55. Surah Ar-Rahmaan
الرحمنThe Beneficent · 78 ayahsکشف الرحمٰن
یُعْرَفُ الْمُجْرِمُوْنَ بِسِیْمٰىهُمْ فَیُؤْخَذُ بِالنَّوَاصِیْ وَ الْاَقْدَامِۚ Open ayah 55:41 in the Quran reader
گناہ گار اپنے چہرے کی علامت سے پہچان لئے جائیں گے پھر اس گناہگار کو اس کی پیشانی کے بال اور اس کے پائوں ملا کر پکڑا جائے گا۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ Open ayah 55:42 in the Quran reader
سو تم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کی تکذیب کرو گے۔
هٰذِهٖ جَهَنَّمُ الَّتِیْ یُكَذِّبُ بِهَا الْمُجْرِمُوْنَۘ Open ayah 55:43 in the Quran reader
یہ ہے وہ جہنم جس کو گناہگار جھٹلایا کرتے تھے
یَطُوْفُوْنَ بَیْنَهَا وَ بَیْنَ حَمِیْمٍ اٰنٍۚ Open ayah 55:44 in the Quran reader
یہ مجرم آگ میں اور سخت کھولتے ہوئے گرم پانی میں پھرتے پھریں گے۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۠ Open ayah 55:45 in the Quran reader
سو تم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کی تکذیب کرو گے۔
وَ لِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ جَنَّتٰنِۚ Open ayah 55:46 in the Quran reader
اور جو شخص اپنے پروردگار کے روبرو کھڑے ہونے سے ڈرتا رہتا ہے اس کے لئے بہت بڑھیا دو باغ ہیں۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۙ Open ayah 55:47 in the Quran reader
سو تم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کی تکذیب کرو گے۔
ذَوَاتَاۤ اَفْنَانٍۚ Open ayah 55:48 in the Quran reader
وہ دونوں باغ بکثرت ٹہنیوں والے ہوں گے۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ Open ayah 55:49 in the Quran reader
سو تم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کی تکذیب کرو گے۔
فِیْهِمَا عَیْنٰنِ تَجْرِیٰنِۚ Open ayah 55:50 in the Quran reader
ان دونوں باغوں میں دو بہتے ہوئے چشمے ہوں گے۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ Open ayah 55:51 in the Quran reader
سو تم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کی تکذیب کرو گے۔
فِیْهِمَا مِنْ كُلِّ فَاكِهَةٍ زَوْجٰنِۚ Open ayah 55:52 in the Quran reader
ان دونوں باغوں میں ہر میوے کی دودو قسمیں ہوں گی۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ Open ayah 55:53 in the Quran reader
سو تم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کی تکذیب کرو گے۔
مُتَّكِئِیْنَ عَلٰى فُرُشٍۭ بَطَآئِنُهَا مِنْ اِسْتَبْرَقٍ١ؕ وَ جَنَا الْجَنَّتَیْنِ دَانٍۚ Open ayah 55:54 in the Quran reader
اہل جنت ایسے فرشوں پر تکیے لگائے بیٹھے ہوں گے جن کے استروبیز ریشم کے ہوں گے اور ان دونوں باغوں کے پھل بہت ہی قریب ہوں گے۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ Open ayah 55:55 in the Quran reader
سو تم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کی تکذیب کرو گے۔
فِیْهِنَّ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِ١ۙ لَمْ یَطْمِثْهُنَّ اِنْسٌ قَبْلَهُمْ وَ لَا جَآنٌّۚ Open ayah 55:56 in the Quran reader
ان میں نیچی نگاہ والی ایسی عورتیں ہوں گی جن کو ان اہل جنت سے پہلے نہ کسی آدمی نے استعمال کیا ہوگا اور نہ کسی جن نے۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۚ Open ayah 55:57 in the Quran reader
سو تم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کی تکذیب کرو گے۔
كَاَنَّهُنَّ الْیَاقُوْتُ وَ الْمَرْجَانُۚ Open ayah 55:58 in the Quran reader
وہ عورتیں ایسی خوش نما ہوں گی جیسے یاقوت اور مونگے۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ Open ayah 55:59 in the Quran reader
سو تم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کی تکذیب کرو گے۔
هَلْ جَزَآءُ الْاِحْسَانِ اِلَّا الْاِحْسَانُۚ Open ayah 55:60 in the Quran reader
صحیح فرماں برداری کا بدلا بجز انعام و اکرام کے اور کیا ہوسکتا ہے۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ Open ayah 55:61 in the Quran reader
سو تم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کی تکذیب کرو گے۔
وَ مِنْ دُوْنِهِمَا جَنَّتٰنِۚ Open ayah 55:62 in the Quran reader
اور ان مذکورہ دو باغوں سے ذرا کم درجہ کے دو باغ اور بھی ہیں۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۙ Open ayah 55:63 in the Quran reader
سو تم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کی تکذیب کرو گے۔
مُدْهَآ مَّتٰنِۚ Open ayah 55:64 in the Quran reader
یہ دونوں خوب گہرے سبز ہوں گے۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۚ Open ayah 55:65 in the Quran reader
سو تم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کی تکذیب کرو گے۔
فِیْهِمَا عَیْنٰنِ نَضَّاخَتٰنِۚ Open ayah 55:66 in the Quran reader
ان دونوں میں پانی کے دو ابلتے ہوئے چشمے ہوں گے۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ Open ayah 55:67 in the Quran reader
سو تم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کی تکذیب کرو گے۔
فِیْهِمَا فَاكِهَةٌ وَّ نَخْلٌ وَّ رُمَّانٌۚ Open ayah 55:68 in the Quran reader
ان دونوں باغوں میں میوے اور کھجوریں اور انار ہوں گے۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۚ Open ayah 55:69 in the Quran reader
سو تم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کی تکذیب کرو گے۔
فِیْهِنَّ خَیْرٰتٌ حِسَانٌۚ Open ayah 55:70 in the Quran reader
ان میں نیک سیرت خوب صورت عورتیں ہوں گی۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۚ Open ayah 55:71 in the Quran reader
سو تم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کی تکذیب کرو گے۔
حُوْرٌ مَّقْصُوْرٰتٌ فِی الْخِیَامِۚ Open ayah 55:72 in the Quran reader
وہ عورتیں گوری رنگت کی ہوں گی اور خیموں میں محفوظ ہوں گی۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۚ Open ayah 55:73 in the Quran reader
سو تم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کی تکذیب کرو گے۔
لَمْ یَطْمِثْهُنَّ اِنْسٌ قَبْلَهُمْ وَ لَا جَآنٌّۚ Open ayah 55:74 in the Quran reader
ان اہل جنت سے پہلے ان کونہ کسی انسان نے استعمال کیا ہوگا اور نہ کسی جن نے۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۚ Open ayah 55:75 in the Quran reader
سو تم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کی تکذیب کرو گے۔
مُتَّكِئِیْنَ عَلٰى رَفْرَفٍ خُضْرٍ وَّ عَبْقَرِیٍّ حِسَانٍۚ Open ayah 55:76 in the Quran reader
وہ اہل جنت عجیب خوش نما فرشوں پر سبز رنگ کے تکیے لگائے بیٹھے ہوں گے۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ Open ayah 55:77 in the Quran reader
سو تم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کی تکذیب کرو گے۔
تَبٰرَكَ اسْمُ رَبِّكَ ذِی الْجَلٰلِ وَ الْاِكْرَامِ۠ Open ayah 55:78 in the Quran reader
اے نبی آپ کے پروردگار کا نام بڑا بابرکت ہے جو صاحب عظمت اور صاحب انعام ہے۔