8. Surah Al-Anfaal
الأنفالThe Spoils of War · 75 ayahsکشف الرحمٰن
وَ اعْلَمُوْۤا اَنَّمَا غَنِمْتُمْ مِّنْ شَیْءٍ فَاَنَّ لِلّٰهِ خُمُسَهٗ وَ لِلرَّسُوْلِ وَ لِذِی الْقُرْبٰى وَ الْیَتٰمٰى وَ الْمَسٰكِیْنِ وَ ابْنِ السَّبِیْلِ١ۙ اِنْ كُنْتُمْ اٰمَنْتُمْ بِاللّٰهِ وَ مَاۤ اَنْزَلْنَا عَلٰى عَبْدِنَا یَوْمَ الْفُرْقَانِ یَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعٰنِ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ Open ayah 8:41 in the Quran reader
اور جان رکھو کہ جو چیز بھی جنگ میں تم کو غنیمت کے طور پر حاصل ہو اس میں سے کل کا پانچواں حصہ اللہ کا اور اس کے رسول کا ہے اور رسول کے قرابت داروں کا اور یتیموں کا اور مساکین کا اور مسافروں کا ہے اگر تم اللہ پر اور اس چیز پر ایمان رکھتے ہو جو اللہ نے اپنے بندے یعنی محمد ﷺ پر فیصلے کے دن نازل کی تھی وہ دن وہ تھا جس دن دونوں جماعتیں باہم مقابل ہوئی تھیں اور اللہ ہر شئے پر قادر ہے۔
اِذْ اَنْتُمْ بِالْعُدْوَةِ الدُّنْیَا وَ هُمْ بِالْعُدْوَةِ الْقُصْوٰى وَ الرَّكْبُ اَسْفَلَ مِنْكُمْ١ؕ وَ لَوْ تَوَاعَدْتُّمْ لَاخْتَلَفْتُمْ فِی الْمِیْعٰدِ١ۙ وَ لٰكِنْ لِّیَقْضِیَ اللّٰهُ اَمْرًا كَانَ مَفْعُوْلًا١ۙ۬ لِّیَهْلِكَ مَنْ هَلَكَ عَنْۢ بَیِّنَةٍ وَّ یَحْیٰى مَنْ حَیَّ عَنْۢ بَیِّنَةٍ١ؕ وَ اِنَّ اللّٰهَ لَسَمِیْعٌ عَلِیْمٌۙ Open ayah 8:42 in the Quran reader
یہ وقت تھا کہ جس وقت تم میدان کے درلے کنارے پر تھے اور وہ دشمن میدان کے پرلے کنارے پر تھے اور وہ قافلہ تم سے نیچے کی جانب اتر چکا تھا اور اگر تم اور کافر باہمی جنگ کا وقت مقرر کرتے تو تم میں مقررہ معیاد پر اختلاف ہوجاتا۔ لیکن جو کچھ ہوا وہ اس لئے تاکہ اللہ تعالیٰ اس کام کو پورا کردے جس کا ہونا مقرر ہوچکا تھا تاکہ جس کو ہلاک ہونا ہے وہ روشن دلیل آنے کے بعد ہلاک ہو اور جس کو جینا ہو وہ روشن دلیل آنے کے بعد جئے اور بلاشبہ اللہ تعالیٰ سننے والا جاننے والا ہے۔
اِذْ یُرِیْكَهُمُ اللّٰهُ فِیْ مَنَامِكَ قَلِیْلًا١ؕ وَ لَوْ اَرٰىكَهُمْ كَثِیْرًا لَّفَشِلْتُمْ وَ لَتَنَازَعْتُمْ فِی الْاَمْرِ وَ لٰكِنَّ اللّٰهَ سَلَّمَ١ؕ اِنَّهٗ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ Open ayah 8:43 in the Quran reader
اے پیغمبر ! وہ وقت بھی قابل ذکر ہے جب اللہ نے آپ کو آپ کے خواب میں ان کافروں کو تھوڑا دکھایا اور اگر آپ کو وہ ان کی کثرت دکھاتا تو اے مسلمانو تم ہمتیں ہار دیتے اور جنگ کے بارے میں تم کو ان باتوں سے محفوظ رکھا بیشک وہ سینوں د کی پوشیدہ باتوں سے خوف واقف ہے۔
وَ اِذْ یُرِیْكُمُوْهُمْ اِذِ الْتَقَیْتُمْ فِیْۤ اَعْیُنِكُمْ قَلِیْلًا وَّ یُقَلِّلُكُمْ فِیْۤ اَعْیُنِهِمْ لِیَقْضِیَ اللّٰهُ اَمْرًا كَانَ مَفْعُوْلًا١ؕ وَ اِلَى اللّٰهِ تُرْجَعُ الْاُمُوْرُ۠ Open ayah 8:44 in the Quran reader
