اَلرَّحْمٰنُ ۟ۙاَلرَّحۡمٰنُۙ
رحمٰن نے
— خزائن العرفان
The Beneficent · Medinan · 78 ayahs · 3 rukus
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
Loading…
اَلرَّحْمٰنُ ۟ۙاَلرَّحۡمٰنُۙ
رحمٰن نے
— خزائن العرفان
عَلَّمَ الْقُرْاٰنَ ۟ؕعَلَّمَ الۡقُرۡاٰنَؕ
اپنے محبوب کو قرآن سکھایا (ف۲)
— خزائن العرفان
خَلَقَ الْاِنْسَانَ ۟ۙخَلَقَ الۡاِنۡسَانَۙ
انسانیت کی جان محمد کو پیدا کیا
— خزائن العرفان
(ف 2) شانِ نزول : جب آیت اُسْجُدُوْا لِلرَّحْمٰنِ نازل ہوئی ، کفّارِ مکّہ نے کہا رحمٰن کیا ہے ، ہم نہیں جانتے ، اس پر اللہ تعالٰی نے اَلرّحمٰن نازل فرمائی کہ رحمٰن جس کا تم انکار کرتے ہو ، وہی ہے جس نے قرآن نازل فرمایا ، اور ایک قول یہ ہے کہ اہلِ مکّہ نے جب کہا کہ محمّد (مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم ) کو کوئی بشر سکھاتا ہے تو یہ آیت نازل ہوئی اور اللہ تبارک و تعالٰی نے فرمایا کہ رحمٰن نے قرآن اپنے حبیب محمّد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو سکھایا ۔ (خازن)
عَلَّمَهُ الْبَیَانَ ۟عَلَّمَهُ الۡبَيَانَ
ما کان وما یکون کا بیان اُنہیں سکھایا (ف۳)
— خزائن العرفان
(ف 3) انسان سے اس آیت میں سیّدِ عالَم محمّد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم مراد ہیں اور بیان سےمَاکَانَ وَمَا یَکُوْنُ کا بیان ، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم اوّلین و آخرین کی خبریں دیتے تھے ۔ (خازن)
اَلشَّمْسُ وَالْقَمَرُ بِحُسْبَانٍ ۟ۙاَلشَّمۡسُ وَالۡقَمَرُ بِحُسۡبَانٍ
سورج اور چاند حساب سے ہیں (ف۴)
— خزائن العرفان
(ف 4) کہ تقدیرِ معیّن کے ساتھ اپنے بروج و منازل میں سیر کرتے ہیں اور اس میں خَلق کے لئے منافع ہیں ، اوقات کے حساب ، سالوں اور مہینوں کی شمار انہیں پر ہے ۔
وَّالنَّجْمُ وَالشَّجَرُ یَسْجُدٰنِ ۟وَّالنَّجۡمُ وَالشَّجَرُ يَسۡجُدٰنِ
اور سبزے اور پیڑ سجدہ کرتے ہیں (ف۵)
— خزائن العرفان
(ف 5) حکمِ الٰہی کے مطیع ہیں ۔
وَالسَّمَآءَ رَفَعَهَا وَوَضَعَ الْمِیْزَانَ ۟ۙوَالسَّمَآءَ رَفَعَهَا وَوَضَعَ الۡمِيۡزَانَۙ
اور آسمان کو اللّٰہ نے بلند کیا (ف۶) اور ترازو رکھی (ف۷)
— خزائن العرفان
(ف 6) اور اپنے ملائکہ کا مسکن اور اپنے احکام کا جائے صدوربنایا ۔
(ف 7) جس سے اشیاء کا وزن کیا جائے اور ان کی مقداریں معلوم ہوں تاکہ لین دین میں عدل قائم رکھا جائے ۔
اَلَّا تَطْغَوْا فِی الْمِیْزَانِ ۟اَلَّا تَطۡغَوۡا فِى الۡمِيۡزَانِ
کہ ترازو میں بے اعتدالی(نا انصافی) نہ کرو (ف۸)
— خزائن العرفان
وَاَقِیْمُوا الْوَزْنَ بِالْقِسْطِ وَلَا تُخْسِرُوا الْمِیْزَانَ ۟وَاَقِيۡمُوا الۡوَزۡنَ بِالۡقِسۡطِ وَلَا تُخۡسِرُوا الۡمِيۡزَانَ
اور انصاف کے ساتھ تول قائم کرو اور وزن نہ گھٹاؤ
— خزائن العرفان
(ف 8) تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو ۔
وَالْاَرْضَ وَضَعَهَا لِلْاَنَامِ ۟ۙوَالۡاَرۡضَ وَضَعَهَا لِلۡاَنَامِۙ
اور زمین رکھی مخلوق کے لیے (ف۹)
— خزائن العرفان
(ف 9) جو اس میں رہتی بستی ہے تاکہ اس میں آرام کریں اور فائدے اٹھائیں ۔
فِیْهَا فَاكِهَةٌ وَّالنَّخْلُ ذَاتُ الْاَكْمَامِ ۟ۖفِيۡهَا فَاكِهَةٌ ۖ ۙ وَّالنَّخۡلُ ذَاتُ الۡاَكۡمَامِ
اس میں میوے اور غلاف والی کھجوریں (ف۱۰)
