106. Quraishقريش

Quraysh · Meccan · 4 ayahs · 1 ruku

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

Introduction· خزائن العرفان

Loading…

لِاِیْلٰفِ قُرَیْشٍ ۟ۙلِاِيۡلٰفِ قُرَيۡشٍۙ

اس لیے کہ قریش کو مَیل دلایا (ف۲)

— خزائن العرفان

اٖلٰفِهِمْ رِحْلَةَ الشِّتَآءِ وَالصَّیْفِ ۟ۚاٖلٰفِهِمۡ رِحۡلَةَ الشِّتَآءِ وَالصَّيۡفِ‌ۚ

ان کے جاڑے اور گرمی دونوں کے کوچ میں میل دلایا(رغبت دلائی)

— خزائن العرفان

Tafseer of 106:1–2

(ف 2) یعنی اللہ تعالٰی کی نعمتیں بے شمار ہیں ان میں سے ایک نعمتِ ظاہرہ یہ ہے کہ اس نے قریش کو ہر سال میں دو سفروں کی طرف رغبت دلائی ان کی محبّت ان میں ڈالی جاڑے کے موسم میں یمن کا سفر اور گرمی کے موسم میں شام کا ، کہ قریش تجارت کے لئے ان موسموں میں یہ سفر کرتے تھے اور ہر جگہ کے لوگ انہیں اہلِ حرم کہتے تھے اور ان کی عزّت و حرمت کرتے تھے یہ امن کے ساتھ تجارتیں کرتے اور فائدے اٹھاتے اور مکّہ مکرّمہ میں اقامت کرنے کے لئے سرمایہ بہم پہنچاتے ۔ جہاں نہ کھیتی ہے ، نہ اور اسبابِ معاش ، اللہ تعالٰی کی یہ نعمت ظاہر ہے اور اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں ۔

فَلْیَعْبُدُوْا رَبَّ هٰذَا الْبَیْتِ ۟ۙفَلۡيَـعۡبُدُوۡا رَبَّ هٰذَا الۡبَيۡتِۙ‏

تو انہیں چاہیے اس گھر کے (ف۳) رب کی بندگی کریں

— خزائن العرفان

Tafseer of 106:3

(ف 3) یعنی کعبہ شریفہ کے ۔

الَّذِیْۤ اَطْعَمَهُمْ مِّنْ جُوْعٍ ۙ۬— وَّاٰمَنَهُمْ مِّنْ خَوْفٍ ۟۠الَّذِىۡۤ اَطۡعَمَهُمۡ مِّنۡ جُوۡعٍ ۙ وَّاٰمَنَهُمۡ مِّنۡ خَوۡفٍ

جس نے انہیں بھوک میں (ف۴) کھانا دیا اور انہیں ایک بڑے خوف سے امان بخشا(ف۵)

— خزائن العرفان

Tafseer of 106:4

(ف 4) جس میں ان سفروں سے پہلے اپنے وطن میں کھیتی نہ ہونے کے باعث مبتلا تھے ان سفروں کے ذریعہ سے ۔

(ف 5) بسببِ حرم شریف کے اور بسببِ اہلِ مکّہ ہونے کے کہ کوئی ان سے تعرّض نہیں کرتا باوجود یہ کہ اطراف وحوالی میں قتل و غارت ہوتے رہتے ہیں ، قافلے لٹتے ہیں ، مسافر مارے جاتے ہیں ۔ یا یہ معنٰی ہیں کہ انہیں جذام سے امن دی کہ ان کے شہر میں انہیں کچھ جذام نہ ہوگا یا یہ مراد کہ سیّدِ عالَم محمّد صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی برکت سے انہیں خوفِ عظیم سے امان عطا فرمائی ۔