اور وہ وقت یاد کرو کہ جب تم بالمقابل ہوئے تو تمہاری آنکھوں میں دشمنوں کو تھوڑا دکھایا اور ان کی نگاہ میں تم کو کم کرکے دکھایا تاکہ اللہ اس کام کو پورا کردے جس کا ہونا طے شدہ تھا اور تمام امور اللہ ہی کی طرف لوٹائے جائے گے۔
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِذَا لَقِیْتُمْ فِئَةً فَاثْبُتُوْا وَ اذْكُرُوا اللّٰهَ كَثِیْرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَۚ Open ayah 8:45 in the Quran reader
اے ایمان والو جب تم کافروں کی کسی جماعت سے نبرد آزما ہو تو مضبوطی سے جمے رہو اور کثرت سے اللہ کا ذکر کرو تاکہ تم کامیاب ہو
وَ اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ وَ لَا تَنَازَعُوْا فَتَفْشَلُوْا وَ تَذْهَبَ رِیْحُكُمْ وَ اصْبِرُوْا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ مَعَ الصّٰبِرِیْنَۚ Open ayah 8:46 in the Quran reader
اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو اور آپس میں جھگڑا نہ کرو ورنہ تم سست اور بزدل ہوجائوگے اور تمہاری ہوا اکھڑ جائے گی اور ایسے حالات میں صبر سے کام لیا کرو بیشک اللہ تعالیٰ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے
وَ لَا تَكُوْنُوْا كَالَّذِیْنَ خَرَجُوْا مِنْ دِیَارِهِمْ بَطَرًا وَّ رِئَآءَ النَّاسِ وَ یَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ١ؕ وَ اللّٰهُ بِمَا یَعْمَلُوْنَ مُحِیْطٌ Open ayah 8:47 in the Quran reader
اور تم ان لوگوں کی طرح نہ ہوجانا جو اپنے گھروں سے شیخی مارتے اور لوگوں کے دکھانے کو نکل آئے اور ان کی حالت یہ ہے کہ وہ لوگوں کو اللہ کی راہ سے روکتے ہیں اور ان کے تمام اعمال اللہ کے احاطۂ علم میں ہیں۔
وَ اِذْ زَیَّنَ لَهُمُ الشَّیْطٰنُ اَعْمَالَهُمْ وَ قَالَ لَا غَالِبَ لَكُمُ الْیَوْمَ مِنَ النَّاسِ وَ اِنِّیْ جَارٌ لَّكُمْ١ۚ فَلَمَّا تَرَآءَتِ الْفِئَتٰنِ نَكَصَ عَلٰى عَقِبَیْهِ وَ قَالَ اِنِّیْ بَرِیْٓءٌ مِّنْكُمْ اِنِّیْۤ اَرٰى مَا لَا تَرَوْنَ اِنِّیْۤ اَخَافُ اللّٰهَ١ؕ وَ اللّٰهُ شَدِیْدُ الْعِقَابِ۠ Open ayah 8:48 in the Quran reader
اور اے پیغمبر ! اس وقت کو یاد دلائیے کہ جب شیطان نے ان کافروں کو ان کے اعمال خوشنما کرکے دکھائے تو ان سے کہا کہ آج لوگوں میں کوئی بھی تم پر غالب نہیں آسکتا اور میں تمہارا محافظ ہوں۔ پھر جب دونوں فوجیں ایک دوسرے کے سامنے ہوئیں تو وہ شیطان اپنی ایڑیوں کے بل الٹا بھاگا اور کہنے لگا میں تم سے بری الذمہ ہوں۔ میں وہ چیز دیکھ رہا ہوں جو تم نہیں دیکھ رہے بیشک میں خدا سے ڈرتا ہوں۔ اور اللہ تعالیٰ بڑی سخت سزا دینے والا ہے۔
