56. Al-Waaqiaالواقعة

The Inevitable · Meccan · 96 ayahs · 3 rukus

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

Introduction· خزائن العرفان

Loading…

اِذَا وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُ ۟ۙاِذَا وَقَعَتِ الۡوَاقِعَةُ

جب ہولے گی وہ ہونے والی (ف۲)

— خزائن العرفان

لَیْسَ لِوَقْعَتِهَا كَاذِبَةٌ ۟ۘلَيۡسَ لِـوَقۡعَتِهَا كَاذِبَةٌ‌

اس وقت اس کے ہونے میں کسی کو انکار کی گنجائش نہ ہوگی

— خزائن العرفان

Tafseer of 56:1–2

(ف 2) یعنی جب قیامت قائم ہو جو ضرور ہونے والی ہے ۔

خَافِضَةٌ رَّافِعَةٌ ۟ۙخَافِضَةٌ رَّافِعَةٌ

کسی کو پست کرنے والی (ف۳) کسی کو بلندی دینے والی (ف۴)

— خزائن العرفان

Tafseer of 56:3

(ف 3) جہنّم میں گرا کر ۔

(ف 4) دخولِ جنّت کے ساتھ ۔ حضرت ابنِ عباس رضی اللہ تعالٰی عنہما نے فرمایا کہ جو لوگ دنیا میں اونچے تھے قیامت انہیں پست کرے گی اور جو دنیا میں پستی میں تھے ان کے مرتبے بلند کرے گی اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ اہلِ معصیّت کو پست کرے گی اور اہلِ طاعت کو بلند ۔

اِذَا رُجَّتِ الْاَرْضُ رَجًّا ۟ۙاِذَا رُجَّتِ الۡاَرۡضُ رَجًّا

جب زمین کانپے گی تھرتھرا کر (ف۵)

— خزائن العرفان

وَّبُسَّتِ الْجِبَالُ بَسًّا ۟ۙوَّبُسَّتِ الۡجِبَالُ بَسًّا

اور پہاڑ ریزہ ریزہ ہوجائیں گے چُورا ہوکر

— خزائن العرفان

فَكَانَتْ هَبَآءً مُّنْۢبَثًّا ۟ۙفَكَانَتۡ هَبَآءً مُّنۡۢبَـثًّا

تو ہوجائیں گے جیسے روزن(سوراخ) کی دھوپ میں غبار کے باریک ذرّے پھیلے ہوئے

— خزائن العرفان

وَّكُنْتُمْ اَزْوَاجًا ثَلٰثَةً ۟ؕوَّكُنۡـتُمۡ اَزۡوَاجًا ثَلٰـثَـةً

اور تم تین قسم ہوجاؤ گے

— خزائن العرفان

Tafseer of 56:4–7

(ف 5) حتی کہ اس کی تمام عمارتیں گر جائیں گی ۔

فَاَصْحٰبُ الْمَیْمَنَةِ ۙ۬— مَاۤ اَصْحٰبُ الْمَیْمَنَةِ ۟ؕفَاَصۡحٰبُ الۡمَيۡمَنَةِ مَاۤ اَصۡحٰبُ الۡمَيۡمَنَةِ

تو دہنی طرف والے (ف۶) کیسے دہنی طرف والے (ف۷)

— خزائن العرفان

Tafseer of 56:8

(ف 6) یعنی جن کے نامۂِ اعمال ان کے داہنے ہاتھوں میں دیئے جائیں گے ۔

(ف 7) یہ ان کی تعظیمِ شان کے لئے فرمایا وہ بڑی شان رکھتے ہیں ، سعید ہیں ، جنّت میں داخل ہوں گے ۔

وَاَصْحٰبُ الْمَشْـَٔمَةِ ۙ۬— مَاۤ اَصْحٰبُ الْمَشْـَٔمَةِ ۟ؕوَاَصۡحٰبُ الۡمَشۡئَـمَةِ مَاۤ اَصۡحٰبُ الۡمَشۡئَـمَةِؕ

اور بائیں طرف والے (ف۸) کیسے بائیں طرف والے (ف۹)

— خزائن العرفان

Tafseer of 56:9

(ف 8) جن کے نامۂِ اعمال بائیں ہاتھوں میں دیئے جائیں گے ۔

(ف 9) یہ ان کی تحقیرِ شان کے لئے فرمایا کہ وہ شقی ہیں ، جہنّم میں داخل ہوں گے ۔

وَالسّٰبِقُوْنَ السّٰبِقُوْنَ ۟ۚۙوَالسّٰبِقُوۡنَ السّٰبِقُوۡنَۚ

اور جو سبقت لے گئے (ف۱۰) وہ تو سبقت ہی لے گئے (ف۱۱)