— خزائن العرفان
(ف 10) جن میں بہت برکت ہے ۔
وَالْحَبُّ ذُو الْعَصْفِ وَالرَّیْحَانُ ۟ۚوَالۡحَبُّ ذُو الۡعَصۡفِ وَالرَّيۡحَانُۚ
اور بُھس کے ساتھ اناج (ف۱۱) اور خوشبو کے پھول ۔
— خزائن العرفان
(ف 11) مثل گیہوں ، جَو وغیرہ کے ۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۟فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو اے جن و انس تم دونوں اپنے رب کی کون سی نعمت جھٹلاؤ گے (ف۱۲)
— خزائن العرفان
(ف 12) اس سورۃ شریفہ میں یہ آیت اکتیس۳۱ بار آئی ہے ، بار بار نعمتوں کا ذکر فرما کر یہ ارشاد فرمایا گیا ہے کہ اپنے رب کی کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے ، یہ ہدایت وارشاد کا بہترین اسلوب ہے تاکہ سامع کے نفس کو تنبیہ ہو اور اسے اپنے جُرم اور ناسپاسی کا حال معلوم ہوجائے کہ اس نے کس قدر نعمتوں کو جھٹلایا ہے اور اسے شرم آئے اور وہ ادائے شکر و طاعت کی طرف مائل ہو اور یہ سمجھ لے کہ اللہ تعالٰی کی بے شمار نعمتیں اس پر ہیں ، حدیث : سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ یہ سورت میں نے جنّات کو سنائی وہ تم سے اچھا جواب دیتے تھے ، جب میں آیت فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبٰن پڑھتا ، وہ کہتے اے رب ہمارے ہم تیری کسی نعمت کو نہیں جھٹلاتے تجھے حمد ۔ ( الترمذی وقال غریب)
خَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ صَلْصَالٍ كَالْفَخَّارِ ۟ۙخَلَقَ الۡاِنۡسَانَ مِنۡ صَلۡصَالٍ كَالۡفَخَّارِۙ
اس نے آدمی کو بنایا بجتی مٹی سے جیسے ٹھیکری (ف۱۳)
— خزائن العرفان
(ف 13) یعنی خشک مٹی سے جو بجانے سے بجے اور کوئی چیز کھنکھناتی آواز دے ، پھر اس مٹی کو تر کیا کہ وہ مثل گارے کے ہوگئی ، پھر اس کو گَلایا کہ وہ مثل سیاہ کیچ کے ہوگئی ۔
وَخَلَقَ الْجَآنَّ مِنْ مَّارِجٍ مِّنْ نَّارٍ ۟ۚوَخَلَقَ الۡجَآنَّ مِنۡ مَّارِجٍ مِّنۡ نَّارٍۚ
اور جن کو پیدا فرمایا آ گ کے لوکے سے (ف۱۴)
— خزائن العرفان
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۟فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو تم دونوں اپنے رب کی کون سی نعمت جھٹلاؤ گے
— خزائن العرفان
(ف 14) یعنی خالص بے دھوئیں والے شعلہ سے ۔
رَبُّ الْمَشْرِقَیْنِ وَرَبُّ الْمَغْرِبَیْنِ ۟ۚرَبُّ الۡمَشۡرِقَيۡنِ وَ رَبُّ الۡمَغۡرِبَيۡنِۚ
دونوں پورب کا رب اور دونوں پچھم کا رب (ف۱۵)
— خزائن العرفان
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۟فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو تم دونوں اپنے رب کی کون سی نعمت جھٹلاؤ گے
— خزائن العرفان
(ف 15) دونوں پورب اور دونوں پچھم سے مراد آفتاب کے طلوع ہونے کے دونوں مقام ہیں گرمی کے بھی اور جاڑے کے بھی ، اسی طرح غروب ہونے کے بھی دونوں مقام ہیں ۔
مَرَجَ الْبَحْرَیْنِ یَلْتَقِیٰنِ ۟ۙمَرَجَ الۡبَحۡرَيۡنِ يَلۡتَقِيٰنِۙ
اس نے دو سمندر بہائے (ف۱۶) کہ دیکھنے میں معلوم ہوں ملے ہوئے (ف۱۷)
— خزائن العرفان
(ف 16) شریں اور شو ر ۔
(ف 17) نہ ان کے درمیان ظاہر میں کوئی فاصل ، نہ حائل ۔
بَیْنَهُمَا بَرْزَخٌ لَّا یَبْغِیٰنِ ۟ۚبَيۡنَهُمَا بَرۡزَخٌ لَّا يَبۡغِيٰنِۚ
اور ہے ان میں روک (ف۱۸) کہ ایک دوسرے پر بڑھ نہیں سکتا (ف۱۹)
