69. Surah Al-Haaqqa

الحاقةThe Reality · 52 ayahsکشف الرحمٰن

Ayah 69:1

اَلْحَآقَّةُۙ Open ayah 69:1 in the Quran reader

وہ ضرور ہونے والی چیز ۔

(1) روز قیامت۔
Ayah 69:2

مَا الْحَآقَّةُۚ Open ayah 69:2 in the Quran reader

کیا ہے وہ ضرور ہونے والی چیز۔

(2) کیا ہے وہ روز قیامت۔
Ayah 69:3

وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْحَآقَّةُؕ Open ayah 69:3 in the Quran reader

اور اے نبی آپ کو کچھ خبر ہے کہ وہ ضرور ہونے والی چیز کیسی کچھ ہے۔

(3) اور آپ کو کس نے واقف کیا اور بتایا کہ روز قیامت کیا ہے۔
Ayah 69:4

كَذَّبَتْ ثَمُوْدُ وَ عَادٌۢ بِالْقَارِعَةِ Open ayah 69:4 in the Quran reader

ثمود اور عاد نے اس کھڑکھڑانے والی چیز یعنی قیامت کی تکذیب کی۔

(4) ثمود اور عاد نے اس کھڑکھڑا دینے والی چیز یعنی قیامت کی تکذیب کی اور قیامت کو جھوٹا جانا۔ حاقہ یہاں یہاں قیامت کو فرمایا ہے۔ حاقہ کے معنی ثابت ہونے والی واجب ہونے والی یعنی جس کا وقوع ضروری اور حق ہے یا حاقہ بمعنی عارفہ ہے کہ جب وہ گھڑی واقع ہوگی تو لوگ تمام امور کی حقیقت اور اصلیت کو پہچان لیں گے یا ثابتہ یعنی یہ دن جب ہوگا تو اس دن حساب اور جزاوسزا کا ثبوت اکمل طور پر ہوجائیگا اور وہاں وعدہ وعید کا پورا تحقق ہوگا یا حق فرمایا قیامت کو کہ اس دن ہر شخص اس لائق ہوگا کہ اپنے اعمال کی سزا یا جزا پائے۔ اسی کی اہمیت کے لئے فرمایا کیا ہے وہ حاقہ اور آپ کو کس نے بتایا اور آپ کو کچھ خبر ہے کہ وہ حاقہ کیسی کچھ ہے اور اس کی ہولناکی کا کیا حال ہے۔ قارعۃ، بھی قیامت کو کہتے ہیں کیونکہ قرع کے معنی کھٹکھٹانے کے ہیں، کھٹکھٹانے سے آدمی ہوشیار ہوجاتا ہے سوتا ہوا آدمی جاگ جاتا ہے، قیامت کے دن کھٹکھٹاہٹ ایسی ہولناکی ہوگی کہ ہر غافل کی آنکھیں کھل جائیں گی اور اس کی گھبراہٹ سے ہر شخص کی غفلت اور بےپروائی دور ہوجائے گی مقصود ان سوالات سے قیامت کی تہویل اور اس کی فضاعت کی شان ظاہر کرنی ہے آگے چند واقعات بیان فرمائے کہ قیامت کی ہولناکی کو سمجھنا ہر شخص کا کام ہے اس لئے چند واقعات بطور تمثیل اور بطور نظیر بیان کئے جاتے ہیں کہ اس کی ہیبت اور اس کی ہولناکی کچھ سمجھ میں آسکے۔ چنانچہ عاد وثمود کی تکذیب کا اظہار فرمایا اور ایک پیغمبر کی تکذیب اس کے تمام اصول اور اس کے دعادی کی تکذیب کو مستلزم ہے اس لئے ان کی تکذیب کو قارعہ یعنی قیامت کی تکذیب فرمایا آگے ان کی تباہی اور ہلاکت کا ذکر ہے۔
Ayah 69:5

فَاَمَّا ثَمُوْدُ فَاُهْلِكُوْا بِالطَّاغِیَةِ Open ayah 69:5 in the Quran reader

سو ثمودتو ایک سخت ہولناک آواز سے تباہ کردیئے گئے۔

(5) پس بہرحال ثمود تو ایک شخص ہولناک آواز سے تباہ کردیئے گئے۔ یعنی ان منکرین قیامت کو دنیا میں جو سزا دے گئی وہ یہ کہ ثمود تو ایک تند آواز اور چیخ سے ہلاک کئے گئے۔ طاغیۃ : کے معنی سے گزر جانے والی بعض نے صحیۃ طاغیۃ کہا ہے بعض نے رجفعۃ طاغیۃ فرمایا ہے بہرحال کڑاکے کی آواز بھی تھی اور زلزلہ بھی تھا۔
Ayah 69:6