اِذْ یَقُوْلُ الْمُنٰفِقُوْنَ وَ الَّذِیْنَ فِیْ قُلُوْبِهِمْ مَّرَضٌ غَرَّ هٰۤؤُلَآءِ دِیْنُهُمْ١ؕ وَ مَنْ یَّتَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِ فَاِنَّ اللّٰهَ عَزِیْزٌ حَكِیْمٌ Open ayah 8:49 in the Quran reader
وہ وقت بھی قابل ذکر ہے کہ جب منافق اور وہ لوگ جن کے دلوں میں بیماری ہے یوں کہہ رہے تھے کہ ان مسلمانوں کو تو ان کے دین نے مغرور کردیا ہے حالانکہ جو شخص اللہ پر توکل کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ بڑا زبردست اور بڑی حکمت والا ہے۔
وَ لَوْ تَرٰۤى اِذْ یَتَوَفَّى الَّذِیْنَ كَفَرُوا١ۙ الْمَلٰٓئِكَةُ یَضْرِبُوْنَ وُجُوْهَهُمْ وَ اَدْبَارَهُمْ١ۚ وَ ذُوْقُوْا عَذَابَ الْحَرِیْقِ Open ayah 8:50 in the Quran reader
اور کاش ! آپ ان کافروں کی حالت کو اس وقت دیکھ سکتے کہ جب فرشتے ان کی اس طرح جان قبض کرتے ہیں کہ ان کے مونہوں پر اور پیٹھوں پر سخت مار مارتے ہیں اور کہتے جاتے ہیں کہ جلانے والے عذاب کا مزہ چکھو۔
ذٰلِكَ بِمَا قَدَّمَتْ اَیْدِیْكُمْ وَ اَنَّ اللّٰهَ لَیْسَ بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِیْدِۙ Open ayah 8:51 in the Quran reader
یہ عذاب ان اعمال کا بدلہ ہے جن کو تمہارے ہاتھوں نے آگے بھیجا ہے ورنہ یہ یقینی امر ہے کہ خدا اپنے بندوں پر ظلم نہیں کیا کرتا۔
كَدَاْبِ اٰلِ فِرْعَوْنَ١ۙ وَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ١ؕ كَفَرُوْا بِاٰیٰتِ اللّٰهِ فَاَخَذَهُمُ اللّٰهُ بِذُنُوْبِهِمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ قَوِیٌّ شَدِیْدُ الْعِقَابِ Open ayah 8:52 in the Quran reader
ان لوگوں کا حال ایسا ہے جیسے فرعون والوں کا اور ان سے پہلے لوگوں کا کہ انہوں نے آیات خداوندی سے انکار کردیا پھر خدا نے ان کو ان کے گناہوں کی وجہ سے پکڑ لیا یقیناً اللہ بڑا زور آور اور سخت سزا دینے والا ہے
ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ لَمْ یَكُ مُغَیِّرًا نِّعْمَةً اَنْعَمَهَا عَلٰى قَوْمٍ حَتّٰى یُغَیِّرُوْا مَا بِاَنْفُسِهِمْ١ۙ وَ اَنَّ اللّٰهَ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌۙ Open ayah 8:53 in the Quran reader
اس کا سبب یہ ہے کہ اللہ جب کسی قوم کو کوئی نعمت عطا کرتا ہے تو اس نعمت کو اس وقت تک نہیں بدلتا جب تک وہ لوگ خود اپنی حالت کو نہ بدلیں اور یقیناً اللہ بڑا سننے والا جاننے والا ہے۔
كَدَاْبِ اٰلِ فِرْعَوْنَ١ۙ وَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ١ؕ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِ رَبِّهِمْ فَاَهْلَكْنٰهُمْ بِذُنُوْبِهِمْ وَ اَغْرَقْنَاۤ اٰلَ فِرْعَوْنَ١ۚ وَ كُلٌّ كَانُوْا ظٰلِمِیْنَ Open ayah 8:54 in the Quran reader
