69. Al-Haaqqaالحاقة

The Reality · Meccan · 52 ayahs · 2 rukus

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

Introduction· خزائن العرفان

Loading…

اَلْحَآقَّةُ ۟ۙاَلۡحَـآقَّةُ

وہ حق ہونے والی(ف۲)

— خزائن العرفان

Tafseer of 69:1

(ف 2) یعنی قیامت جو حق و ثابت ہے اور اس کا وقوع یقینی و قطعی ہے جس میں کوئی شک نہیں ۔

مَا الْحَآقَّةُ ۟ۚمَا الۡحَـآقَّةُ‌ ۚ‏

کیسی وہ حق ہونے والی(ف۳)

— خزائن العرفان

Tafseer of 69:2

(ف 3) یعنی وہ نہایت عجیب و عظیم الشان ہے ۔

وَمَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْحَآقَّةُ ۟ؕوَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا الۡحَــآقَّةُ ؕ‏

اور تم نے کیا جانا کیسی وہ حق ہونے والی(ف۴)

— خزائن العرفان

كَذَّبَتْ ثَمُوْدُ وَعَادٌ بِالْقَارِعَةِ ۟كَذَّبَتۡ ثَمُوۡدُ وَعَادٌۢ بِالۡقَارِعَةِ‏

ثمود اور عاد نے اس سخت صدمہ دینے والی کو جھٹلایا

— خزائن العرفان

Tafseer of 69:3–4

(ف 4) جس کے اہوال واحوال اور شدائد تک فکرِ انسانی کا طائر پرواز نہیں کر سکتا ۔

فَاَمَّا ثَمُوْدُ فَاُهْلِكُوْا بِالطَّاغِیَةِ ۟فَاَمَّا ثَمُوۡدُ فَاُهۡلِكُوۡا بِالطَّاغِيَةِ

تو ثمود تو ہلاک کیے گئے حد سے گزری ہوئی چنگھاڑ سے (ف۵)

— خزائن العرفان

وَاَمَّا عَادٌ فَاُهْلِكُوْا بِرِیْحٍ صَرْصَرٍ عَاتِیَةٍ ۟ۙوَاَمَّا عَادٌ فَاُهۡلِكُوۡا بِرِيۡحٍ صَرۡصَرٍ عَاتِيَةٍۙ‏

اور رہے عاد وہ ہلاک کیے گئے نہایت سخت گرجتی آندھی سے

— خزائن العرفان

Tafseer of 69:5–6

(ف 5) یعنی سخت ہولناک آواز سے ۔

سَخَّرَهَا عَلَیْهِمْ سَبْعَ لَیَالٍ وَّثَمٰنِیَةَ اَیَّامٍ ۙ— حُسُوْمًا فَتَرَی الْقَوْمَ فِیْهَا صَرْعٰی ۙ— كَاَنَّهُمْ اَعْجَازُ نَخْلٍ خَاوِیَةٍ ۟ۚسَخَّرَهَا عَلَيۡهِمۡ سَبۡعَ لَيَالٍ وَّثَمٰنِيَةَ اَيَّامٍۙ حُسُوۡمًا ۙ فَتَرَى الۡقَوۡمَ فِيۡهَا صَرۡعٰىۙ كَاَنَّهُمۡ اَعۡجَازُ نَخۡلٍ خَاوِيَةٍ‌

وہ ان پر قوت سے لگادی سات راتیں اور آٹھ دن (ف۶) لگاتار تو ان لوگوں کو ان میں (ف۷) دیکھو پچھڑے(مرے) ہوئے (ف۸)گویا وہ کھجور کے ڈنڈ(سوکھے تنے) ہیں گرے ہوئے

— خزائن العرفان

Tafseer of 69:7

(ف 6) چہار شنبہ سے چہار شنبہ تک آخرِ ماہ شوال میں نہایت تیز سردی کے موسم میں ۔

(ف 7) یعنی ان دنوں میں ۔

(ف 8) کہ موت نے انہیں ایسا ڈھا دیا ۔

فَهَلْ تَرٰی لَهُمْ مِّنْ بَاقِیَةٍ ۟فَهَلۡ تَرٰى لَهُمۡ مِّنۡۢ بَاقِيَةٍ‏

تو تم ان میں کسی کو بچا ہوا دیکھتے ہو(ف۹)