وَ اَمَّا عَادٌ فَاُهْلِكُوْا بِرِیْحٍ صَرْصَرٍ عَاتِیَةٍۙ Open ayah 69:6 in the Quran reader

اور رہے عاد تو وہ ایک ایسی تیزوتند ہوا سے ہلاک کئے گئے۔

(6) اور رہے عاد تو وہ ایک ایسی تیز وتند ہوا سے ہلاک کئے گئے۔
Ayah 69:7

سَخَّرَهَا عَلَیْهِمْ سَبْعَ لَیَالٍ وَّ ثَمٰنِیَةَ اَیَّامٍ١ۙ حُسُوْمًا١ۙ فَتَرَى الْقَوْمَ فِیْهَا صَرْعٰى١ۙ كَاَنَّهُمْ اَعْجَازُ نَخْلٍ خَاوِیَةٍۚ Open ayah 69:7 in the Quran reader

جس کو خدا نے ان پر سات رات اور آٹھ دن برابر لگاتار مسلط کردیا تھا سو اے مخاطب تو لوگوں کو ان رات دنوں میں ایسا پچھڑا ہوا دیکھتا جیسے وہ کھجوروں کے کھوکھلے تنے پڑے ہیں۔

(7) جس کو اللہ تعالیٰ نے ان پر سات رات اور آٹھ دن برابر لگاتار مسلط کردیا تھا سو اے مخاطب اگر تو وہاں ہوتا تو ان لوگوں کو اس زمانے میں ایسا گرا ہوا اور پچھڑا ہوا دیکھتا جیسے وہ کھجوروں کے کھوکھلے تنے پڑے ہیں۔ یعنی طویل القامت ہونے کی وجہ سے ایسے معلوم ہوتے جیسے پرانی اور کھوکھلی کھجوروں کے تنے پڑے ہوئے ہیں۔ حرم، کے معنی کاٹنے کے بھی ہیں اور بعض حضرات نے نحس بھی کئے ہیں لیکن ہم نے متواتر اور لگاتار کئے ہیں اور یہی معنی عام طور سے علما نے کئے ہیں یعنی سات رات اور آٹھ دن میں ایک لحظہ کو ہوا نہیں رکی اور پوری قوم کا کھلیان ہوگیا ان دونوں کو عرب ایام عجوز کہتے ہیں۔
Ayah 69:8

فَهَلْ تَرٰى لَهُمْ مِّنْۢ بَاقِیَةٍ Open ayah 69:8 in the Quran reader

سو کیا اے مخاطب اب تجھ کو ان میں سے کوئی بچا ہوا نظر آتا ہے۔

(8) سو کیا اے مخاطب تجھ کو اب ان میں سے کوئی بھی باقی اور بچا ہوا نظر آتا ہے۔ یعنی عاد کی پوری پوری قوم نیست ونابود کردی گئی آگے اور چند گزشتہ قوموں کی تباہی کا ذکر فرمایا۔
Ayah 69:9

وَ جَآءَ فِرْعَوْنُ وَ مَنْ قَبْلَهٗ وَ الْمُؤْتَفِكٰتُ بِالْخَاطِئَةِۚ Open ayah 69:9 in the Quran reader

اور فرعون نے اور اس سے پہلی قوموں نے اور کٹی ہوئی بستیوں کے رہنے والوں نے بھی بڑے بڑے قصوروں کا ارتکاب کیا۔

(9) اور فرعون اور اس سے پہلی قومیں اور الٹی ہوئی بستیاں بڑے بڑے قصوروں کا ارتکاب کرتے ہوئے آئے۔ یعنی فرعون آیا اور گناہوں کا ارتکاب کیا اور کچھ لوگ اس سے پہلے تھے وہ بھی خطا کار تھے شاید ان سے حضرت شعیب (علیہ السلام) کی قوم مراد ہے اور الٹی ہوئی بستیاں اس سے حضرت لوط (علیہ السلام) کی قوم مراد ہے۔
Ayah 69:10

فَعَصَوْا رَسُوْلَ رَبِّهِمْ فَاَخَذَهُمْ اَخْذَةً رَّابِیَةً Open ayah 69:10 in the Quran reader

چناچہ ان مذکورہ قوموں نے اپنے رب کے ہر پیغمبر کی جوان کی طرف بھیجا گیا نافرمانی کی آخرکار اللہ تعالیٰ نے ان کی نہایت سخت گرفت کی۔

