70. Al-Ma'aarijالمعارج

The Ascending Stairways · Meccan · 44 ayahs · 2 rukus

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

Introduction· خزائن العرفان

Loading…

سَاَلَ سَآىِٕلٌۢ بِعَذَابٍ وَّاقِعٍ ۟ۙسَاَلَ سَآئِلٌ ۢ بِعَذَابٍ وَّاقِعٍۙ

ایک مانگنے والا وہ عذاب مانگتا ہے

— خزائن العرفان

لِّلْكٰفِرِیْنَ لَیْسَ لَهٗ دَافِعٌ ۟ۙلِّلۡكٰفِرِيۡنَ لَيۡسَ لَهٗ دَافِعٌ

جو کافروں پر ہونے والا ہے اس کا کوئی ٹالنے والا نہیں(ف۲)

— خزائن العرفان

Tafseer of 70:1–2

(ف 2) شانِ نزول : نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے جب اہلِ مکّہ کو عذابِ الٰہی کا خوف دلایا تو وہ آپس میں کہنے لگے کہ اس عذاب کے مستحق کو ن لوگ ہیں ؟ اور یہ کن پر آئے گا ؟ سیّدِ عالَم محمّد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے پوچھو تو انہوں نے حضور سیّدِ عالَم محمّد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے دریافت کیا ۔ اس پر یہ آیتیں نازل ہوئیں اور حضور سے سوال کرنے والا نضر بن حارث تھا ، اس نے دعا کی تھی کہ یارب اگر یہ قرآن حق ہو اور تیرا کلام ہو تو ہمارے اوپر آسمان سے پتّھر برسا ، یا درد ناک عذاب بھیج ۔ ان آیتوں میں ارشاد فرمایا گیا کہ کافر طلب کریں یا نہ کریں عذاب جو ان کےلئے مقدر ہے ضرور آنا ہے ، اسے کوئی ٹال نہیں سکتا ۔

مِّنَ اللّٰهِ ذِی الْمَعَارِجِ ۟ؕمِّنَ اللّٰهِ ذِى الۡمَعَارِجِؕ

وہ ہوگا اللّٰہ کی طرف سے جو بلندیوں کا مالک ہے (ف۳)

— خزائن العرفان

Tafseer of 70:3

(ف 3) یعنی آسمانوں کا ۔

تَعْرُجُ الْمَلٰٓىِٕكَةُ وَالرُّوْحُ اِلَیْهِ فِیْ یَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهٗ خَمْسِیْنَ اَلْفَ سَنَةٍ ۟ۚتَعۡرُجُ الۡمَلٰٓئِكَةُ وَ الرُّوۡحُ اِلَيۡهِ فِىۡ يَوۡمٍ كَانَ مِقۡدَارُهٗ خَمۡسِيۡنَ اَلۡفَ سَنَةٍ‌ۚ‏

ملائکہ اور جبریل (ف۴) اس کی بارگاہ کی طرف عروج کرتے ہیں(ف۵) وہ عذاب اس دن ہوگا جس کی مقدار پچاس ہزار برس ہے(ف۶)

— خزائن العرفان

Tafseer of 70:4

(ف 4) جو فرشتوں میں مخصوص فضل و شرف رکھتے ہیں ۔

(ف 5) یعنی اس مقامِ قرب کی طرف جو آسمان میں اس کے اوامر کا جائے نزول ہے ۔

(ف 6) وہ روزِ قیامت ہے جس کے شدائد کافروں کی نسبت تو اتنے دراز ہوں گے اور مومن کےلئے ایک فرض نماز سے بھی سُبک تر ہوگا ۔

فَاصْبِرْ صَبْرًا جَمِیْلًا ۟فَاصۡبِرۡ صَبۡرًا جَمِيۡلًا

تو تم اچھی طرح صبر کرو

— خزائن العرفان

اِنَّهُمْ یَرَوْنَهٗ بَعِیْدًا ۟ۙاِنَّهُمۡ يَرَوۡنَهٗ بَعِيۡدًا ۙ‏

وہ اسے (ف۷)دور سمجھ رہے ہیں (ف۸)

— خزائن العرفان

Tafseer of 70:5–6

(ف 7) یعنی عذاب کو ۔

(ف 8) اور یہ خیال کرتے ہیں کہ واقع ہونے والا ہی نہیں ۔

وَّنَرٰىهُ قَرِیْبًا ۟ؕوَّنَرٰٮهُ قَرِيۡبًا

اور ہم اسے نزدیک دیکھ رہے ہیں (ف۹)