— خزائن العرفان

اُولٰٓىِٕكَ الْمُقَرَّبُوْنَ ۟ۚاُولٰٓئِكَ الۡمُقَرَّبُوۡنَ‌ۚ

وہی مقربِ بارگاہ ہیں

— خزائن العرفان

فِیْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِ ۟فِىۡ جَنّٰتِ النَّعِيۡمِ

چین کے باغوں میں

— خزائن العرفان

ثُلَّةٌ مِّنَ الْاَوَّلِیْنَ ۟ۙثُلَّةٌ مِّنَ الۡاَوَّلِيۡنَۙ‏

اگلوں میں سے ایک گروہ

— خزائن العرفان

Tafseer of 56:10–13

(ف 10) نیکیوں میں ۔

(ف 11) دخول جنّت میں ۔ حضرت ابنِ عباس رضی اللہ تعالٰی عنہما نے فرمایا کہ وہ ہجرت میں سبقت کرنے والے ہیں کہ آخرت میں جنّت کی طرف سبقت کریں گے ۔ ایک قول یہ ہے کہ وہ اسلام کی طرف سبقت کرنے والے ہیں ۔ اور ایک قول یہ ہے کہ وہ مہاجرین و انصار ہیں جنہوں نے دونوں قبلوں کی طرف نمازیں پڑھیں ۔

وَقَلِیْلٌ مِّنَ الْاٰخِرِیْنَ ۟ؕوَقَلِيۡلٌ مِّنَ الۡاٰخِرِيۡنَؕ

اور پچھلوں میں سے تھوڑے (ف۱۲)

— خزائن العرفان

Tafseer of 56:14

(ف 12) یعنی سابقین اگلوں میں سے بہت ہیں اور پچھلوں میں سے تھوڑے اور اگلوں میں سے مراد یا پہلی امّتیں ہیں زمانۂِ حضرت آدم علیہ السلام سے ہمارے سرکار سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے عہد مبارک تک جیسا کہ اکثر مفسّرین کا قول ہے لیکن یہ قول نہایت ضعیف ہے اگرچہ مفسّرین نے اس کے وجوہِ ضعف کے جواب میں بہت سی توجیہات بھی کی ہیں ، قولِ صحیح تفسیر میں یہ ہے کہ اگلوں سے امّتِ محمّدیہ ہی کے پہلے لوگ مہاجرین و انصار میں سے جو سابقین اوّلین ہیں وہ مراد ہیں اور پچھلوں سے ان کے بعد والے احادیث سے بھی اس کی تائید ہوتی ہے حدیثِ مرفوع میں ہے کہ اوّلین و آخرین یہاں اسی امّت کے پہلے اور پچھلے ہیں اور یہ بھی مروی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا کہ دونوں گروہ میری ہی امّت کے ہیں ۔ (تفسیر کبیرو بحر العلوم وغیرہ)

عَلٰی سُرُرٍ مَّوْضُوْنَةٍ ۟ۙعَلٰى سُرُرٍ مَّوۡضُوۡنَةٍۙ

جڑاؤ تختوں پر ہوں گے (ف۱۳)

— خزائن العرفان

Tafseer of 56:15

(ف 13) جن میں لعل ، یاقوت ، موتی وغیرہ جواہرات جڑے ہوں گے ۔

مُّتَّكِـِٕیْنَ عَلَیْهَا مُتَقٰبِلِیْنَ ۟مُّتَّكِــئِيۡنَ عَلَيۡهَا مُتَقٰبِلِيۡنَ

ان پر تکیہ لگائے ہوئے آمنے سامنے (ف۱۴)

— خزائن العرفان

Tafseer of 56:16

(ف 14) حسنِ عشرت کے ساتھ باشان وشکوہ ایک دوسرے کو دیکھ کر مسرور ، دل شاد ہوں گے ۔

یَطُوْفُ عَلَیْهِمْ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُوْنَ ۟ۙيَطُوۡفُ عَلَيۡهِمۡ وِلۡدَانٌ مُّخَلَّدُوۡنَۙ‏

ان کے گرد لیے پھریں گے (ف۱۵) ہمیشہ رہنے والے لڑکے (ف۱۶)

— خزائن العرفان

بِاَكْوَابٍ وَّاَبَارِیْقَ ۙ۬— وَكَاْسٍ مِّنْ مَّعِیْنٍ ۟ۙبِاَكۡوَابٍ وَّاَبَارِيۡقَ وَكَاۡسٍ مِّنۡ مَّعِيۡنٍۙ‏