(10) چنانچہ ان مذکورہ لوگوں نے اپنے پروردگار کے ہر پیغمبر کی جو ان کی طرف بھیجا گیا نافرمانی کی آخر کار اللہ تعالیٰ نے ان کی نہایت سخت گرفت کی۔ فرعون کے واقعات تو قرآن کریم میں کئی جگہ مذکور ہیں اس نے خدا ہونے کا دعویٰ کیا بنی اسرائیل پر انتہائی ظلم کئے حضرت شعیب (علیہ السلام) کی قوم مدین میں آباد تھی یہ متمدن اور شہری لوگ تھے کچھ جنگل اور بن میں رہتے تھے ان کو اصحاب الی کہ کہتے ہیں بہرحال حضرت شعیب (علیہ السلام) کی ان لوگوں نے مخالفت کی اور نافرمانی کی بالآخر ان پرچیخ اور چنگھاڑ کا عذاب آیا اور اس کے ساتھ زلزلے کے جھٹکے بھی لگے بن والوں پر آگ اور دھوئیں کا عذاب آیا جس کو سورة شعراء میں یوم الظار فرمایا ہے اسی طرح یہ لوگ ہلاک کردیئے گئے اور موتفکات تو یہ وہی سدوم اور اس کی متعلقہ بستیاں ہیں جن کی ہدایت حضرت لوط (علیہ السلام) کے سپرد ہوئی تھی ان کا انجام یہ ہوا کہاٹھاکر الٹ دی گئیں اور آج تک الٹی پڑی ہیں بہرحال یہ سب حاقہ کی نظریں ہیں اور ان سے ہی حاقہ کا جو واقع ہونے والی ہے کچھ اندازہ لگایا جاسکتا ہے ورنہ اصل حقیقت توحاقہ کی کہاں معلوم ہوسکتی ہے جس طرح دنیا کی حاقہ میں مسلمان کو محفوظ کرلیاجاتا تھا اور کافروں پر عذاب نازل ہوتا تھا اسی طرح قیامت کے وقوع کے وقت بھی اہل ایمان پل صراط سے صحیح سالم گزر جائیں گے اور خدا کے دشمن جہنم میں گرجائیں گے۔ کہتے ہیں حضرت لوط (علیہ السلام) کی بستیوں میں بڑی بستی سدوم کی تھی اور اس سدوم میں چار لاکھ کی آبادی تھی، بہرحال آگے نوح (علیہ السلام) کے زمانے کی طرف اشارہ ہے اور جن مسلمانوں کو کشتی میں سوار کیا گیا تھا۔ ان کی اولاد کو بطور امتنان وہ بات یاد دلائی گئی ہے اور وہ طوفان نوح (علیہ السلام) بھی کفار کیلئے ایک حاقہ تھا جس نے حق و باطل کے درمیان امتیاز کردیا تھا۔ رابیۃ زائدۃ فی الشدت یعنی بہت سخت۔
Ayah 69:11

اِنَّا لَمَّا طَغَا الْمَآءُ حَمَلْنٰكُمْ فِی الْجَارِیَةِۙ Open ayah 69:11 in the Quran reader

ہم نے جس وقت پانی حد سے اونچا ہوا تو تم کو کشتی میں سوار کرلیا

(11) ہم نے جس وقت پائی کو حد معتاد سے اونچا کردیا یعنی طوفان کے وقت تو تم کو کشتی میں سوار کرلیا یعنی تمارے بڑوں اور بزرگوں کو۔ مطلب یہ ہے کہ جب نوح (علیہ السلام) کی قوم نے نوح (علیہ السلام) کی نافرمانی کی اور ان کی قوم پر طوفان آیا اور طوفان کا پانی بلند ہونا شروع ہوا توہم نے تمہارے سے بزرگوں کو جو مسلمان تھے اور نوح (علیہ السلام) پر ایمان رکھتے تھے ان کو کشتی میں سوار کرلیا۔
Ayah 69:12

لِنَجْعَلَهَا لَكُمْ تَذْكِرَةً وَّ تَعِیَهَاۤ اُذُنٌ وَّاعِیَةٌ Open ayah 69:12 in the Quran reader

تاکہ اس واقعہ کہ تمہارے لئے ایک یادگار بنادیں اور محفوظ رکھنے والے کان اور اس واقعہ کو محفوظ رکھیں۔

(12) تاکہ ہم اس واقعہ کو تمہارے لئے ایک یادگار بنادیں اور محفوظ رکھنے والے کان اس کو محفوظ رکھیں کانوں کو محفوظ رکھنے والا یا یادرکھنے والا مجازاً فرمایا ہے مطلب یہ ہے کہ اس کو یاد رکھیں اور سبب عذاب اور موجبات عقاب سے بچیں۔ یہاں تک مکذبین کے واقعات اور حاقہ کی تمثیلات مذکور ہیں اب آگے اصل حاقہ یعنی قیامت کی ہولناکی اور اس دن کی تخریب کا ذکر فرماتے ہیں، چناچہ ارشاد ہوتا ہے۔
Ayah 69:13

