73. Al-Muzzammilالمزمل

The Enshrouded One · Meccan · 20 ayahs · 2 rukus

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

Introduction· خزائن العرفان

Loading…

یٰۤاَیُّهَا الْمُزَّمِّلُ ۟ۙيٰۤاَيُّهَا الۡمُزَّمِّلُ

اے جھرمٹ مارنے والے (ف۲)

— خزائن العرفان

Tafseer of 73:1

(ف 2) یعنی اپنے کپڑوں سے لپٹنے والے ۔ اس کے شانِ نزول میں کئی قول ہیں بعض مفسّرین نے کہا کہ ابتداءِ زمانۂِ وحی میں سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم خوف سے اپنے کپڑوں میں لپٹ جاتے تھے ، ایسی حالت میں آپ کو حضرت جبریل نے یٰۤاَ یُّھَاالْمُزَّمِّلُ کہہ کر ندا کی ۔ ایک قول یہ ہے کہ سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم چادر شریف میں لپٹے ہوئے آرام فرما رہے تھے ، اس حالت میں آپ کو ندا کی گئی یٰۤاَ یُّھَاالْمُزَّمِّلُ بہرحال یہ ندا بتاتی ہے کہ محبوب کی ہر ادا پیاری ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس کے معنٰی یہ ہیں کہ رداءِ نبوّت و چادرِ ر سالت کے حامل و لائق ۔

قُمِ الَّیْلَ اِلَّا قَلِیْلًا ۟ۙقُمِ الَّيۡلَ اِلَّا قَلِيۡلًا

ر ات میں قیام فرما (ف۳) سوا کچھ رات کے (ف۴)

— خزائن العرفان

نِّصْفَهٗۤ اَوِ انْقُصْ مِنْهُ قَلِیْلًا ۟ۙنِّصۡفَهٗۤ اَوِ انْقُصۡ مِنۡهُ قَلِيۡلًا

آدھی رات یا اس سے کچھ کم کرو

— خزائن العرفان

Tafseer of 73:2–3

(ف 3) نماز اور عبادت کے ساتھ ۔

(ف 4) یعنی تھوڑا حِصّہ آرام کےلئے ہو ، باقی شب عبادت میں گذاریئے ۔ اب وہ باقی کتنی ہو اس کی تفصیل آگے ارشاد فرمائی جاتی ہے ۔

اَوْ زِدْ عَلَیْهِ وَرَتِّلِ الْقُرْاٰنَ تَرْتِیْلًا ۟ؕاَوۡ زِدۡ عَلَيۡهِ وَرَتِّلِ الۡقُرۡاٰنَ تَرۡتِيۡلًا

یا اس پر کچھ بڑھاؤ (ف۵) اور قرآن خوب ٹھہر ٹھہر کر پڑھو(ف۶)

— خزائن العرفان

Tafseer of 73:4

(ف 5) مراد یہ ہے کہ آپ کو اختیار دیا گیا ہے کہ خواہ قیام نصف شب سے کم ہو یا نصف شب یا اس سے زیادہ ہو (بیضاوی) مراد اس قیام سے تہجّد ہے جو ابتدائے اسلام میں واجب وبقولے فرض تھا ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم اور آپ کے اصحاب شب کو قیام فرماتے اور لوگ نہ جانتے کہ تہائی رات یا آدھی رات یا دو تہائی رات کب ہوئی تو وہ تمام شب قیام میں رہتے اور صبح تک نمازیں پڑھتے ، اس اندیشہ سے کہ قیام قدرِ واجب سے کم نہ ہوجائے یہاں تک کہ ان حضرات کے پاؤں سوج جاتے تھے ، پھر یہ حکم ایک سال کے بعد منسوخ ہوگیا اور اس کا ناسخ بھی اسی سورت میں ہے فَاقْرَءُ وْا مَا تَیَسَّرَ مِنْہُ ۔

(ف 6) رعایتِ وقوف اور ادائے مخارج کے ساتھ اور حروف کو مخارج کے ساتھ تا بہ امکانِ صحیح ادا کرنا نماز میں فرض ہے ۔

