68. Al-Qalamالقلم

The Pen · Meccan · 52 ayahs · 2 rukus

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

Introduction· خزائن العرفان

Loading…

نٓ وَالْقَلَمِ وَمَا یَسْطُرُوْنَ ۟ۙنٓ‌ ۚ وَالۡقَلَمِ وَمَا يَسۡطُرُوۡنَۙ

قلم (ف۲) اور ان کے لکھے کی قسم(ف۳)

— خزائن العرفان

Tafseer of 68:1

(ف 2) اللہ تعالٰی نے قلم کی قَسم ذکر فرمائی اس قلم سے مراد یا تو لکھنے والوں کے قلم ہیں جن سے دینی دنیوی مصالح و فوائد وابستہ ہیں اور یا قلمِ اعلٰی مراد ہے جو نوری قلم ہے اور اس کا طول فاصلۂِ زمین و آسمان کے برابر ہے اس نے بحکمِ الٰہی لوحِ محفوظ پر قیامت تک ہونے والے تمام امور لکھ دیئے ۔

(ف 3) یعنی اعمالِ بنی آدم کے نگہبان فرشتوں کے لکھے کی قَسم ۔

مَاۤ اَنْتَ بِنِعْمَةِ رَبِّكَ بِمَجْنُوْنٍ ۟ۚمَاۤ اَنۡتَ بِـنِعۡمَةِ رَبِّكَ بِمَجۡنُوۡنٍ‌ۚ

تم اپنے رب کے فضل سے مجنون نہیں(ف۴)

— خزائن العرفان

Tafseer of 68:2

(ف 4) اس کا لطف و کرم تمہارے شاملِ حال ہے اس نے تم پر انعام و احسان فرمائے نبوّت اور حکمت عطا کی فصاحتِ تامّہ ، عقلِ کامل ، پاکیزہ خصائل ، پسندیدہ اخلاق عطا کئے مخلوق کےلئے جس قدر کمالات امکان میں ہیں سب علٰی وجہِ الکمال عطا فرمائے ، ہر عیب سے ذاتِ عالی صفات کو پاک رکھا ۔ اس میں کُفّار کے اس مقولہ کا رد ہے جو انہوں نے کہا تھا ۔

یٰۤاَ یُّہَاالَّذِیْ نُزِّلَ عَلَیْہِ الذِّکْرُ اِنَّکَ لَمَجْنُوْن ۔

وَاِنَّ لَكَ لَاَجْرًا غَیْرَ مَمْنُوْنٍ ۟ۚوَاِنَّ لَڪَ لَاَجۡرًا غَيۡرَ مَمۡنُوۡنٍ‌ۚ

اور ضرور تمہارے لیے بے انتہا ثواب ہے (ف۵)

— خزائن العرفان

Tafseer of 68:3

(ف 5) تبلیغِ رسالت و اظہارِ نبوّت اور خَلق کو اﷲ تعالٰی کی طرف دعوت دینے اور کفّار کی ان بے ہودہ باتوں اور افتراؤں اور طعنوں پر صبر کرنے کا ۔

وَاِنَّكَ لَعَلٰی خُلُقٍ عَظِیْمٍ ۟وَاِنَّكَ لَعَلٰى خُلُقٍ عَظِيۡمٍ

اور بیشک تمہاری خوبو بڑی شان کی ہے(ف ۶)

— خزائن العرفان

Tafseer of 68:4

(ف 6) حضرت اُمُّ المومنین عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنہا سے دریافت کیا گیا تو آپ نے فرمایا کہ سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کا خُلق قرآن ہے ۔ حدیث شریف میں ہے سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالٰی نے مجھے مکارمِ اخلاق و محاسنِ افعال کی تکمیل وتتمیم کے لئے مبعوث فرمایا ۔

فَسَتُبْصِرُ وَیُبْصِرُوْنَ ۟ۙفَسَتُبۡصِرُ وَيُبۡصِرُوۡنَۙ

تو اب کوئی دم جاتا ہے کہ تم بھی دیکھ لوگےاور وہ بھی دیکھ لیں گے (ف ۷)