کوزے اور آفتابے اور جام آنکھوں کے سامنے بہتی شراب کے

— خزائن العرفان

Tafseer of 56:17–18

(ف 15) آدابِ خدمت کے ساتھ ۔

(ف 16) جو نہ مریں ، نہ بوڑھے ہوں ، نہ ان میں تغیّر آئے یہ اللہ تعالٰی نے اہلِ جنّت کی خدمت کے لئے جنّت میں پیدا فرمائے ۔

لَّا یُصَدَّعُوْنَ عَنْهَا وَلَا یُنْزِفُوْنَ ۟ۙلَّا يُصَدَّعُوۡنَ عَنۡهَا وَلَا يُنۡزِفُوۡنَۙ

اس سے نہ انہیں دردِ سر ہو اور نہ ہوش میں فرق آئے (ف۱۷)

— خزائن العرفان

وَفَاكِهَةٍ مِّمَّا یَتَخَیَّرُوْنَ ۟ۙوَفَاكِهَةٍ مِّمَّا يَتَخَيَّرُوۡنَۙ

اور میوے جو پسند کریں

— خزائن العرفان

Tafseer of 56:19–20

(ف 17) بخلاف شرابِ دنیا کے کہ اس کے پینے سے حواس مختل ہوجاتے ہیں ۔

وَلَحْمِ طَیْرٍ مِّمَّا یَشْتَهُوْنَ ۟ؕوَلَحۡمِ طَيۡرٍ مِّمَّا يَشۡتَهُوۡنَؕ‏

اور پرندوں کا گوشت جو چاہیں (ف۱۸)

— خزائن العرفان

Tafseer of 56:21

(ف 18) حضرت ابنِ عباس رضی اللہ تعالٰی عنہما نے فرمایا کہ اگر جنّتی کو پرندوں کے گوشت کی خواہش ہوگی تو اس کے حسبِ مرضی پرند اڑتا ہوا سامنے آئے گا اور رکابی میں آکر سامنے پیش ہوگااس میں سے جتنا چاہے گا جنّتی کھائے گا پھر وہ اُڑ جائے گا ۔ (خازن)

وَحُوْرٌ عِیْنٌ ۟ۙوَحُوۡرٌ عِيۡنٌۙ

اور بڑی آنکھ والیاں حوریں (ف۱۹)

— خزائن العرفان

Tafseer of 56:22

(ف 19) ان کے لئے ہوں گی ۔

كَاَمْثَالِ اللُّؤْلُوءِ الْمَكْنُوْنِ ۟ۚكَاَمۡثَالِ اللُّـؤۡلُـوٴِالۡمَكۡنُوۡنِ‌ۚ

جیسے چھپے رکھے ہوئے موتی (ف۲۰)

— خزائن العرفان

Tafseer of 56:23

(ف 20) یعنی جیسا موتی صدف میں چُھپا ہوتا ہے کہ نہ تو اسے کسی کے ہاتھ نے چھوا ، نہ دھوپ اور ہوا لگی اس کی صفائی اپنی نہایت پر ہے اس طرح حوریں اچھوتی ہوں گی ۔ یہ بھی مروی ہے کہ حوروں کے تبسّم سے جنّت میں نورچمکے گا اور جب وہ چلیں گی تو ان کے ہاتھوں اور پاؤں کے زیوروں سے تقدیس و تمجید کی آوازیں آئیں گی اور یاقوتی ہار ان کے گردنوں کے حسن و خوبی سے ہنسیں گے ۔

جَزَآءً بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ ۟جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ

صلہ ان کے اعمال کا (ف۲۱)

— خزائن العرفان

Tafseer of 56:24

(ف 21) کہ دنیا میں انہوں نے فرمانبرداری کی ۔

لَا یَسْمَعُوْنَ فِیْهَا لَغْوًا وَّلَا تَاْثِیْمًا ۟ۙلَا يَسۡمَعُوۡنَ فِيۡهَا لَغۡوًا وَّلَا تَاۡثِيۡمًا

اس میں نہ سُنیں گے کوئی بیکار بات نہ گنہگاری (ف۲۲)

— خزائن العرفان

Tafseer of 56:25

(ف 22) یعنی جنّت میں کوئی ناگوارا اور باطل بات سننے میں نہ آئے گی ۔

اِلَّا قِیْلًا سَلٰمًا سَلٰمًا ۟اِلَّا قِيۡلًا سَلٰمًا سَلٰمًا

ہاں یہ کہنا ہوگا سلام سلام (ف۲۳)

— خزائن العرفان

Tafseer of 56:26

(ف 23) جنّتی آپس میں ایک دوسرے کو سلام کریں گے ، ملائکہ اہلِ جنّت کو سلام کریں گے ، اللہ ربُّ العزّت کی طرف سے ان کی طرف سلام آئے گا ۔ یہ حال تو سابقین مقرّبین کا تھا اس کے بعد جنّتیوں کے دوسرے گروہ اصحابِ یمین کا ذکر فرمایا جاتا ہے ۔