اِنَّا سَنُلْقِیْ عَلَیْكَ قَوْلًا ثَقِیْلًا ۟اِنَّا سَنُلۡقِىۡ عَلَيۡكَ قَوۡلًا ثَقِيۡلًا‏

بے شک عنقریب ہم تم پر ایک بھاری بات ڈالیں گے (ف۷)

— خزائن العرفان

Tafseer of 73:5

(ف 7) یعنی نہایت جلیل و باعظمت ۔ مراد اس سے قرآنِ مجید ہے یہ بھی کہا گیا ہے کہ معنٰی یہ ہیں کہ ہم آپ پر قرآن نازل فرمائیں گے جس میں اوامر ، نواہی اور تکالیفِ شاقّہ ہیں جو مکلّفین پر بھاری ہوں گے ۔

اِنَّ نَاشِئَةَ الَّیْلِ هِیَ اَشَدُّ وَطْاً وَّاَقْوَمُ قِیْلًا ۟ؕاِنَّ نَاشِئَةَ الَّيۡلِ هِىَ اَشَدُّ وَطۡـاً وَّاَقۡوَمُ قِيۡلًا

بے شک رات کا اٹھنا (ف۸) وہ زیادہ دباؤ ڈالتا ہے (ف ۹) اور بات خوب سیدھی نکلتی ہے(ف ۱۰)

— خزائن العرفان

Tafseer of 73:6

(ف 8) سونے کے بعد ۔

(ف 9) بہ نسبت دن کی نماز کے ۔

(ف 10) کیونکہ وہ وقت سکون و اطمینان کا ہے ، شور و شغب سے امن ہوتی ہے ، اخلاص تام و کامل ہوتا ہے ، ریاء و نمائش کا موقع نہیں ہوتا ۔

اِنَّ لَكَ فِی النَّهَارِ سَبْحًا طَوِیْلًا ۟ؕاِنَّ لَـكَ فِى النَّهَارِ سَبۡحًا طَوِيۡلًا

بیشک دن میں تو تم کو بہت سے کام ہیں(ف۱۱)

— خزائن العرفان

Tafseer of 73:7

(ف 11) شب کا وقت عبادت کےلئے خوب فراغت کا ہے ۔

وَاذْكُرِ اسْمَ رَبِّكَ وَتَبَتَّلْ اِلَیْهِ تَبْتِیْلًا ۟ؕوَاذۡكُرِ اسۡمَ رَبِّكَ وَتَبَتَّلۡ اِلَيۡهِ تَبۡتِيۡلًا

اور اپنے رب کا نام یاد کرو (ف ۱۲) اور سب سے ٹوٹ کر اسی کے ہو ر ہو(ف ۱۳)

— خزائن العرفان

Tafseer of 73:8

(ف 12) رات و دن کے جملہ اوقات میں تسبیح ، تہلیل ، نماز ، تلاوتِ قرآن شریف ، درسِ علم وغیرہ کے ساتھ اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس کے معنٰی یہ ہیں کہ اپنی قرأت کی ابتداء میں بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھو ۔

(ف 13) یعنی عبادت میں انقطاع کی صفت ہو کہ دل اللہ تعالٰی کے سوا اور کسی طرف مشغول نہ ہو ، سب علاقہ قطع ہوجائیں ، اسی کی طرف توجہ رہے ۔

رَبُّ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ فَاتَّخِذْهُ وَكِیْلًا ۟رَبُّ الۡمَشۡرِقِ وَالۡمَغۡرِبِ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ فَاتَّخِذۡهُ وَكِيۡلًا

وہ پورب کا رب اور پچھم کا رب اس کے سوا کوئی معبود نہیں تو تم اسی کو اپنا کارساز بناؤ(ف۱۴)

— خزائن العرفان

Tafseer of 73:9

(ف 14) اوراپنے کام اسی کی طرف تفویض کرو ۔

وَاصْبِرْ عَلٰی مَا یَقُوْلُوْنَ وَاهْجُرْهُمْ هَجْرًا جَمِیْلًا ۟وَاصۡبِرۡ عَلٰى مَا يَقُوۡلُوۡنَ وَاهۡجُرۡهُمۡ هَجۡرًا جَمِيۡلًا

اور کافروں کی باتوں پر صبر فرماؤ اور انہیں اچھی طرح چھوڑ دو(ف۱۵)