— خزائن العرفان
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۟فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو اپنے رب کی کون سی نعمت جھٹلاؤ گے
— خزائن العرفان
یَخْرُجُ مِنْهُمَا اللُّؤْلُؤُ وَالْمَرْجَانُ ۟ۚيَخۡرُجُ مِنۡهُمَا اللُّـؤۡلُـؤُ وَالۡمَرۡجَانُۚ
ان میں سے موتی اور مونگا نکلتا ہے
— خزائن العرفان
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۟فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو اپنے رب کی کون سی نعمت جھٹلاؤ گے
— خزائن العرفان
(ف 18) اللہ کی قدرت سے ۔
(ف 19) ہر ایک اپنی حد پر رہتا ہے اور کسی کا ذائقہ تبدیل نہیں ہوتا ۔
وَلَهُ الْجَوَارِ الْمُنْشَـٰٔتُ فِی الْبَحْرِ كَالْاَعْلَامِ ۟ۚوَلَهُ الۡجَوَارِ الۡمُنۡشَئٰتُ فِى الۡبَحۡرِ كَالۡاَعۡلَامِۚ
اور اسی کی ہیں وہ چلنے والیاں کہ دریا میں اٹھی ہوئی ہیں جیسے پہاڑ (ف۲۰)
— خزائن العرفان
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۟۠فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو اپنے رب کی کون سی نعمت جھٹلاؤ گے
— خزائن العرفان
(ف 20) جن چیزوں سے وہ کَشتیاں بنائی گئیں وہ بھی اللہ تعالٰی نے پیدا کیں اور ان کو ترکیب دینے اور کَشتی بنانے اور صنّاعی کرنے کی عقل بھی اللہ تعالٰی نے پیدا کی اور دریاؤں میں ان کَشتیوں کا چلنا اور تیرنا یہ سب اللہ تعالٰی کی قدرت سے ہے ۔
كُلُّ مَنْ عَلَیْهَا فَانٍ ۟ۚۖكُلُّ مَنۡ عَلَيۡهَا فَانٍ
زمین پر جتنے ہیں سب کو فنا ہے (ف۲۱)
— خزائن العرفان
(ف 21) ہر جاندار وغیرہ ہلاک ہونے والا ہے ۔
وَّیَبْقٰی وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَلٰلِ وَالْاِكْرَامِ ۟ۚوَّيَبۡقٰى وَجۡهُ رَبِّكَ ذُو الۡجَلٰلِ وَالۡاِكۡرَامِۚ
اور باقی ہے تمہارے رب کی ذات عظمت اور بزرگی والا (ف۲۲)
— خزائن العرفان
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۟فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو اپنے رب کی کون سی نعمت جھٹلاؤ گے
— خزائن العرفان
(ف 22) کہ وہ خَلق کے فنا کے بعد انہیں زندہ کرے گا اور ابدی حیات عطا فرمائے گا اور ایمانداروں پر لطف و کرم کرے گا ۔
یَسْـَٔلُهٗ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ؕ— كُلَّ یَوْمٍ هُوَ فِیْ شَاْنٍ ۟ۚيَسۡئَـلُهٗ مَنۡ فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِؕ كُلَّ يَوۡمٍ هُوَ فِىۡ شَاۡنٍۚ
اسی کے منگتا ہیں جتنے آسمانوں اور زمین میں ہیں (ف۲۳) اُسے ہر دن ایک کام ہے (ف۲۴)
— خزائن العرفان
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۟فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو اپنے رب کی کون سی نعمت جھٹلاؤ گے
— خزائن العرفان
(ف 23) فرشتے ہوں یا جن یا انسان یا اور کوئی مخلوق ، کوئی بھی اس سے بے نیاز نہیں ، سب اس کے فضل کے محتاج ہیں اور زبانِ حال و قال سے اس کے حضور سائل ۔
(ف 24) یعنی وہ ہر وقت اپنی قدرت کے آثار ظاہر فرماتا ہے ، کسی کو روزی دیتا ہے ، کسی کو مارتا ہے ، کسی کو جِلاتا ہے ، کسی کو عزّت دیتا ہے ، کسی کو ذلّت ، کسی کو غنی کرتا ہے ، کسی کو محتاج ، کسی کے گناہ بخشتا ہے ، کسی کی تکلیف رفع کرتا ہے ۔
