108. Al-Kawtharالكوثر

Abundance · Meccan · 3 ayahs · 1 ruku

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

Introduction· خزائن العرفان

Loading…

اِنَّاۤ اَعْطَیْنٰكَ الْكَوْثَرَ ۟ؕاِنَّآ اَعْطَيْنٰكَ الْكَوْثَرَ

اے محبوب بے شک ہم نے تمہیں بے شمار خوبیاں عطا فرمائیں(ف۲)

— خزائن العرفان

Tafseer of 108:1

(ف 2) اور فضائلِ کثیرہ عنایت کرکے تمام خَلق پر افضل کیا ، حسنِ ظاہر بھی دیا ، حسنِ باطن بھی ، نسبِ عالی بھی ، نبوّت بھی ، کتاب بھی ، حکمت بھی ، علم بھی ، شفاعت بھی ، حوضِ کوثر بھی ، مقامِ محمود بھی ، کثرتِ امّت بھی ، اعدائے دِین پر غلبہ بھی ، کثرتِ فتوح بھی اور بے شمار نعمتیں اور فضیلتیں جن کی نہایت نہیں ۔

فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرْ ۟ؕفَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرْ

توتم اپنے رب کے لیے نماز پڑھو (۳) اور قربانی کرو(ف۴)

— خزائن العرفان

Tafseer of 108:2

(ف 3) جس نے تمیں عزّت و شرافت دی ۔

(ف 4) اس کے لئے اس کے نام پر ، بخلاف بت پرستوں کے جو بتوں کے نام پر ذبح کرتے ہیں ۔ اس آیت کی تفسیر میں ایک قول یہ بھی ہے کہ نماز سے نمازِ عید مراد ہے ۔

اِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْاَبْتَرُ ۟۠اِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْاَبْتَرُ

بے شک جو تمہارا دشمن ہے وہی ہر خیر سے محروم ہے(ف۵)

— خزائن العرفان

Tafseer of 108:3

(ف 5) نہ آپ ، کیونکہ آپ کا سلسلہ قیامت تک جاری رہے گا ، آپکی اولاد میں بھی کثرت ہوگی اور آپ کے متّبعین سے دنیا بھر جائے گی ، آپ کا ذکر منبروں پر بلند ہوگا ، قیامت تک پیدا ہونے والے عالِم اور واعظ اللہ تعالٰی کے ذکر کے ساتھ آپ کا ذکر کرتے رہیں گے ، بے نام و نشان اور ہر بھلائی سے محروم تو آپ کے دشمن ہیں ۔

شانِ نزول : جب سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے فرزند حضرت قاسم کا وصال ہوا تو کفّار نے آپ کو ابتر یعنی منقطعُ النسل کہا اور یہ کہا کہ اب ان کی نسل نہیں رہی ان کے بعد اب ان کا ذکر بھی نہ رہے گا یہ سب چرچا ختم ہوجائے گا ۔ اس پرسورۂِ کریمہ نازل ہوئی اور اللہ تعالٰی نے ان کفّار کی تکذیب کی اور ان کا بالغ رد فرمایا ۔