101. Al-Qaari'aالقارعة

The Calamity · Meccan · 11 ayahs · 1 ruku

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

Introduction· خزائن العرفان

Loading…

اَلْقَارِعَةُ ۟ۙاَلۡقَارِعَةُ

دل دہلانے والی

— خزائن العرفان

مَا الْقَارِعَةُ ۟ۚمَا الۡقَارِعَةُ‌

کیا وہ دہلانے والی

— خزائن العرفان

وَمَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْقَارِعَةُ ۟ؕوَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا الۡقَارِعَةُ

اور تو نے کیا جانا کیا ہے دہلانے والی (ف۲)

— خزائن العرفان

Tafseer of 101:1–3

(ف 2) مراد اس سے قیامت ہے جس کی ہول وہیبت سے دل دہلیں گے ۔ اور قارعہ قیامت کے ناموں سے ایک نام ہے ۔

یَوْمَ یَكُوْنُ النَّاسُ كَالْفَرَاشِ الْمَبْثُوْثِ ۟ۙيَوۡمَ يَكُوۡنُ النَّاسُ كَالۡفَرَاشِ الۡمَبۡثُوۡثِۙ‏

جس دن آدمی ہوں گے جیسے پھیلے پتنگے (ف۳)

— خزائن العرفان

Tafseer of 101:4

(ف 3) یعنی جس طرح پتنگے شعلے پر گرنے کے وقت منتشر ہوتے ہیں اور ان کے لئے کوئی ایک جہت معیّن نہیں ہوتی ہر ایک دوسرے کے خلافِ جہت سے جاتا ہے یہی حال روزِ قیامت خَلق کے انتشار کا ہوگا ۔

وَتَكُوْنُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ الْمَنْفُوْشِ ۟ؕوَتَكُوۡنُ الۡجِبَالُ كَالۡعِهۡنِ الۡمَنۡفُوۡشِؕ

اور پہاڑ ہوں گے جیسے دھنکی (دھنی ہوئی)اون (ف۴)

— خزائن العرفان

Tafseer of 101:5

(ف 4) جس کے اجزاء متفرق ہو کر اڑتے ہیں یہی حال قیامت کے ہول و دہشت سے پہاڑوں کا ہوگا ۔

فَاَمَّا مَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِیْنُهٗ ۟ۙفَاَمَّا مَنۡ ثَقُلَتۡ مَوَازِيۡنُهٗ

تو جس کی تولیں بھاری ہوئیں (ف۵)

— خزائن العرفان

Tafseer of 101:6

(ف 5) اور وزن دار عمل یعنی نیکیاں زیادہ ہوئیں ۔

فَهُوَ فِیْ عِیْشَةٍ رَّاضِیَةٍ ۟ؕفَهُوَ فِىۡ عِيۡشَةٍ رَّاضِيَةٍ

وہ تو من مانتے عیش میں ہیں (ف۶)

— خزائن العرفان

Tafseer of 101:7

(ف 6) یعنی جنّت میں مومن کی نیکیاں اچھی صورت میں لا کر میزان میں رکھی جائیں گی تو اگر وہ غالب ہوئیں تو اس کے لئے جنّت ہے اور کافر کی برائیاں بدترین صورت میں لا کر میزان میں رکھی جائیں گی اور تول ہلکی پڑے گی کیونکہ کفّار کے اعمال باطل ہیں ان کا کچھ وزن نہیں تو انہیں جہنّم میں داخل کیا جائے گا ۔

وَاَمَّا مَنْ خَفَّتْ مَوَازِیْنُهٗ ۟ۙوَاَمَّا مَنۡ خَفَّتۡ مَوَازِيۡنُهٗ

اور جس کی تولیں ہلکی پڑیں (ف۷)

— خزائن العرفان

Tafseer of 101:8

(ف 7) بسبب اس کے کہ وہ باطل کا اتباع کرتا تھا ۔

فَاُمُّهٗ هَاوِیَةٌ ۟ؕفَاُمُّهٗ هَاوِيَةٌ

وہ نیچا دکھانے والی گود میں ہے (ف۸)

— خزائن العرفان

Tafseer of 101:9

(ف 8) یعنی اس کا مسکن آتشِ دوزخ ہے ۔

وَمَاۤ اَدْرٰىكَ مَا هِیَهْ ۟ؕوَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا هِيَهۡ

اور تو نے کیا جانا کیا نیچا دکھانے والی

— خزائن العرفان

نَارٌ حَامِیَةٌ ۟۠نَارٌ حَامِيَةٌ

ایک آ گ شعلے مارتی(ف۹)

— خزائن العرفان

Tafseer of 101:10–11

(ف 9) جس میں انتہا کی سوزش و تیزی ہے ، اللہ تعالٰی اس سے پناہ میں رکھے ۔