79. Surah An-Naazi'aat

النازعاتThose who drag forth · 46 ayahsکشف الرحمٰن

Ayah 79:1

وَ النّٰزِعٰتِ غَرْقًاۙ Open ayah 79:1 in the Quran reader

قسم ہے ان فرشتوں کی جو نہایت سختی سے کھینچنے والے ہیں۔

(1) قسم ہے ان فرشتوں کی جو نہایت سختی سے کھینچنے والے ہیں۔
Ayah 79:2

وَّ النّٰشِطٰتِ نَشْطًاۙ Open ayah 79:2 in the Quran reader

اور ان فرشتوں کی قسم جو نرمی سے کھینچنے والے ہیں۔

(2) اور قسم ہے ان فرشتوں کی جو نرمی اور آسانی سے کھینچنے والے ہیں۔
Ayah 79:3

وَّ السّٰبِحٰتِ سَبْحًاۙ Open ayah 79:3 in the Quran reader

اور قسم ہے ان فرشتوں کی جو تیرتے پھرتے ہیں یعنی ہوا میں۔

(3) اور قسم ہے ان فرشتوں کی جو تیرتے پھرتے ہیں ہوا میں۔
Ayah 79:4

فَالسّٰبِقٰتِ سَبْقًاۙ Open ayah 79:4 in the Quran reader

پھر ان کی جو دوڑ کر آگے بڑھتے ہیں یعنی خدا کا حکم بجا لا نیکو۔

(4) پھر قسم ان فرشتوں کی جو تعمیل حکم کے لئے تیزی کے ساتھ دوڑتے ہیں۔
Ayah 79:5

فَالْمُدَبِّرٰتِ اَمْرًاۘ Open ayah 79:5 in the Quran reader

پھر قسم ان کی جو ہر کام کی تدبیر کرتے ہیں کہ تم ضرور اٹھائے جائو گے۔

(5) پھر ان فرشتوں کی جو ہر امر کی تدبیر کرتے ہیں۔ اہل تفسیر کے ان آیتوں کے متعلق بھی کئی قول ہیں ہم نے مشہور اور راجح قول کو اختیار کرلیا ہے چناچہ نازعات سے وہ فرشتے مراد ہیں جو سختی اور زور کے ساتھ کافروں کی جان نکالتے ہیں۔ غرق انزع فی القوس فاغرق سے مشتق ہے یعنی کمان کو اس قدر زور سے کھینچا کہ گویا پیکان کمان کے اندر ڈوب گیا، مراد ہے سختی اور زور سے کھینچنا کافر مرتے وقت گھبراتا ہے اور اس کی روح چھپنے کی کوشش کرتی ہے اس لئے فرشتوں کو سختی سے کام لینا پڑتا ہے۔ دوسری قسم ان فرشتوں کی جو مومن کی جان نرمی اور آسانی سے کھینچتے ہیں۔ نزع اور نشط میں اتنا ہی فرق ہے کہ نزع سختی سے کھینچتا اور نشط نرمی سے کھینچنا اس لئے بعض محققین نے نشط کے معنی بند کھول دینے سے ہی کئے ہیں مومن کی روح اس آسانی سے نکالتے ہیں جیسے بند کھول دیئے اور روح جس سے باہر نکل آئی۔ پھر تیسری قسم فرشتوں کی روح کو لے کر آسمان کی طرف جانے کی ہے کہ وہ سرعت اور نہایت سہولت کے ساتھ لے کر چلتے ہیں ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے کوئی تیررہا ہے گویا ہوا میں تیرتے ہوئے روح کو لے کر چلتے ہیں پھر ان ارواح کے متعلق جو حکم ہوتا ہے اس کی تعمیل کے لئے تیزی کے ساتھ چلتے اور دوڑتے ہیں پھر ارواح کے متعلق ثواب یاعقاب کا حکم ہوتا ہے اس حکم کی تدبیر کرتے ہیں اور ان کا انتظام کرتے ہیں۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ فالمدبرات امراً سے وہ فرشتے مراد ہوں جو عالم میں تکوینی امور کی تدبیر کرتے ہوں۔ جیسے جبرئیل ومیکائیل وغیرہ۔ اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ملائکہ کے ساتھ ارواح طیبہ بھی مراد ہوں جو عالم میں مختلف خدمات پر مامور ہیں جیسا کہ حضرت مولانا اسماعیل دہلوی شہید (رح) نے اپنی مشہور کتاب منصب امامت میں فالمدہرات امراً کی تفسیر میں فرمایا ہے اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ فالسبقات سبقاً سے وہ ملائکہ مراد ہوں جو ہر حکم کی تعمیل میں سبقت اور آگے بڑھنے کی کوشش کرتے ہیں اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ابتداء کی چار قسمیں اہل ریاضت کی ہوں جو اپنے نفس کو مجاہدے کی سختیوں میں ڈالتے ہیں پھر عبادت الٰہی میں شوق اور لذت پیدا کرتے ہیں۔ پھر عبادت الٰہی میں پیرتے ہیں یعنی بغیر کسی کلفت اور بغیر کسی رنج والم کے عبادت الٰہی بجا لاتے ہیں اور نیکیوں میں اور بھلائیوں میں اپنے معاصرین سے آگے نکل جاتے ہیں اور بڑھ جاتے ہیں ہم عرض کرچکے ہیں کہ اقوال کئی ہیں لیکن ہم نے راجح اور جمہور کا قول اختیار کرلیا ہے۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں ایک قسم فرشتے کافر کی جان گھسیٹ کر نکالیں اس کی رگوں میں ڈوب کر ایک قسم فرشتے مسلمان کے بدن سے جان کی گرہ کھول دیں وہ اپنی خوشی عالم پاک کو دوڑے جیسے کسی کے بند کھول دیئے لیکن بدن کی تکلیف اور ہوے اس میں دونوں برابر ہیں یہ ذکر ہے روح کا نیک خوشی سے دوڑتا ہے بد ڈر سے بھاگتا ہے پھر گھسیٹا جاتا ہے ایک فرشتے پیرتے پھرتے ہیں ہوا میں ایک سے ایک درجہ زیادہ چاہتے جب کچھ حکم پہنچا دوڑے اس کے بنانے کو یہ قسمیں کھا کر اگلا مدعا جتانا منظور ہوتا ہے اور کبھی ان چیزوں کی خوبی اور ندرت جتانے کو قسم کھاتے ہیں۔ بہرحال یہاں تمام قسموں کا جواب قسم یہ ہے کہ تم ضرور اٹھائے جائو گے یعنی بعث ضرور ہوگا یا قیامت وضررآئے گی آگے اسی کی تفصیل ہے ، چناچہ ارشاد ہوتا ہے۔
Ayah 79:6