شانِ نزول : کہا گیا ہے کہ یہ آیت یہود کے رد میں نازل ہوئی جو کہتے تھے کہ اللہ تعالٰی سنیچر کے روز کوئی کام نہیں کرتا ، ان کے قول کا بطلان ظاہر فرمایا گیا ، منقول ہے کہ ایک بادشاہ نے اپنے وزیر سے اس آیت کے معنٰی دریافت کئے اس نے ایک روز کی مہلت چاہی اور نہایت متفکِّر و مغموم ہو کر اپنے مکان پر آیا ، اس کے ایک حبشی غلام نے وزیر کو پریشان دیکھ کر کہا : اے میرے آقا آپ کو کیا مصیبت پیش آئی ، بیان کیجئے ، وزیر نے بیان کیا تو غلام نے کہا کہ اس کے معنٰی بادشاہ کو میں سمجھادوں گا ، وزیر نے اس کو بادشاہ کے سامنے پیش کیا تو غلام نے کہا کہ اے بادشاہ اللہ کی شان یہ ہے کہ وہ رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات میں اور مردے سے زندہ نکالتا ہے اور زندے سے مردہ اور بیمار کو تندرسی دیتا ہے اور تندرست کو بیمار کرتا ہے ، مصیبت زدہ کو رہائی دیتا ہے اور بے غموں کو مصیبت میں مبتلا کرتا ہے ، عزّت والوں کو ذلیل کرتا ہے ، ذلیلوں کو عزّت دیتا ہے ، مالداروں کو محتاج کرتا ہے ، محتاجوں کو مالدار ، بادشاہ نے غلام کا جواب پسند کیا اور وزیر کو حکم دیا کہ اس غلام کو خلعتِ وزارت پہنائے ، غلام نے وزیر سے کہا اے آقا یہ بھی اللہ تعالٰی کی ایک شان ہے ۔
سَنَفْرُغُ لَكُمْ اَیُّهَ الثَّقَلٰنِ ۟ۚسَنَفۡرُغُ لَـكُمۡ اَيُّهَ الثَّقَلٰنِۚ
اے دونوں جماعتو! ہم عنقریب تمہاری طرف متوجہ ہوتے ہیں
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۟فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
یٰمَعْشَرَ الْجِنِّ وَالْاِنْسِ اِنِ اسْتَطَعْتُمْ اَنْ تَنْفُذُوْا مِنْ اَقْطَارِ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ فَانْفُذُوْا ؕ— لَا تَنْفُذُوْنَ اِلَّا بِسُلْطٰنٍ ۟ۚيٰمَعۡشَرَ الۡجِنِّ وَالۡاِنۡسِ اِنِ اسۡتَطَعۡتُمۡ اَنۡ تَنۡفُذُوۡا مِنۡ اَقۡطَارِ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ فَانْفُذُوۡاؕ لَا تَنۡفُذُوۡنَ اِلَّا بِسُلۡطٰنٍۚ
اے گروہِ جن وانس اگر تمہیں قدرت ہو کہ آسمان اور زمین کے کناروں سے نکل جاؤ تو نکل جاؤ۔ اور زور کے سوا تم نکل سکنے ہی کے نہیں
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۟فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
یُرْسَلُ عَلَیْكُمَا شُوَاظٌ مِّنْ نَّارٍ ۙ۬— وَّنُحَاسٌ فَلَا تَنْتَصِرٰنِ ۟ۚيُرۡسَلُ عَلَيۡكُمَا شُوَاظٌ مِّنۡ نَّارٍ وَّنُحَاسٌ فَلَا تَنۡتَصِرٰنِۚ
تم پر آگ کے شعلے اور دھواں چھوڑ دیا جائے گا تو پھر تم مقابلہ نہ کرسکو گے
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۟فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
فَاِذَا انْشَقَّتِ السَّمَآءُ فَكَانَتْ وَرْدَةً كَالدِّهَانِ ۟ۚفَاِذَا انْشَقَّتِ السَّمَآءُ فَكَانَتۡ وَرۡدَةً كَالدِّهَانِۚ
پھر جب آسمان پھٹ کر تیل کی تلچھٹ کی طرح گلابی ہوجائے گا (تو) وہ کیسا ہولناک دن ہوگا
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۟فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
فَیَوْمَىِٕذٍ لَّا یُسْـَٔلُ عَنْ ذَنْۢبِهٖۤ اِنْسٌ وَّلَا جَآنٌّ ۟ۚفَيَوۡمَئِذٍ لَّا يُسۡـٴَـلُ عَنۡ ذَنۡۢبِهٖۤ اِنۡسٌ وَّلَا جَآنٌّۚ
اس روز نہ تو کسی انسان سے اس کے گناہوں کے بارے میں پرسش کی جائے گی اور نہ کسی جن سے