فَاِذَا نُفِخَ فِی الصُّوْرِ نَفْخَةٌ وَّاحِدَةٌۙ Open ayah 69:13 in the Quran reader

پھر جب صور میں ایک پھونک ماری جائے گی۔

(13) پھر جب صور میں پھونکاجائے ایک بار پھونکنا۔
Ayah 69:14

وَّ حُمِلَتِ الْاَرْضُ وَ الْجِبَالُ فَدُكَّتَا دَكَّةً وَّاحِدَةًۙ Open ayah 69:14 in the Quran reader

اور زمین اور پہاڑ اٹھالئے جائیں گے اور ایک ہی چوٹ میں دونوں چورا چورا کردیئے جائیں گے یعنی باہم ٹکراکر۔

(14) اور زمین اور پہاڑ اٹھا لئے جائیں گے یعنی اپنی جگہ سے اور ایک ہی چوٹ میں دونوں چورا چورا اور ریزہ ریزہ کردیئے جائیں گے۔
Ayah 69:15

فَیَوْمَئِذٍ وَّقَعَتِ الْوَاقِعَةُۙ Open ayah 69:15 in the Quran reader

تو اس روزوہ ہونے والی چیز یعنی قیامت واقع ہوجائیگی۔

(15) تو اس روز وہ واقع ہونے والی چیزواقع ہوجائے گی۔
Ayah 69:16

وَ انْشَقَّتِ السَّمَآءُ فَهِیَ یَوْمَئِذٍ وَّاهِیَةٌۙ Open ayah 69:16 in the Quran reader

اور آسمان پھٹ جائے گا اور وہ اس دن بالکل بودا اور کمزور ہوگا۔

(16) اور آسمان پھٹ جائے گا اور وہ اس دن بالکل بودا اور کمزور ہوگا۔
Ayah 69:17

وَّ الْمَلَكُ عَلٰۤى اَرْجَآئِهَا١ؕ وَ یَحْمِلُ عَرْشَ رَبِّكَ فَوْقَهُمْ یَوْمَئِذٍ ثَمٰنِیَةٌؕ Open ayah 69:17 in the Quran reader

اور فرشتے اس کے کناروں پر سمٹ آئیں گے اور اس دن آپ کے رب کے عرش کو آٹھ فرشتے اپنے اوپر اٹھائے ہوئے ہونگے۔

(17) اور فرشتے اس کے کناروں پر سمٹ آئیں گے اور اس دن آپ کے پروردگار کے عرش کو آٹھ فرشتے اپنے اوپر اٹھائے ہوئے ہوں گے۔
Ayah 69:18

یَوْمَئِذٍ تُعْرَضُوْنَ لَا تَخْفٰى مِنْكُمْ خَافِیَةٌ Open ayah 69:18 in the Quran reader

اس دن تم لوگ پیش کئے جائو گے اور تمہاری کوئی خفیفہ سے خفیفہ بات پوشیدہ نہ رہے گی۔