یَوْمَ تَرْجُفُ الرَّاجِفَةُۙ Open ayah 79:6 in the Quran reader

جس دن زور سے لرز سے لرزنے والی۔

(6) جس دن زور سے لرزنے لرزنے والی۔ یعنی زمین میں بھونچال آئے ، مراد پہلا نفخہ صور ہے۔
Ayah 79:7

تَتْبَعُهَا الرَّادِفَةُؕ Open ayah 79:7 in the Quran reader

جس کے بعد ایک اور پیچھے آنے والی چیزآئیگی یعنی نفخہ ثانیہ

(7) جس کے بعد ایک پیچھے آنے والی چیز آئے گی۔ عام مفسرین کے نزدیک نفخہ ثانیہ مراد ہے۔ لیکن بعض حضرات نے پیچھے آنے والی سے پے درپے زلزے مراد لئے ہیں، رجف اس زلزلے کو کہتے ہیں جس میں ہولناک آواز بھی ہو۔
Ayah 79:8

قُلُوْبٌ یَّوْمَئِذٍ وَّاجِفَةٌۙ Open ayah 79:8 in the Quran reader

اس دن بہت سے دل دھڑکتے ہوں گے

(8) اس دن بہت سے دل دھڑکتے ہوں گے۔
Ayah 79:9

اَبْصَارُهَا خَاشِعَةٌۘ Open ayah 79:9 in the Quran reader

ان دل دھڑکنے والوں کی آنکھیں نیچی ہوں گی۔

(9) ان دل دھڑکنے والوں کی ندامت و شرمندگی سے آنکھیں پست اور جھکی ہوئی ہوں گی۔
Ayah 79:10

یَقُوْلُوْنَ ءَاِنَّا لَمَرْدُوْدُوْنَ فِی الْحَافِرَةِؕ Open ayah 79:10 in the Quran reader