— خزائن العرفان

بِاَیِّىكُمُ الْمَفْتُوْنُ ۟بِاَيِّٮكُمُ الۡمَفۡتُوۡنُ

کہ تم میں کون مجنون تھا

— خزائن العرفان

اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِیْلِهٖ ۪— وَهُوَ اَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِیْنَ ۟اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعۡلَمُ بِمَنۡ ضَلَّ عَنۡ سَبِيۡلِهٖ ۖ وَهُوَ اَعۡلَمُ بِالۡمُهۡتَدِيۡنَ

بے شک تمہارا رب خوب جانتا ہے جو اس کی راہ سے بہکے اوروہ خوب جانتا ہے جو راہ پر ہے

— خزائن العرفان

فَلَا تُطِعِ الْمُكَذِّبِیْنَ ۟فَلَا تُطِعِ الۡمُكَذِّبِيۡنَ

تو جھٹلانے والوں کی بات نہ سننا

— خزائن العرفان

Tafseer of 68:5–8

(ف 7) یعنی اہلِ مکّہ بھی جب ان پر عذاب نازل ہوگا ۔

وَدُّوْا لَوْ تُدْهِنُ فَیُدْهِنُوْنَ ۟وَدُّوۡا لَوۡ تُدۡهِنُ فَيُدۡهِنُوۡنَ

وہ تو اس آرزو میں ہیں کہ کسی طرح تم نرمی کرو(ف ۸) تو وہ بھی نرم پڑجائیں

— خزائن العرفان

Tafseer of 68:9

(ف 8) دِین کے معاملہ میں ان کی رعایت کرکے ۔

وَلَا تُطِعْ كُلَّ حَلَّافٍ مَّهِیْنٍ ۟ۙوَلَا تُطِعۡ كُلَّ حَلَّافٍ مَّهِيۡنٍۙ

اور ہر ایسے کی بات نہ سننا جو بڑا قسمیں کھانے والا (ف ۹)ذلیل

— خزائن العرفان

Tafseer of 68:10

(ف 9) کہ جھوٹی اور باطل باتوں پر قَسمیں کھانے میں دلیر ہے مراد اس سے یاولید بن مغیرہ ہے یا اسود بن یَغُوث یا اخنس بن شَریق ۔ آگے اس کی صفتوں کا بیان ہوتا ہے ۔

هَمَّازٍ مَّشَّآءٍ بِنَمِیْمٍ ۟ۙهَمَّازٍ مَّشَّآءٍۢ بِنَمِيۡمٍۙ‏

بہت طعنے دینے والا بہت اِدھر کی اُدھرلگاتا پھرنے والا(ف۱۰)

— خزائن العرفان

Tafseer of 68:11

(ف 10) تاکہ لوگوں کے درمیان فساد ڈالے ۔

مَّنَّاعٍ لِّلْخَیْرِ مُعْتَدٍ اَثِیْمٍ ۟ۙمَّنَّاعٍ لِّلۡخَيۡرِ مُعۡتَدٍ اَثِيۡمٍۙ‏

بھلائی سے بڑا روکنے والا (ف۱۱)حد سے بڑھنے والا گنہگار(ف۱۲)

— خزائن العرفان

Tafseer of 68:12

(ف 11) بخیل نہ خود خرچ کرے ، نہ دوسرے کو نیک کاموں میں خرچ کرنے دے ۔ حضرت ابنِ عباس رضی اللہ تعالٰی عنہما نے اس کے معنٰی میں یہ فرمایا ہے کہ بھلائی سے روکنے سے مقصود اسلام سے روکنا ہے کیونکہ ولید بن مغیرہ اپنے بیٹوں اور رشتہ داروں سے کہتا تھا کہ اگر تم میں سے کوئی اسلام میں داخل ہوا تو میں اسے اپنے مال میں سے کچھ نہ دوں گا ۔

(ف 12) فاجر بدکار ۔

عُتُلٍّ بَعْدَ ذٰلِكَ زَنِیْمٍ ۟ۙعُتُلٍّ ۢ بَعۡدَ ذٰلِكَ زَنِيۡمٍۙ

دُرُشت خُو (ف۱۳) اس سب پر طُرّہ یہ کہ اس کی اصل میں خطا (ف۱۴)