ان کا حال ایسا ہے جیسے فرعون والوں کا اور ان لوگوں کا جو ان سے پہلے تھے کہ انہوں نے اپنے رب کی آیات کو جھٹلایا تب ہم نے ان کو ان کے گناہوں کی پاداش میں ہلاک کردیا اور فرعون والوں کو غرق کردیا اور وہ سب کے سب ظالم تھے۔
اِنَّ شَرَّ الدَّوَآبِّ عِنْدَ اللّٰهِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فَهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَۖۚ Open ayah 8:55 in the Quran reader
بیشک سب جانداروں میں خدا کے نزدیک بدترین وہ لوگ ہیں جنہوں نے کفر کیا اور وہ کسی طرح ایمان نہیں لاتے۔
اَلَّذِیْنَ عٰهَدْتَّ مِنْهُمْ ثُمَّ یَنْقُضُوْنَ عَهْدَهُمْ فِیْ كُلِّ مَرَّةٍ وَّ هُمْ لَا یَتَّقُوْنَ Open ayah 8:56 in the Quran reader
جن کی حالت یہ ہے کہ آپ ان سے بارہا عہد لے چکے ہیں مگر وہ ہر مرتبہ اپنا عہد توڑ ڈالتے ہیں اور وہ عہد شکنی سے ذرا نہیں ڈرتے۔
فَاِمَّا تَثْقَفَنَّهُمْ فِی الْحَرْبِ فَشَرِّدْ بِهِمْ مَّنْ خَلْفَهُمْ لَعَلَّهُمْ یَذَّكَّرُوْنَ Open ayah 8:57 in the Quran reader
پس اگر لڑائی میں ایسے عہد شکن آپ کے ہاتھ لگ جائیں تو ان کو ایسی سزا دیجئے کہ آپ اس سزا کی وجہ سے ان کافروں کو جو ان کے پیچھے ہیں منتشر کردیں تاکہ وہ عبرت حاصل کریں
وَ اِمَّا تَخَافَنَّ مِنْ قَوْمٍ خِیَانَةً فَانْۢبِذْ اِلَیْهِمْ عَلٰى سَوَآءٍ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا یُحِبُّ الْخَآئِنِیْنَ۠ Open ayah 8:58 in the Quran reader
اور اگر آپ کو کسی قوم معاہد کی طرف سے نقض عہد کا اندیشہ ہو تو ان کے عہد کو ان پر واپس کردیجئے تاکہ عہد سے سبکدوش ہونے میں آپ اور وہ دونوں برابر ہوجائیں بیشک اللہ خیانت کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔
وَ لَا یَحْسَبَنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا سَبَقُوْا١ؕ اِنَّهُمْ لَا یُعْجِزُوْنَ Open ayah 8:59 in the Quran reader
اور کافر یہ نہ سمجھ بیٹھیں کہ وہ بچ نکلے بیشک وہ خدا کو عاجز نہیں کرسکتے
وَ اَعِدُّوْا لَهُمْ مَّا اسْتَطَعْتُمْ مِّنْ قُوَّةٍ وَّ مِنْ رِّبَاطِ الْخَیْلِ تُرْهِبُوْنَ بِهٖ عَدُوَّ اللّٰهِ وَ عَدُوَّكُمْ وَ اٰخَرِیْنَ مِنْ دُوْنِهِمْ١ۚ لَا تَعْلَمُوْنَهُمْ١ۚ اَللّٰهُ یَعْلَمُهُمْ١ؕ وَ مَا تُنْفِقُوْا مِنْ شَیْءٍ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ یُوَفَّ اِلَیْكُمْ وَ اَنْتُمْ لَا تُظْلَمُوْنَ Open ayah 8:60 in the Quran reader
اور اے مسلمانو تم سے جس قدر ہوسکے کافروں کے مقابلہ کے لئے ہر قسم کے سامانِ جنگ سے اور پلے ہوئے گھوڑوں کے باندھے رکھنے سے تیاری کرتے رہو تاکہ اس آمادگی اور تیاری کے باعث تم اللہ کے دشمنوں پر اور اپنے دشمنوں پر دھاک بٹھائے رکھو اور ان کے علاوہ اور دوسرے کافروں پر بھی جن کو تم نہیں جانتے پر اللہ ان کو جانتا ہے اور اللہ کی راہ میں جو کچھ خرچ کروگے اس کا ثواب تم کو پورا پورا دیا جائے گا اور تمہاری کوئی حق تلفی نہ کی جائے گی
