71. Noohنوح

Noah · Meccan · 28 ayahs · 2 rukus

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

Introduction· خزائن العرفان

Loading…

اِنَّاۤ اَرْسَلْنَا نُوْحًا اِلٰی قَوْمِهٖۤ اَنْ اَنْذِرْ قَوْمَكَ مِنْ قَبْلِ اَنْ یَّاْتِیَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ ۟اِنَّاۤ اَرۡسَلۡنَا نُوۡحًا اِلٰى قَوۡمِهٖۤ اَنۡ اَنۡذِرۡ قَوۡمَكَ مِنۡ قَبۡلِ اَنۡ يَّاۡتِيَهُمۡ عَذَابٌ اَلِيۡمٌ‏

بے شک ہم نے نوح کو اس کی قوم کی طرف بھیجا کہ ان کو ڈرا اس سے پہلے کہ ان پر دردناک عذاب آئے (ف۲)

— خزائن العرفان

قَالَ یٰقَوْمِ اِنِّیْ لَكُمْ نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌ ۟ۙقَالَ يٰقَوۡمِ اِنِّىۡ لَـكُمۡ نَذِيۡرٌ مُّبِيۡنٌۙ

اس نے فرمایا اے میری قوم میں تمہارے لیے صریح ڈر سنانے والا ہوں

— خزائن العرفان

Tafseer of 71:1–2

(ف 2) دنیا و آخرت کا ۔

اَنِ اعْبُدُوا اللّٰهَ وَاتَّقُوْهُ وَاَطِیْعُوْنِ ۟ۙاَنِ اعۡبُدُوا اللّٰهَ وَاتَّقُوۡهُ وَاَطِيۡعُوۡنِۙ

کہ اللّٰہ کی بندگی کرو (ف۳) اور اس سے ڈرو (ف۴) اور میرا حکم مانو

— خزائن العرفان

Tafseer of 71:3

(ف 3) اور اس کا کسی کو شریک نہ بناؤ ۔

(ف 4) نافرمانیوں سے بچ کر تا کہ وہ غضب نہ فرمائے ۔

یَغْفِرْ لَكُمْ مِّنْ ذُنُوْبِكُمْ وَیُؤَخِّرْكُمْ اِلٰۤی اَجَلٍ مُّسَمًّی ؕ— اِنَّ اَجَلَ اللّٰهِ اِذَا جَآءَ لَا یُؤَخَّرُ ۘ— لَوْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ ۟يَغۡفِرۡ لَـكُمۡ مِّنۡ ذُنُوۡبِكُمۡ وَيُؤَخِّرۡكُمۡ اِلٰٓى اَجَلٍ مُّسَمًّى‌ؕ اِنَّ اَجَلَ اللّٰهِ اِذَا جَآءَ لَا يُؤَخَّرُ‌‌ۘ لَوۡ كُنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ

وہ تمہارے کچھ گناہ بخش دے گا(ف ۵) اور ایک مقرر میعاد تک (ف۶) تمہیں مہلت دے گا (ف۷) بے شک اللّٰہ کا وعدہ جب آتا ہے ہٹایا نہیں جاتا کسی طرح تم جانتے (ف۸)

— خزائن العرفان

Tafseer of 71:4

(ف 5) جو تم سے وقتِ ایمان تک صادر ہوئے ہوں گے یا جو بندوں کے حقوق سے متعلق نہ ہوں گے ۔

(ف 6) یعنی وقتِ موت تک ۔

(ف 7) کہ اس دوران میں تم پر عذاب نہ فرمائے گا ۔

(ف 8) اس کو اور ایمان لے آتے ۔

قَالَ رَبِّ اِنِّیْ دَعَوْتُ قَوْمِیْ لَیْلًا وَّنَهَارًا ۟ۙقَالَ رَبِّ اِنِّىۡ دَعَوۡتُ قَوۡمِىۡ لَيۡلًا وَّنَهَارًا

عرض کی (ف۹) اے میرے رب میں نے اپنی قوم کو رات دن بلایا (ف۱۰)