وَاَصْحٰبُ الْیَمِیْنِ ۙ۬— مَاۤ اَصْحٰبُ الْیَمِیْنِ ۟ؕوَاَصۡحٰبُ الۡيَمِيۡنِ مَاۤ اَصۡحٰبُ الۡيَمِيۡنِؕ

اور دہنی طرف والے کیسے دہنی طرف والے (ف۲۴)

— خزائن العرفان

فِیْ سِدْرٍ مَّخْضُوْدٍ ۟ۙفِىۡ سِدۡرٍ مَّخۡضُوۡدٍۙ

بے کانٹے کی بیریوں میں

— خزائن العرفان

Tafseer of 56:27–28

(ف 24) ان کی عجیب شان ہے کہ اللہ کے حضور میں معزّز و مکرّم ہیں ۔

وَّطَلْحٍ مَّنْضُوْدٍ ۟ۙوَّطَلۡحٍ مَّنۡضُوۡدٍۙ

اور تہہ بہ تہہ کیلوں

وَّظِلٍّ مَّمْدُوْدٍ ۟ۙوَّظِلٍّ مَّمۡدُوۡدٍۙ

اور لمبے لمبے سایوں

وَّمَآءٍ مَّسْكُوْبٍ ۟ۙوَّ مَآءٍ مَّسۡكُوۡبٍۙ

اور پانی کے جھرنوں

وَّفَاكِهَةٍ كَثِیْرَةٍ ۟ۙوَّفَاكِهَةٍ كَثِيۡرَةٍۙ

اور میوہ ہائے کثیرہ (کے باغوں) میں

Tafseer of 56:29–32

لَّا مَقْطُوْعَةٍ وَّلَا مَمْنُوْعَةٍ ۟ۙلَّا مَقۡطُوۡعَةٍ وَّلَا مَمۡنُوۡعَةٍۙ

جو نہ کبھی ختم ہوں اور نہ ان سے کوئی روکے

Tafseer of 56:33

وَّفُرُشٍ مَّرْفُوْعَةٍ ۟ؕوَّ فُرُشٍ مَّرۡفُوۡعَةٍؕ

اور اونچے اونچے فرشوں میں

اِنَّاۤ اَنْشَاْنٰهُنَّ اِنْشَآءً ۟ۙاِنَّاۤ اَنۡشَاۡنٰهُنَّ اِنۡشَآءًۙ

ہم نے ان (حوروں) کو پیدا کیا

فَجَعَلْنٰهُنَّ اَبْكَارًا ۟ۙفَجَعَلۡنٰهُنَّ اَبۡكَارًاۙ‏

تو ان کو کنواریاں بنایا

Tafseer of 56:34–36

عُرُبًا اَتْرَابًا ۟ۙعُرُبًا اَتۡرَابًاۙ

(اور شوہروں کی) پیاریاں اور ہم عمر

لِّاَصْحٰبِ الْیَمِیْنِ ۟ؕ۠لِّاَصۡحٰبِ الۡيَمِيۡنِؕ

یعنی داہنے ہاتھ والوں کے لئے

ثُلَّةٌ مِّنَ الْاَوَّلِیْنَ ۟ۙثُلَّةٌ مِّنَ الۡاَوَّلِيۡنَۙ

(یہ) بہت سے اگلے لوگوں میں سے ہیں

Tafseer of 56:37–39

وَثُلَّةٌ مِّنَ الْاٰخِرِیْنَ ۟ؕوَثُلَّةٌ مِّنَ الۡاٰخِرِيۡنَؕ

اور بہت سے پچھلوں میں سے

Tafseer of 56:40

وَاَصْحٰبُ الشِّمَالِ ۙ۬— مَاۤ اَصْحٰبُ الشِّمَالِ ۟ؕوَاَصۡحٰبُ الشِّمَالِ مَاۤ اَصۡحٰبُ الشِّمَالِؕ

اور بائیں ہاتھ والے (افسوس) بائیں ہاتھ والے کیا (ہی عذاب میں) ہیں

فِیْ سَمُوْمٍ وَّحَمِیْمٍ ۟ۙفِىۡ سَمُوۡمٍ وَّحَمِيۡمٍۙ

(یعنی دوزخ کی) لپٹ اور کھولتے ہوئے پانی میں

Tafseer of 56:41–42

وَّظِلٍّ مِّنْ یَّحْمُوْمٍ ۟ۙوَّظِلٍّ مِّنۡ يَّحۡمُوۡمٍۙ

اور سیاہ دھوئیں کے سائے میں

لَّا بَارِدٍ وَّلَا كَرِیْمٍ ۟لَّا بَارِدٍ وَّلَا كَرِيۡمٍ

(جو) نہ ٹھنڈا (ہے) نہ خوشنما

Tafseer of 56:43–44

اِنَّهُمْ كَانُوْا قَبْلَ ذٰلِكَ مُتْرَفِیْنَ ۟ۚۖاِنَّهُمۡ كَانُوۡا قَبۡلَ ذٰ لِكَ مُتۡرَفِيۡنَۚ