(18) اس دن تم لوگ حضرت حق تعالیٰ کے روبروپیش کئے جائو گے اور تمہاری کوئی خفیفہ سے خفیفہ بات پوشیدہ نہ رہے گی۔ اوپر کی آیتوں میں حضرت حق جل مجدہ نے بعض قوموں کی تباہی اور بعض زمین کے حصوں کی بربادی کا ذکر فرمایا تھا تاکہ یہ بات سمجھ میں آجائے کہ جو قادر مطلب اور مالک و مختار زمین اور زمین کی بسنے والی بعض قوموں کے ہلاک و برباد کرنے پر قادر ہے وہ تمام چیزوں کو بھی اگر چاہے تو فنا کرسکتا ہے اور ایک عالم سفلی پر کیا موقوف ہے وہ عالم علوی کو بھی چاہے تو ختم کرسکتا ہے اور اسی ختم کرنے کا نام حاقہ ہے ، لہٰذا ان تمام تمثیلات اور نظائر کا ذکر کرنے کے بعد اب حاقہ یعنی قیامت کے بعض مقدمات کا ذکر فرمایا کہ جب پہلی مرتبہ صور پھونکا جائیگا اور صور میں ایک پھونک ماری جائے گی تو اس کا یہ اثر ہوگا کہ زمین اور پہاڑ سب درہم برہم ہوجائیں گے اور اٹھا لئے جائیں گے اور جب یہ اپنی جگہ سے اکھڑ جائیں گے اور یہ نظام باقی نہ رہے گا تو آپس میں ٹکرا کر ریزہ ریزہ ہوجائیں گے۔ دک، کے معنی ہیں کسی چیز کو توڑنا اور ریزہ ریزہ کردینا، یعنی ایک ہی ٹکر اور ایک ہی چوٹ میں ریزہ ریزہ ہوکر ہوا میں اڑتے پھریں گے بس اس روز وہ حاقہ واقع ہوجائے گی۔ عالم سفلی ہی صرف صور کی آواز سے متاثر نہ ہوگا بلکہ عالم علوی بھی متاثر ہوگا آسمان بھی پھٹ جائے گا اور بالکل بودا اور کمزور ہوجائے گا جیسے کوئی کاغذ یاکپڑا بکس جاتا ہے اور گل جاتا ہے۔ یہ حالت آسمان کی ہوجائے گی اور آسمانوں پر جو فرشتے آباد ہیں وہ ا س کے اطراف و جوانب اور اس کے کناروں پر سمٹ آئیں گے یعنی جو حصہ آسمان کا نہ پھٹا ہوگا فرشتے اس پر آجائیں گے اور جب نیچے اترنے کا حکم ہوگا تو نیچے آجائیں گے ارجا ، رجا کی جمع ہے جس کے معنی طرف اور جانب کے ہیں اگرچہ عالم سفلی اور عالم علوی سب میں سستی اور ضعف ہوگا مگر عرش الٰہی میں گرانی اور ثقل زیادہ ہوگا اور ہیبت الٰہی اور اس کے جلال کا یہ اثر ہوگا کہ اس وقت عرش الٰہی کو چار فرشتے اٹھائے ہوئے ہیں اس دن آٹھ فرشتے اٹھائیں گے۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں اب چار کے کندھے پر اس دن چار اور لگیں گے۔ غرض یہ کہ آٹھ فرشتے اٹھائیں گے اور پھر مخلوق پیش کی جائے گی جس کو فرمایا کہ اس دن جس دن یہ تمام کام ہوں گے اس دن تم اللہ تعالیٰ کے روبرو پیش کئے جائو گے یہ شاید نفخہ قیام کے بعد ہوگا یعنی دوسرے نفخہ کے بعد بہرحال جب پیش کئے جائو گے تو تمہاری کوئی خفیہ سے خفیہ بات اور بھید پوشیدہ نہ رہے گا کیونکہ جب نامہ اعمال سامنے آئیں گے تو سب باتیں ظاہر ہوجائیں گی، یوم تبلی السرائر چونکہ قیامت کا دن بہت طویل ہوگا اس لئے نفخہ ولیٰ اور نفخہ ثانیہ سب کا ذکر فرمادیا۔
Ayah 69:19

فَاَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ بِیَمِیْنِهٖ١ۙ فَیَقُوْلُ هَآؤُمُ اقْرَءُوْا كِتٰبِیَهْۚ Open ayah 69:19 in the Quran reader

پھر جس شخص کا نامہ اعمال اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا تو وہ لوگوں سے کہے گا لو ذرا یہ میرانامہ اعمال تو پڑھ لو۔

(19) پھر جس شخص کانامہ اعمال اس کے داہنے ہاتھ میں دیاجائیگا تو وہ لوگوں سے کہے گا آئو ذرا میرانامہ اعمال تو پڑھو۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں ہر ایک کے اعمال کے کاغذ اڑا دیں گے جس کے داہنے ہاتھ میں آیا نشان ہوا بھلائی کا اور جو بانویں ہاتھ میں پیٹھ کی طرف سے تو نشان ہوابرائی کا۔ خلاصہ : یہ کہ سیدھے ہاتھ میں کاغذ آئے گا تو خوشی کے مارے ہر ایک سے کہے گا لینا ذرا یہ کاغذ پڑھنا اور میرے نامہ اعمال کو پڑھنا۔
Ayah 69:20