— خزائن العرفان

اَنْ كَانَ ذَا مَالٍ وَّبَنِیْنَ ۟ؕاَنۡ كَانَ ذَا مَالٍ وَّبَنِيۡنَؕ‏

اس پر کہ کچھ مال اور بیٹے رکھتا ہے

— خزائن العرفان

Tafseer of 68:13–14

(ف 13) بد مزاج ، بد زبان ۔

(ف 14) یعنی بدگوہر تو اس سے افعالِ خبیثہ کا صدور کیا عجب ۔ مروی ہے کہ جب یہ آیت نازل ہوئی تو ولید بن مغیرہ نے اپنی ماں سے جا کر کہا کہ محمّد (مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم) نے میرے حق میں دس باتیں فرمائیں ہیں نوکو تومیں جانتا ہوں کہ مجھ میں موجود ہیں لیکن دسویں بات اصل میں خطا ہونے کی اس کا حال مجھے معلوم نہیں یا تو مجھے سچ سچ بتادے ورنہ میں تیری گردن ماردوں گا اس پر اس کی ماں نے کہا کہ تیرا باپ نامرد تھا مجھے اندیشہ ہوا کہ وہ مرجائے گا تو اس کا مال غیر لے جائیں گے تو میں نے ایک چرواہے کوبلالیا تو اس سے ہے ۔

فائدہ : ولید نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی شان میں ایک جھوٹا کلمہ کہا تھا مجنون ، اس کے جواب میں اللہ تعالٰی نے اس کے دس واقعی عیوب ظاہر فرمادیئے اس سے سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی فضیلت اور شانِ محبوبیّت معلوم ہوتی ہے ۔

اِذَا تُتْلٰی عَلَیْهِ اٰیٰتُنَا قَالَ اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَ ۟اِذَا تُتۡلٰى عَلَيۡهِ اٰيٰتُنَا قَالَ اَسَاطِيۡرُ الۡاَوَّلِيۡنَ

جب اس پر ہماری آیتیں پڑھی جائیں (ف۱۵) کہتا ہے اگلوں کی کہانیاں ہیں(ف۱۶)

— خزائن العرفان

Tafseer of 68:15

(ف 15) یعنی قرآنِ مجید ۔

(ف 16) اور اس سے اس کی مراد یہ ہوتی ہے کہ جھوٹ ہے اور اس کا یہ کہنا اس کا نتیجہ ہے کہ ہم نے اس کو مال اور اولاد دی ۔

سَنَسِمُهٗ عَلَی الْخُرْطُوْمِ ۟سَنَسِمُهٗ عَلَى الۡخُـرۡطُوۡمِ‏

قریب ہے کہ ہم اس کی سؤر کی سی تھوتھنی پر داغ لگا دیں گے(ف۱۷)

— خزائن العرفان

Tafseer of 68:16

(ف 17) یعنی اس کا چہرہ بگاڑ دیں گے اوراس کی بد باطنی کی علامت اس کے چہرہ پر نمودار کردیں گے تاکہ اس کےلئے سببِ عار ہو آخرت میں تو یہ سب کچھ ہوگا ہی مگر دنیا میں بھی یہ خبر پوری ہو کر رہی اور اس کی ناک دغیلی ہوگئی کہتے ہیں کہ بدر میں اس کی ناک کٹ گئی کَذَا قِیْلَ خَازِن وَمدَارک وَجَلَالَیْنِ وَ اُعْتُرِاضَ عَلَیْہِ بِاَنَّ وَلِیْداً کَانَ مِنَ المُسْتَہْزِ ئِیۡنَ الَّذِیْنَ مَاتُوْا قَبْلَ بَدْرٍ ۔

اِنَّا بَلَوْنٰهُمْ كَمَا بَلَوْنَاۤ اَصْحٰبَ الْجَنَّةِ ۚ— اِذْ اَقْسَمُوْا لَیَصْرِمُنَّهَا مُصْبِحِیْنَ ۟ۙاِنَّا بَلَوۡنٰهُمۡ كَمَا بَلَوۡنَاۤ اَصۡحٰبَ الۡجَـنَّةِ‌ ۚ اِذۡ اَقۡسَمُوۡا لَيَصۡرِمُنَّهَا مُصۡبِحِيۡنَۙ