وَ اِنْ جَنَحُوْا لِلسَّلْمِ فَاجْنَحْ لَهَا وَ تَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ Open ayah 8:61 in the Quran reader
اور اگر کافر صلح کی طرف جھکیں تو آپ بھی صلح کی طرف مائل ہوجائے اور خدا پر بھروسہ رکھئے بلاشبہ وہی سننے والا جاننے والا ہے
وَ اِنْ یُّرِیْدُوْۤا اَنْ یَّخْدَعُوْكَ فَاِنَّ حَسْبَكَ اللّٰهُ١ؕ هُوَ الَّذِیْۤ اَیَّدَكَ بِنَصْرِهٖ وَ بِالْمُؤْمِنِیْنَۙ Open ayah 8:62 in the Quran reader
اور اگر وہ آپ کو دھوکہ دینے کا قصد کریں گے تو یقین کیجئے اللہ آپ کو کافی ہے وہ خدا وہ ہے جس نے آپ کو اپنی امداد سے اور مسلمانوں کی جماعت سے قوت عطا فرمائی
وَ اَلَّفَ بَیْنَ قُلُوْبِهِمْ١ؕ لَوْ اَنْفَقْتَ مَا فِی الْاَرْضِ جَمِیْعًا مَّاۤ اَلَّفْتَ بَیْنَ قُلُوْبِهِمْ وَ لٰكِنَّ اللّٰهَ اَلَّفَ بَیْنَهُمْ١ؕ اِنَّهٗ عَزِیْزٌ حَكِیْمٌ Open ayah 8:63 in the Quran reader
اور مسلمانوں کے قلوب میں باہمی الفت پیدا کردی اگر آپ روئے زمین کی ہر ایک چیز بھی خرچ کردیتے تو بھی ان کے دلوں میں باہمی الفت نہیں پیدا کرسکتے تھے لیکن اللہ نے ان میں محبت و الفت پیدا کردی بیشک وہ کمال قوت اور کمال حکمت کا مالک ہے۔
یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ حَسْبُكَ اللّٰهُ وَ مَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ۠ Open ayah 8:64 in the Quran reader
اے نبی ﷺ ! آپ کو اور ان مسلمانوں کو جو آپ کے متبع ہیں اللہ ہی کافی ہے۔
یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ حَرِّضِ الْمُؤْمِنِیْنَ عَلَى الْقِتَالِ١ؕ اِنْ یَّكُنْ مِّنْكُمْ عِشْرُوْنَ صٰبِرُوْنَ یَغْلِبُوْا مِائَتَیْنِ١ۚ وَ اِنْ یَّكُنْ مِّنْكُمْ مِّائَةٌ یَّغْلِبُوْۤا اَلْفًا مِّنَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِاَنَّهُمْ قَوْمٌ لَّا یَفْقَهُوْنَ Open ayah 8:65 in the Quran reader
اے پیمغبر ﷺ ! مسلمانوں کو جہاد پر آمادہ کیجئے اگر تم مسلمانوں میں سے بیس آدمی بھی ثابت قدم رہنے والے ہوں گے تو وہ دو سو پر غالب آجائیں گے اور اگر تم مسلمانوں میں سے ایک سو ہوں گے تو وہ ایک ہزار کافروں پر غالب آجائیں گے اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ کافر ایسے لوگ ہیں جو سمجھ نہیں رکھتے۔
اَلْئٰنَ خَفَّفَ اللّٰهُ عَنْكُمْ وَ عَلِمَ اَنَّ فِیْكُمْ ضَعْفًا١ؕ فَاِنْ یَّكُنْ مِّنْكُمْ مِّائَةٌ صَابِرَةٌ یَّغْلِبُوْا مِائَتَیْنِ١ۚ وَ اِنْ یَّكُنْ مِّنْكُمْ اَلْفٌ یَّغْلِبُوْۤا اَلْفَیْنِ بِاِذْنِ اللّٰهِ١ؕ وَ اللّٰهُ مَعَ الصّٰبِرِیْنَ Open ayah 8:66 in the Quran reader