اِنِّیْ ظَنَنْتُ اَنِّیْ مُلٰقٍ حِسَابِیَهْۚ Open ayah 69:20 in the Quran reader

مجھ کو اس بات کا یقین تھا کہ مجھے میرا حساب پیش آتا ہے۔

(20) مجھ کو اس بات کا یقین تھا کہ مجھے میرا حساب پیش آنا ہے۔
Ayah 69:21

فَهُوَ فِیْ عِیْشَةٍ رَّاضِیَةٍۙ Open ayah 69:21 in the Quran reader

غرض وہ ایک پسندیدہ زندگی گزارتا ہوگا۔

(21) غرض وہ ایک پسندیدہ اور من مانی زندگی گزارتا ہوگا۔
Ayah 69:22

فِیْ جَنَّةٍ عَالِیَةٍۙ Open ayah 69:22 in the Quran reader

یہ پسندیدہ زندگی بہشت بریں میں ہوگی۔

(22) یہ پسندیدہ اور من مانی زندگی بہشت بریں میں ہوگی۔
Ayah 69:23

قُطُوْفُهَا دَانِیَةٌ Open ayah 69:23 in the Quran reader

اس بہشت کے میوے جھکے ہوئے ہوں گے۔

(23) اس بہشت کے میوے جھکے ہوئے ہوں گے۔
Ayah 69:24

كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا هَنِیْٓئًۢا بِمَاۤ اَسْلَفْتُمْ فِی الْاَیَّامِ الْخَالِیَةِ Open ayah 69:24 in the Quran reader

جو اعمال تم گزشتہ زمانے میں بامید صلہ بھیج چکے ہو اس کے صلے میں خوب مزے کے ساتھ کھائو اور پیو۔

(24) کہا جائے گا جو اعمال تم گزشتہ زمانے میں صلے کی امید پر کرچکے ہو ان کے بدلے میں خوب مزے کے ساتھ کھائو پیو۔ مطلب یہ ہے کہ سیدھے ہاتھ میں نامہ اعمال ملنے کی وجہ سے کہے گا مجھ کو تو پہلے ہی اس امر کا یقین تھا کہ میراحساب ہوگا یعنی میں قیامت اور روز جزا کا قائل تھا۔ غرض وہ ایک من مانی اور عیش کی زندگی گزارے گا جو اونچے اونچے باغ یعنی بہشت بریں میں ہوگی ان اونچے باغوں کے میوے اس قدر قریب اور نیچے جھکے ہوئے ہوں گے جو بآسانی حاصل کئے جاسکیں گے اور ان کے استعمال میں کوئی دشواری نہ ہوگی اور ارشاد ہوگا جو اعمال تم نے گزشتہ زمانے میں اس امید پر کئے تھے کہ اس کا صلہ اللہ تعالیٰ کی جناب سے ملے گا تو ان اعمال کے صلے میں خوب رچ کر کھائوکئی طرح ترجمہ کیا گیا ہے اگرچہ خلاصہ مطلب ایک ہی ہے لیکن ہم نے ترجمہ اور تیسیر میں رعایت رکھی ہے اور اگر آیت کا تعلق روزہ داروں سے ہو جیسا کہ مجاہد ؓ کا قول ہے تو مطلب ظاہر ہے کہ اللہ تعالیٰ کے لئے بھوکے پیاسے رہے خاص کر گرمی کے زمانے میں لہٰذا ان خواہشات کو روکنے کے بدلے میں جو دنیامیں کرچکے ہو آج خوب کھائو پیو یعنی بےروک ٹوک کھائو اور پیو، آگے ان کا ذکر مذکور ہے جن کا نامہ اعمال الٹے ہاتھ میں دیئے جائیں گے چناچہ ارشاد ہوتا ہے۔
Ayah 69:25

وَ اَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ بِشِمَالِهٖ١ۙ۬ فَیَقُوْلُ یٰلَیْتَنِیْ لَمْ اُوْتَ كِتٰبِیَهْۚ Open ayah 69:25 in the Quran reader

اور بہرحال جس کا نامہ اعمال اس کے بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا تو وہ کک ہے گا اے کاش میرا نامہ اعمال مجھ کو دیا ہی نہ جاتا۔

(25) اور بہرحال جس کا نامہ اعمال اس کے بائیں اور الٹے ہاتھ میں دیا جائے گا تو وہ کہے گا اے کاش میرا نامہ اعمال اور میرا لکھا مجھ کو نہ ملتا اور مجھ کو دیا ہی جاتا۔ یعنی حسرت سے کہہ گا کہ کیا اچھا ہوتا کہ میرا عمل نامہ مجھ کو دیا ہی نہ جاتا۔
Ayah 69:26

وَ لَمْ اَدْرِ مَا حِسَابِیَهْۚ Open ayah 69:26 in the Quran reader

اور مجھ کو یہ خبر ہی نہ ہوتی کہ میرا حساب کیا ہے۔

(26) اورمجھ کو یہ خبر ہی نہ ہوتی کہ میرا حساب کیا ہے۔
Ayah 69:27

یٰلَیْتَهَا كَانَتِ الْقَاضِیَةَۚ Open ayah 69:27 in the Quran reader

کیا اچھا ہوتا کہ وہ پہلی موت ہی آخری فیصلہ کرنے والی ہوتی یعنی دوبارہ اٹھنا نہ ہوتا۔