منکرین قیامت کہتے ہیں کیا ہم پلی حالت پر پھر لوٹائے جائیں گے۔

(10) منکرین قیامت کہتے ہیں کیا ہم پہلی حالت پر پھر واپس ہوں گے۔ یعنی کیا الٹے پائوں پھر زندگی کی طرف لوٹیں گے۔
Ayah 79:11

ءَاِذَا كُنَّا عِظَامًا نَّخِرَةًؕ Open ayah 79:11 in the Quran reader

کیا جب ہم گلی ہوئی بوسیدہ ہڈیاں ہوجائں گے تو پھر واپس ہوں گے۔

(11) کیا جب ہم گلی ہوئی بوسیدہ ہڈیاں ہوجائیں گے تو پھر واپس ہوں گے - یعنی کیا موت کے بعد پھر حیات واپس ہوگی اور خاص کر جب ہڈیاں گل جائیں اور بوسیدہ اور کھوکھری ہوجائیں تو پھر زندہ ہونا بہت مشکل ہے۔
Ayah 79:12

قَالُوْا تِلْكَ اِذًا كَرَّةٌ خَاسِرَةٌۘ Open ayah 79:12 in the Quran reader

کہتے ہیں اگر ایسا ہوا تو یہ واپسی بڑی نقصان دہ ہوگی۔

(12) کہتے ہیں اگر ایسا ہوا تو یہ واپسی بڑی نقصان دہ اور بڑی خسارے کی ہوگی۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں کہتے تھے اگر آویں تو ایک ایک مکان کے ہزار ہزار مدعی ہوں۔
Ayah 79:13

فَاِنَّمَا هِیَ زَجْرَةٌ وَّاحِدَةٌۙ Open ayah 79:13 in the Quran reader

بس وہ واقعہ تو ایک ہی سخت آواز ہوگی۔

(13) بس وہ واقعہ تو ایک ہی سخت آواز ہوگی۔
Ayah 79:14

فَاِذَا هُمْ بِالسَّاهِرَةِؕ Open ayah 79:14 in the Quran reader

کہ جس سے سب لوگ اسی وقت میدان میں آموجود ہوں گے۔

(14) کہ جس سے سب لوگ اسی وقت دفعتہ میدان میں آموجود ہوں گے۔ مطلب یہ ہے کہ یہ لوگ اول تو استعجاب اور استصعاب ظاہر کرتے ہیں کہ دوبارہ زندہ ہونا بڑا مشکل ہے پھر مذاق کے طور پر کہتے ہیں کہ یہ واپسی ہم کو بہت نقصان دہ ہوگی کیونکہ ہم نے تو اس کے لئے کوئی کام کیا نہیں۔ حضرت حق تعالیٰ نے مشکل اور صعب ہونے کا جواب دیا کہ یہ سب کام تو ایک جھڑکی اور سخت آواز ہے ادھر نفخہ ثانیہ ہوا اور لوگ جمع ہوگئے ، آگے نبی کریم صلی علیہ وسلم کی تسلی اور مکذبین کے ڈرانے کے لئے حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کا واقعہ بیان فرمایا ارشاد ہوتا ہے۔
Ayah 79:15

هَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ مُوْسٰىۘ Open ayah 79:15 in the Quran reader

اے پیغمبر کیا آپ کو موسیٰ (علیہ السلام) کا واقعہ بھی پہنچا ہے ۔

(15) اے پیغمبر کیا آپ کو موسیٰ (علیہ السلام) کا واقعہ پہنچا ہے - یعنی موسیٰ (علیہ السلام) کی وہ بات جو فرعون کے ساتھ پیش آئی۔
Ayah 79:16

اِذْ نَادٰىهُ رَبُّهٗ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًىۚ Open ayah 79:16 in the Quran reader

جبکہ اس کو اس کے پروردگار نے طویٰ نامی ایک مقدس میدان میں پکارا۔

(16) جبکہ اس کو اس کے پروردگار نے طویٰ نامی ایک مقدس میدان میں پکارا۔ طویٰ ایک وادی کا نام ہے جو طور کی وادیوں میں سے ایک وادی ہے، سورة طہٰ میں تفصیل ملاحظہ ہو۔
Ayah 79:17

