قُلْ اُوْحِیَ اِلَیَّ اَنَّهُ اسْتَمَعَ نَفَرٌ مِّنَ الْجِنِّ فَقَالُوْۤا اِنَّا سَمِعْنَا قُرْاٰنًا عَجَبًا ۟ۙقُلۡ اُوۡحِىَ اِلَىَّ اَنَّهُ اسۡتَمَعَ نَفَرٌ مِّنَ الۡجِنِّ فَقَالُوۡۤا اِنَّا سَمِعۡنَا قُرۡاٰنًاعَجَبًا
تم فرماؤ (ف۲) مجھے وحی ہوئی کہ کچھ جنّوں نے (ف۳) میرا پڑھنا کان لگا کر سنا (ف۴) تو بولے (ف۵) ہم نے ایک عجیب قرآن سنا(ف۶)
— خزائن العرفان
Tafseer of 72:1
(ف 2) اے مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم ۔
(ف 3) نصیبین کے ۔ جن کی تعداد مفسّرین نے نو۹ بیان کی ۔
(ف 4) نمازِ فجر میں بمقامِ نخلہ مکّہ مکرّمہ و طائف کے درمیان ۔
(ف 5) وہ جنّ اپنی قوم میں جا کر ۔
(ف 6) جو اپنی فصاحت و بلاغت و خوبیِ مضامین و علوِّ معنٰی میں ایسا نادر ہے کہ مخلوق کا کوئی کلام اس سے کوئی نسبت نہیں رکھتا اور اس کی یہ شان ہے ۔