100. Al-Aadiyaatالعاديات

The Chargers · Meccan · 11 ayahs · 1 ruku

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

Introduction· خزائن العرفان

Loading…

وَالْعٰدِیٰتِ ضَبْحًا ۟ۙوَالۡعٰدِيٰتِ ضَبۡحًا

قسم ان کی جو دوڑتے ہیں سینے سے آواز نکلتی ہوئی (ف۲)

— خزائن العرفان

Tafseer of 100:1

(ف 2) مراد ان سے غازیوں کے گھوڑے ہیں جو جہاد میں دوڑتے ہیں تو ان کے سینوں سے آوازیں نکلتی ہیں ۔

فَالْمُوْرِیٰتِ قَدْحًا ۟ۙفَالۡمُوۡرِيٰتِ قَدۡحًا

پھر پتھروں سے آ گ نکالتے ہیں سُم مار کر (ف۳)

— خزائن العرفان

Tafseer of 100:2

(ف 3) جب پتّھریلی زمین پر چلتے ہیں ۔

فَالْمُغِیْرٰتِ صُبْحًا ۟ۙفَالۡمُغِيۡرٰتِ صُبۡحًا

پھر صبح ہوتے تاراج کرتے ہیں (ف۴)

— خزائن العرفان

فَاَثَرْنَ بِهٖ نَقْعًا ۟ۙفَاَثَرۡنَ بِهٖ نَقۡعًا

پھر اس وقت غبار اڑاتے ہیں

— خزائن العرفان

فَوَسَطْنَ بِهٖ جَمْعًا ۟ۙفَوَسَطۡنَ بِهٖ جَمۡعًا

پھر دشمن کے بیچ لشکر میں جاتے ہیں

— خزائن العرفان

Tafseer of 100:3–5

(ف 4) دشمن کو ۔

اِنَّ الْاِنْسَانَ لِرَبِّهٖ لَكَنُوْدٌ ۟ۚاِنَّ الۡاِنۡسَانَ لِرَبِّهٖ لَـكَنُوۡدٌ

بے شک آدمی اپنے رب کا بڑا ناشکر ہے(ف۵)

— خزائن العرفان

Tafseer of 100:6

(ف 5) کہ اس کی نعمتوں سے مُکَرجاتا ہے ۔

وَاِنَّهٗ عَلٰی ذٰلِكَ لَشَهِیْدٌ ۟ۚوَاِنَّهٗ عَلٰى ذٰلِكَ لَشَهِيۡدٌ

اور بے شک وہ اس پر (ف۶) خودگواہ ہے

— خزائن العرفان

Tafseer of 100:7

(ف 6) اپنے عمل سے ۔

وَاِنَّهٗ لِحُبِّ الْخَیْرِ لَشَدِیْدٌ ۟ؕوَاِنَّهٗ لِحُبِّ الۡخَيۡرِ لَشَدِيۡدٌ ؕ‏

اور بے شک وہ مال کی چاہت میں ضرور کرّا ہے(ف۷)

— خزائن العرفان

Tafseer of 100:8

(ف 7) نہایت قوی و توانا ہے اور عبادت کے لئے کمزور ۔

اَفَلَا یَعْلَمُ اِذَا بُعْثِرَ مَا فِی الْقُبُوْرِ ۟ۙاَفَلَا يَعۡلَمُ اِذَا بُعۡثِرَ مَا فِى الۡقُبُوۡرِۙ

تو کیا نہیں جانتا جب اٹھائے جائیں گے (ف۸) جو قبروں میں ہیں

— خزائن العرفان

Tafseer of 100:9

(ف 8) مردے ۔

وَحُصِّلَ مَا فِی الصُّدُوْرِ ۟ۙوَحُصِّلَ مَا فِى الصُّدُوۡرِۙ

اور کھول دی جائے گی (ف۹) جو سینوں میں ہے

— خزائن العرفان

Tafseer of 100:10

(ف 9) وہ حقیقت یا وہ نیکی و بدی ۔

اِنَّ رَبَّهُمْ بِهِمْ یَوْمَىِٕذٍ لَّخَبِیْرٌ ۟۠اِنَّ رَبَّهُمۡ بِهِمۡ يَوۡمَئِذٍ لَّخَبِيۡرٌ

بے شک ان کے رب کو اس دن (ف۱۰) ان کی سب خبر ہے(ف۱۱)

— خزائن العرفان

Tafseer of 100:11

(ف 10) یعنی روزِ قیامت جو فیصلہ کا دن ہے ۔

(ف 11) جیسی کہ ہمیشہ ہے تو انہیں اعمالِ نیک و بدکا بدلہ دے گا ۔