یہ لوگ اس سے پہلے عیشِ نعیم میں پڑے ہوئے تھے

Tafseer of 56:45

وَكَانُوْا یُصِرُّوْنَ عَلَی الْحِنْثِ الْعَظِیْمِ ۟ۚوَكَانُوۡا يُصِرُّوۡنَ عَلَى الۡحِنۡثِ الۡعَظِيۡمِ‌ۚ

اور گناہ عظیم پر اڑے ہوئے تھے

وَكَانُوْا یَقُوْلُوْنَ ۙ۬— اَىِٕذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَّعِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَ ۟ۙوَكَانُوۡا يَقُوۡلُوۡنَ اَئِذَا مِتۡنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَّعِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبۡعُوۡثُوۡنَۙ

اور کہا کرتے تھے کہ بھلا جب ہم مرگئے اور مٹی ہوگئے اور ہڈیاں (ہی ہڈیاں رہ گئے) تو کیا ہمیں پھر اُٹھنا ہوگا؟

اَوَاٰبَآؤُنَا الْاَوَّلُوْنَ ۟اَوَاٰبَآؤُنَا الۡاَوَّلُوۡنَ

اور کیا ہمارے باپ دادا کو بھی؟

قُلْ اِنَّ الْاَوَّلِیْنَ وَالْاٰخِرِیْنَ ۟ۙقُلۡ اِنَّ الۡاَوَّلِيۡنَ وَالۡاٰخِرِيۡنَۙ

کہہ دو کہ بےشک پہلے اور پچھلے

Tafseer of 56:46–49

لَمَجْمُوْعُوْنَ ۙ۬— اِلٰی مِیْقَاتِ یَوْمٍ مَّعْلُوْمٍ ۟لَمَجۡمُوۡعُوۡنَ اِلٰى مِيۡقَاتِ يَوۡمٍ مَّعۡلُوۡمٍ

(سب) ایک روز مقرر کے وقت پر جمع کئے جائیں گے

Tafseer of 56:50

ثُمَّ اِنَّكُمْ اَیُّهَا الضَّآلُّوْنَ الْمُكَذِّبُوْنَ ۟ۙثُمَّ اِنَّكُمۡ اَيُّهَا الضَّآلُّوۡنَ الۡمُكَذِّبُوۡنَۙ

پھر تم اے جھٹلانے والے گمرا ہو!

لَاٰكِلُوْنَ مِنْ شَجَرٍ مِّنْ زَقُّوْمٍ ۟ۙلَاٰكِلُوۡنَ مِنۡ شَجَرٍ مِّنۡ زَقُّوۡمٍۙ‏

تھوہر کے درخت کھاؤ گے

فَمَالِـُٔوْنَ مِنْهَا الْبُطُوْنَ ۟ۚفَمٰلِـئُوۡنَ مِنۡهَا الۡبُطُوۡنَ‌ۚ

اور اسی سے پیٹ بھرو گے

فَشٰرِبُوْنَ عَلَیْهِ مِنَ الْحَمِیْمِ ۟ۚفَشٰرِبُوۡنَ عَلَيۡهِ مِنَ الۡحَمِيۡمِ‌ۚ‏

اور اس پر کھولتا ہوا پانی پیو گے

Tafseer of 56:51–54

فَشٰرِبُوْنَ شُرْبَ الْهِیْمِ ۟ؕفَشٰرِبُوۡنَ شُرۡبَ الۡهِيۡمِؕ

اور پیو گے بھی تو اس طرح جیسے پیاسے اونٹ پیتے ہیں

هٰذَا نُزُلُهُمْ یَوْمَ الدِّیْنِ ۟ؕهٰذَا نُزُلُهُمۡ يَوۡمَ الدِّيۡنِؕ‏

جزا کے دن یہ ان کی ضیافت ہوگی

Tafseer of 56:55–56

نَحْنُ خَلَقْنٰكُمْ فَلَوْلَا تُصَدِّقُوْنَ ۟نَحۡنُ خَلَقۡنٰكُمۡ فَلَوۡلَا تُصَدِّقُوۡنَ