— خزائن العرفان

Tafseer of 70:7

(ف 9) کہ ضرور ہونے والا ہے ۔

یَوْمَ تَكُوْنُ السَّمَآءُ كَالْمُهْلِ ۟ۙيَوۡمَ تَكُوۡنُ السَّمَآءُ كَالۡمُهۡلِۙ

جس دن آسمان ہوگا جیسی گلی چاندی

— خزائن العرفان

وَتَكُوْنُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ ۟ۙوَتَكُوۡنُ الۡجِبَالُ كَالۡعِهۡنِۙ

اور پہاڑ ایسے ہلکے ہوجائیں گے جیسے اُون(ف۱۰)

— خزائن العرفان

Tafseer of 70:8–9

(ف 10) اور ہوا میں اڑتے پھریں گے ۔

وَلَا یَسْـَٔلُ حَمِیْمٌ حَمِیْمًا ۟ۚۖوَلَا يَسۡئَـلُ حَمِيۡمٌ حَمِيۡمًا

اور کوئی دوست کسی دوست کی بات نہ پوچھے گا (ف۱۱)

— خزائن العرفان

Tafseer of 70:10

(ف 11) ہر ایک کو اپنی ہی پڑی ہوگی ۔

یُّبَصَّرُوْنَهُمْ ؕ— یَوَدُّ الْمُجْرِمُ لَوْ یَفْتَدِیْ مِنْ عَذَابِ یَوْمِىِٕذٍ بِبَنِیْهِ ۟ۙيُّبَصَّرُوۡنَهُمۡ‌ؕ يَوَدُّ الۡمُجۡرِمُ لَوۡ يَفۡتَدِىۡ مِنۡ عَذَابِ يَوۡمِئِذٍۢ بِبَنِيۡهِۙ‏

ہوں گے انہیں دیکھتے ہوئے (ف۱۲) مجرم (ف۱۳) آرزو کرے گا کاش اس دن کے عذاب سے چھٹنے کے بدلے میں دے دے اپنے بیٹے

— خزائن العرفان

Tafseer of 70:11

(ف 12) کہ ایک دوسرے کو پہچانیں گے لیکن اپنے حال میں ایسے مبتلا ہوں گے کہ نہ ان سے حال پوچھیں گے ، نہ بات کرسکیں گے ۔

(ف 13) یعنی کافر ۔

وَصَاحِبَتِهٖ وَاَخِیْهِ ۟ۙوَ صَاحِبَتِهٖ وَاَخِيۡهِۙ

اور اپنی جورو اور اپنا بھائی

— خزائن العرفان

وَفَصِیْلَتِهِ الَّتِیْ تُـْٔوِیْهِ ۟ۙوَفَصِيۡلَتِهِ الَّتِىۡ تُـئْوِيۡهِۙ‏

اور اپنا کنبہ جس میں اس کی جگہ ہے

— خزائن العرفان

وَمَنْ فِی الْاَرْضِ جَمِیْعًا ۙ— ثُمَّ یُنْجِیْهِ ۟ۙوَمَنۡ فِى الۡاَرۡضِ جَمِيۡعًا ۙ ثُمَّ يُنۡجِيۡهِۙ

اور جتنے زمین میں ہیں سب پھریہ بدلہ دینا اسے بچالے

— خزائن العرفان

كَلَّا ؕ— اِنَّهَا لَظٰی ۟ۙكَلَّا ؕ اِنَّهَا لَظٰىۙ

ہر گز نہیں (ف۱۴)وہ تو بھڑکتی آ گ ہے

— خزائن العرفان

Tafseer of 70:12–15

(ف 14) یہ کچھ اس کے کام نہ آئے گا اور کسی طرح وہ عذاب سے بچ نہ سکے گا ۔

نَزَّاعَةً لِّلشَّوٰی ۟ۚۖنَزَّاعَةً لِّلشَّوٰى‌

کھال اتارلینے والی بلارہی ہے(ف۱۵)

— خزائن العرفان

Tafseer of 70:16

(ف 15) نام لے لے کر کہ اے کافر میرے پاس آ ، اے منافق میرے پاس آ ۔

تَدْعُوْا مَنْ اَدْبَرَ وَتَوَلّٰی ۟ۙتَدۡعُوۡا مَنۡ اَدۡبَرَ وَتَوَلّٰىۙ‏

اس کو جس نے پیٹھ دی اور منہ پھیرا (ف۱۶)

