43. Surah Az-Zukhruf
الزخرفOrnaments of gold · 89 ayahsکشف الرحمٰن
فَاِمَّا نَذْهَبَنَّ بِكَ فَاِنَّا مِنْهُمْ مُّنْتَقِمُوْنَۙ Open ayah 43:41 in the Quran reader
سو اگر ہم آپ کو اٹھا بھی لیں تب بھی ہمیں ان کافروں سے ضرور بدلا لینا ہے۔
اَوْ نُرِیَنَّكَ الَّذِیْ وَعَدْنٰهُمْ فَاِنَّا عَلَیْهِمْ مُّقْتَدِرُوْنَ Open ayah 43:42 in the Quran reader
یا ان کافروں سے جو ہم نے عذاب کا وعدہ کررکھا ہے وہ آپ کو دکھلا دیں بہرحال ہم ان پر ہر طرح سے قدرت رکھتے ہیں۔
فَاسْتَمْسِكْ بِالَّذِیْۤ اُوْحِیَ اِلَیْكَ١ۚ اِنَّكَ عَلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ Open ayah 43:43 in the Quran reader
سو آپ اس قرآن پر جو آپ کی جانب بذریعہ وحی بھیجا گیا ہے مضبوطی کے ساتھ قائم رہیے بیشک آپ سیدھی راہ ہیں۔
وَ اِنَّهٗ لَذِكْرٌ لَّكَ وَ لِقَوْمِكَ١ۚ وَ سَوْفَ تُسْئَلُوْنَ Open ayah 43:44 in the Quran reader
اور یہ قرآن آپ کے لئے اور آپ کی قوم کے لئے بڑے شرف کی چیز ہے اور عنقریب تم سب پوچھے جائو گے۔
وَ سْئَلْ مَنْ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رُّسُلِنَاۤ اَجَعَلْنَا مِنْ دُوْنِ الرَّحْمٰنِ اٰلِهَةً یُّعْبَدُوْنَ۠ Open ayah 43:45 in the Quran reader
اور آپ ان پیغمبروں یعنی ان کی کتابوں سے جن کو ہم نے آپ سے پہلے بھیجا ہے پوچھ دیکھئے کہ کیا ہم نے خدائے رحمان کے سوا اور دوسرے معبود مقرر کئے تھے کہ ان کی پرستش کی جائے۔
وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا مُوْسٰى بِاٰیٰتِنَاۤ اِلٰى فِرْعَوْنَ وَ مَلَاۡئِهٖ فَقَالَ اِنِّیْ رَسُوْلُ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ Open ayah 43:46 in the Quran reader
اور بلا شبہ ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو اپنی نشانیاں دے کر فرعون اور اس کے درباریوں کے پاس بھیجا اور موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا کہ میں رب العالمین کا بھیجا ہوا پیغمبر ہوں۔
فَلَمَّا جَآءَهُمْ بِاٰیٰتِنَاۤ اِذَا هُمْ مِّنْهَا یَضْحَكُوْنَ Open ayah 43:47 in the Quran reader
پھر جب موسیٰ (علیہ السلام) ان لوگوں کے پاس ہماری نشانیاں لے کر آیا تو وہ دفعتہ ان نشانیوں کی ہنسی اڑانے لگے۔
وَ مَا نُرِیْهِمْ مِّنْ اٰیَةٍ اِلَّا هِیَ اَكْبَرُ مِنْ اُخْتِهَا١٘ وَ اَخَذْنٰهُمْ بِالْعَذَابِ لَعَلَّهُمْ یَرْجِعُوْنَ Open ayah 43:48 in the Quran reader
اور ہم ان مکو جو نشانی دکھاتے تھے وہ نشانی پہلی نشانی سے بڑھ چھڑ کر ہوتی تھی اور ہم نے ان کو مختلف قسم کی سزائوں میں گرفتا کیا تاکہ وہ باز آجائیں۔