اِذْهَبْ اِلٰى فِرْعَوْنَ اِنَّهٗ طَغٰى٘ۖ Open ayah 79:17 in the Quran reader

کہ موسیٰ (علیہ السلام) تم فرعون کے پاس جائو کیونکہ وہ بہت حد سے نکل گیا ہے۔

(17) کہ تم فرعون کے پاس جائو کیونکہ وہ حد سے تجاوز کر گیا ہے - یعنی شرارت میں حد سے بہت آگے نکل گیا ہے اور بڑی شرارت پر اترآیا ہے۔
Ayah 79:18

فَقُلْ هَلْ لَّكَ اِلٰۤى اَنْ تَزَكّٰىۙ Open ayah 79:18 in the Quran reader

اور اس سے جاکر کہو کہ تجھ کو اس بات کی خواہش ہے کہ تو پاک ہوجائے۔

(18) اور اس سے جاکر کہو کہ کیا تجھ کو اس بات کی خواہش ہے کہ تو پاک ہوجائے اور سنور جائے۔
Ayah 79:19

وَ اَهْدِیَكَ اِلٰى رَبِّكَ فَتَخْشٰىۚ Open ayah 79:19 in the Quran reader

اور میں تیرے رب کی جانب تیری رہنمائی کروں کہ تو اس سے ڈر جائے۔

(19) اور میں تیرے پروردگار کی جانب تیری رہنمائی کروں تو تو اس سے ڈر جائے۔ یعنی شرک اور دیگر اخلاق رذیلہ اور ظلم و سرکشی سے تو پاک ہوجائے اور تیری اصلاح ہوجائے اور جو برائیاں تجھ میں سلطنت کے غرور وتکبر سے پیدا ہوگئی ہیں وہ تجھ میں سے نکل جائیں اور تو سنور جائے اور بجائے برائیوں کے بھلائیوں سے آراستہ ہوجائے اور میں حضرت حق جل مجدہ کی ذات وصفات بیان کرکے اس کی معرفت کی جانب تیری رہنمائی کروں کہ تو اس سے ڈر جائے اور ڈر کر سنور جائے۔ والنازعات کی ان دونوں آیتوں میں انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام کی تعلیم اور تبلیغ کا نچوڑ ہے ایک تزکیہ اور دوسرے خشیت اور یہی دونوں باتیں اصلاح باطن کے لئے بہت ضروری ہیں۔
Ayah 79:20

فَاَرٰىهُ الْاٰیَةَ الْكُبْرٰى٘ۖ Open ayah 79:20 in the Quran reader

پھر موسیٰ نے اس کو وہ بڑا معجزہ دکھایا۔

(20) پھر موسیٰ نے اس کو وہ بڑا معجزہ اور بڑی نشانی دکھائی - شاید عصا کا معجزہ یا یدبیضا کا معجزہ یا دونوں بطور جنس۔
Ayah 79:21

فَكَذَّبَ وَعَصٰى٘ۖ Open ayah 79:21 in the Quran reader

اس پر فرعون نے جھٹلایا اور نافرمانی کی۔

(21) اس پر فرعون نے موسیٰ کو جھٹلایا اور اس کی نافرمانی کی۔
Ayah 79:22

ثُمَّ اَدْبَرَ یَسْعٰى٘ۖ Open ayah 79:22 in the Quran reader

پھر وہ پیٹھ پھیر کر یہ چلا اور کوشش کرنے لگا۔

(22) پھر روگردانی کی اور اس کے خلاف کوشش کرنے لگا۔ یعنی مجلس سے اٹھ کر چلا گیا اور موسیٰ کو ناکام کرنے کی کوشش کرنے لگا۔
Ayah 79:23

