112. Al-Ikhlaasالإخلاص

Sincerity · Meccan · 4 ayahs · 1 ruku

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

Introduction· خزائن العرفان

Loading…

قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ ۟ۚقُلۡ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ‌

تم فرماؤ وہ اللّٰہ ہے وہ ایک ہے (ف۲)

— خزائن العرفان

Tafseer of 112:1

(ف 2) ربوبیّت والوہیّت میں صفاتِ عظمت و کمال کے ساتھ موصوف ہے ، مثل و نظیر و شبیہ سے پاک ہے ، اس کا کوئی شریک نہیں ۔

اَللّٰهُ الصَّمَدُ ۟ۚاَللّٰهُ الصَّمَدُ‌

اللّٰہ بے نیاز ہے (ف۳)

— خزائن العرفان

Tafseer of 112:2

(ف 3) ہر چیز سے نہ کھائے ، نہ پیئے ہمیشہ سے ہے ہمیشہ رہے ۔

لَمْ یَلِدْ ۙ۬— وَلَمْ یُوْلَدْ ۟ۙلَمۡ يَلِدۡ ۙ وَلَمۡ يُوۡلَدۡ

نہ اس کی کوئی اولاد (ف۴) اور نہ وہ کسی سے پیدا ہوا (ف۵)

— خزائن العرفان

Tafseer of 112:3

(ف 4) کیونکہ کوئی اس کا مجانس نہیں ۔

(ف 5) کیونکہ وہ قدیم ہے اور پیدا ہونا حادث کی شان ہے ۔

وَلَمْ یَكُنْ لَّهٗ كُفُوًا اَحَدٌ ۟۠وَلَمۡ يَكُنۡ لَّهٗ كُفُوًا اَحَدٌ

اور نہ اس کے جوڑ کا کوئی (ف۶)

— خزائن العرفان

Tafseer of 112:4

(ف 6) یعنی کوئی اس کا ہمتا و عدیل نہیں ۔ اس سورت کی چند آیتوں میں علمِ الٰہیات کے نفیس و اعلٌٰی مطالب بیان فرمادیئے گئے ہیں جن کی تفصیلات سے کُتُب خانے کے کُتُب خانے لبریز ہوجائیں ۔