(27) کیا اچھا ہوتا کہ وہ پہلی موت ہی آخری فیصلہ کرنے والی ہوتی۔ یعنی موت اول کے بعد دوبارہ بعث اور زندہ ہونا نہ ہوتا۔
Ayah 69:28

مَاۤ اَغْنٰى عَنِّیْ مَالِیَهْۚ Open ayah 69:28 in the Quran reader

میرا مال میرے کچھ بھی کام نہ آیا۔

(28) میرا مال میرے کچھ بھی کام نہ ہوتا۔
Ayah 69:29

هَلَكَ عَنِّیْ سُلْطٰنِیَهْۚ Open ayah 69:29 in the Quran reader

میری وجاہت بھی مجھ سے گئی گزری ہوئی۔

(29) میری وجاہت و حکومت بھی مجھ سے گئی گزری ہوئی۔
Ayah 69:30

خُذُوْهُ فَغُلُّوْهُۙ Open ayah 69:30 in the Quran reader

حکم ہوگا اس شخص کو پکڑو اور اس کے طوق ڈالدو۔

(30) حکم ہوگا اس شخص کو پکڑو اور اس کے طوق ڈالو۔
Ayah 69:31

ثُمَّ الْجَحِیْمَ صَلُّوْهُۙ Open ayah 69:31 in the Quran reader

پھر اس کو دوزخ میں لیجا داخل کرو۔

(31) پھر اس کو دوزخ میں داخل کردو۔
Ayah 69:32

ثُمَّ فِیْ سِلْسِلَةٍ ذَرْعُهَا سَبْعُوْنَ ذِرَاعًا فَاسْلُكُوْهُؕ Open ayah 69:32 in the Quran reader

پھر ایک ایسی زنجیر میں جس کی پیمائش شتر گز ہے اس کو جکڑ دو ۔

(32) پھر ایک ایسی زنجیر میں جس کی پیمائش ستر گز ہے اس کو جکڑ دو ۔
Ayah 69:33

اِنَّهٗ كَانَ لَا یُؤْمِنُ بِاللّٰهِ الْعَظِیْمِۙ Open ayah 69:33 in the Quran reader

کیونکہ یہ خداء بزرگ پر ایمان نہ رکھتا تھا۔

(33) کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ پر جو سب سے بڑا ہے ایمان نہ رکھتا تھا۔
Ayah 69:34

وَ لَا یَحُضُّ عَلٰى طَعَامِ الْمِسْكِیْنِؕ Open ayah 69:34 in the Quran reader

اور یہ محتاج کو کھانا کھلانے کی ترغیب نہیں دیتا تھا۔

(34) اور یہ غریب و مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب و تاکید نہ کرتا تھا۔
Ayah 69:35

فَلَیْسَ لَهُ الْیَوْمَ هٰهُنَا حَمِیْمٌۙ Open ayah 69:35 in the Quran reader

سو آج اس کا نہ یہاں کوئی ہمدردی کرنے والا دوست ہے۔

(35) سو آج اس کا نہ یہاں کوئی ہمدردی کرنے والا دوست ہے۔
Ayah 69:36

وَّ لَا طَعَامٌ اِلَّا مِنْ غِسْلِیْنٍۙ Open ayah 69:36 in the Quran reader

اور نہ اس کو سوائے زخموں کے دھو ون کے اور کوئی کھانا میسر ہے۔

(36) اور نہ اس کو زخموں کے دھو ون یعنی کچلہو کے سوا کوئی اور کھانامیسر ہے۔
Ayah 69:37