فَحَشَرَ فَنَادٰى٘ۖ Open ayah 79:23 in the Quran reader

اور لوگوں کو جمع کیا۔ اور بآواز بلند پکارکر۔

(23) چنانچہ لوگوں کو اکٹھا اور جمع کیا اور بآواز بلند پکار کر۔
Ayah 79:24

فَقَالَ اَنَا رَبُّكُمُ الْاَعْلٰى٘ۖ Open ayah 79:24 in the Quran reader

یوں کہا کہ میں تمہارا سب سے بڑا پروردگار ہوں۔

(24) یوں کہا میں تمہارا سب سے بڑا پروردگار اور رب ہوں۔ شایدوہی جادوگروں کا جمع کرنا مراد ہے مجمع جب اکٹھا ہوگیا تو بلند آواز سے ایک تقریر کی اور اس میں لوگوں کو سمجھایا حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کی برائی کی اور اپنی ربوبیت کا اعلان کیا اور اعلیٰ کا وصف مدح کے طور پر بڑھا دیا مطلب یہ ہے کہ میں ہی تمہارا محسن ہوں تمہارا مرتی ہوں۔ انا لاغیر جب میں ہی ہوں تو اس موسیٰ کو کس نے بھیجا ہے فرعون کسی دوسرے رب کا قائل ہی نہیں تھا۔ سورة قصص میں گزرچکا ہے۔ ماعلمت لکم من الہ غیری۔ آگے حضرت حق جل مجدہ اس کی گرفت کا ذکر فرماتے ہیں۔
Ayah 79:25

فَاَخَذَهُ اللّٰهُ نَكَالَ الْاٰخِرَةِ وَ الْاُوْلٰىؕ Open ayah 79:25 in the Quran reader

سو اللہ تعالیٰ نے اس کو آخرت اور دنیادونوں کے عذاب میں گرفتار کیا۔

(25) پس اللہ تعالیٰ نے اس کو آخرت اور دنیا دونوں کے عذاب میں گرفتار کیا۔ دنیوی عذاب تو دریا میں غرق کرنا ہے اور آخرت کا عذاب جہنم میں جانا ہے بعض حضرات نے فرمایا اولی اور آخرت سے مراد ماعلمت لکم من الہ غیری اور ناربکم الاعلیٰ کے دونوں کلمے مراد ہیں اور ان دونوں کلموں کے درمیان چالیس سال کا فاصلہ ہے مطلب یہ ہے کہ پہلے قول اور دوسرے قول کی سزا میں پکڑا گیا اور گرفتار کیا گیا۔ ہم نے اپنی تیسیر میں حضرت حسن اور حضرت قتادہ ؓ کی تفسیر اختیار کی ہے ۔ واللہ اعلم
Ayah 79:26

اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَعِبْرَةً لِّمَنْ یَّخْشٰى٢ؕ۠ Open ayah 79:26 in the Quran reader

بیشک اس واقعہ میں اس شخص کے لئے بڑی عبرت ہے جو ڈرتا ہے۔

(26) بلا شبہ اس فرعون کے واقعہ میں اس شخص کے لئے بڑی عبرت ہے جو ڈرتا ہے۔ یعنی اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہے ۔ حضرت موسیٰ کے اس واقعہ میں نبی کریم ﷺ کی تسلی بھی ہے اور منکرین کے لئے تخویف بھی ہے۔ یہ واقعہ بیچ میں آگیا تھا اب آگے پھر قیامت کے دلائل مذکور ہیں۔
Ayah 79:27

ءَاَنْتُمْ اَشَدُّ خَلْقًا اَمِ السَّمَآءُ١ؕ بَنٰىهَاٙ Open ayah 79:27 in the Quran reader

لوگو ! کیا تمہارا بنانا زیادہ مشکل ہے یا آسمان کا ! خدا تعالیٰ نے اس آسمان کو بنایا۔

(27) بھلا تمہارا بنانا زیادہ مشکل ہے یا آسمان کا اللہ تعالیٰ نے اس آسمان کو بنایا۔
Ayah 79:28

