111. Al-Masadالمسد

The Palm Fibre · Meccan · 5 ayahs · 1 ruku

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

Introduction· خزائن العرفان

Loading…

تَبَّتْ یَدَاۤ اَبِیْ لَهَبٍ وَّتَبَّ ۟ؕتَبَّتۡ يَدَاۤ اَبِىۡ لَهَبٍ وَّتَبَّؕ

تباہ ہوجائیں ابولہب کے دونوں ہاتھ اور وہ تباہ ہو ہی گیا(ف۲)

— خزائن العرفان

Tafseer of 111:1

(ف 2) ابولہب کا نام عبدالعزٰی ہے یہ عبدالمطلب کا بیٹا اور سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کا چچا تھا بہت ہی گورا خوبصورت آدمی تھا اسی لئے اس کی کنّیت ابولہب ہے اور اسی کنّیت سے وہ مشہور تھا ۔ دونوں ہاتھوں سے مراد اس کی ذات ہے ۔

مَاۤ اَغْنٰی عَنْهُ مَالُهٗ وَمَا كَسَبَ ۟ؕمَاۤ اَغۡنٰى عَنۡهُ مَالُهٗ وَمَا كَسَبَؕ

اسے کچھ کام نہ آیا اس کا مال اور نہ جو کمایا (ف۳)

— خزائن العرفان

سَیَصْلٰی نَارًا ذَاتَ لَهَبٍ ۟ۚۖسَيَصۡلٰى نَارًا ذَاتَ لَهَبٍ

اب دھنستا ہے لپٹ مارتی آ گ میں وہ

— خزائن العرفان

Tafseer of 111:2–3

(ف 3) یعنی اس کی اولاد ۔ مروی ہے کہ ابولہب نے جب پہلی آیت سنی تو کہنے لگا کہ جو کچھ میرے بھتیجے کہتے ہیں اگر سچ ہے تو میں اپنی جان کے لئے اپنے مال و اولاد کو فدیہ کردوں گا ، اس آیت میں اس کا رد فرمایا گیا کہ یہ خیال غلط ہے اس وقت کوئی چیز کام آنے والی نہیں ۔

وَّامْرَاَتُهٗ ؕ— حَمَّالَةَ الْحَطَبِ ۟ۚوَّامۡرَاَ تُهٗ ؕ حَمَّالَةَ الۡحَطَبِ‌ۚ‏

اور اس کی جورو (ف۴)لکڑیوں کا گٹّھا سر پر اٹھائے

— خزائن العرفان

Tafseer of 111:4

(ف 4) اُمِّ جمیل بنتِ حرب بن اُمیّہ ابوسفیان کی بہن جو رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے نہایت عناد وعداوت رکھتی تھی اور باوجود یہ کہ بہت دولتمند اور بڑے گھرانے کی تھی لیکن سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی عداوت میں انتہا کو پہنچی تھی کہ خود اپنی سر پر کانٹوں کا گٹھا لا کر رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے راستہ میں ڈالتی تاکہ حضور کو اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے اصحاب کو ایذا و تکلیف ہو اور حضور کی ایذا رسانی اس کو اتنی پیاری تھی کہ وہ اس کام میں کسی دوسرے سے مدد لینا بھی گوارا نہ کرتی تھی ۔

فِیْ جِیْدِهَا حَبْلٌ مِّنْ مَّسَدٍ ۟۠فِىۡ جِيۡدِهَا حَبۡلٌ مِّنۡ مَّسَدٍ

اس کے گلے میں کھجور کی چھال کا رسّا(ف۵)

— خزائن العرفان

Tafseer of 111:5

(ف 5) جس سے کانٹوں کا گٹھا باندھتی تھی ، ایک روز یہ بوجھ اٹھا کر لارہی تھی کہ تھک کر آرام لینے کے لئے ایک پتّھر پر بیٹھ گئی ایک فرشتے نے بحکمِ الٰہی اس کے پیچھے سے اس گٹھے کو کھینچا وہ گرا اور رسی سے گلے میں پھانسی لگ گئی اور وہ مرگئی ۔