102. At-Takaathurالتكاثر

Competition · Meccan · 8 ayahs · 1 ruku

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

Introduction· خزائن العرفان

Loading…

اَلْهٰىكُمُ التَّكَاثُرُ ۟ۙاَلۡهٰٮكُمُ التَّكَاثُرُۙ‏

تمہیں غافل رکھا (ف۲)مال کی زیادہ طلبی نے (ف۳)

— خزائن العرفان

Tafseer of 102:1

(ف 2) اللہ تعالٰی کی طاعات سے ۔

(ف 3) اس سے معلوم ہوا کہ کثرتِ مال کی حرص اور اس پر مفاخرت مذموم ہے اور اس میں مبتلا ہو کر آدمی سعادتِ اُخرویہ سے محروم رہ جاتا ہے ۔

حَتّٰی زُرْتُمُ الْمَقَابِرَ ۟ؕحَتّٰى زُرۡتُمُ الۡمَقَابِرَؕ

یہاں تک کہ تم نے قبروں کا منہ دیکھا (ف۴)

— خزائن العرفان

Tafseer of 102:2

(ف 4) یعنی موت کے وقت تک حرص تمہارے دامن گیرِ خاطر رہی ۔ حدیث شریف میں ہے سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا مردے کے ساتھ تین ہوتے ہیں دو لوٹ آتے ہیں ایک اس کے ساتھ رہ جاتا ہے ایک مال ایک اس کے اہل و اقارب ایک اس کا عمل ساتھ رہ جاتا ہے باقی دونوں واپس ہوجاتے ہیں ۔ (بخاری )

كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُوْنَ ۟ۙكَلَّا سَوۡفَ تَعۡلَمُوۡنَۙ‏

ہاں ہاں جلد جان جاؤ گے (ف۵)

— خزائن العرفان

Tafseer of 102:3

(ف 5) نزع کے وقت اپنے اس حال کے نتیجۂِ بد کو ۔

ثُمَّ كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُوْنَ ۟ؕثُمَّ كَلَّا سَوۡفَ تَعۡلَمُوۡنَؕ

پھر ہاں ہاں جلد جان جاؤ گے (ف۶)

— خزائن العرفان

Tafseer of 102:4

(ف 6) قبروں میں ۔

كَلَّا لَوْ تَعْلَمُوْنَ عِلْمَ الْیَقِیْنِ ۟ؕكَلَّا لَوۡ تَعۡلَمُوۡنَ عِلۡمَ الۡيَقِيۡنِؕ

ہاں ہاں اگر یقین کا جاننا جانتے تو مال کی محبّت نہ رکھتے (ف۷)

— خزائن العرفان

Tafseer of 102:5

(ف 7) اور حرصِ مال میں مبتلا ہو کر آخرت سے غافل نہ ہوتے ۔

لَتَرَوُنَّ الْجَحِیْمَ ۟ۙلَتَرَوُنَّ الۡجَحِيۡمَۙ

بے شک ضرور جہنم کو دیکھو گے (ف۸)

— خزائن العرفان

ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَیْنَ الْیَقِیْنِ ۟ۙثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَيۡنَ الۡيَقِيۡنِۙ

پھر بے شک ضرور اسے یقینی دیکھنا دیکھو گے

— خزائن العرفان

Tafseer of 102:6–7

(ف 8) مرنے کے بعد ۔

ثُمَّ لَتُسْـَٔلُنَّ یَوْمَىِٕذٍ عَنِ النَّعِیْمِ ۟۠ثُمَّ لَـتُسۡئَـلُنَّ يَوۡمَئِذٍ عَنِ النَّعِيۡمِ

پھر بے شک ضرور اس دن تم سے نعمتوں سے پرسش ہوگی (ف۹)

— خزائن العرفان

Tafseer of 102:8

(ف 9) جو اللہ تعالٰی نے تمہیں عطا فرمائی تھیں صحت و فراغ و امن و عیش و مال وغیرہ جن سے دنیا میں لذّتیں اٹھاتے تھے پوچھا جائے گا یہ چیزیں کس کام میں خرچ کیں ، ان کا کیا شکرادا کیا ۔ اور ترکِ شکر پر عذاب کیاجائے گا ۔