رَفَعَ سَمْكَهَا فَسَوّٰىهَاۙ Open ayah 79:28 in the Quran reader

اسکی بلندی کو اونچا کیا اور اس کو درست بنایا۔

(28) اس کی بلندی کو اونچا کیا اور اس کو درست کیا۔
Ayah 79:29

وَ اَغْطَشَ لَیْلَهَا وَ اَخْرَجَ ضُحٰىهَا۪ Open ayah 79:29 in the Quran reader

اور اس کی رات کو تاریک بنایا اور اس کے دن کو ظاہر کیا۔

(29) اور اس کی رات کو تاریک بنایا اور اس کے دن کو ظاہر کیا اور کھول نکالی اس کی دھوپ۔ منکرین بعث کو مخاطب کرکے فرمایا تمہارا دوبارہ پیدا کرنا زیادہ سخت اور مشکل ہے یا آسمانوں کا بنانا زیادہ مشکل ہے یعنی فی نفسہ اور فی حدذاتہ ان دونوں باتوں میں کونسی بات زیادہ مشکل ہے ۔ اگرچہ قدرت کے نزدیک کچھ بھی مشکل نہیں مگر تم بتائو فی نفسہ کون سب بات زیادہ سخت ہے اگر آسمانوں کا بنانا اور ان کی درستی اور ان کا نظام زیادہ مشکل ہے تو پھر جو یہ کام کرسکتا ہے اس کو تمہارا دوبارہ پیدا کرنا کیا مشکل ہوسکتا ہے۔ جیسا کہ سورة یٰسین میں فرمایا اولیس الذی خلق السموت والارض بقادر علی ان یخلق مثلھم۔ اور سورة مومن میں فرمایا لخلق السموت والارض اکبر من خلق الناس۔ پھر آسمان کی ساخت اور اس کی بناوٹ کا ذکر فرماتے ہوئے ارشاد ہوا اس کی بلندی یعنی اسکی چھت کا بلندی کو تلینچہ کہا کرتے ہیں، یعنی تلینچہ بہت بلند کیا اور پھر اس کو درست اوصاف کیا کہ ان میں کوئی شگاف ہے نہ کوئی بال پڑا ہوا ہے نہ دراڑ پڑی ہوئی ہے۔ پھر ان کا نظام ایسا بنایا کہ دن اس کا سورج کی روشنی سے منور ہوتا ہے اور رات اس کی سورج غروب ہوجانے سے تاریک اور ٹھنڈی ہوتی ہے اور اس تمام نظام کے مقابلہ میں انسان کو دوبارہ پیدا کرنا کچھ بھی حیثیت نہیں رکھتا پھر بعث بعدالموت کا یقین کیوں نہیں کرتے آگے زمین کا ذکر فرمایا۔
Ayah 79:30

وَ الْاَرْضَ بَعْدَ ذٰلِكَ دَحٰىهَاؕ Open ayah 79:30 in the Quran reader

اور اس کے بعد زمین کو بچھایا۔

(30) اور اس کے بعدزمین کو بچھایا اور پھیلایا۔
Ayah 79:31

اَخْرَجَ مِنْهَا مَآءَهَا وَ مَرْعٰىهَا۪ Open ayah 79:31 in the Quran reader

اور زمین سے اس کا پانی اور چارہ نکالا۔

(31) زمین کو بچھا کر اس سے اس کا پانی اور چارا نکالا۔
Ayah 79:32

وَ الْجِبَالَ اَرْسٰىهَاۙ Open ayah 79:32 in the Quran reader

اور پہاڑوں کو قائم کردیا۔

(32) اور پہاڑوں کو اس پر قائم کردیا۔
Ayah 79:33

مَتَاعًا لَّكُمْ وَ لِاَنْعَامِكُمْؕ Open ayah 79:33 in the Quran reader

یہ سب کچھ تمہارے اور تمہارے سو اسی کو فائدہ پہنچانے کے لئے کیا۔

(33) یہ سب کچھ تمہارے اور تمہارے مواشی کے فائدے کے لئے کیا - یعنی آسمان میں جو قدرت نمایا ہے اس کا احاطہ کرنا بہت مشکل ہے آسمان کے ساتھ زمین کا ذکر بھی فرمایا کہ اس کے عجائبات روز آنکھوں سے دیکھنے میں آتے ہیں آسمان کے بعدہم نے اس کو پھیلا دیا یعنی اگرچہ زمین کا وجود پہلے قائم ہوا لیکن اس کا پھیلائو آسمانوں کے بعد ہوا۔ سورہ فصلت میں ہم تفصیل عرض کرچکے ہیں اور کچھ تفصیل سورة بقرہ کی تسہیل میں گزر چکی ہے زمین کو پھیلا دیا زمین سے پانی نکالا اور چارہ نکالا اور اس پر پہاڑوں کو جما دیا کہ زمین کا ہلنا جلنا بند ہوگیا اس کے علاوہ اور بھی پہاڑوں سے بیشمار فوائد وابستہ ہیں پانی کو جمع کرنے اور بخارات کو دبانے میں پہاڑوں کو بڑا دخل ہے زمین سے جو پانی اور نباتات نکلتی ہے وہ انسانوں کے لئے اور مواشی کے لئے انتہائی سود مند ہے مواشی کے لئے بھی کھانا اور انسانوں کے لئے بھی سامان معیشت ان آسمانوں اور زمینوں میں جو عجائبات قدرت پنہاں ہیں کیا ان کے مقابلہ میں انسان کو دوبارہ پیدا کردینا کچھ زیادہ مشکل ہے ان دلائل کے بعد قیامت کا ذکر فرمایا۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں سو رہ فصلت یعنی سجدہ میں آسمان کے پیچھے کہا یہاں زمین کو پیچھے سو یہاں آسمان کا بنانا ہے اونچا اور رات دن ٹھہرانا یہ شاید زمین سے پہلے ہو وہاں ان کو سات کرنا بانٹ کر پھر ہر ایک میں جدا دستور چلانا وہ شاید زمین سے پیچھے ہو۔
Ayah 79:34

