110. An-Nasrالنصر

Divine Support · Medinan · 3 ayahs · 1 ruku

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

Introduction· خزائن العرفان

Loading…

اِذَا جَآءَ نَصْرُ اللّٰهِ وَالْفَتْحُ ۟ۙاِذَا جَآءَ نَصۡرُ اللّٰهِ وَالۡفَتۡحُۙ

جب اللّٰہ کی مدد او ر فتح آئے(ف۲)

— خزائن العرفان

Tafseer of 110:1

(ف 2) نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے لئے دشمنوں کے مقابلے میں ۔ اس سے یا عام فتوحاتِ اسلام مراد ہیں یا خاص فتحِ مکّہ ۔

وَرَاَیْتَ النَّاسَ یَدْخُلُوْنَ فِیْ دِیْنِ اللّٰهِ اَفْوَاجًا ۟ۙوَرَاَيۡتَ النَّاسَ يَدۡخُلُوۡنَ فِىۡ دِيۡنِ اللّٰهِ اَفۡوَاجًا

اور لوگوں کو تم دیکھو کہ اللّٰہ کے دین میں فوج فوج داخل ہوتے ہیں(ف۳)

— خزائن العرفان

Tafseer of 110:2

(ف 3) جیسا کہ بعدِ فتحِ مکّہ ہوا کہ لوگ اقطارِ ارض سے شوقِ غلامی میں چلے آتے تھے اورشرفِ اسلام سے مشرف ہوتے تھے ۔

فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَاسْتَغْفِرْهُ ؔؕ— اِنَّهٗ كَانَ تَوَّابًا ۟۠فَسَبِّحۡ بِحَمۡدِ رَبِّكَ وَاسۡتَغۡفِرۡهُ‌ ؔؕ اِنَّهٗ كَانَ تَوَّابًا

تو اپنے رب کی ثناء کرتے ہوئے اس کی پاکی بولو اور اس سے بخشش چاہو (ف۴) بے شک وہ بہت توبہ قبول کرنے والا ہے(ف۵)

— خزائن العرفان

Tafseer of 110:3

(ف 4) امّت کے لئے ۔

(ف 5) اس سورت کے نازل ہونے کے بعد سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے'' سُبْحَان اللہِ وَبِحَمدِہ اَسْتَغفِرُ اللہَ وَاتُوبُ اِلیہ '' کی بہت کثرت فرمائی ۔ حضرت ابنِ عمر رضی اللہ تعالٰی عنہما سے مروی ہے کہ یہ سورت حجّۃ الوداع میں بمقامِ مِنٰی نازل ہوئی اس کے بعد آیت'' اَلیَومَ اَکْمَلْتُ لَکُمْ دِیْنَکُمْ ''نازل ہوئی اس کے نازل ہونے کے بعد اسّی۸۰ روز سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے دنیا میں تشریف رکھی پھر آیۃ ''الکلالۃ'' نازل ہوئی اس کے بعد حضور پچاس روز تشریف فرما رہے پھر آیت ''وَاتَّقُوْا یَوْماً تُرْجَعُوْنَ فِیۡہِ اِلَی اللہِ ''نازل ہوئی اس کے بعد حضور اکّیس روز یا سات روز تشریف فرما رہے اس سورت کے نازل ہونے کے بعد صحابہ نے سمجھ لیا تھا کہ دِین کامل اور تمام ہوگیا تو اب حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم دنیا میں زیادہ تشریف نہ رکھیں گے چنانچہ حضرت عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ یہ سورت سن کر اسی خیال سے روئے ، اس سورت کے نازل ہونے کے بعد سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے خطبہ میں فرمایا کہ ایک بندہ کو اللہ تعالٰی نے اختیار دیا چاہے دنیا میں رہے چاہے اس کی لقاء قبول فرمائے اس بندہ نے لقائے الٰہی اختیار کی ، یہ سن کر حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالٰی عنہ نے عرض کیا آپ پر ہماری جانیں ، ہمارے مال ، ہمارے آباء، ہماری اولادیں سب قربان ۔