وَ قَالُوْا یٰۤاَیُّهَ السّٰحِرُ ادْعُ لَنَا رَبَّكَ بِمَا عَهِدَ عِنْدَكَ١ۚ اِنَّنَا لَمُهْتَدُوْنَ Open ayah 43:49 in the Quran reader
اور انہوں نے موسیٰ (علیہ السلام) سے کہا اے جادوگر تو اپنے رب سے اس عہد کی بنا پر جو اس نے تجھ سے کررکھا ہے ہمارے لئے دعا کردے ہم یقین دلاتے ہیں کہ ہم ضرور راہ پر آجائیں گے۔
فَلَمَّا كَشَفْنَا عَنْهُمُ الْعَذَابَ اِذَا هُمْ یَنْكُثُوْنَ Open ayah 43:50 in the Quran reader
پھر جب ہم نے ان سے وہ سزا جس میں وہ مبتلا کئے گئے تھے دور کردی تو انہوں نے اسی وقت اپنے وعدے کو توڑ دیا۔
وَ نَادٰى فِرْعَوْنُ فِیْ قَوْمِهٖ قَالَ یٰقَوْمِ اَلَیْسَ لِیْ مُلْكُ مِصْرَ وَ هٰذِهِ الْاَنْهٰرُ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِیْ١ۚ اَفَلَا تُبْصِرُوْنَؕ Open ayah 43:51 in the Quran reader
اور فرعون نے اپنی قوم کو پکارا اور کہا اے میرے قوم کیا مصر کی حکومت میری نہیں ہے اور میرے نیچے یہ نہریں جاری ہیں کیا تم دیکھتے نہیں ہو۔
اَمْ اَنَا خَیْرٌ مِّنْ هٰذَا الَّذِیْ هُوَ مَهِیْنٌ١ۙ۬ وَّ لَا یَكَادُ یُبِیْنُ Open ayah 43:52 in the Quran reader
بلکہ صحیح بات یہ ہے کہ میں اس شخص سے کہیں بہتر ہوں جس کی کوئی عزت نہیں اور نہ وہ صاف طور سے بول ہی سکتا ہے۔
فَلَوْ لَاۤ اُلْقِیَ عَلَیْهِ اَسْوِرَةٌ مِّنْ ذَهَبٍ اَوْ جَآءَ مَعَهُ الْمَلٰٓئِكَةُ مُقْتَرِنِیْنَ Open ayah 43:53 in the Quran reader
پھر اگر یہ خدا کا فرستادہ ہے تو اس پر سونے کے کنگن کیوں نہیں ڈالے گئے یا اس کے ساتھ فرشتے ہی جمع ہوکر آتے۔
فَاسْتَخَفَّ قَوْمَهٗ فَاَطَاعُوْهُ١ؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا قَوْمًا فٰسِقِیْنَ Open ayah 43:54 in the Quran reader
غرض فرعون نے اپنی قوم کو متاثر و مغلوب کرلیا اور انہوں نے اسی کا کہا مانا بیشک وہ تھے ہی نافرمان لوگ۔
فَلَمَّاۤ اٰسَفُوْنَا انْتَقَمْنَا مِنْهُمْ فَاَغْرَقْنٰهُمْ اَجْمَعِیْنَۙ Open ayah 43:55 in the Quran reader
پھر جب انہوں نے ہم کو غصہ دلایا تو ہم نے ان سے بدلا لیا اور ان سب کو غرق کردیا۔
فَجَعَلْنٰهُمْ سَلَفًا وَّ مَثَلًا لِّلْاٰخِرِیْنَ۠ Open ayah 43:56 in the Quran reader
اور ہم نے پیچھے آنے والوں کے لئے ان لوگوں کو ایک گزری ہوئی قوم اور فسانہ عبرت بنادیا۔
وَ لَمَّا ضُرِبَ ابْنُ مَرْیَمَ مَثَلًا اِذَا قَوْمُكَ مِنْهُ یَصِدُّوْنَ Open ayah 43:57 in the Quran reader
اور جب ابن مریم (علیہ السلام) کے متعلق ایک عجیب بات کہی گئی تو یکایک آپ کی قوم کے لوگ اس بات سے خوشی کے مارے شور مچانے لگے۔
وَ قَالُوْۤا ءَاٰلِهَتُنَا خَیْرٌ اَمْ هُوَ١ؕ مَا ضَرَبُوْهُ لَكَ اِلَّا جَدَلًا١ؕ بَلْ هُمْ قَوْمٌ خَصِمُوْنَ Open ayah 43:58 in the Quran reader