— خزائن العرفان

Tafseer of 69:8

(ف 9) کہا گیا ہے کہ آٹھویں روز جب صبح کو وہ سب لوگ ہلاک ہوگئے تو ہواؤں نے انہیں اڑا کر سمندر میں پھینک دیا اور ایک بھی باقی نہ رہا ۔

وَجَآءَ فِرْعَوْنُ وَمَنْ قَبْلَهٗ وَالْمُؤْتَفِكٰتُ بِالْخَاطِئَةِ ۟ۚوَجَآءَ فِرۡعَوۡنُ وَمَنۡ قَبۡلَهٗ وَالۡمُؤۡتَفِكٰتُ بِالۡخَـاطِئَةِ‌ۚ‏

اور فرعون اور اس سے اگلے (ف۱۰) اور اُلٹنے والی بستیاں (ف۱۱) خطالائے (ف۱۲)

— خزائن العرفان

Tafseer of 69:9

(ف 10) ا س سے بھی پہلی امّتوں کے کفّار ۔

(ف 11) نافرمانیوں کی شامت سے مثلِ قومِ لوط کی بستیوں کے یہ سب ۔

(ف 12) افعالِ قبیحہ و معاصی و شرک کے مرتکب ہوئے ۔

فَعَصَوْا رَسُوْلَ رَبِّهِمْ فَاَخَذَهُمْ اَخْذَةً رَّابِیَةً ۟فَعَصَوۡا رَسُوۡلَ رَبِّهِمۡ فَاَخَذَهُمۡ اَخۡذَةً رَّابِيَةً‏

تو انہوں نے اپنے رب کے رسولوں کا حکم نہ مانا (ف۱۳) تو اس نے انہیں بڑھی چڑھی گرفت سے پکڑا

— خزائن العرفان

Tafseer of 69:10

(ف 13) جو ان کی طرف بھیجے گئے تھے ۔

اِنَّا لَمَّا طَغَا الْمَآءُ حَمَلْنٰكُمْ فِی الْجَارِیَةِ ۟ۙاِنَّا لَمَّا طَغَا الۡمَآءُ حَمَلۡنٰكُمۡ فِى الۡجَارِيَةِ ۙ‏

بے شک جب پانی نے سر اٹھایا تھا (ف۱۴) ہم نے تمہیں (ف۱۵) کشتی میں سوار کیا(ف۱۶)

— خزائن العرفان

Tafseer of 69:11

(ف 14) اور وہ درختوں ، عمارتوں ، پہاڑوں اور ہر چیز سے بلند ہوگیا تھا ۔ یہ بیان طوفانِ نوح کا ہے علیہ السلام ۔

(ف 15) جب کہ تم اپنے آباء کے اصلاب میں تھے حضرت نوح علیہ السلام کی ۔

(ف 16) اور حضرت نوح علیہ السلام کو اور ان کے ساتھ والوں کو جو انپر ایمان لائے تھے نجات دی اور باقیوں کو غرق کیا ۔

لِنَجْعَلَهَا لَكُمْ تَذْكِرَةً وَّتَعِیَهَاۤ اُذُنٌ وَّاعِیَةٌ ۟لِنَجۡعَلَهَا لَـكُمۡ تَذۡكِرَةً وَّتَعِيَهَاۤ اُذُنٌ وَّاعِيَةٌ

کہ اسے (ف ۱۷) تمہارے لیے یادگار کریں(ف۱۸)اور اسے محفوظ رکھے وہ کان کہ سن کر محفوظ رکھتا ہو (ف۱۹)

— خزائن العرفان

فَاِذَا نُفِخَ فِی الصُّوْرِ نَفْخَةٌ وَّاحِدَةٌ ۟ۙفَاِذَا نُفِخَ فِى الصُّوۡرِ نَفۡخَةٌ وَّاحِدَةٌ

پھر جب صُور پھونک دیا جائے ایک دم

— خزائن العرفان

وَّحُمِلَتِ الْاَرْضُ وَالْجِبَالُ فَدُكَّتَا دَكَّةً وَّاحِدَةً ۟ۙوَحُمِلَتِ الۡاَرۡضُ وَ الۡجِبَالُ فَدُكَّتَا دَكَّةً وَّاحِدَةً