— خزائن العرفان

Tafseer of 71:5

(ف 9) حضرت نوح علیہ السلام نے ۔

(ف 10) ایمان و طاعت کی طرف ۔

فَلَمْ یَزِدْهُمْ دُعَآءِیْۤ اِلَّا فِرَارًا ۟فَلَمۡ يَزِدۡهُمۡ دُعَآءِىۡۤ اِلَّا فِرَارًا

تو میرے بلانے سے انہیں بھاگنا ہی بڑھا (ف۱۱)

— خزائن العرفان

Tafseer of 71:6

(ف 11) اور جتنی انہیں ایمان لانے کی ترغیب دی گئی اتنی ہی ان کی سرکشی بڑھتی گئی ۔

وَاِنِّیْ كُلَّمَا دَعَوْتُهُمْ لِتَغْفِرَ لَهُمْ جَعَلُوْۤا اَصَابِعَهُمْ فِیْۤ اٰذَانِهِمْ وَاسْتَغْشَوْا ثِیَابَهُمْ وَاَصَرُّوْا وَاسْتَكْبَرُوا اسْتِكْبَارًا ۟ۚوَاِنِّىۡ كُلَّمَا دَعَوۡتُهُمۡ لِتَغۡفِرَ لَهُمۡ جَعَلُوۡۤا اَصَابِعَهُمۡ فِىۡۤ اٰذَانِهِمۡ وَاسۡتَغۡشَوۡا ثِيَابَهُمۡ وَاَصَرُّوۡا وَاسۡتَكۡبَرُوا اسۡتِكۡبَارًا‌ ۚ‏

اور میں نے جتنی بار انہیں بلایا (ف۱۲) کہ تو ان کو بخشے انہوں نے اپنے کانوں میں انگلیاں دے لیں ( ف ۱۳) اور اپنے کپڑے اوڑھ لیے (ف۱۴) اور ہٹ کی (ف۱۵) اور بڑا غرور کیا (ف۱۶)

— خزائن العرفان

Tafseer of 71:7

(ف 12) تجھ پر ایمان لانے کی طرف ۔

(ف 13) تاکہ میری دعوت کو نہ سنیں ۔

(ف 14) اور منھ چُھپا لئے تاکہ مجھے نہ دیکھیں کیونکہ انہیں دِینِ الٰہی کی طرف نصیحت کرنے والے کو دیکھنا بھی گوارا نہ تھا ۔

(ف 15) اپنے کفر پر ۔

(ف 16) اور میری دعوت کو قبول کرنا اپنی شان کے خلاف جانا ۔

ثُمَّ اِنِّیْ دَعَوْتُهُمْ جِهَارًا ۟ۙثُمَّ اِنِّىۡ دَعَوۡتُهُمۡ جِهَارًا

پھر میں نے انہیں علانیہ بلایا (ف۱۷)

— خزائن العرفان

Tafseer of 71:8

(ف 17) ببانگِ بلند محفلوں میں ۔

ثُمَّ اِنِّیْۤ اَعْلَنْتُ لَهُمْ وَاَسْرَرْتُ لَهُمْ اِسْرَارًا ۟ۙثُمَّ اِنِّىۡۤ اَعۡلَـنۡتُ لَهُمۡ وَاَسۡرَرۡتُ لَهُمۡ اِسۡرَارًا

پھر میں نے ان سے باعلان بھی کہا (ف ۱۸) اور آہستہ خفیہ بھی کہا(ف۱۹)

— خزائن العرفان

Tafseer of 71:9

(ف 18) اور دعوت بالاعلان کی تکرار بھی کی ۔

(ف 19) ایک ایک سے ، اور کوئی دقیقہ دعوت کا اٹھا نہ رکھا قوم زمانۂِ دراز تک حضرت نو ح علیہ السلام کی تکذیب ہی کرتی رہی تو اللہ تعالٰی نے ان سے بارش روک دی اور ان کی عورتوں کو بانجھ کردیا ، چالیس سال تک انکے مال ہلاک ہوگئے ، جانور مرگئے جب یہ حال ہوا تو حضرت نوح علیہ السلام نے انہیں استغفار کا حکم دیا ۔

فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوْا رَبَّكُمْ ؕ— اِنَّهٗ كَانَ غَفَّارًا ۟ۙفَقُلۡتُ اسۡتَغۡفِرُوۡا رَبَّكُمۡؕ اِنَّهٗ كَانَ غَفَّارًا

تو میں نے کہا اپنے رب سے معافی مانگو (ف۲۰) بے شک وہ بڑا معاف فرمانے والا ہے(ف۲۱)

— خزائن العرفان

یُّرْسِلِ السَّمَآءَ عَلَیْكُمْ مِّدْرَارًا ۟ۙيُّرۡسِلِ السَّمَآءَ عَلَيۡكُمۡ مِّدۡرَارًا

تم پر شرّاٹے کا مینہ(موسلا دھار بارش) بھیجے گا

— خزائن العرفان

Tafseer of 71:10–11

(ف 20) کفر و شرک سے ، اور ایمان لا کر مغفرت طلب کرو تاکہ اللہ تعالٰی تم پر اپنی رحمتوں کے دروازے کھولے کیونکہ طاعات میں مشغول ہونا خیر و برکت اور وسعتِ رزق کا سبب ہوتا ہے ۔

(ف 21) توبہ کرنے والوں کو اگر تم ایمان لائے اور تم نے توبہ کی تو وہ ۔

وَّیُمْدِدْكُمْ بِاَمْوَالٍ وَّبَنِیْنَ وَیَجْعَلْ لَّكُمْ جَنّٰتٍ وَّیَجْعَلْ لَّكُمْ اَنْهٰرًا ۟ؕوَّيُمۡدِدۡكُمۡ بِاَمۡوَالٍ وَّبَنِيۡنَ وَيَجۡعَلۡ لَّـكُمۡ جَنّٰتٍ وَّيَجۡعَلۡ لَّـكُمۡ اَنۡهٰرًا

اور مال اور بیٹوں سے تمہاری مدد کرے گا(ف۲۲) اور تمہارے لیے باغ بنادے گا اور تمہارے لیے نہریں بنائے گا (ف۲۳)

— خزائن العرفان

Tafseer of 71:12

(ف 22) مال و اولادبکثرت عطا فرمائے گا ۔

(ف 23) حضرت حسن رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی ہے ایک شخص آپ کے پاس آیا اور اس نے قلّتِ بارش کی شکایت کی ، آپ نے استغفار کا حکم دیا ، دوسرا آیا ، اس نے تنگ دستی کی شکایت کی ، اسے بھی یہی حکم فرمایا ، پھر تیسرا آیا ، اس نے قلّتِ نسل کی شکایت کی ، اس سے بھی یہی فرمایا ، پھر چوتھا آیا ، اس نے اپنی زمین کی قلّتِ پیداوار کی شکایت کی ، اس سے بھی یہی فرمایا ، ربیع بن صبیح جو حاضر تھے انھوں نے عرض کیا چند لوگ آئے قِسم قِسم کی حاجتیں انہوں نے پیش کیں ، آپ نے سب کو ایک ہی جواب دیا کہ استغفار کرو تو آپ نے یہ آیت پڑھی ۔ ( ان حوائج کےلئے یہ قرآنی عمل ہے)

مَا لَكُمْ لَا تَرْجُوْنَ لِلّٰهِ وَقَارًا ۟ۚمَا لَـكُمۡ لَا تَرۡجُوۡنَ لِلّٰهِ وَقَارًا‌

تمہیں کیا ہوا اللّٰہ سے عزّت حاصل کرنے کی امید نہیں کرتے (ف۲۴)

— خزائن العرفان

Tafseer of 71:13

(ف 24) اس طرح کہ اس پر ایمان لاؤ ۔

وَقَدْ خَلَقَكُمْ اَطْوَارًا ۟وَقَدۡ خَلَقَكُمۡ اَطۡوَارًا

حالانکہ اس نے تمہیں طرح طرح بنایا(ف۲۵)

— خزائن العرفان

اَلَمْ تَرَوْا كَیْفَ خَلَقَ اللّٰهُ سَبْعَ سَمٰوٰتٍ طِبَاقًا ۟ۙاَلَمۡ تَرَوۡا كَيۡفَ خَلَقَ اللّٰهُ سَبۡعَ سَمٰوٰتٍ طِبَاقًا