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۟فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
یُعْرَفُ الْمُجْرِمُوْنَ بِسِیْمٰهُمْ فَیُؤْخَذُ بِالنَّوَاصِیْ وَالْاَقْدَامِ ۟ۚيُعۡرَفُ الۡمُجۡرِمُوۡنَ بِسِيۡمٰهُمۡ فَيُؤۡخَذُ بِالنَّوَاصِىۡ وَ الۡاَقۡدَامِۚ
گنہگار اپنے چہرے ہی سے پہچان لئے جائیں گے تو پیشانی کے بالوں اور پاؤں سے پکڑ لئے جائیں گے
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۟فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
هٰذِهٖ جَهَنَّمُ الَّتِیْ یُكَذِّبُ بِهَا الْمُجْرِمُوْنَ ۟ۘهٰذِهٖ جَهَنَّمُ الَّتِىۡ يُكَذِّبُ بِهَا الۡمُجۡرِمُوۡنَۘ
یہی وہ جہنم ہے جسے گنہگار لوگ جھٹلاتے تھے
یَطُوْفُوْنَ بَیْنَهَا وَبَیْنَ حَمِیْمٍ اٰنٍ ۟ۚيَطُوۡفُوۡنَ بَيۡنَهَا وَبَيۡنَ حَمِيۡمٍ اٰنٍۚ
وہ دوزخ اور کھولتے ہوئے گرم پانی کے درمیان گھومتے پھریں گے
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۟۠فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ جَنَّتٰنِ ۟ۚوَلِمَنۡ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ جَنَّتٰنِۚ
اور جو شخص اپنے پروردگار کے سامنے کھڑے ہونے سے ڈرا اس کے لئے دو باغ ہیں
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۟ۙفَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۙ
تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
ذَوَاتَاۤ اَفْنَانٍ ۟ۚذَوَاتَاۤ اَفۡنَانٍۚ
ان دونوں میں بہت سی شاخیں (یعنی قسم قسم کے میووں کے درخت ہیں)
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۟فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
فِیْهِمَا عَیْنٰنِ تَجْرِیٰنِ ۟ۚفِيۡهِمَا عَيۡنٰنِ تَجۡرِيٰنِۚ
ان میں دو چشمے بہہ رہے ہیں
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۟فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
فِیْهِمَا مِنْ كُلِّ فَاكِهَةٍ زَوْجٰنِ ۟ۚفِيۡهِمَا مِنۡ كُلِّ فَاكِهَةٍ زَوۡجٰنِۚ
ان میں سب میوے دو دو قسم کے ہیں
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۟فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
مُتَّكِـِٕیْنَ عَلٰی فُرُشٍ بَطَآىِٕنُهَا مِنْ اِسْتَبْرَقٍ ؕ— وَجَنَا الْجَنَّتَیْنِ دَانٍ ۟ۚمُتَّكِــئِيۡنَ عَلٰى فُرُشٍۢ بَطَآئِنُهَا مِنۡ اِسۡتَبۡرَقٍؕ وَجَنَی الۡجَـنَّتَيۡنِ دَانٍۚ
(اہل جنت) ایسے بچھونوں پر جن کے استرا طلس کے ہیں تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے۔ اور دونوں باغوں کے میوے قریب (جھک رہے) ہیں
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۟فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
فِیْهِنَّ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِ ۙ— لَمْ یَطْمِثْهُنَّ اِنْسٌ قَبْلَهُمْ وَلَا جَآنٌّ ۟ۚفِيۡهِنَّ قٰصِرٰتُ الطَّرۡفِۙ لَمۡ يَطۡمِثۡهُنَّ اِنۡسٌ قَبۡلَهُمۡ وَلَا جَآنٌّۚ
ان میں نیچی نگاہ والی عورتیں ہیں جن کو اہل جنت سے پہلے نہ کسی انسان نے ہاتھ لگایا اور نہ کسی جن نے
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۟ۚفَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
