107. Al-Maa'unالماعون

Almsgiving · Meccan · 7 ayahs · 1 ruku

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

Introduction· خزائن العرفان

Loading…

اَرَءَیْتَ الَّذِیْ یُكَذِّبُ بِالدِّیْنِ ۟ؕاَرَءَيْتَ الَّذِيْ يُكَذِّبُ بِالدِّيْنِ

بھلا دیکھو تو جو دین کو جھٹلاتا ہے (ف۲)

— خزائن العرفان

Tafseer of 107:1

(ف 2) یعنی حساب و جزا کا انکار کرتا ہے باوجود دلائل واضح ہونے کے ۔

شانِ نزول : یہ آیتیں عاص بن وائل سہمی یا ولید بن مغیرہ کے حق میں نازل ہوئیں ۔

فَذٰلِكَ الَّذِیْ یَدُعُّ الْیَتِیْمَ ۟ۙفَذٰلِكَ الَّذِيْ يَدُعُّ الْيَتِيْمَ

پھر وہ وہ ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے(ف۳)

— خزائن العرفان

Tafseer of 107:2

(ف 3) اور اس پر شدّت و سختی کرتا ہے اور اس کا حق نہیں دیتا ۔

وَلَا یَحُضُّ عَلٰی طَعَامِ الْمِسْكِیْنِ ۟ؕوَلَا يَحُضُّ عَلٰي طَعَامِ الْمِسْكِيْنِ

اور مسکین کو کھانا دینے کی رغبت نہیں دیتا (ف۴)

— خزائن العرفان

فَوَیْلٌ لِّلْمُصَلِّیْنَ ۟ۙفَوَيْلٌ لِّلْمُصَلِّيْنَ

تو ان نمازیوں کی خرابی ہے

— خزائن العرفان

Tafseer of 107:3–4

(ف 4) یعنی نہ خود دیتا ہے نہ دوسرے سے دلاتا ہے انتہا درجہ کا بخیل ہے ۔

الَّذِیْنَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُوْنَ ۟ۙالَّذِيْنَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُوْنَ

جو اپنی نماز سے بھولے بیٹھے ہیں (ف۵)

— خزائن العرفان

Tafseer of 107:5

(ف 5) مراد اس سے منافقین ہیں جو تنہائی میں نماز نہیں پڑھتے کیونکہ اس کے معتقد نہیں اور لوگوں کے سامنے نمازی بنتے ہیں اور اپنے آپ کو نمازی ظاہر کرتے ہیں اور دکھانے کے لئے اٹھ بیٹھ لیتے ہیں اور حقیقت میں نماز سے غافل ہیں ۔

الَّذِیْنَ هُمْ یُرَآءُوْنَ ۟ۙالَّذِيْنَ هُمْ يُرَاۤءُوْنَ

وہ جو دکھاوا کرتے ہیں(ف۶)

— خزائن العرفان

Tafseer of 107:6

(ف 6) عبادتوں میں ۔ آگے ان کے بُخل کا بیان فرمایا جاتا ہے ۔

وَیَمْنَعُوْنَ الْمَاعُوْنَ ۟۠وَيَمْنَعُوْنَ الْمَاعُوْنَ

اور برتنے کی چیز (ف۷) مانگے نہیں دیتے (ف۸)

— خزائن العرفان

Tafseer of 107:7

(ف 7) مثل سوئی و ہانڈی و پیالے کے ۔

(ف 8) مسئلہ : علماء نے فرمایا کہ مستحب ہے کہ آدمی اپنے گھر میں ایسی چیز یں اپنی حاجت سے زیادہ رکھے جن کی ہمسایوں کو حاجت ہوتی ہے اور انہین عاریۃً دیا کرے ۔