بیشک ہم نے انہیں جانچا (ف۱۸) جیسا اس باغ والوں کو جانچا تھا (ف۱۹) جب انہوں نے قسم کھائی کہ ضرور صبح ہوتے اس کے کھیت کاٹ لیں گے(ف۲۰)

— خزائن العرفان

Tafseer of 68:17

(ف 18) یعنی اہلِ مکّہ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی دعا سے جو آپ نے فرمائی تھی کہ یارب انہیں ایسی قحط سالی میں مبتلا کر جیسی حضرت یوسف علیہ السلام کے زمانہ میں ہوئی تھی چنانچہ اہلِ مکّہ قحط کی ایسی مصیبت میں مبتلا کئے گئے کہ وہ بھوک کی شدّت میں مردار اور ہڈیاں تک کھاگئے اور اس طرح آزمائش میں ڈالے گئے ۔

(ف 19) اس باغ کا نام ضردان تھا یہ باغ صنعاء یمن سے دو فرسنگ کے فاصلہ پر سرِ راہ تھا اس کا مالک ایک مردِ صالح تھا جو باغ کے میوے کثرت سے فقراء کو دیتا تھا جب باغ میں جاتا فقراء کو بلالیتا تمام گرے پڑے میوے فقراء لے لیتے اور باغ میں بستر بچھادیئے جاتے جب میوے توڑے جاتے تو جتنے میوے بستروں پر گرتے وہ بھی فقراء کو دے دیئے جاتے اور جو خالص اپنا حصّہ ہوتا اس سے بھی دسواں حصّہ فقراء کو دے دیتا اسی طرح کھیتی کاٹتے وقت بھی اس نے فقراء کے حقوق بہت زیادہ مقرر کئے تھے اس کے بعد اس کے تین بیٹے وارث ہوئے انہوں نے باہم مشورہ کیا کہ مال قلیل ہے کنبہ بہت ہے اگر والد کی طرح ہم بھی خیرات جاری رکھیں تو تنگ دست ہوجائیں گے آپس میں مل کر قَسمیں کھائیں کہ صبح تڑکے لوگوں کے اٹھنے سے پہلے باغ چل کر میوے توڑ لیں چنانچہ ارشاد ہوتا ہے ۔

(ف 20) تاکہ مسکینوں کو خبر نہ ہو ۔

وَلَا یَسْتَثْنُوْنَ ۟وَلَا يَسۡتَثۡنُوۡنَ

اور ان شاء اللّٰہ نہ کہا (ف۲۱)

— خزائن العرفان

Tafseer of 68:18

(ف 21) یہ لوگ تو قَسمیں کھا کر سوگئے ۔

فَطَافَ عَلَیْهَا طَآىِٕفٌ مِّنْ رَّبِّكَ وَهُمْ نَآىِٕمُوْنَ ۟فَطَافَ عَلَيۡهَا طَآئِفٌ مِّنۡ رَّبِّكَ وَهُمۡ نَآئِمُوۡنَ

تو اس پر (ف۲۲) تیرے رب کی طرف سے ایک پھیری کرنے والا پھیرا کر گیا (ف۲۳) اور وہ سوتے تھے

— خزائن العرفان

Tafseer of 68:19

(ف 22) یعنی باغ پر ۔

(ف 23) یعنی ایک بَلا آئی بحکمِ الٰہی آ گ نازل ہوئی اور باغ کو تباہ کر گئی ۔

فَاَصْبَحَتْ كَالصَّرِیْمِ ۟ۙفَاَصۡبَحَتۡ كَالصَّرِيۡمِۙ

تو صبح رہ گیا (ف۲۴) جیسے پھل ٹوٹا ہوا(ف۲۵)

— خزائن العرفان

فَتَنَادَوْا مُصْبِحِیْنَ ۟ۙفَتَـنَادَوۡا مُصۡبِحِيۡنَۙ

پھر انہوں نے صبح ہوتے آپس میں ایک دوسرے کو پکارا

— خزائن العرفان

اَنِ اغْدُوْا عَلٰی حَرْثِكُمْ اِنْ كُنْتُمْ صٰرِمِیْنَ ۟اَنِ اغۡدُوۡا عَلٰى حَرۡثِكُمۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰرِمِيۡنَ

کہ تڑکے(صبح سویرے) اپنی کھیتی کو چلو اگر تمہیں کاٹنی ہے

— خزائن العرفان

فَانْطَلَقُوْا وَهُمْ یَتَخَافَتُوْنَ ۟ۙفَانۡطَلَقُوۡا وَهُمۡ يَتَخَافَتُوۡنَۙ

تو چلے اور آپس میں آہستہ آہستہ کہتے جاتے تھے

— خزائن العرفان

اَنْ لَّا یَدْخُلَنَّهَا الْیَوْمَ عَلَیْكُمْ مِّسْكِیْنٌ ۟ۙاَنۡ لَّا يَدۡخُلَنَّهَا الۡيَوۡمَ عَلَيۡكُمۡ مِّسۡكِيۡنٌۙ

کہ ہر گز آج کوئی مسکین تمہارے باغ میں آنے نہ پائے

— خزائن العرفان

Tafseer of 68:20–24

(ف 24) وہ باغ ۔

(ف 25) اور ان لوگوں کو کچھ خبر نہیں یہ صبح تڑکے اٹھے ۔

وَّغَدَوْا عَلٰی حَرْدٍ قٰدِرِیْنَ ۟وَّغَدَوۡا عَلٰى حَرۡدٍ قٰدِرِيۡنَ

اور تڑکے چلے اپنے اس ارادہ پر قدرت سمجھتے(ف۲۶)

— خزائن العرفان

Tafseer of 68:25

(ف 26) کہ کسی مسکین کو نہ آنے دیں گے اور وہ تمام میوہ اپنے قبضہ میں لائیں گے ۔

فَلَمَّا رَاَوْهَا قَالُوْۤا اِنَّا لَضَآلُّوْنَ ۟ۙفَلَمَّا رَاَوۡهَا قَالُوۡۤا اِنَّا لَـضَآلُّوۡنَۙ

پھر جب اسے دیکھا(ف۲۷) بولے بے شک ہم راستہ بہک گئے (ف ۲۸)

— خزائن العرفان

Tafseer of 68:26

(ف 27) یعنی باغ کو کہ اس میں میوہ کا نام و نشان نہیں ۔

(ف 28) یعنی کسی اور باغ پر پہنچ گئے ہمارا باغ تو بہت میوہ دار ہے پھر جب غور کیا اور اس کے درو دیوار کو دیکھا اور پہچانا کہ اپنا ہی باغ ہے تو بولے ۔

بَلْ نَحْنُ مَحْرُوْمُوْنَ ۟بَلۡ نَحۡنُ مَحۡرُوۡمُوۡنَ

بلکہ ہم بے نصیب ہوئے (ف ۲۹)

— خزائن العرفان

Tafseer of 68:27

(ف 29) اس کے منافع سے مسکینوں کو نہ دینے کی نیّت کرکے ۔

قَالَ اَوْسَطُهُمْ اَلَمْ اَقُلْ لَّكُمْ لَوْلَا تُسَبِّحُوْنَ ۟قَالَ اَوۡسَطُهُمۡ اَلَمۡ اَقُلۡ لَّكُمۡ لَوۡلَا تُسَبِّحُوۡنَ

ان میں جو سب سے غنیمت تھا بولا کیا میں تم سے نہیں کہتا تھا کہ تسبیح کیوں نہیں کرتے (ف۳۰)

— خزائن العرفان

قَالُوْا سُبْحٰنَ رَبِّنَاۤ اِنَّا كُنَّا ظٰلِمِیْنَ ۟قَالُوۡا سُبۡحٰنَ رَبِّنَاۤ اِنَّا كُنَّا ظٰلِمِيۡنَ

بولے پاکی ہے ہمارے رب کو بے شک ہم ظالم تھے

— خزائن العرفان

Tafseer of 68:28–29

(ف 30) اور اس ارادۂِ بد سے توبہ کیوں نہیں کرتے اور اللہ تعالٰی کی نعمت کا شکر کیوں نہیں بجالاتے ۔

فَاَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰی بَعْضٍ یَّتَلَاوَمُوْنَ ۟فَاَقۡبَلَ بَعۡضُهُمۡ عَلٰى بَعۡضٍ يَّتَلَاوَمُوۡنَ

اب ایک دوسرے کی طرف ملامت کرتا متوجہ ہوا(ف۳۱)

— خزائن العرفان

Tafseer of 68:30

(ف 31) اور آخرِ کار ان سب نے اعتراف کیا کہ ہم سے خطا ہوئی اور ہم حد سے متجاوز ہوگئے ۔

قَالُوْا یٰوَیْلَنَاۤ اِنَّا كُنَّا طٰغِیْنَ ۟قَالُوۡا يٰوَيۡلَنَاۤ اِنَّا كُنَّا طٰغِيۡنَ

کہنے لگے ہائے شامت ہم ہی حد سے بڑھ گئے تھے

Tafseer of 68:31

عَسٰی رَبُّنَاۤ اَنْ یُّبْدِلَنَا خَیْرًا مِّنْهَاۤ اِنَّاۤ اِلٰی رَبِّنَا رٰغِبُوْنَ ۟عَسٰى رَبُّنَاۤ اَنۡ يُّبۡدِلَـنَا خَيۡرًا مِّنۡهَاۤ اِنَّاۤ اِلٰى رَبِّنَا رٰغِبُوۡنَ

امید ہے کہ ہمارا پروردگار اس کے بدلے میں ہمیں اس سے بہتر باغ عنایت کرے ہم اپنے پروردگار کی طرف سے رجوع لاتے ہیں

Tafseer of 68:32

كَذٰلِكَ الْعَذَابُ ؕ— وَلَعَذَابُ الْاٰخِرَةِ اَكْبَرُ ۘ— لَوْ كَانُوْا یَعْلَمُوْنَ ۟۠كَذٰلِكَ الۡعَذَابُ‌ؕ وَلَعَذَابُ الۡاٰخِرَةِ اَكۡبَرُ ‌ۘ لَوۡ كَانُوۡا يَعۡلَمُوۡنَ

(دیکھو) عذاب یوں ہوتا ہے۔ اور آخرت کا عذاب اس سے کہیں بڑھ کر ہے۔ کاش! یہ لوگ جانتے ہوتے

Tafseer of 68:33

اِنَّ لِلْمُتَّقِیْنَ عِنْدَ رَبِّهِمْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِ ۟اِنَّ لِلۡمُتَّقِيۡنَ عِنۡدَ رَبِّهِمۡ جَنّٰتِ النَّعِيۡمِ

پرہیزگاروں کے لئے ان کے پروردگار کے ہاں نعمت کے باغ ہیں

Tafseer of 68:34

اَفَنَجْعَلُ الْمُسْلِمِیْنَ كَالْمُجْرِمِیْنَ ۟ؕاَفَنَجۡعَلُ الۡمُسۡلِمِيۡنَ كَالۡمُجۡرِمِيۡنَؕ

کیا ہم فرمانبرداروں کو نافرمانوں کی طرف (نعمتوں سے) محروم کردیں گے؟

Tafseer of 68:35

مَا لَكُمْ ۥ— كَیْفَ تَحْكُمُوْنَ ۟ۚمَا لَـكُمۡ كَيۡفَ تَحۡكُمُوۡنَ‌ۚ

تمہیں کیا ہوگیا ہے کیسی تجویزیں کرتے ہو؟

اَمْ لَكُمْ كِتٰبٌ فِیْهِ تَدْرُسُوْنَ ۟ۙاَمۡ لَـكُمۡ كِتٰبٌ فِيۡهِ تَدۡرُسُوۡنَۙ‏

کیا تمہارے پاس کوئی کتاب ہے جس میں (یہ) پڑھتے ہو

اِنَّ لَكُمْ فِیْهِ لَمَا تَخَیَّرُوْنَ ۟ۚاِنَّ لَـكُمۡ فِيۡهِ لَمَا تَخَيَّرُوۡنَ‌ۚ‏