اور زمین اور پہاڑ اٹھا کر دفعۃً چورا کردئیے جائیں

— خزائن العرفان

Tafseer of 69:12–14

(ف 17) یعنی مومنین کو نجات دینے اور کافروں کے ہلاک فرمانے کو ۔

(ف 18) کہ سببِ عبرت و نصیحت ہو ۔

(ف 19) کام کی باتوں کو تاکہ ان سے نفع اٹھائے ۔

فَیَوْمَىِٕذٍ وَّقَعَتِ الْوَاقِعَةُ ۟ۙفَيَوۡمَئِذٍ وَّقَعَتِ الۡوَاقِعَةُ

وہ دن ہے کہ ہو پڑے گی وہ ہونے والی(ف۲۰)

— خزائن العرفان

Tafseer of 69:15

(ف 20) یعنی قیامت قائم ہوجائے گی ۔

وَانْشَقَّتِ السَّمَآءُ فَهِیَ یَوْمَىِٕذٍ وَّاهِیَةٌ ۟ۙوَانْشَقَّتِ السَّمَآءُ فَهِىَ يَوۡمَئِذٍ وَّاهِيَةٌ ۙ‏

اور آسمان پھٹ جائے گا تو اس دن اس کا پَتلا حال ہوگا(ف۲۱)

— خزائن العرفان

Tafseer of 69:16

(ف 21) یعنی وہ نہایت کمزور ہوگا باوجود اس کے کہ پہلے بہت مضبوط و مستحکم تھا ۔

وَّالْمَلَكُ عَلٰۤی اَرْجَآىِٕهَا ؕ— وَیَحْمِلُ عَرْشَ رَبِّكَ فَوْقَهُمْ یَوْمَىِٕذٍ ثَمٰنِیَةٌ ۟ؕوَّالۡمَلَكُ عَلٰٓى اَرۡجَآئِهَا ‌ؕ وَيَحۡمِلُ عَرۡشَ رَبِّكَ فَوۡقَهُمۡ يَوۡمَئِذٍ ثَمٰنِيَةٌ

اور فرشتے اس کے کناروں پر کھڑے ہوں گے (ف ۲۲) اور اس دن تمہارے رب کا عرش اپنے اوپر آٹھ فرشتے اٹھائیں گے (ف۲۳)

— خزائن العرفان

Tafseer of 69:17

(ف 22) یعنی جن فرشتوں کا مسکن آسمان ہے وہ اس کے پھٹنے پر اس کے کناروں پر کھڑے ہوں گے پھر بحکمِ اٰلہی اتر کر زمین کا احاطہ کریں گے ۔

(ف 23) حدیث شریف میں ہے کہ حاملینِ عرش آج کل چار ہیں روزِ قیامت ان کی تائید کےلئے چار کا اور اضافہ کیا جائے گا آٹھ ہوجائیں گے ۔ حضرت ابنِ عباس رضی اللہ تعالٰی عنہما سے مروی ہے کہ اس سے ملائکہ کی آٹھ صفیں مراد ہیں جن کی تعداد اللہ تعالٰی ہی جانے ۔

یَوْمَىِٕذٍ تُعْرَضُوْنَ لَا تَخْفٰی مِنْكُمْ خَافِیَةٌ ۟يَوۡمَئِذٍ تُعۡرَضُوۡنَ لَا تَخۡفٰى مِنۡكُمۡ خَافِيَةٌ

اس دن تم سب پیش ہو گے (ف۲۴) کہ تم میں کوئی چھپنے والی جان چھپ نہ سکے گی

— خزائن العرفان

Tafseer of 69:18

(ف 24) اللہ تعالٰی کے حضورحساب کےلئے ۔

فَاَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ بِیَمِیْنِهٖ ۙ— فَیَقُوْلُ هَآؤُمُ اقْرَءُوْا كِتٰبِیَهْ ۟ۚفَاَمَّا مَنۡ اُوۡتِىَ كِتٰبَهٗ بِيَمِيۡنِهٖۙ فَيَقُوۡلُ هَآؤُمُ اقۡرَءُوۡا كِتٰبِيَهۡ‌ۚ‏

تو وہ جو اپنا نامۂ اعمال دہنے ہاتھ میں دیا جائے گا (ف ۲۵) کہے گا لو میرے نامۂ اعمال پڑھو