— خزائن العرفان

Tafseer of 73:10

(ف 15) وھٰذَامَنْسُوْخ بِآ یَۃِ الْقِتَالِ ۔

وَذَرْنِیْ وَالْمُكَذِّبِیْنَ اُولِی النَّعْمَةِ وَمَهِّلْهُمْ قَلِیْلًا ۟وَذَرۡنِىۡ وَالۡمُكَذِّبِيۡنَ اُولِى النَّعۡمَةِ وَمَهِّلۡهُمۡ قَلِيۡلًا‏

اور مجھ پر چھوڑو ان جھٹلانے والے مال داروں کو اور انہیں تھوڑی مہلت دو(ف۱۶)

— خزائن العرفان

Tafseer of 73:11

(ف 16) بدر تک یاروزِ قیامت تک ۔

اِنَّ لَدَیْنَاۤ اَنْكَالًا وَّجَحِیْمًا ۟ۙاِنَّ لَدَيۡنَاۤ اَنۡـكَالًا وَّجَحِيۡمًا

بے شک ہمارے پاس (ف۱۷) بھاری بیڑیاں ہیں اور بھڑکتی آ گ

— خزائن العرفان

Tafseer of 73:12

(ف 17) آخرت میں ۔

وَّطَعَامًا ذَا غُصَّةٍ وَّعَذَابًا اَلِیْمًا ۟ۗوَّطَعَامًا ذَا غُصَّةٍ وَّعَذَابًا اَلِيۡمًا

اور گلے میں پھنستا کھانا اور دردناک عذاب (ف۱۸)

— خزائن العرفان

Tafseer of 73:13

(ف 18) ان کےلئے جنہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی تکذیب کی ۔

یَوْمَ تَرْجُفُ الْاَرْضُ وَالْجِبَالُ وَكَانَتِ الْجِبَالُ كَثِیْبًا مَّهِیْلًا ۟يَوۡمَ تَرۡجُفُ الۡاَرۡضُ وَالۡجِبَالُ وَكَانَتِ الۡجِبَالُ كَثِيۡبًا مَّهِيۡلًا

جس دن تھرتھرائیں گے زمین اور پہاڑ (ف۱۹) اور پہاڑ ہوجائیں گے ریتے کاٹیلہ بہتا ہوا

— خزائن العرفان

Tafseer of 73:14

(ف 19) وہ قیامت کا دن ہوگا ۔

اِنَّاۤ اَرْسَلْنَاۤ اِلَیْكُمْ رَسُوْلًا ۙ۬— شَاهِدًا عَلَیْكُمْ كَمَاۤ اَرْسَلْنَاۤ اِلٰی فِرْعَوْنَ رَسُوْلًا ۟ؕاِنَّاۤ اَرۡسَلۡنَاۤ اِلَيۡكُمۡ رَسُوۡلًا شَاهِدًا عَلَيۡكُمۡ كَمَاۤ اَرۡسَلۡنَاۤ اِلٰى فِرۡعَوۡنَ رَسُوۡلًا

بے شک ہم نے تمہاری طرف ایک رسول بھیجے(ف۲۰) کہ تم پر حاضر ناظر ہیں (ف ۲۱) جیسے ہم نے فرعون کی طرف رسول بھیجے (ف۲۲)

— خزائن العرفان

فَعَصٰی فِرْعَوْنُ الرَّسُوْلَ فَاَخَذْنٰهُ اَخْذًا وَّبِیْلًا ۟فَعَصٰى فِرۡعَوۡنُ الرَّسُوۡلَ فَاَخَذۡنٰهُ اَخۡذًا وَّبِيۡلًا

تو فرعون نے اس رسول کا حکم نہ مانا تو ہم نے اسے سخت گرفت سے پکڑا

— خزائن العرفان

Tafseer of 73:15–16

(ف 20) سیّدِ عالَم محمّد مصطفٰے صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم ۔