ہم نے تم کو (پہلی بار بھی تو) پیدا کیا ہے تو تم (دوبارہ اُٹھنے کو) کیوں سچ نہیں سمجھتے؟

Tafseer of 56:57

اَفَرَءَیْتُمْ مَّا تُمْنُوْنَ ۟ؕاَفَرَءَيۡتُمۡ مَّا تُمۡنُوۡنَؕ

دیکھو تو کہ جس (نطفے) کو تم (عورتوں کے رحم میں) ڈالتے ہو

Tafseer of 56:58

ءَاَنْتُمْ تَخْلُقُوْنَهٗۤ اَمْ نَحْنُ الْخٰلِقُوْنَ ۟ءَاَنۡتُمۡ تَخۡلُقُوۡنَهٗۤ اَمۡ نَحۡنُ الۡخٰلِقُوۡنَ

کیا تم اس (سے انسان) کو بناتے ہو یا ہم بناتے ہیں؟

Tafseer of 56:59

نَحْنُ قَدَّرْنَا بَیْنَكُمُ الْمَوْتَ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوْقِیْنَ ۟ۙنَحۡنُ قَدَّرۡنَا بَيۡنَكُمُ الۡمَوۡتَ وَمَا نَحۡنُ بِمَسۡبُوۡقِيۡنَۙ

ہم نے تم میں مرنا ٹھہرا دیا ہے اور ہم اس (بات) سے عاجز نہیں

Tafseer of 56:60

عَلٰۤی اَنْ نُّبَدِّلَ اَمْثَالَكُمْ وَنُنْشِئَكُمْ فِیْ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ ۟عَلٰٓى اَنۡ نُّبَدِّلَ اَمۡثَالَـكُمۡ وَنُـنۡشِئَكُمۡ فِىۡ مَا لَا تَعۡلَمُوۡنَ

کہ تمہاری طرح کے اور لوگ تمہاری جگہ لے آئیں اور تم کو ایسے جہان میں جس کو تم نہیں جانتے پیدا کر دیں

Tafseer of 56:61

وَلَقَدْ عَلِمْتُمُ النَّشْاَةَ الْاُوْلٰی فَلَوْلَا تَذَكَّرُوْنَ ۟وَلَـقَدۡ عَلِمۡتُمُ النَّشۡاَةَ الۡاُوۡلٰى فَلَوۡلَا تَذَكَّرُوۡنَ

اور تم نے پہلی پیدائش تو جان ہی لی ہے۔ پھر تم سوچتے کیوں نہیں؟

اَفَرَءَیْتُمْ مَّا تَحْرُثُوْنَ ۟ؕاَفَرَءَيۡتُمۡ مَّا تَحۡرُثُوۡنَؕ

بھلا دیکھو تو کہ جو کچھ تم بوتے ہو

Tafseer of 56:62–63

ءَاَنْتُمْ تَزْرَعُوْنَهٗۤ اَمْ نَحْنُ الزّٰرِعُوْنَ ۟ءَاَنۡتُمۡ تَزۡرَعُوۡنَهٗۤ اَمۡ نَحۡنُ الزّٰرِعُوۡنَ

تو کیا تم اسے اُگاتے ہو یا ہم اُگاتے ہیں؟

Tafseer of 56:64

لَوْ نَشَآءُ لَجَعَلْنٰهُ حُطَامًا فَظَلْتُمْ تَفَكَّهُوْنَ ۟لَوۡ نَشَآءُ لَجَـعَلۡنٰهُ حُطَامًا فَظَلۡتُمۡ تَفَكَّهُوۡنَ

اگر ہم چاہیں تو اسے چورا چورا کردیں اور تم باتیں بناتے رہ جاؤ

Tafseer of 56:65

اِنَّا لَمُغْرَمُوْنَ ۟ۙاِنَّا لَمُغۡرَمُوۡنَۙ

(کہ ہائے) ہم تو مفت تاوان میں پھنس گئے

بَلْ نَحْنُ مَحْرُوْمُوْنَ ۟بَلۡ نَحۡنُ مَحۡرُوۡمُوۡنَ

بلکہ ہم ہیں ہی بےنصیب

اَفَرَءَیْتُمُ الْمَآءَ الَّذِیْ تَشْرَبُوْنَ ۟ؕاَفَرَءَيۡتُمُ الۡمَآءَ الَّذِىۡ تَشۡرَبُوۡنَؕ

بھلا دیکھو تو کہ جو پانی تم پیتے ہو

Tafseer of 56:66–68

ءَاَنْتُمْ اَنْزَلْتُمُوْهُ مِنَ الْمُزْنِ اَمْ نَحْنُ الْمُنْزِلُوْنَ ۟ءَاَنۡـتُمۡ اَنۡزَلۡـتُمُوۡهُ مِنَ الۡمُزۡنِ اَمۡ نَحۡنُ الۡمُنۡزِلُوۡنَ