— خزائن العرفان

Tafseer of 70:17

(ف 16) حق کے قبول کرنے اور ایمان لانے سے ۔

وَجَمَعَ فَاَوْعٰی ۟وَجَمَعَ فَاَوۡعٰى

اور جوڑ کر سَینت رکھا(محفوظ کر رکھا)(ف ۱۷)

— خزائن العرفان

Tafseer of 70:18

(ف 17) مال کو ، اور اس کے حقوقِ واجبہ ادا نہ کئے ۔

اِنَّ الْاِنْسَانَ خُلِقَ هَلُوْعًا ۟ۙاِنَّ الۡاِنۡسَانَ خُلِقَ هَلُوۡعًا ۙ‏

بے شک آدمی بنایا گیا ہے بڑا بے صبراحریص

— خزائن العرفان

اِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ جَزُوْعًا ۟ۙاِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ جَزُوۡعًا

جب اسے برائی پہنچے (ف۱۸) تو سخت گھبرانے والا

— خزائن العرفان

Tafseer of 70:19–20

(ف 18) تنگ دستی و بیماری وغیرہ کی ۔

وَّاِذَا مَسَّهُ الْخَیْرُ مَنُوْعًا ۟ۙوَاِذَا مَسَّهُ الۡخَيۡرُ مَنُوۡعًا

اور جب بھلائی پہنچے (ف۱۹) تو روک رکھنے والا (ف۲۰)

— خزائن العرفان

Tafseer of 70:21

(ف 19) دولت مندی و مال ۔

(ف 20) یعنی انسان کی حالت یہ ہے کہ اسے کوئی ناگوار حالت پیش آتی ہے تو اس پر صبر نہیں کرتا اور جب مال ملتا ہے تو اس کو خرچ نہیں کرتا ۔

اِلَّا الْمُصَلِّیْنَ ۟ۙاِلَّا الۡمُصَلِّيۡنَۙ

مگر نمازی

— خزائن العرفان

الَّذِیْنَ هُمْ عَلٰی صَلَاتِهِمْ دَآىِٕمُوْنَ ۟الَّذِيۡنَ هُمۡ عَلٰى صَلَاتِهِمۡ دَآئِمُوۡنَ

جو اپنی نماز کے پابند ہیں(ف۲۱)

— خزائن العرفان

Tafseer of 70:22–23

(ف 21) کہ فرائضِ پنجگانہ کو ان کے اوقات میں پابندی سے ادا کرتے ہیں ، یعنی مومن ہیں ۔

وَالَّذِیْنَ فِیْۤ اَمْوَالِهِمْ حَقٌّ مَّعْلُوْمٌ ۟وَالَّذِيۡنَ فِىۡۤ اَمۡوَالِهِمۡ حَقٌّ مَّعۡلُوۡمٌ

اور وہ جن کے مال میں ایک معلوم حق ہے (ف۲۲)

— خزائن العرفان

Tafseer of 70:24

(ف 22) مراد اس سے زکوٰۃ ہے جس کی مقدار معلوم ہے یا وہ صدقہ جو آدمی اپنے نفس پر معیّن کرے تو اسے معیّن اوقات میں ادا کیا کرے ۔

مسئلہ : اس سے معلوم ہوا کہ صدقاتِ مستحبّہ کےلئے اپنی طرف سے وقت معیّن کرنا شرع میں جائز اور قابلِ مدح ہے ۔

لِّلسَّآىِٕلِ وَالْمَحْرُوْمِ ۟لِّلسَّآئِلِ وَالۡمَحۡرُوۡمِ

اس کے لیے جو مانگے اور جو مانگ بھی نہ سکے تو محروم رہے(ف۲۳)

— خزائن العرفان

Tafseer of 70:25

(ف 23) یعنی دونوں قِسم کے محتاجوں کو دے ، انہیں بھی جو حاجت کے وقت سوال کرتے ہیں اور انہیں بھی جو شرم سے سوال نہیں کرتے اور ان کی محتاجی ظاہر نہیں ہوتی ۔

وَالَّذِیْنَ یُصَدِّقُوْنَ بِیَوْمِ الدِّیْنِ ۟وَالَّذِيۡنَ يُصَدِّقُوۡنَ بِيَوۡمِ الدِّيۡنِ