(ف 21) مومن کے ایمان اور کافر کے کفر کو جانتے ہیں ۔

(ف 22) حضرت موسٰی علیہ السلام ۔

فَكَیْفَ تَتَّقُوْنَ اِنْ كَفَرْتُمْ یَوْمًا یَّجْعَلُ الْوِلْدَانَ شِیْبَا ۟ۗۖفَكَيۡفَ تَتَّقُوۡنَ اِنۡ كَفَرۡتُمۡ يَوۡمًا يَّجۡعَلُ الۡوِلۡدَانَ شِيۡبَا

پھر کیسے بچو گے (ف۲۳) اگر (ف۲۴) کفر کرو اس دن سے (ف۲۵) جو بچوں کو بوڑھا کردے گا (ف۲۶)

— خزائن العرفان

١لسَّمَآءُ مُنْفَطِرٌ بِهٖ ؕ— كَانَ وَعْدُهٗ مَفْعُوْلًا ۟اۨلسَّمَآءُ مُنۡفَطِرٌ ۢ بِهٖ‌ؕ كَانَ وَعۡدُهٗ مَفۡعُوۡلًا

آسمان اس کے صدمہ سے پھٹ جائے گا اللّٰہ کا وعدہ ہو کر رہنا

— خزائن العرفان

Tafseer of 73:17–18

(ف 23) عذابِ الٰہی سے ۔

(ف 24) دنیا میں ۔

(ف 25) یعنی قیامت کے دن جو نہایت ہولناک ہوگا ۔

(ف 26) اپنے شدّتِ دہشت سے ۔

اِنَّ هٰذِهٖ تَذْكِرَةٌ ۚ— فَمَنْ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰی رَبِّهٖ سَبِیْلًا ۟۠اِنَّ هٰذِهٖ تَذۡكِرَةٌ ‌ ۚ فَمَنۡ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰى رَبِّهٖ سَبِيۡلًا

بے شک یہ نصیحت ہے تو جو چاہے اپنے رب کی طرف راہ لے(ف۲۷)

— خزائن العرفان

Tafseer of 73:19

(ف 27) ایمان و طاعت اختیار کرکے ۔

اِنَّ رَبَّكَ یَعْلَمُ اَنَّكَ تَقُوْمُ اَدْنٰی مِنْ  الَّیْلِ وَنِصْفَهٗ وَثُلُثَهٗ وَطَآىِٕفَةٌ مِّنَ الَّذِیْنَ مَعَكَ ؕ— وَاللّٰهُ یُقَدِّرُ الَّیْلَ وَالنَّهَارَ ؕ— عَلِمَ اَنْ لَّنْ تُحْصُوْهُ فَتَابَ عَلَیْكُمْ فَاقْرَءُوْا مَا تَیَسَّرَ مِنَ الْقُرْاٰنِ ؕ— عَلِمَ اَنْ سَیَكُوْنُ مِنْكُمْ مَّرْضٰی ۙ— وَاٰخَرُوْنَ یَضْرِبُوْنَ فِی الْاَرْضِ یَبْتَغُوْنَ مِنْ فَضْلِ اللّٰهِ ۙ— وَاٰخَرُوْنَ یُقَاتِلُوْنَ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ ۖؗ— فَاقْرَءُوْا مَا تَیَسَّرَ مِنْهُ ۙ— وَاَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَاٰتُوا الزَّكٰوةَ وَاَقْرِضُوا اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا ؕ— وَمَا تُقَدِّمُوْا لِاَنْفُسِكُمْ مِّنْ خَیْرٍ تَجِدُوْهُ عِنْدَ اللّٰهِ هُوَ خَیْرًا وَّاَعْظَمَ اَجْرًا ؕ— وَاسْتَغْفِرُوا اللّٰهَ ؕ— اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ ۟۠اِنَّ رَبَّكَ يَعۡلَمُ اَنَّكَ تَقُوۡمُ اَدۡنىٰ مِنۡ ثُلُثَىِ الَّيۡلِ وَ نِصۡفَهٗ وَثُلُثَهٗ وَطَآئِفَةٌ مِّنَ الَّذِيۡنَ مَعَكَ‌ؕ وَاللّٰهُ يُقَدِّرُ الَّيۡلَ وَالنَّهَارَ‌ؕ عَلِمَ اَنۡ لَّنۡ تُحۡصُوۡهُ فَتَابَ عَلَيۡكُمۡ‌ فَاقۡرَءُوۡا مَا تَيَسَّرَ مِنَ الۡقُرۡاٰنِ‌ؕ عَلِمَ اَنۡ سَيَكُوۡنُ مِنۡكُمۡ مَّرۡضٰى‌ۙ وَاٰخَرُوۡنَ يَضۡرِبُوۡنَ فِى الۡاَرۡضِ يَبۡتَغُوۡنَ مِنۡ فَضۡلِ اللّٰهِ‌ۙ وَاٰخَرُوۡنَ يُقَاتِلُوۡنَ فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ ۖ فَاقۡرَءُوۡا مَا تَيَسَّرَ مِنۡهُ‌ ۙ وَاَقِيۡمُوا الصَّلٰوةَ وَاٰتُوا الزَّكٰوةَ وَاَقۡرِضُوا اللّٰهَ قَرۡضًا حَسَنًا‌ ؕ وَمَا تُقَدِّمُوۡا لِاَنۡفُسِكُمۡ مِّنۡ خَيۡرٍ تَجِدُوۡهُ عِنۡدَ اللّٰهِ هُوَ خَيۡرًا وَّاَعۡظَمَ اَجۡرًا‌ ؕ وَاسۡتَغۡفِرُوا اللّٰهَ ‌ؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ

بے شک تمہارا رب جانتا ہے کہ تم قیام کرتے ہو کبھی دو تہائی رات کے قریب کبھی آدھی رات کبھی تہائی اور ایک جماعت تمہارے ساتھ والی (ف۲۸) اور اللّٰہ رات اور دن کا اندازہ فرماتا ہے اسے معلوم ہے کہ اے مسلمانو تم سے رات کا شمار نہ ہوسکے گا (ف۲۹) تو اس نے اپنی مِہر سے تم پر رجوع فرمائی اب قرآن میں سے جتنا تم پر آسان ہو اتنا پڑھو(ف۳۰) اسے معلوم ہے عنقریب کچھ تم میں سے بیمار ہوں گے اور کچھ زمین میں سفر کریں گے اللّٰہ کا فضل تلاش کرنے (ف۳۱) اور کچھ اللّٰہ کی راہ میں لڑتے ہوں گے (ف۳۲) تو جتنا قرآن میسّر ہو پڑھو (ف۳۳) اور نماز قائم رکھو (ف۳۴) اور زکوٰۃ دو اور اللّٰہ کو اچھا قرض دو(ف۳۵) اور اپنے لیے جو بھلائی آگے بھیجو گے اسے اللّٰہ کے پاس بہتر اور بڑے ثواب کی پاؤ گے اور اللّٰہ سے بخشش مانگو بے شک اللّٰہ بخشنے والا مہربان ہے

— خزائن العرفان

Tafseer of 73:20

(ف 28) تمہارے اصحاب کی ، وہ بھی قیامِ لیل میں آپ کا اتباع کرتے ہیں ۔

(ف 29) اور ضبطِ اوقات نہ کرسکو گے ۔

(ف 30) یعنی شب کا قیام معاف فرمایا ۔

مسئلہ : اس آیت سے نماز میں مطلق قراء ت کی فرضیّت ثابت ہوئی ۔

مسئلہ : اقل درجۂِ قراء ت مفروض ایک بڑی آیت یا تین چھوٹی آیتیں ہیں ۔

(ف 31) یعنی تجارت یا طلبِ علم کےلئے ۔

(ف 32) ان سب پر رات کا قیام دشوار ہوگا ۔

(ف 33) اس سے پہلا حکم منسوخ کیا گیا اور یہ بھی پنج گانہ نمازوں سے منسوخ ہوگیا ۔

(ف 34) یہاں نماز سے فرض نمازیں مراد ہیں ۔

(ف 35) حضرت ابنِ عباس رضی اللہ تعالٰی عنہما نے فرمایا کہ اس قرض سے مراد زکوٰۃ کے سوا راہِ خدا میں خرچ کرنا ہے ، صلہ رحمی میں اور مہمان داری میں اور یہ بھی کہا گیا کہ اس سے تمام صدقات مراد ہیں جنہیں اچھی طرح مالِ حلا ل سے خوش دِلی کے ساتھ راہِ خد امیں خرچ کیا جائے ۔