کیا تم نہیں دیکھتے اللّٰہ نے کیوں کر سات آسمان بنائے ایک پر ایک

— خزائن العرفان

Tafseer of 71:14–15

(ف 25) کبھی نطفہ ، کبھی علقہ ، کبھی مضغہ ، یہاں تک کہ تمہاری خلقت کا مل کی ، اس کی آفرینش میں نظر کرنا ، اس کی خالقیّت و قدرت اور اس کی وحدانیّت پر ایمان لانے کو و اجب کرتا ہے ۔

وَّجَعَلَ الْقَمَرَ فِیْهِنَّ نُوْرًا وَّجَعَلَ الشَّمْسَ سِرَاجًا ۟وَّجَعَلَ الۡقَمَرَ فِيۡهِنَّ نُوۡرًا ۙ وَّجَعَلَ الشَّمۡسَ سِرَاجًا‏

اور اُن میں چاند کو روشنی کیا (۲۶) اور سورج کو چراغ (ف۲۷)

— خزائن العرفان

Tafseer of 71:16

(ف 26) حضرت ابنِ عباس و ابنِ عمر رضی اللہ تعالٰی عنہم سے مروی ہے کہ آفتاب و ماہتاب کے چہرے تو آسمانوں کی طرف ہیں اور ہر ایک کی پشت زمین کی طرف تو آسمانوں کی لطافت کے باعث ان کی روشنی تمام آسمانوں میں پہنچتی ہے اگر چہ چاند آسمانِ دنیا میں ہے ۔

(ف 27) کہ دنیا کو روشن کرتا ہے اور اس کی روشنی چاند کے نور سے قوی تر ہے اور آفتاب چوتھے آسمان میں ہے ۔

وَاللّٰهُ اَنْۢبَتَكُمْ مِّنَ الْاَرْضِ نَبَاتًا ۟ۙوَاللّٰهُ اَنۡۢبَتَكُمۡ مِّنَ الۡاَرۡضِ نَبَاتًا ۙ‏

اور اللّٰہ نے تمہیں سبزے کی طرح زمین سے اگایا(ف۲۸)

— خزائن العرفان

Tafseer of 71:17

(ف 28) تمہارے باپ حضرت آدم کو اس سے پیدا کرکے ۔

ثُمَّ یُعِیْدُكُمْ فِیْهَا وَیُخْرِجُكُمْ اِخْرَاجًا ۟ثُمَّ يُعِيۡدُكُمۡ فِيۡهَا وَيُخۡرِجُكُمۡ اِخۡرَاجًا‏

پھر تمہیں اسی میں لے جائے گا (ف۲۹) اور دوبارہ نکالے گا(ف ۳۰)

— خزائن العرفان

وَاللّٰهُ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ بِسَاطًا ۟ۙوَاللّٰهُ جَعَلَ لَـكُمُ الۡاَرۡضَ بِسَاطًا ۙ‏

اور اللّٰہ نے تمہارے لیے زمین کو بچھونا بنایا

— خزائن العرفان

لِّتَسْلُكُوْا مِنْهَا سُبُلًا فِجَاجًا ۟۠لِّـتَسۡلُكُوۡا مِنۡهَا سُبُلًا فِجَاجًا

کہ اس کے وسیع راستوں میں چلو

— خزائن العرفان

Tafseer of 71:18–20

(ف 29) موت کے بعد ۔

(ف 30) اس سے روزِ قیامت ۔

قَالَ نُوْحٌ رَّبِّ اِنَّهُمْ عَصَوْنِیْ وَاتَّبَعُوْا مَنْ لَّمْ یَزِدْهُ مَالُهٗ وَوَلَدُهٗۤ اِلَّا خَسَارًا ۟ۚقَالَ نُوۡحٌ رَّبِّ اِنَّهُمۡ عَصَوۡنِىۡ وَاتَّبَعُوۡا مَنۡ لَّمۡ يَزِدۡهُ مَالُهٗ وَوَلَدُهٗۤ اِلَّا خَسَارًا‌