فَاِذَا جَآءَتِ الطَّآمَّةُ الْكُبْرٰى٘ۖ Open ayah 79:34 in the Quran reader

پھر جب وہ بڑا ہنگامہ آئے گا ۔

(34) پھرجب وہ بڑی آفت اور بڑا ہنگامہ رونماہوگا۔
Ayah 79:35

یَوْمَ یَتَذَكَّرُ الْاِنْسَانُ مَا سَعٰىۙ Open ayah 79:35 in the Quran reader

وہ دن وہ ہے جس دن انسان اپنے کئے ہوئے کاموں کو یاد کرے گا۔

(35) وہ دن وہ ہوگا جس دن انسان اپنی سعی اور اپنے کئے ہوئے کاموں کو یاد کرے گا۔
Ayah 79:36

وَ بُرِّزَتِ الْجَحِیْمُ لِمَنْ یَّرٰى Open ayah 79:36 in the Quran reader

اور دیکھنے والوں کے آگے دوزخ کو ظاہر کردیاجائے گا۔

(36) اور دوزخ کو ہر دیکھنے والے کے لئے ظاہر کردیاجائے گا - مطلب یہ ہے کہ جب قیامت آجائے گی یہ وہ دن ہوگا جس دن انسان اپنی گزشتہ سعی اور اپنے کئے ہوئے کاموں کو یاد کرے گا…یعنی دنیا میں جو کچھ کیا تھا وہ گزشتہ کام سب روبرو آجائیں گے۔ اور سب گزشتہ اعمال انسان یاد کرے گا اور دوزخ بلا حجاب سامنے کردی جائے گی یعنی کوئی آڑ نہ ہوگی جو دیکھنا چاہے دیکھ لے ہر دیکھنے والے کے لئے دوزخ ظاہر کردی جائیگی آگے تفصیل ہے۔
Ayah 79:37

فَاَمَّا مَنْ طَغٰىۙ Open ayah 79:37 in the Quran reader

سو جو شخص حد سے بڑھا ہوگا۔

(37) پس جس شخص نے سرکشی کی ہوگی اور حد سے تجاوز کیا ہوگا۔
Ayah 79:38

وَ اٰثَرَ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَاۙ Open ayah 79:38 in the Quran reader

اور اس نے دنیو زندگی کو ترجیح دی ہوگی۔

(38) اور اس نے دنیوی زندگی کو ترجیح دی ہوگی - یعنی آخرت کی زندگی پر دنیوی زندگی کو اختیار کیا ہوگا اور دنیوی زندگی کو ترجیح دی ہوگی اور سرکشی اور حد سے آگے بڑھنے کا ارتکاف کیا ہوگا اور حد سے آگے نکل گیا ہوگا۔
Ayah 79:39

فَاِنَّ الْجَحِیْمَ هِیَ الْمَاْوٰىؕ Open ayah 79:39 in the Quran reader

تو اس کا ٹھکانا دوزخ ہی ہوگا۔

(39) تو اس کا ٹھکانا جہنم ہوگا۔ یعنی یہ آخرت کا منکر ابدالا باد کے لئے جہنم میں داخل کردیاجائے گا۔
Ayah 79:40

وَ اَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ وَ نَهَى النَّفْسَ عَنِ الْهَوٰىۙ Open ayah 79:40 in the Quran reader

اور جو شخص اپنے رب کے روبرو کھڑے ہونے سے ڈرا ہوگا اور اس نے اپنے نفس کو ناجائز خواہشات سے روکا ہوگا۔

(40) اور جو شخص اپنے پروردگار کے سامنے کھڑے ہونے سے ڈرا ہوگا اور اس نے اپنے نفس کو ناجائز خواہشات سے روکا ہوگا۔