اور کہنے لگے کہ ہمارے معبود بہتر ہیں یا عیسیٰ ابن مریم (علیہ السلام) یہ بات انہوں نے آپ سے محض جھگڑے کی غرض سے بیان کی ہے اصل بات یہ ہے کہ یہ لوگ سخت جھگڑالو واقع ہوئے ہیں۔
اِنْ هُوَ اِلَّا عَبْدٌ اَنْعَمْنَا عَلَیْهِ وَ جَعَلْنٰهُ مَثَلًا لِّبَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَؕ Open ayah 43:59 in the Quran reader
وہ عیسیٰ ابن مریم (علیہ السلام) محض ایک بندہ ہے جس پر ہم نے اپنا فضل کیا تھا اور بنی اسرائیل کے لئے اس کو ایک نمونہ قدرت بنایا تھا۔
وَ لَوْ نَشَآءُ لَجَعَلْنَا مِنْكُمْ مَّلٰٓئِكَةً فِی الْاَرْضِ یَخْلُفُوْنَ Open ayah 43:60 in the Quran reader
اور اگر ہم چاہیں تو تم میں سے فرشتے پیدا کردیں جو زمین میں تمہارے قائم مقام ہوں۔
وَ اِنَّهٗ لَعِلْمٌ لِّلسَّاعَةِ فَلَا تَمْتَرُنَّ بِهَا وَ اتَّبِعُوْنِ١ؕ هٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِیْمٌ Open ayah 43:61 in the Quran reader
اور بیشک وہ عیسیٰ (علیہ السلام) قیامت کی ایک علامت ہے سو تم لوگ اس قیامت کے وقوع شک نہ کرو اور تم میری پیروی کرو یہی سیدھی راہ ہے۔
وَ لَا یَصُدَّنَّكُمُ الشَّیْطٰنُ١ۚ اِنَّهٗ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِیْنٌ Open ayah 43:62 in the Quran reader
اور شیطان تم کو روک نہ دے کیونکہ وہ تمہارا کھلا دشمن ہے۔
وَ لَمَّا جَآءَ عِیْسٰى بِالْبَیِّنٰتِ قَالَ قَدْ جِئْتُكُمْ بِالْحِكْمَةِ وَ لِاُبَیِّنَ لَكُمْ بَعْضَ الَّذِیْ تَخْتَلِفُوْنَ فِیْهِ١ۚ فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِ Open ayah 43:63 in the Quran reader
اور جب عیسیٰ دلائل واضحہ لے کر آیا تو اس نے کہا لوگو میں تمہارے پاس سمجھ کی باتیں لے کر آیا ہوں اور نیز اس لئے آیا ہوں کہ بعض باتیں جن میں تم اختلاف کررہے ہو ان کو حقیقت سے تمہیں آگاہ کردوں سو تم اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور میرا کہا مانو۔
اِنَّ اللّٰهَ هُوَ رَبِّیْ وَ رَبُّكُمْ فَاعْبُدُوْهُ١ؕ هٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِیْمٌ Open ayah 43:64 in the Quran reader
بیشک وہ اللہ ہی میرا بھی رب ہے اور تمہارا بھی رب ہے سو تم اسی کی عبادت کرو یہی سیدھا راستہ ہے
فَاخْتَلَفَ الْاَحْزَابُ مِنْۢ بَیْنِهِمْ١ۚ فَوَیْلٌ لِّلَّذِیْنَ ظَلَمُوْا مِنْ عَذَابِ یَوْمٍ اَلِیْمٍ Open ayah 43:65 in the Quran reader
پھر بنی اسرائیل کے بہت سے گروہوں نے آپس میں اختلاف ڈال دیا سو ایسے ظالموں کے لئے ایک درد ناک دن کے عذاب سے بڑی تباہی ہے۔