نوح نے عرض کی اے میرے رب انہوں نے میری نافرمانی کی (ف۳۱) اور (ف۳۲) ایسے کے پیچھے ہولیے جسے اس کے مال اور اولاد نے نقصان ہی بڑھایا(ف۳۳)

— خزائن العرفان

Tafseer of 71:21

(ف 31) اور میں نے جو ایمان و استغفار کا حکم دیا تھا ، اس کو انہوں نے نہ مانا ۔

(ف 32) ان کے عوام ، غرباء اور چھوٹے لوگ ، سرکش رؤساء اور اصحابِ اموال و اولاد کے تابع ہوئے ۔

(ف 33) اور وہ غرورِ مال میں مست ہو کر کفر و طغیان میں بڑھتا رہا ۔

وَمَكَرُوْا مَكْرًا كُبَّارًا ۟ۚوَمَكَرُوۡا مَكۡرًا كُبَّارًا‌

اور (ف۳۴) بہت بڑا داؤں کھیلے (ف۳۵)

— خزائن العرفان

Tafseer of 71:22

(ف 34) وہ رؤساء ۔

(ف 35) کہ انہوں نے حضرت نوح علیہ السلام کی تکذیب کی اور انہیں اور ان کے متّبعین کو ایذائیں پہنچائیں ۔

وَقَالُوْا لَا تَذَرُنَّ اٰلِهَتَكُمْ وَلَا تَذَرُنَّ وَدًّا وَّلَا سُوَاعًا ۙ۬— وَّلَا یَغُوْثَ وَیَعُوْقَ وَنَسْرًا ۟ۚوَ قَالُوۡا لَا تَذَرُنَّ اٰلِهَتَكُمۡ وَلَا تَذَرُنَّ وَدًّا وَّلَا سُوَاعًا  ۙ وَّ لَا يَغُوۡثَ وَيَعُوۡقَ وَنَسۡرًا‌

اور بولے (ف۳۶) ہر گز نہ چھوڑنا اپنے خداؤں کو (۳۷) اور ہر گز نہ چھوڑنا وَدّ اورنہ سُوَاع اور یَغوث اور یَعوق اور نَسر کو (ف۳۸)

— خزائن العرفان

Tafseer of 71:23

(ف 36) رؤساءِ کفّار اپنے عوام سے ۔

(ف 37) یعنی ان کی عبادت ترک نہ کرنا ۔

(ف 38) یہ ان کے بتوں کے نام ہیں جنہیں وہ پوجتے تھے بت تو ان کے بہت تھے مگر یہ پانچ ان کے نزدیک بڑی عظمت والے تھے وَدّ تو مرد کی صورت پر تھا اور سُواع عورت کی صورت پر اور یغوث شیر کی شکل اور یعوق گھوڑے کی اور نسر کرگس کی ، یہ بت قومِ نوح سے منتقل ہو کر عرب میں پہنچے اور مشرکین کے قبائل سے ایک ایک نے ایک ایک کو اپنے لئے خاص کرلیا ۔

وَقَدْ اَضَلُّوْا كَثِیْرًا ۚ۬— وَلَا تَزِدِ الظّٰلِمِیْنَ اِلَّا ضَلٰلًا ۟وَقَدۡ اَضَلُّوۡا كَثِيۡرًا‌ ‌ ۚ وَلَا تَزِدِ الظّٰلِمِيۡنَ اِلَّا ضَلٰلًا

اور بے شک انہوں نے بہتوں کو بہکایا (ف۳۹) اور تو ظالموں کو (ف۴۰) زیادہ نہ کرنا مگر گمراہی (ف۴۱)

— خزائن العرفان

Tafseer of 71:24

(ف 39) یعنی یہ بت بہت سے لوگوں کےلئے گمراہی کا سبب ہوئے یا یہ معنٰی ہیں کہ رؤساءِ قوم نے بتوں کی عبادت کا حکم کرکے بہت سے لوگوں کو گمراہ کردیا ۔

(ف 40) جوبتوں کو پوجتے ہیں ۔

(ف 41) یہ حضرت نوح علیہ السلام کی دعا ہے جب انہیں وحی سے معلوم ہوا کہ جو لوگ ایمان لاچکے قوم میں انکے سوا اور لوگ ایمان لانے والے نہیں تب آپ نے یہ دعا کی ۔