لَّا یَاْكُلُهٗۤ اِلَّا الْخَاطِئُوْنَ۠ Open ayah 69:37 in the Quran reader

جس کھانے کو سوائے گنہگاروں کے اور کوئی نہیں کھائے گا۔

(37) کہ اس کھانے کو سوائے گناہ گاروں کے اور کوئی نہیں کھائے گا۔ ان آیتوں میں دین حق کے منکروں کا انجام بیان فرمایا، قیامت میں جب نامہ اعمال اڑائے اور بکھیرے جائیں گے اس وقت منکروں کے بائیں ہاتھوں میں نامہ اعمال دیا جائے گا اور چونکہ نامہ عمل کا بائیں ہاتھ میں آنا علامت ہے تباہی اور بربادی کی اس لئے یہ شخص چیخنا اور پیٹنا شروع کرے گا ہائے میری کتاب اور میرا لکھا میرے ہاتھ میں نہ دیا جاتا اور میرے حساب کی مجھ کو خبر نہ ہوتی اور دنیا میں جو موت آئی تھی بس وہی موت فیصلہ کن ہوتی اور اس کے بعد کوئی قصہ نہ رہتا یا یہ مطلب کہ یہ موجودحالت ہی موجب موت ہوتی یعنی قیامت ہی میری موت کا سبب ہوجاتی اور آگے کوئی قصہ باقی نہ رہتا۔ اسی طرح دنیوی مال اور دنیوی وجاہت و سلطنت پر افسوس کرے گا کہ اس دن کوئی چیز کام نہ آئے گی، کم از کم ایک انسان کو اپنے اعضا اور اپنے جوارح پر وجاہت اور قابو حاصل ہوتا ہے لیکن قیامت کے دن ہاتھ پائوں بھی کہنے میں نہ ہوں گے۔ ارشاد ہوگا ملائکہ کو جو محافظ جہنم ہیں اور جن کا نام زبانیہ ہے کہ اس کو پکڑلو اور طوق اس کے زیب گلو کرو یعنی دونوں ہاتھوں کو گلے کے ساتھ ملا کر جکڑ دو اور اس کو دوزخ میں داخل کرو پھر ایک ایسی زنجیر میں جس کی مساحت اور پیمائش شتر گز ہو اس زنجیر میں اس کو داخل کرو یعنی جکڑ دو ۔ آگے عذاب کی وجہ بیان کی کہ یہ اللہ تعالیٰ جو بزرگ و برتر ہے اس پر ایمان نہیں رکھتا تھا اور باوجود منکر ہونے کے بخیل اس قدر تھا کہ کسی مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب وتحریص نہ کرتا تھا یعنی اپنے گھر والوں اور اپنے متعلقین کو بھی ترغیب و تاکید نہ کرتا تھا کہ فقیروں اور محتاجوں کو کھانا کھلایا کرو اس کا نہ تو آج کے دن یہاں کوئی ہمدردی کرنے والا دوست اور قرابت دار ہے اور نہ سوائے کچلہو یعنی خون آلود پیپ کے جو زخموں کا غسالہ ہوتا ہے کوئی اور چیز اس کے کھانے کو و ہے یہ اہل جہنم کے زخموں کا غسالہ نہیں کھاتے مگر اسی قسم کے گناہ گار کھاتے ہیں۔ اب آگے نبی کریم ﷺ کی صداقت اور منکرین دین حق کے اعتراضات کا جواب ہے۔
Ayah 69:38

فَلَاۤ اُقْسِمُ بِمَا تُبْصِرُوْنَۙ Open ayah 69:38 in the Quran reader

پھر میں قسم کھاتا ہوں ان چیزوں کی جن کو تم دیکھتے ہو۔

(38) پس میں قسم کھاتا ہوں ان چیزوں کی جن کو تم دیکھتے ہو۔
Ayah 69:39

وَ مَا لَا تُبْصِرُوْنَۙ Open ayah 69:39 in the Quran reader

اور ان چیزوں کی بھی جن کو تم نہیں دیکھتے۔

(39) اور ان چیزوں کی بھی جن کو تم نہیں دیکھتے۔ دنیا کی بعض چیزیں مدرک بالبصر ہیں اوراقرب الی الفہم ہیں اور بعض نہیں اسی وجہ سے مفسرین نے بہت سی باتیں بیان کی ہیں مثلاً قرآن کے وہ لطائف جن کو سمجھ سکتے ہوں اور وہ لطائف جن کو بدون تعلیم اور تنبیہہ کے نہیں سمجھ سکتے یعنی عقل کی آنکھ بعض خوبیوں کو دیکھ لیتی ہے اور بعض پیغمبر علیہ الصلوٰۃ والسلام کی تعلیم کی محتاج ہوتی ہیں۔ یا ماتبصرون سے جو زمین کے اوپر ہے اور مالا تبصرون سے وہ جو زمین کے نیچے پوشیدہ ہے یا عالم اجسام اور عالم ارواح یا مکہ معظمہ اور بیت المعمور غرض معنی کے اعتبار سے آیت کا مفہوم بہت عام ہے اور بعض نے فرمایا ہے کہ ماتبصرون سے پیغمبر کی ذات اقدس اور مالا تبصرون سے اس کلام کو لانے والا فرشتہ ، بہرحال تمام مخلوق کی قسم کھا کر ارشاد فرماتے ہیں۔
Ayah 69:40

اِنَّهٗ لَقَوْلُ رَسُوْلٍ كَرِیْمٍۚۙ Open ayah 69:40 in the Quran reader

کہ یہ قرآن ایک معزز فرشتے کا لایا ہوا کلام ہے۔

(40) کہ یہ قرآن ایک معزز فرشتے کالا یا ہوا کلام ہے۔