ہوں گے (ف۲۱)
— خزائن العرفان
(ف 21) سیاہ تاریک غمزدہ مایوس ۔ یہ کفّار کا حال ہے ۔
تَظُنُّ اَنْ یُّفْعَلَ بِهَا فَاقِرَةٌ ۟ؕتَظُنُّ اَنۡ يُّفۡعَلَ بِهَا فَاقِرَةٌ
سمجھتے ہوں گے کہ ان کے ساتھ وہ کی جائے گی جو کمر کو توڑ دے (ف۲۲)
— خزائن العرفان
(ف 22) یعنی وہ شدّتِ عذاب اور ہولناک مصائب میں گرفتار کئے جائیں گے ۔
كَلَّاۤ اِذَا بَلَغَتِ التَّرَاقِیَ ۟ۙكَلَّاۤ اِذَا بَلَغَتِ التَّرَاقِىَۙ
ہاں ہاں جب جان گلے کو پہنچ جائے گی(ف۲۳)
— خزائن العرفان
(ف 23) وقتِ موت ۔
وَقِیْلَ مَنْ ٚ— رَاقٍ ۟ۙوَقِيۡلَ مَن ۜ رَاقٍۙ
اور لوگ کہیں گے(ف۲۴) کہ ہے کوئی جھاڑ پھونک کرے(ف۲۵)
— خزائن العرفان
(ف 24) جو اس کے قریب ہوں گے ۔
(ف 25) تاکہ اس کو شفا حاصل ہو ۔
وَّظَنَّ اَنَّهُ الْفِرَاقُ ۟ۙوَّظَنَّ اَنَّهُ الۡفِرَاقُۙ
اور وہ (ف۲۶) سمجھ لے گا کہ یہ جدائی کی گھڑی ہے (ف۲۷)
— خزائن العرفان
(ف 26) یعنی مرنے والا ۔
(ف 27) کہ اہلِ مکّہ اور دنیا سب سے جدا ئی ہوتی ہے ۔
وَالْتَفَّتِ السَّاقُ بِالسَّاقِ ۟ۙوَالۡتَفَّتِ السَّاقُ بِالسَّاقِۙ
اور پنڈلی سے پنڈلی لپٹ جائے گی (ف۲۸)
— خزائن العرفان
(ف 28) یعنی موت کی کرب و سختی سے پاؤں باہم لپٹ جائیں گے ، یا یہ معنٰی ہیں کہ دونوں پاؤں کفن میں لپیٹے جائیں گے ، یایہ معنٰی ہیں کہ شدّت پر شدّت ہوگی ایک دنیا کی جدائی کی سختی اس کے ساتھ موت کی کرب یا ایک موت کی سختی اور اس کے ساتھ آخرت کی سختیاں ۔
اِلٰى رَبِّكَ یَوْمَىِٕذِ ١لْمَسَاقُ ۟ؕ۠اِلٰى رَبِّكَ يَوۡمَئِذِ اۨلۡمَسَاقُؕ
اس دن تیرے رب ہی کی طرف ہانکنا ہے(ف۲۹)
— خزائن العرفان
(ف 29) یعنی بندوں کا رجوع اسی کی طرف ہے ، وہی ان میں فیصلہ فرمائے گا ۔
فَلَا صَدَّقَ وَلَا صَلّٰى ۟ۙفَلَا صَدَّقَ وَلَا صَلّٰىۙ
تو اس (ناعاقبت) اندیش نے نہ تو (کلام خدا) کی تصدیق کی نہ نماز پڑھی
وَلٰكِنْ كَذَّبَ وَتَوَلّٰى ۟ۙوَلٰڪِنۡ كَذَّبَ وَتَوَلّٰىۙ
بلکہ جھٹلایا اور منہ پھیر لیا
ثُمَّ ذَهَبَ اِلٰۤی اَهْلِهٖ یَتَمَطّٰى ۟ؕثُمَّ ذَهَبَ اِلٰٓى اَهۡلِهٖ يَتَمَطّٰىؕ
پھر اپنے گھر والوں کے پاس اکڑتا ہوا چل دیا
اَوْلٰى لَكَ فَاَوْلٰى ۟ۙاَوۡلٰى لَكَ فَاَوۡلٰىۙ
افسوس ہے تجھ پر پھر افسوس ہے
ثُمَّ اَوْلٰى لَكَ فَاَوْلٰى ۟ؕثُمَّ اَوۡلٰى لَكَ فَاَوۡلٰىؕ
پھر افسوس ہے تجھ پر پھر افسوس ہے
اَیَحْسَبُ الْاِنْسَانُ اَنْ یُّتْرَكَ سُدًی ۟ؕاَيَحۡسَبُ الۡاِنۡسَانُ اَنۡ يُّتۡرَكَ سُدًىؕ
کیا انسان خیال کرتا ہے کہ یوں ہی چھوڑ دیا جائے گا؟
اَلَمْ یَكُ نُطْفَةً مِّنْ مَّنِیٍّ یُّمْنٰى ۟ۙاَلَمۡ يَكُ نُطۡفَةً مِّنۡ مَّنِىٍّ يُّمۡنٰىۙ
کیا وہ منی کا جو رحم میں ڈالی جاتی ہے ایک قطرہ نہ تھا؟
ثُمَّ كَانَ عَلَقَةً فَخَلَقَ فَسَوّٰى ۟ۙثُمَّ كَانَ عَلَقَةً فَخَلَقَ فَسَوّٰىۙ
پھر لوتھڑا ہوا پھر (خدا نے) اس کو بنایا پھر (اس کے اعضا کو) درست کیا
فَجَعَلَ مِنْهُ الزَّوْجَیْنِ الذَّكَرَ وَالْاُنْثٰی ۟ؕفَجَعَلَ مِنۡهُ الزَّوۡجَيۡنِ الذَّكَرَ وَالۡاُنۡثٰىؕ
پھر اس کی دو قسمیں بنائیں (ایک) مرد اور (ایک) عورت
اَلَیْسَ ذٰلِكَ بِقٰدِرٍ عَلٰۤی اَنْ یُّحْیِ الْمَوْتٰى ۟۠اَلَيۡسَ ذٰلِكَ بِقٰدِرٍ عَلٰٓى اَنۡ يُّحۡـىِۦَ الۡمَوۡتٰى
کیا اس خالق کو اس بات پر قدرت نہیں کہ مردوں کو جلا اُٹھائے؟