— خزائن العرفان

Tafseer of 69:19

(ف 25) یہ سمجھ لے گا کہ وہ نجات پانے والوں میں ہے اور نہایت فرح و سرور کے ساتھ اپنی جماعت اور اپنے اہل و اقارب سے ۔

اِنِّیْ ظَنَنْتُ اَنِّیْ مُلٰقٍ حِسَابِیَهْ ۟ۚاِنِّىۡ ظَنَنۡتُ اَنِّىۡ مُلٰقٍ حِسَابِيَهۡ‌ۚ‏

مجھے یقین تھا کہ میں اپنے حساب کو پہنچوں گا(ف۲۶)

— خزائن العرفان

فَهُوَ فِیْ عِیْشَةٍ رَّاضِیَةٍ ۟ۙفَهُوَ فِىۡ عِيۡشَةٍ رَّاضِيَةٍۙ‏

تو وہ من مانتے چین میں ہے

— خزائن العرفان

فِیْ جَنَّةٍ عَالِیَةٍ ۟ۙفِىۡ جَنَّةٍ عَالِيَةٍۙ‏

بلند باغ میں

— خزائن العرفان

Tafseer of 69:20–22

(ف 26) یعنی مجھے دنیا میں یقین تھا کہ آخرت میں مجھ سے حساب لیا جائے گا ۔

قُطُوْفُهَا دَانِیَةٌ ۟قُطُوۡفُهَا دَانِيَةٌ

جس کے خوشے جھکے ہوئے (ف۲۷)

— خزائن العرفان

Tafseer of 69:23

(ف 27) کہ کھڑے بیٹھے لیٹے ہر حال میں بآسانی لے سکیں اور ان لوگوں سے کہا جائے گا ۔

كُلُوْا وَاشْرَبُوْا هَنِیْٓـًٔا بِمَاۤ اَسْلَفْتُمْ فِی الْاَیَّامِ الْخَالِیَةِ ۟كُلُوۡا وَاشۡرَبُوۡا هَنِيۡٓــئًا ۢ بِمَاۤ اَسۡلَفۡتُمۡ فِى الۡاَيَّامِ الۡخَـالِيَةِ

کھاؤ اور پیؤ رچتا ہوا صلہ اس کا جو تم نے گزرے دنوں میں آ گے بھیجا (ف۲۸)

— خزائن العرفان

Tafseer of 69:24

(ف 28) یعنی جو اعمالِ صالحہ کہ دنیا میں تم نے آخرت کےلئے کئے ۔

وَاَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ بِشِمَالِهٖ ۙ۬— فَیَقُوْلُ یٰلَیْتَنِیْ لَمْ اُوْتَ كِتٰبِیَهْ ۟ۚوَاَمَّا مَنۡ اُوۡتِىَ كِتٰبَهٗ بِشِمَالِهٖ فَيَقُوۡلُ يٰلَيۡتَنِىۡ لَمۡ اُوۡتَ كِتٰبِيَهۡ‌ۚ

اور وہ جو اپنا نامۂ اعمال بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا (ف۲۹) کہے گا ہائے کسی طرح مجھے اپنا نَوِشْتَہ(نامۂ اعمال) نہ دیا جاتا

— خزائن العرفان

وَلَمْ اَدْرِ مَا حِسَابِیَهْ ۟ۚوَلَمۡ اَدۡرِ مَا حِسَابِيَهۡ‌ۚ‏

اور میں نہ جانتا کہ میرا حساب کیا ہے

— خزائن العرفان

Tafseer of 69:25–26

(ف 29) جب اپنے نامۂِ اعمال کو دیکھے گا اور اس میں اپنے بد اعمال مکتوب پائے گا تو شرمندہ و رسوا ہو کر ۔

یٰلَیْتَهَا كَانَتِ الْقَاضِیَةَ ۟ۚيٰلَيۡتَهَا كَانَتِ الۡقَاضِيَةَ‌ ۚ‏

ہائے کسی طرح موت ہی قصّہ چکا جاتی (ف۳۰)

— خزائن العرفان

Tafseer of 69:27

(ف 30) اور حساب کےلئے نہ اٹھایا جاتا اور یہ ذلّت و رسوائی پیش نہ آتی ۔

مَاۤ اَغْنٰی عَنِّیْ مَالِیَهْ ۟ۚمَاۤ اَغۡنٰى عَنِّىۡ مَالِيَهۡۚ

میرے کچھ کام نہ آیا میرا مال (ف۳۱)

