113. Al-Falaqالفلق

The Dawn · Meccan · 5 ayahs · 1 ruku

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

Introduction· خزائن العرفان

Loading…

قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ ۟ۙقُلۡ اَعُوۡذُ بِرَبِّ الۡفَلَقِۙ

تم فرماؤ میں اس کی پناہ لیتا ہوں جو صبح کا پیدا کرنے والا ہے (ف۲)

— خزائن العرفان

Tafseer of 113:1

(ف 2) تعوُّذ میں اللہ تعالٰی کا اس وصف کے ساتھ ذکر اس لئے ہے اللہ تعالٰی صبح پیدا کرکے شب کی تاریکی دور فرماتا ہے تو وہ قادر ہے کہ پناہ چاہنے والے کو جن حالات سے خوف ہے ان کو دورفرمائے نیز جس طرح شبِ تار میں آدمی طلوعِ صبح کا انتظار کرتا ہے ایسا ہی خائف امن و راحت کا منتظر رہتا ہے علاوہ بریں صبح اہلِ اضطرار و اضطراب کی دعاؤں کا اور ان کے قبول ہونے کا وقت ہے تو مراد یہ ہوئی کہ جس وقت اربابِ کرب و غم کو کشائش دی جاتی ہیں اور دعائیں قبول کی جاتی ہیں میں اس وقت کے پیدا کرنے والے کی پناہ چاہتا ہوں ، ایک قول یہ بھی ہے کہ فلق جہنّم میں ایک وادی ہے ۔

مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ ۟ۙمِنۡ شَرِّ مَا خَلَقَۙ

اس کی سب مخلوق کے شر سے (ف۳)

— خزائن العرفان

Tafseer of 113:2

(ف 3) جاندار ہو یا بے جان مکلّف ہو یا غیرِ مکلف ۔ بعض مفسّرین نے فرمایا ہے کہ مخلوق سے مراد خاص ابلیس ہے جس سے بدتر مخلوق میں کوئی نہیں اور جادو کے عمل اس کی اور اس کے اعوان و لشکروں کی مدد سے پورے ہوتے ہیں ۔

وَمِنْ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَ ۟ۙوَمِنۡ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَۙ

اور اندھیری ڈالنے والے کے شر سے جب وہ ڈوبے (ف۴)

— خزائن العرفان

Tafseer of 113:3

(ف 4) حضرت اُمُّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنہا سے مروی ہے کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے چاند کی طرف نظر کرکے ان سے فرمایا اے عائشہ اللہ کی پناہ لو اس کے شر سے یہ اندھیری ڈالنے والا ہے جب ڈوبے ۔ ( ترمذی) یعنی آخرِ ماہ میں جب چاند چُھپ جائے تو جادو کے وہ عمل جو بیمار کرنے کے لئے ہیں اسی وقت میں کئے جاتے ہیں ۔

وَمِنْ شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِی الْعُقَدِ ۟ۙوَمِنۡ شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِى الۡعُقَدِۙ

اور ان عورتوں کے شر سے جو گرہوں میں پھونکتی ہیں(ف۵)

— خزائن العرفان

Tafseer of 113:4

(ف 5) یعنی جادوگر عورتیں جو ڈوروں میں گرہ لگا لگا کر ان میں جادو کے منتر پڑھ پڑھ کر پھونکتی ہیں جیسے کہ لبید کی لڑکیاں ۔

مسئلہ : گنڈے بنانا اور ان پر گرہ لگانا آیاتِ قرآن یا اسماءِ الٰہیہ دم کرنا جائز ہے جمہور صحابہ و تابعین اسی پر ہیں اور حدیثِ عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنھا میں ہے کہ جب حضور سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے اہل میں سے کوئی بیمار ہوتا تو حضور معوّذات پڑھ کر اس پر دم فرماتے ۔

وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ ۟۠وَمِنۡ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ

اور حسد والے کے شر سے جب وہ مجھ سے جلے (ف۶)

— خزائن العرفان

Tafseer of 113:5

(ف 6) حسد والا وہ ہے جو دوسرے کے زوالِ نعمت کی تمنّا کرے ، یہاں حاسد سے یہود مراد ہیں جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے حسد کرتے تھے یا خاص لبید بن اعصم یہودی ۔ حسد بدترین صفت ہے اور یہی سب سے پہلا گناہ ہے جو آسمان میں ابلیس سے سرزد ہوا اور زمین میں قابیل سے ۔