اور وہ جو انصاف کا دن سچ جانتے ہیں(ف۲۴)

— خزائن العرفان

Tafseer of 70:26

(ف 24) اور مرنے کے بعد اٹھنے اور حشر و نشر و جزا و قیامت سب پر ایمان رکھتے ہیں ۔

وَالَّذِیْنَ هُمْ مِّنْ عَذَابِ رَبِّهِمْ مُّشْفِقُوْنَ ۟ۚوَالَّذِيۡنَ هُمۡ مِّنۡ عَذَابِ رَبِّهِمۡ مُّشۡفِقُوۡنَ‌ۚ

اور وہ جو اپنے رب کے عذاب سے ڈر رہے ہیں

— خزائن العرفان

اِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمْ غَیْرُ مَاْمُوْنٍ ۟اِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمۡ غَيۡرُ مَاۡمُوۡنٍ

بے شک ان کے رب کا عذاب نڈر ہونے کی چیز نہیں(ف۲۵)

— خزائن العرفان

Tafseer of 70:27–28

(ف 25) چاہے آدمی کتنا ہی نیک ، پارسا ، کثیرُ الطاعۃ والعبادۃ ہو مگر اسے عذابِ الٰہی سے بے خوف ہونا نہ چاہئے ۔

وَالَّذِیْنَ هُمْ لِفُرُوْجِهِمْ حٰفِظُوْنَ ۟ۙوَالَّذِيۡنَ هُمۡ لِفُرُوۡجِهِمۡ حٰفِظُوۡنَۙ‏

اور جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں

اِلَّا عَلٰۤی اَزْوَاجِهِمْ اَوْ مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُهُمْ فَاِنَّهُمْ غَیْرُ مَلُوْمِیْنَ ۟ۚاِلَّا عَلٰٓى اَزۡوَاجِهِمۡ اَوۡ مَا مَلَـكَتۡ اَيۡمَانُهُمۡ فَاِنَّهُمۡ غَيۡرُ مَلُوۡمِيۡنَ‌ۚ‏

مگر اپنی بیویوں یا لونڈیوں سے کہ (ان کے پاس جانے پر) انہیں کچھ ملامت نہیں

فَمَنِ ابْتَغٰی وَرَآءَ ذٰلِكَ فَاُولٰٓىِٕكَ هُمُ الْعٰدُوْنَ ۟ۚفَمَنِ ابۡتَغٰى وَرَآءَ ذٰلِكَ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الۡعٰدُوۡنَ‌ۚ

اور جو لوگ ان کے سوا اور کے خواستگار ہوں وہ حد سے نکل جانے والے ہیں

Tafseer of 70:29–31

وَالَّذِیْنَ هُمْ لِاَمٰنٰتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رٰعُوْنَ ۟وَالَّذِيۡنَ هُمۡ لِاَمٰنٰتِهِمۡ وَعَهۡدِهِمۡ رٰعُوۡنَ

اور جو اپنی امانتوں اور اقراروں کا پاس کرتے ہیں

Tafseer of 70:32

وَالَّذِیْنَ هُمْ بِشَهٰدٰتِهِمْ قَآىِٕمُوْنَ ۟وَالَّذِيۡنَ هُمۡ بِشَهٰدٰتِهِمۡ قَآئِمُوۡنَ

اور جو اپنی شہادتوں پر قائم رہتے ہیں

Tafseer of 70:33

وَالَّذِیْنَ هُمْ عَلٰی صَلَاتِهِمْ یُحَافِظُوْنَ ۟ؕوَالَّذِيۡنَ هُمۡ عَلٰى صَلَاتِهِمۡ يُحَافِظُوۡنَؕ

اور جو اپنی نماز کی خبر رکھتے ہیں

Tafseer of 70:34

اُولٰٓىِٕكَ فِیْ جَنّٰتٍ مُّكْرَمُوْنَ ۟ؕ۠اُولٰٓئِكَ فِىۡ جَنّٰتٍ مُّكۡرَمُوۡنَؕ

یہی لوگ باغہائے بہشت میں عزت واکرام سے ہوں گے

Tafseer of 70:35

فَمَالِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا قِبَلَكَ مُهْطِعِیْنَ ۟ۙفَمَالِ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا قِبَلَكَ مُهۡطِعِيۡنَۙ