— خزائن العرفان

Tafseer of 69:28

(ف 31) جو میں نے دنیا میں جمع کیا تھا وہ ذرا بھی میرا عذاب ٹال نہ سکا ۔

هَلَكَ عَنِّیْ سُلْطٰنِیَهْ ۟ۚهَلَكَ عَنِّىۡ سُلۡطٰنِيَهۡ‌ۚ‏

میرا سب زور جاتا رہا(ف۳۲)

— خزائن العرفان

Tafseer of 69:29

(ف 32) اور میں ذلیل و محتاج رہ گیا ۔ حضرت ابنِ عباس رضی اللہ تعالٰی عنہما نے فرمایا کہ اس سے اسکی مراد یہ ہوگی کہ دنیا میں جو حجّتیں میں کیا کرتا تھا وہ سب باطل ہوگئیں اب اللہ تعالٰی جہنّم کے خازنوں کو حکم دے گا ۔

خُذُوْهُ فَغُلُّوْهُ ۟ۙخُذُوۡهُ فَغُلُّوۡهُ

(حکم ہوگا کہ) اسے پکڑ لو اور طوق پہنا دو

ثُمَّ الْجَحِیْمَ صَلُّوْهُ ۟ۙثُمَّ الۡجَحِيۡمَ صَلُّوۡهُ ۙ‏

پھر دوزخ کی آگ میں جھونک دو

Tafseer of 69:30–31

ثُمَّ فِیْ سِلْسِلَةٍ ذَرْعُهَا سَبْعُوْنَ ذِرَاعًا فَاسْلُكُوْهُ ۟ؕثُمَّ فِىۡ سِلۡسِلَةٍ ذَرۡعُهَا سَبۡعُوۡنَ ذِرَاعًا فَاسۡلُكُوۡهُ ؕ‏

پھر زنجیر سے جس کی ناپ ستر گز ہے جکڑ دو

Tafseer of 69:32

اِنَّهٗ كَانَ لَا یُؤْمِنُ بِاللّٰهِ الْعَظِیْمِ ۟ۙاِنَّهٗ كَانَ لَا يُؤۡمِنُ بِاللّٰهِ الۡعَظِيۡمِۙ

یہ نہ تو خدائے جل شانہ پر ایمان لاتا تھا

Tafseer of 69:33

وَلَا یَحُضُّ عَلٰی طَعَامِ الْمِسْكِیْنِ ۟ؕوَلَا يَحُضُّ عَلٰى طَعَامِ الۡمِسۡكِيۡنِؕ

اور نہ فقیر کے کھانا کھلانے پر آمادہ کرتا تھا

Tafseer of 69:34

فَلَیْسَ لَهُ الْیَوْمَ هٰهُنَا حَمِیْمٌ ۟ۙفَلَيۡسَ لَـهُ الۡيَوۡمَ هٰهُنَا حَمِيۡمٌۙ

سو آج اس کا بھی یہاں کوئی دوستدار نہیں

وَّلَا طَعَامٌ اِلَّا مِنْ غِسْلِیْنٍ ۟ۙوَّلَا طَعَامٌ اِلَّا مِنۡ غِسۡلِيۡنٍۙ

اور نہ پیپ کے سوا (اس کے لئے) کھانا ہے

لَّا یَاْكُلُهٗۤ اِلَّا الْخَاطِـُٔوْنَ ۟۠لَّا يَاۡكُلُهٗۤ اِلَّا الۡخٰطِئُوْنَ

جس کو گنہگاروں کے سوا کوئی نہیں کھائے گا

Tafseer of 69:35–37

فَلَاۤ اُقْسِمُ بِمَا تُبْصِرُوْنَ ۟ۙفَلَاۤ اُقۡسِمُ بِمَا تُبۡصِرُوۡنَۙ

تو ہم کو ان چیزوں کی قسم جو تم کو نظر آتی ہیں

Tafseer of 69:38

وَمَا لَا تُبْصِرُوْنَ ۟ۙوَمَا لَا تُبۡصِرُوۡنَۙ‏

اور ان کی جو نظر میں نہیں آتیں

Tafseer of 69:39

اِنَّهٗ لَقَوْلُ رَسُوْلٍ كَرِیْمٍ ۟ۚۙاِنَّهٗ لَقَوۡلُ رَسُوۡلٍ كَرِيۡمٍۚ

کہ یہ (قرآن) فرشتہٴ عالی مقام کی زبان کا پیغام ہے

Tafseer of 69:40

وَّمَا هُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍ ؕ— قَلِیْلًا مَّا تُؤْمِنُوْنَ ۟ۙوَّمَا هُوَ بِقَوۡلِ شَاعِرٍ‌ؕ قَلِيۡلًا مَّا تُؤۡمِنُوۡنَۙ