مِمَّا خَطِیْٓـٰٔتِهِمْ اُغْرِقُوْا فَاُدْخِلُوْا نَارًا ۙ۬— فَلَمْ یَجِدُوْا لَهُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ اَنْصَارًا ۟مِّمَّا خَطِٓيْئٰتِهِمۡ اُغۡرِقُوۡا فَاُدۡخِلُوۡا نَارًا  ۙ فَلَمۡ يَجِدُوۡا لَهُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ اَنۡصَارًا

اپنی کیسی خطاؤں پر ڈبوئے گئے (ف۴۲) پھر آ گ میں داخل کیے گئے (ف۴۳) تو انہوں نے اللّٰہ کے مقابل اپنا کوئی مددگار نہ پایا(ف۴۴)

— خزائن العرفان

وَقَالَ نُوْحٌ رَّبِّ لَا تَذَرْ عَلَی الْاَرْضِ مِنَ الْكٰفِرِیْنَ دَیَّارًا ۟وَ قَالَ نُوۡحٌ رَّبِّ لَا تَذَرۡ عَلَى الۡاَرۡضِ مِنَ الۡكٰفِرِيۡنَ دَيَّارًا‏

اور نوح نے عرض کی اے میرے رب زمین پر کافروں میں سے کوئی بسنے والا نہ چھوڑ

— خزائن العرفان

Tafseer of 71:25–26

(ف 42) طوفان میں ۔

(ف 43) بعد غرق ہونے کے ۔

(ف 44) جو انہیں عذابِ الٰہی سے بچاسکتا ۔

اِنَّكَ اِنْ تَذَرْهُمْ یُضِلُّوْا عِبَادَكَ وَلَا یَلِدُوْۤا اِلَّا فَاجِرًا كَفَّارًا ۟اِنَّكَ اِنۡ تَذَرۡهُمۡ يُضِلُّوۡا عِبَادَكَ وَلَا يَلِدُوۡۤا اِلَّا فَاجِرًا كَفَّارًا

بے شک اگر تو انہیں رہنے دے گا (ف ۴۵) تو تیرے بندوں کو گمراہ کردیں گے اور ان کے اولاد ہوگی تو وہ بھی نہ ہوگی مگر بدکار بڑی ناشکر (ف۴۶)

— خزائن العرفان

Tafseer of 71:27

(ف 45) اور ہلاک نہ فرمائے گا ۔

(ف 46) یہ حضرت نوح علیہ السلام کو وحی سے معلوم ہوچکا تھا اور حضرت نوح علیہ السلام نے اپنے اور اپنے والدین اور مومنین و مومنات کےلئے دعا فرمائی ۔

رَبِّ اغْفِرْ لِیْ وَلِوَالِدَیَّ وَلِمَنْ دَخَلَ بَیْتِیَ مُؤْمِنًا وَّلِلْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنٰتِ ؕ— وَلَا تَزِدِ الظّٰلِمِیْنَ اِلَّا تَبَارًا ۟۠رَبِّ اغۡفِرۡلِىۡ وَلِـوَالِدَىَّ وَلِمَنۡ دَخَلَ بَيۡتِىَ مُؤۡمِنًا وَّلِلۡمُؤۡمِنِيۡنَ وَالۡمُؤۡمِنٰتِؕ وَلَا تَزِدِ الظّٰلِمِيۡنَ اِلَّا تَبَارًا

اے میرے رب مجھے بخش دے اور میرے ماں باپ کو (ف۴۷) اور اسے جو ایمان کے ساتھ میرے گھر میں ہے اور سب مسلمان مردوں اور سب مسلمان عورتوں کو اور کافروں کو نہ بڑھا مگر تباہی(ف ۴۸)

— خزائن العرفان

Tafseer of 71:28

(ف 47) کہ وہ دونوں مومن تھے ۔

(ف 48) اللہ تعالٰی نے حضرت نوح علیہ السلام کی دعا قبول فرمائی اوران کی قوم کے تمام کفّار کو عذاب سے ہلاک کردیا ۔