کیا تم نے اس کو بادل سے نازل کیا ہے یا ہم نازل کرتے ہیں؟

Tafseer of 56:69

لَوْ نَشَآءُ جَعَلْنٰهُ اُجَاجًا فَلَوْلَا تَشْكُرُوْنَ ۟لَوۡ نَشَآءُ جَعَلۡنٰهُ اُجَاجًا فَلَوۡلَا تَشۡكُرُوۡنَ

اگر ہم چاہیں تو ہم اسے کھاری کردیں پھر تم شکر کیوں نہیں کرتے؟

Tafseer of 56:70

اَفَرَءَیْتُمُ النَّارَ الَّتِیْ تُوْرُوْنَ ۟ؕاَفَرَءَيۡتُمُ النَّارَ الَّتِىۡ تُوۡرُوۡنَؕ

بھلا دیکھو تو جو آگ تم درخت سے نکالتے ہو

Tafseer of 56:71

ءَاَنْتُمْ اَنْشَاْتُمْ شَجَرَتَهَاۤ اَمْ نَحْنُ الْمُنْشِـُٔوْنَ ۟ءَاَنۡتُمۡ اَنۡشَاۡتُمۡ شَجَرَتَهَاۤ اَمۡ نَحۡنُ الۡمُنۡشِئُـوۡنَ

کیا تم نے اس کے درخت کو پیدا کیا ہے یا ہم پیدا کرتے ہیں؟

Tafseer of 56:72

نَحْنُ جَعَلْنٰهَا تَذْكِرَةً وَّمَتَاعًا لِّلْمُقْوِیْنَ ۟ۚنَحۡنُ جَعَلۡنٰهَا تَذۡكِرَةً وَّمَتَاعًا لِّلۡمُقۡوِيۡنَ‌ۚ

ہم نے اسے یاد دلانے اور مسافروں کے برتنے کو بنایا ہے

فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِیْمِ ۟۠فَسَبِّحۡ بِاسۡمِ رَبِّكَ الۡعَظِيۡمِ

تو تم اپنے پروردگار بزرگ کے نام کی تسبیح کرو

Tafseer of 56:73–74

فَلَاۤ اُقْسِمُ بِمَوٰقِعِ النُّجُوْمِ ۟ۙفَلَاۤ اُقۡسِمُ بِمَوٰقِعِ النُّجُوۡمِۙ

ہمیں تاروں کی منزلوں کی قسم

وَاِنَّهٗ لَقَسَمٌ لَّوْ تَعْلَمُوْنَ عَظِیْمٌ ۟ۙوَاِنَّهٗ لَقَسَمٌ لَّوۡ تَعۡلَمُوۡنَ عَظِيۡمٌۙ

اور اگر تم سمجھو تو یہ بڑی قسم ہے

Tafseer of 56:75–76

اِنَّهٗ لَقُرْاٰنٌ كَرِیْمٌ ۟ۙاِنَّهٗ لَـقُرۡاٰنٌ كَرِيۡمٌۙ

کہ یہ بڑے رتبے کا قرآن ہے

Tafseer of 56:77

فِیْ كِتٰبٍ مَّكْنُوْنٍ ۟ۙفِىۡ كِتٰبٍ مَّكۡنُوۡنٍۙ

(جو) کتاب محفوظ میں (لکھا ہوا ہے)

Tafseer of 56:78

لَّا یَمَسُّهٗۤ اِلَّا الْمُطَهَّرُوْنَ ۟ؕلَّا يَمَسُّهٗۤ اِلَّا الۡمُطَهَّرُوۡنَؕ‏

اس کو وہی ہاتھ لگاتے ہیں جو پاک ہیں

تَنْزِیْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَ ۟تَنۡزِيۡلٌ مِّنۡ رَّبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ

پروردگار عالم کی طرف سے اُتارا گیا ہے

Tafseer of 56:79–80

اَفَبِهٰذَا الْحَدِیْثِ اَنْتُمْ مُّدْهِنُوْنَ ۟ۙاَفَبِهٰذَا الۡحَـدِيۡثِ اَنۡتُمۡ مُّدۡهِنُوۡنَۙ

کیا تم اس کلام سے انکار کرتے ہو؟

Tafseer of 56:81

وَتَجْعَلُوْنَ رِزْقَكُمْ اَنَّكُمْ تُكَذِّبُوْنَ ۟وَتَجۡعَلُوۡنَ رِزۡقَكُمۡ اَنَّكُمۡ تُكَذِّبُوۡنَ