اور یہ کسی شاعر کا کلام نہیں۔ مگر تم لوگ بہت ہی کم ایمان لاتے ہو

Tafseer of 69:41

وَلَا بِقَوْلِ كَاهِنٍ ؕ— قَلِیْلًا مَّا تَذَكَّرُوْنَ ۟ؕوَلَا بِقَوۡلِ كَاهِنٍ‌ؕ قَلِيۡلًا مَّا تَذَكَّرُوۡنَؕ

اور نہ کسی کاہن کے مزخرفات ہیں۔ لیکن تم لوگ بہت ہی کم فکر کرتے ہو

تَنْزِیْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَ ۟تَنۡزِيۡلٌ مِّنۡ رَّبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ

یہ تو) پروردگار عالم کا اُتارا (ہوا) ہے

Tafseer of 69:42–43

وَلَوْ تَقَوَّلَ عَلَیْنَا بَعْضَ الْاَقَاوِیْلِ ۟ۙوَلَوۡ تَقَوَّلَ عَلَيۡنَا بَعۡضَ الۡاَقَاوِيۡلِۙ‏

اگر یہ پیغمبر ہماری نسبت کوئی بات جھوٹ بنا لاتے

لَاَخَذْنَا مِنْهُ بِالْیَمِیْنِ ۟ۙلَاَخَذۡنَا مِنۡهُ بِالۡيَمِيۡنِۙ

تو ہم ان کا داہنا ہاتھ پکڑ لیتے

Tafseer of 69:44–45

ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِیْنَ ۟ؗۖثُمَّ لَقَطَعۡنَا مِنۡهُ الۡوَتِيۡنَ

پھر ان کی رگ گردن کاٹ ڈالتے

فَمَا مِنْكُمْ مِّنْ اَحَدٍ عَنْهُ حٰجِزِیْنَ ۟فَمَا مِنۡكُمۡ مِّنۡ اَحَدٍ عَنۡهُ حَاجِزِيۡنَ

پھر تم میں سے کوئی (ہمیں) اس سے روکنے والا نہ ہوتا

وَاِنَّهٗ لَتَذْكِرَةٌ لِّلْمُتَّقِیْنَ ۟وَاِنَّهٗ لَتَذۡكِرَةٌ لِّلۡمُتَّقِيۡنَ

اور یہ (کتاب) تو پرہیزگاروں کے لئے نصیحت ہے

وَاِنَّا لَنَعْلَمُ اَنَّ مِنْكُمْ مُّكَذِّبِیْنَ ۟وَاِنَّا لَنَعۡلَمُ اَنَّ مِنۡكُمۡ مُّكَذِّبِيۡنَ‏

اور ہم جانتے ہیں کہ تم میں سے بعض اس کو جھٹلانے والے ہیں

Tafseer of 69:46–49

وَاِنَّهٗ لَحَسْرَةٌ عَلَی الْكٰفِرِیْنَ ۟وَاِنَّهٗ لَحَسۡرَةٌ عَلَى الۡكٰفِرِيۡنَ

نیز یہ کافروں کے لئے (موجب) حسرت ہے

Tafseer of 69:50

وَاِنَّهٗ لَحَقُّ الْیَقِیْنِ ۟وَاِنَّهٗ لَحَـقُّ الۡيَقِيۡنِ‏

اور کچھ شک نہیں کہ یہ برحق قابل یقین ہے

Tafseer of 69:51

فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِیْمِ ۟۠فَسَبِّحۡ بِاسۡمِ رَبِّكَ الۡعَظِيۡمِ

سو تم اپنے پروردگار عزوجل کے نام کی تنزیہ کرتے رہو

Tafseer of 69:52