تو ان کافروں کو کیا ہوا ہے کہ تمہاری طرف دوڑے چلے آتے ہیں

Tafseer of 70:36

عَنِ الْیَمِیْنِ وَعَنِ الشِّمَالِ عِزِیْنَ ۟عَنِ الۡيَمِيۡنِ وَعَنِ الشِّمَالِ عِزِيۡنَ

اور) دائیں بائیں سے گروہ گروہ ہو کر (جمع ہوتے جاتے ہیں)

اَیَطْمَعُ كُلُّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ اَنْ یُّدْخَلَ جَنَّةَ نَعِیْمٍ ۟ۙاَيَطۡمَعُ كُلُّ امۡرِىءٍ مِّنۡهُمۡ اَنۡ يُّدۡخَلَ جَنَّةَ نَعِيۡمٍۙ

کیا ان میں سے ہر شخص یہ توقع رکھتا ہے کہ نعمت کے باغ میں داخل کیا جائے گا

Tafseer of 70:37–38

كَلَّا ؕ— اِنَّا خَلَقْنٰهُمْ مِّمَّا یَعْلَمُوْنَ ۟كَلَّا ؕ اِنَّا خَلَقۡنٰهُمۡ مِّمَّا يَعۡلَمُوۡنَ

ہرگز نہیں۔ ہم نے ان کو اس چیز سے پیدا کیا ہے جسے وہ جانتے ہیں

Tafseer of 70:39

فَلَاۤ اُقْسِمُ بِرَبِّ الْمَشٰرِقِ وَالْمَغٰرِبِ اِنَّا لَقٰدِرُوْنَ ۟ۙفَلَاۤ اُقۡسِمُ بِرَبِّ الۡمَشٰرِقِ وَالۡمَغٰرِبِ اِنَّا لَقٰدِرُوۡنَۙ

ہمیں مشرقوں اور مغربوں کے مالک کی قسم کہ ہم طاقت رکھتے ہیں

Tafseer of 70:40

عَلٰۤی اَنْ نُّبَدِّلَ خَیْرًا مِّنْهُمْ ۙ— وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوْقِیْنَ ۟عَلٰٓى اَنۡ نُّبَدِّلَ خَيۡرًا مِّنۡهُمۡۙ وَمَا نَحۡنُ بِمَسۡبُوۡقِيۡنَ

(یعنی) اس بات پر (قادر ہیں) کہ ان سے بہتر لوگ بدل لائیں اور ہم عاجز نہیں ہیں

Tafseer of 70:41

فَذَرْهُمْ یَخُوْضُوْا وَیَلْعَبُوْا حَتّٰی یُلٰقُوْا یَوْمَهُمُ الَّذِیْ یُوْعَدُوْنَ ۟ۙفَذَرۡهُمۡ يَخُوۡضُوۡا وَيَلۡعَبُوۡا حَتّٰى يُلٰقُوۡا يَوۡمَهُمُ الَّذِىۡ يُوۡعَدُوۡنَۙ

تو (اے پیغمبر) ان کو باطل میں پڑے رہنے اور کھیل لینے دو یہاں تک کہ جس دن کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ ان کے سامنے آ موجود ہو

Tafseer of 70:42

یَوْمَ یَخْرُجُوْنَ مِنَ الْاَجْدَاثِ سِرَاعًا كَاَنَّهُمْ اِلٰی نُصُبٍ یُّوْفِضُوْنَ ۟ۙيَوۡمَ يَخۡرُجُوۡنَ مِنَ الۡاَجۡدَاثِ سِرَاعًا كَاَنَّهُمۡ اِلٰى نُصُبٍ يُّوۡفِضُوۡنَۙ

اس دن یہ قبر سے نکل کر (اس طرح) دوڑیں گے جیسے (شکاری) شکار کے جال کی طرف دوڑتے ہیں

Tafseer of 70:43

خَاشِعَةً اَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ ؕ— ذٰلِكَ الْیَوْمُ الَّذِیْ كَانُوْا یُوْعَدُوْنَ ۟۠خَاشِعَةً اَبۡصَارُهُمۡ تَرۡهَقُهُمۡ ذِلَّةٌ ؕ ذٰلِكَ الۡيَوۡمُ الَّذِىۡ كَانُوۡا يُوۡعَدُوۡنَ

ان کی آنکھیں جھک رہی ہوں گی اور ذلت ان پر چھا رہی ہوگی۔ یہی وہ دن ہے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا تھا

Tafseer of 70:44