كَاَنَّهُنَّ الْیَاقُوْتُ وَالْمَرْجَانُ ۟ۚكَاَنَّهُنَّ الۡيَاقُوۡتُ وَالۡمَرۡجَانُۚ
گویا وہ یاقوت اور مرجان ہیں
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۟فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
هَلْ جَزَآءُ الْاِحْسَانِ اِلَّا الْاِحْسَانُ ۟ۚهَلۡ جَزَآءُ الْاِحۡسَانِ اِلَّا الۡاِحۡسَانُۚ
نیکی کا بدلہ نیکی کے سوا کچھ نہیں ہے
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۟فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
وَمِنْ دُوْنِهِمَا جَنَّتٰنِ ۟ۚوَمِنۡ دُوۡنِهِمَا جَنَّتٰنِۚ
اور ان باغوں کے علاوہ دو باغ اور ہیں
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۟ۙفَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۙ
تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
مُدْهَآمَّتٰنِ ۟ۚمُدۡهَآمَّتٰنِۚ
دونوں خوب گہرے سبز
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۟ۚفَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۚ
تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
فِیْهِمَا عَیْنٰنِ نَضَّاخَتٰنِ ۟ۚفِيۡهِمَا عَيۡنٰنِ نَضَّاخَتٰنِۚ
ان میں دو چشمے ابل رہے ہیں
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۟فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
فِیْهِمَا فَاكِهَةٌ وَّنَخْلٌ وَّرُمَّانٌ ۟ۚفِيۡهِمَا فَاكِهَةٌ وَّنَخۡلٌ وَّرُمَّانٌۚ
ان میں میوے اور کھجوریں اور انار ہیں
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۟ۚفَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۚ
تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
فِیْهِنَّ خَیْرٰتٌ حِسَانٌ ۟ۚفِيۡهِنَّ خَيۡرٰتٌ حِسَانٌۚ
ان میں نیک سیرت (اور) خوبصورت عورتیں ہیں
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۟ۚفَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۚ
تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
حُوْرٌ مَّقْصُوْرٰتٌ فِی الْخِیَامِ ۟ۚحُوۡرٌ مَّقۡصُوۡرٰتٌ فِى الۡخِيَامِۚ
(وہ) حوریں (ہیں جو) خیموں میں مستور (ہیں)
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۟ۚفَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۚ
تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
لَمْ یَطْمِثْهُنَّ اِنْسٌ قَبْلَهُمْ وَلَا جَآنٌّ ۟ۚلَمۡ يَطۡمِثۡهُنَّ اِنۡسٌ قَبۡلَهُمۡ وَلَا جَآنٌّۚ
ان کو اہل جنت سے پہلے نہ کسی انسان نے ہاتھ لگایا اور نہ کسی جن نے
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۟فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۚ
تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
مُتَّكِـِٕیْنَ عَلٰی رَفْرَفٍ خُضْرٍ وَّعَبْقَرِیٍّ حِسَانٍ ۟ۚمُتَّكِـئِيۡنَ عَلٰى رَفۡرَفٍ خُضۡرٍ وَّعَبۡقَرِىٍّ حِسَانٍۚ
سبز قالینوں اور نفیس مسندوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۟فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
تَبٰرَكَ اسْمُ رَبِّكَ ذِی الْجَلٰلِ وَالْاِكْرَامِ ۟۠تَبٰـرَكَ اسۡمُ رَبِّكَ ذِى الۡجَـلٰلِ وَالۡاِكۡرَامِ
(اے محمدﷺ) تمہارا پروردگار جو صاحب جلال وعظمت ہے اس کا نام بڑا بابرکت ہے