اور اپنا وظیفہ یہ بناتے ہو کہ (اسے) جھٹلاتے ہو

فَلَوْلَاۤ اِذَا بَلَغَتِ الْحُلْقُوْمَ ۟ۙفَلَوۡلَاۤ اِذَا بَلَغَتِ الۡحُـلۡقُوۡمَۙ

بھلا جب روح گلے میں آ پہنچتی ہے

Tafseer of 56:82–83

وَاَنْتُمْ حِیْنَىِٕذٍ تَنْظُرُوْنَ ۟ۙوَاَنۡتُمۡ حِيۡنَئِذٍ تَـنۡظُرُوۡنَۙ

اور تم اس وقت کی (حالت کو) دیکھا کرتے ہو

Tafseer of 56:84

وَنَحْنُ اَقْرَبُ اِلَیْهِ مِنْكُمْ وَلٰكِنْ لَّا تُبْصِرُوْنَ ۟وَنَحۡنُ اَقۡرَبُ اِلَيۡهِ مِنۡكُمۡ وَلٰـكِنۡ لَّا تُبۡصِرُوۡنَ

اور ہم اس (مرنے والے) سے تم سے بھی زیادہ نزدیک ہوتے ہیں لیکن تم کو نظر نہیں آتے

Tafseer of 56:85

فَلَوْلَاۤ اِنْ كُنْتُمْ غَیْرَ مَدِیْنِیْنَ ۟ۙفَلَوۡلَاۤ اِنۡ كُنۡتُمۡ غَيۡرَ مَدِيۡنِيۡنَۙ

پس اگر تم کسی کے بس میں نہیں ہو

Tafseer of 56:86

تَرْجِعُوْنَهَاۤ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ ۟تَرۡجِعُوۡنَهَاۤ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ

تو اگر سچے ہو تو روح کو پھیر کیوں نہیں لیتے؟

Tafseer of 56:87

فَاَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنَ الْمُقَرَّبِیْنَ ۟ۙفَاَمَّاۤ اِنۡ كَانَ مِنَ الۡمُقَرَّبِيۡنَۙ‏

پھر اگر وہ (خدا کے) مقربوں میں سے ہے

Tafseer of 56:88

فَرَوْحٌ وَّرَیْحَانٌ ۙ۬— وَّجَنَّتُ نَعِیْمٍ ۟فَرَوۡحٌ وَّ رَيۡحَانٌ وَّجَنَّتُ نَعِيۡمٍ

تو (اس کے لئے) آرام اور خوشبودار پھول اور نعمت کے باغ ہیں

Tafseer of 56:89

وَاَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنْ اَصْحٰبِ الْیَمِیْنِ ۟ۙوَاَمَّاۤ اِنۡ كَانَ مِنۡ اَصۡحٰبِ الۡيَمِيۡنِۙ

اور اگر وہ دائیں ہاتھ والوں میں سے ہے

Tafseer of 56:90

فَسَلٰمٌ لَّكَ مِنْ اَصْحٰبِ الْیَمِیْنِ ۟ؕفَسَلٰمٌ لَّكَ مِنۡ اَصۡحٰبِ الۡيَمِيۡنِؕ

تو (کہا جائے گا کہ) تجھ پر داہنے ہاتھ والوں کی طرف سے سلام

Tafseer of 56:91

وَاَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنَ الْمُكَذِّبِیْنَ الضَّآلِّیْنَ ۟ۙوَاَمَّاۤ اِنۡ كَانَ مِنَ الۡمُكَذِّبِيۡنَ الضَّآلِّيۡنَۙ

اور اگر وہ جھٹلانے والے گمراہوں میں سے ہے

فَنُزُلٌ مِّنْ حَمِیْمٍ ۟ۙفَنُزُلٌ مِّنۡ حَمِيۡمٍۙ

تو (اس کے لئے) کھولتے پانی کی ضیافت ہے

Tafseer of 56:92–93

وَّتَصْلِیَةُ جَحِیْمٍ ۟وَّتَصۡلِيَةُ جَحِيۡمٍ

اور جہنم میں داخل کیا جانا

اِنَّ هٰذَا لَهُوَ حَقُّ الْیَقِیْنِ ۟ۚاِنَّ هٰذَا لَهُوَ حَقُّ الۡيَـقِيۡنِۚ‏

یہ (داخل کیا جانا یقیناً صحیح یعنی) حق الیقین ہے

Tafseer of 56:94–95

فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِیْمِ ۟۠فَسَبِّحۡ بِاسۡمِ رَبِّكَ الۡعَظِيۡمِ

تو تم اپنے پروردگار بزرگ کے نام کی تسبیح کرتے رہو

Tafseer of 56:96