اب اللہ نے تم سے بوجھ ہلکا کردیا اور اس نے جان لیا کہ تم میں کمزوری ہے سو تم مسلمانوں میں سے اگر سو آدمی ثابت قدم رہنے والے ہوں گے تو دو سو کافروں پر غالب ہوں گے اور اگر تم میں سے ایک ہزار آدمی ہوں گے تو خدا کے حکم سے کافروں کے دو ہزار پر غالب ہوں گے اور اللہ ثابت قدم رہنے والوں کے ساتھ ہے
مَا كَانَ لِنَبِیٍّ اَنْ یَّكُوْنَ لَهٗۤ اَسْرٰى حَتّٰى یُثْخِنَ فِی الْاَرْضِ١ؕ تُرِیْدُوْنَ عَرَضَ الدُّنْیَا١ۖۗ وَ اللّٰهُ یُرِیْدُ الْاٰخِرَةَ١ؕ وَ اللّٰهُ عَزِیْزٌ حَكِیْمٌ Open ayah 8:67 in the Quran reader
نبی کی شان کے یہ بات شایاں نہیں کہ اس کے قبضے میں قیدی باقی رہیں جب تک کہ وہ ملک میں خوب خون ریزی نہ کرلے تم لوگ دنیوی مال و متاع کے خواہاں ہو اور اللہ تعالیٰ تمہارے لئے آخرت کے ثواب کا خواہاں ہے اور اللہ کمال قوت اور کمال حکمت کا مالک ہے۔
لَوْ لَا كِتٰبٌ مِّنَ اللّٰهِ سَبَقَ لَمَسَّكُمْ فِیْمَاۤ اَخَذْتُمْ عَذَابٌ عَظِیْمٌ Open ayah 8:68 in the Quran reader
اگر وہ بات مانع نہ ہوتی جو اللہ کی طرف سے پہلے ہی لکھی جاچکی تھی تو تم پر اس فدیہ کے بارے میں جو تم نے بدر کے قیدیوں سے لیا ہے کوئی بڑا عذاب نازل ہوجاتا
فَكُلُوْا مِمَّا غَنِمْتُمْ حَلٰلًا طَیِّبًا١ۖ٘ وَّ اتَّقُوا اللّٰهَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ۠ Open ayah 8:69 in the Quran reader
اب جو کچھ تم نے بطور فدیہ حاصل کیا ہے اس کو حلال اور پاکیزہ سمجھ کر کھائو اور اللہ سے ڈرتے رہو۔ یقیناً اللہ بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے۔
یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ قُلْ لِّمَنْ فِیْۤ اَیْدِیْكُمْ مِّنَ الْاَسْرٰۤى١ۙ اِنْ یَّعْلَمِ اللّٰهُ فِیْ قُلُوْبِكُمْ خَیْرًا یُّؤْتِكُمْ خَیْرًا مِّمَّاۤ اُخِذَ مِنْكُمْ وَ یَغْفِرْ لَكُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ Open ayah 8:70 in the Quran reader
اے نبی ﷺ ! جو بدر کے قیدی آپ کے قبضے میں ہیں ان سے فرمادیجئے اگر اللہ تمہارے قلوب میں بھلائی دیکھے گا تو جو کچھ تم سے فدیہ میں لیا گیا ہے اس سے بہتر تم کو دے دیگا اور تم کو بخش دے گا اور اللہ بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے۔
وَ اِنْ یُّرِیْدُوْا خِیَانَتَكَ فَقَدْ خَانُوا اللّٰهَ مِنْ قَبْلُ فَاَمْكَنَ مِنْهُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌ حَكِیْمٌ Open ayah 8:71 in the Quran reader
اور اگر اے پیغمبر ﷺ ! یہ آپ سے عہد شکنی کا ارادہ کریں گے تو یہ پہلے اللہ سے بھی خیانت کرچکے ہیں پھر آپ کو خدا نے ان پر قابو یافتہ کردیا اور اللہ سب جاننے والا حکمت والا ہے
اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ هَاجَرُوْا وَ جٰهَدُوْا بِاَمْوَالِهِمْ وَ اَنْفُسِهِمْ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ الَّذِیْنَ اٰوَوْا وَّ نَصَرُوْۤا اُولٰٓئِكَ بَعْضُهُمْ اَوْلِیَآءُ بَعْضٍ١ؕ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ لَمْ یُهَاجِرُوْا مَا لَكُمْ مِّنْ وَّلَایَتِهِمْ مِّنْ شَیْءٍ حَتّٰى یُهَاجِرُوْا١ۚ وَ اِنِ اسْتَنْصَرُوْكُمْ فِی الدِّیْنِ فَعَلَیْكُمُ النَّصْرُ اِلَّا عَلٰى قَوْمٍۭ بَیْنَكُمْ وَ بَیْنَهُمْ مِّیْثَاقٌ١ؕ وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ Open ayah 8:72 in the Quran reader
بیشک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے ہجرت بھی کی اور اپنے مال اور جان سے اللہ کی راہ میں جہاد بھی کیا اور جن لوگوں نے مہاجرین کو جگہ دی اور ان کی مدد کی یہ سب لوگ آپس میں ایک دوسرے کے وارث ہیں اور رہ وہ لوگ جو ایمان تو لائے لیکن ابھی تک انہوں نے ہجرت نہیں کی تو جب تک وہ ہجرت نہ کریں ان کی وراثت میں تمہارا کوئی حصہ نہیں ہاں اگر وہ تم سے دین کے بارے میں کبھی مددطلب کریں تو تم پر ان کی مدد کرنا لازم ہے مگر اس قوم کے مقابلے میں نہیں جو ایسی ہو کہ اس کے اور تمہارے درمیان کوئی عہدو پیمان ہو اور اللہ کی نگاہ میں ہے جو کچھ تم کرتے ہو۔
وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بَعْضُهُمْ اَوْلِیَآءُ بَعْضٍ١ؕ اِلَّا تَفْعَلُوْهُ تَكُنْ فِتْنَةٌ فِی الْاَرْضِ وَ فَسَادٌ كَبِیْرٌؕ Open ayah 8:73 in the Quran reader
اور جو لوگ کافر ہیں وہ آپس میں ایک دوسرے کے وارث ہیں اگر اس حکم کی تعمیل نہ کروگے تو ملک میں بڑا فتنہ اور بڑا فساد برپا ہوگا۔
وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ هَاجَرُوْا وَ جٰهَدُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ الَّذِیْنَ اٰوَوْا وَّ نَصَرُوْۤا اُولٰٓئِكَ هُمُ الْمُؤْمِنُوْنَ حَقًّا١ؕ لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ وَّ رِزْقٌ كَرِیْمٌ Open ayah 8:74 in the Quran reader
اور جو لوگ ایمان لائے اور ہجرت کی اور اللہ کی راہ میں انہوں نے جہاد بھی کیا اور وہ لوگ جنہوں نے مہاجرین کو رہنے کے لئے جگہ دی اور انہوں نے مہاجرین کی مدد کی یہی سب لوگ حقیقی ایمان والے ہیں ان کے لئے بڑی مغفرت ہے اور باعزت روزی ہے۔
وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنْۢ بَعْدُ وَ هَاجَرُوْا وَ جٰهَدُوْا مَعَكُمْ فَاُولٰٓئِكَ مِنْكُمْ١ؕ وَ اُولُوا الْاَرْحَامِ بَعْضُهُمْ اَوْلٰى بِبَعْضٍ فِیْ كِتٰبِ اللّٰهِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ۠ Open ayah 8:75 in the Quran reader
اور جو لوگ بعد میں ایمان لائے اور ہجرت کی اور انہوں نے تمہارے ساتھ مل کر جہاد بھی کیا تو یہ لوگ بھی تم ہی میں سے ہیں اور کتاب اللہ کے حکم کی رو سے رشتہ دار آپس میں ایک دوسرے کی وراثت کے زیادہ حق دار ہیں بلاشبہ اللہ ہر ایک شئے کو خوب جانتا ہے۔