کہ جو چیز تم پسند کرو گے وہ تم کو ضرور ملے گی

Tafseer of 68:36–38

اَمْ لَكُمْ اَیْمَانٌ عَلَیْنَا بَالِغَةٌ اِلٰی یَوْمِ الْقِیٰمَةِ ۙ— اِنَّ لَكُمْ لَمَا تَحْكُمُوْنَ ۟ۚاَمۡ لَـكُمۡ اَيۡمَانٌ عَلَيۡنَا بَالِغَةٌ اِلٰى يَوۡمِ الۡقِيٰمَةِ‌ ۙ اِنَّ لَـكُمۡ لَمَا تَحۡكُمُوۡنَ‌ۚ

یا تم نے ہم سے قسمیں لے رکھی ہیں جو قیامت کے دن تک چلی جائیں گی کہ جس شے کا تم حکم کرو گے وہ تمہارے لئے حاضر ہوگی

Tafseer of 68:39

سَلْهُمْ اَیُّهُمْ بِذٰلِكَ زَعِیْمٌ ۟ۚۛسَلۡهُمۡ اَيُّهُمۡ بِذٰلِكَ زَعِيۡمٌ ۛۚ‏

ان سے پوچھو کہ ان میں سے اس کا کون ذمہ لیتا ہے؟

Tafseer of 68:40

اَمْ لَهُمْ شُرَكَآءُ ۛۚ— فَلْیَاْتُوْا بِشُرَكَآىِٕهِمْ اِنْ كَانُوْا صٰدِقِیْنَ ۟اَمۡ لَهُمۡ شُرَكَآءُ ۛۚ فَلۡيَاۡتُوۡا بِشُرَكَآئِهِمۡ اِنۡ كَانُوۡا صٰدِقِيۡنَ

کیا (اس قول میں) ان کے اور بھی شریک ہیں؟ اگر یہ سچے ہیں تو اپنے شریکوں کو لا سامنے کریں

Tafseer of 68:41

یَوْمَ یُكْشَفُ عَنْ سَاقٍ وَّیُدْعَوْنَ اِلَی السُّجُوْدِ فَلَا یَسْتَطِیْعُوْنَ ۟ۙيَوۡمَ يُكۡشَفُ عَنۡ سَاقٍ وَّيُدۡعَوۡنَ اِلَى السُّجُوۡدِ فَلَا يَسۡتَطِيۡعُوۡنَۙ

جس دن پنڈلی سے کپڑا اٹھا دیا جائے گا اور کفار سجدے کے لئے بلائے جائیں گے تو سجدہ نہ کرسکیں گے

Tafseer of 68:42

خَاشِعَةً اَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ ؕ— وَقَدْ كَانُوْا یُدْعَوْنَ اِلَی السُّجُوْدِ وَهُمْ سٰلِمُوْنَ ۟خَاشِعَةً اَبۡصَارُهُمۡ تَرۡهَقُهُمۡ ذِلَّةٌ ؕ وَقَدۡ كَانُوۡا يُدۡعَوۡنَ اِلَى السُّجُوۡدِ وَهُمۡ سٰلِمُوۡنَ

ان کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں گی اور ان پر ذلت چھا رہی ہوگی حالانکہ پہلے (اُس وقت) سجدے کے لئے بلاتے جاتے تھے جب کہ صحیح وسالم تھے

Tafseer of 68:43

فَذَرْنِیْ وَمَنْ یُّكَذِّبُ بِهٰذَا الْحَدِیْثِ ؕ— سَنَسْتَدْرِجُهُمْ مِّنْ حَیْثُ لَا یَعْلَمُوْنَ ۟ۙفَذَرۡنِىۡ وَمَنۡ يُّكَذِّبُ بِهٰذَا الۡحَـدِيۡثِ‌ؕ سَنَسۡتَدۡرِجُهُمۡ مِّنۡ حَيۡثُ لَا يَعۡلَمُوۡنَۙ

تو مجھ کو اس کلام کے جھٹلانے والوں سے سمجھ لینے دو۔ ہم ان کو آہستہ آہستہ ایسے طریق سے پکڑیں گے کہ ان کو خبر بھی نہ ہوگی

Tafseer of 68:44

وَاُمْلِیْ لَهُمْ ؕ— اِنَّ كَیْدِیْ مَتِیْنٌ ۟وَاُمۡلِىۡ لَهُمۡ‌ؕ اِنَّ كَيۡدِىۡ مَتِيۡنٌ

اور میں ان کو مہلت دیئے جاتا ہوں میری تدبیر قوی ہے

Tafseer of 68:45

اَمْ تَسْـَٔلُهُمْ اَجْرًا فَهُمْ مِّنْ مَّغْرَمٍ مُّثْقَلُوْنَ ۟ۚاَمۡ تَسۡئَـلُهُمۡ اَجۡرًا فَهُمۡ مِّنۡ مَّغۡرَمٍ مُّثۡقَلُوۡنَ‌ۚ

کیا تم ان سے کچھ اجر مانگتے ہو کہ ان پر تاوان کا بوجھ پڑ رہا ہے

Tafseer of 68:46

اَمْ عِنْدَهُمُ الْغَیْبُ فَهُمْ یَكْتُبُوْنَ ۟اَمۡ عِنۡدَهُمُ الۡغَيۡبُ فَهُمۡ يَكۡتُبُوۡنَ

یا ان کے پاس غیب کی خبر ہے کہ (اسے) لکھتے جاتے ہیں

Tafseer of 68:47

فَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ وَلَا تَكُنْ كَصَاحِبِ الْحُوْتِ ۘ— اِذْ نَادٰی وَهُوَ مَكْظُوْمٌ ۟ؕفَاصۡبِرۡ لِحُكۡمِ رَبِّكَ وَلَا تَكُنۡ كَصَاحِبِ الۡحُوۡتِ‌ۘ اِذۡ نَادٰى وَهُوَ مَكۡظُوۡمٌؕ‏

تو اپنے پروردگار کے حکم کے انتظار میں صبر کئے رہو اور مچھلی (کا لقمہ ہونے) والے یونس کی طرح رہو نا کہ انہوں نے (خدا) کو پکارا اور وہ (غم و) غصے میں بھرے ہوئے تھے

Tafseer of 68:48

لَوْلَاۤ اَنْ تَدٰرَكَهٗ نِعْمَةٌ مِّنْ رَّبِّهٖ لَنُبِذَ بِالْعَرَآءِ وَهُوَ مَذْمُوْمٌ ۟لَوۡلَاۤ اَنۡ تَدٰرَكَهٗ نِعۡمَةٌ مِّنۡ رَّبِّهٖ لَنُبِذَ بِالۡعَرَآءِ وَهُوَ مَذۡمُوۡمٌ‏

اگر تمہارے پروردگار کی مہربانی ان کی یاوری نہ کرتی تو وہ چٹیل میدان میں ڈال دیئے جاتے اور ان کا حال ابتر ہوجاتا

فَاجْتَبٰىهُ رَبُّهٗ فَجَعَلَهٗ مِنَ الصّٰلِحِیْنَ ۟فَاجۡتَبٰهُ رَبُّهٗ فَجَعَلَهٗ مِنَ الصّٰلِحِيۡنَ

پھر پروردگار نے ان کو برگزیدہ کرکے نیکوکاروں میں کرلیا

Tafseer of 68:49–50

وَاِنْ یَّكَادُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَیُزْلِقُوْنَكَ بِاَبْصَارِهِمْ لَمَّا سَمِعُوا الذِّكْرَ وَیَقُوْلُوْنَ اِنَّهٗ لَمَجْنُوْنٌ ۟ۘوَاِنۡ يَّكَادُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا لَيُزۡلِقُوۡنَكَ بِاَبۡصَارِهِمۡ لَمَّا سَمِعُوا الذِّكۡرَ وَيَقُوۡلُوۡنَ اِنَّهٗ لَمَجۡنُوۡنٌ‌ۘ

اور کافر جب (یہ) نصیحت (کی کتاب) سنتے ہیں تو یوں لگتے ہیں کہ تم کو اپنی نگاہوں سے پھسلا دیں گے اور کہتے یہ تو دیوانہ ہے

Tafseer of 68:51

وَمَا هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعٰلَمِیْنَ ۟۠وَمَا هُوَ اِلَّا ذِكۡرٌ لِّلۡعٰلَمِيۡنَ

اور (لوگو) یہ (قرآن) اہل عالم کے لئے نصیحت ہے

Tafseer of 68:52