هَلْ یَنْظُرُوْنَ اِلَّا السَّاعَةَ اَنْ تَاْتِیَهُمْ بَغْتَةً وَّ هُمْ لَا یَشْعُرُوْنَ Open ayah 43:66 in the Quran reader
اب یہ لوگ صرف قیامت کے منتظر ہیں کہ ان پر اچانک قیامت آپہنچے اور ان کو اس کے آنے کی خبر بھی نہ ہو۔
اَلْاَخِلَّآءُ یَوْمَئِذٍۭ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ اِلَّا الْمُتَّقِیْنَؕ۠ Open ayah 43:67 in the Quran reader
اس دن بجز تقوی کے تمام دوست آپس میں ایک دوسرے کے دشمن ہوں گے۔
یٰعِبَادِ لَا خَوْفٌ عَلَیْكُمُ الْیَوْمَ وَ لَاۤ اَنْتُمْ تَحْزَنُوْنَۚ Open ayah 43:68 in the Quran reader
اے میرے بندو آج نہ تم پر کوئی خوف ہے اور نہ تم کسی طرح غمگین ہو گے۔
اَلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِاٰیٰتِنَا وَ كَانُوْا مُسْلِمِیْنَۚ Open ayah 43:69 in the Quran reader
یہ بندے وہ ہیں جو ہماری آیتوں پر ایمان لائے اور فرمانبردار رہے۔
اُدْخُلُوا الْجَنَّةَ اَنْتُمْ وَ اَزْوَاجُكُمْ تُحْبَرُوْنَ Open ayah 43:70 in the Quran reader
جائو تم اور تمہاری بیویاں جنت میں خوشی خوشی چلے جائو۔
یُطَافُ عَلَیْهِمْ بِصِحَافٍ مِّنْ ذَهَبٍ وَّ اَكْوَابٍ١ۚ وَ فِیْهَا مَا تَشْتَهِیْهِ الْاَنْفُسُ وَ تَلَذُّ الْاَعْیُنُ١ۚ وَ اَنْتُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَۚ Open ayah 43:71 in the Quran reader
ان اہل جنت کے روبرو سونے کی رکابیاں اور جام پیش کئے جارہے ہوں گے اور وہاں ہر وہ چیز جس کی دل خواہش کریں اور جس سے آنکھیں لذت محسوس کرتی ہوں موجود ہوں گے اور تم اس جنت میں ہمیشہ رہو گے۔
وَ تِلْكَ الْجَنَّةُ الَّتِیْۤ اُوْرِثْتُمُوْهَا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ Open ayah 43:72 in the Quran reader
اور یہی وہ جنت ہے جس کے تم اپنے اعمال کے عوض وارث یعنی مالک بنادیئے گئے ہو۔
لَكُمْ فِیْهَا فَاكِهَةٌ كَثِیْرَةٌ مِّنْهَا تَاْكُلُوْنَ Open ayah 43:73 in the Quran reader
یہاں تمہارے لئے بکثرت میوے ہیں جن میں سے تم کھاتے رہو گے۔
اِنَّ الْمُجْرِمِیْنَ فِیْ عَذَابِ جَهَنَّمَ خٰلِدُوْنَۚۖ Open ayah 43:74 in the Quran reader
جو لوگ گنہگار ہیں وہ یقینا ہمیشہ جہنم کے عذاب میں رہیں گے۔
لَا یُفَتَّرُ عَنْهُمْ وَ هُمْ فِیْهِ مُبْلِسُوْنَۚ Open ayah 43:75 in the Quran reader
ان پر سے کسی وقت بھی وہ عذاب ہلکا نہیں کیا جائیگا۔ اور وہ اسی میں مایوس پڑے رہیں گے
وَ مَا ظَلَمْنٰهُمْ وَ لٰكِنْ كَانُوْا هُمُ الظّٰلِمِیْنَ Open ayah 43:76 in the Quran reader
اور ہم نے ان پر ظلم نہیں کیا بلکہ وہ خود ہی ظلم کرنے والے تھے۔
وَ نَادَوْا یٰمٰلِكُ لِیَقْضِ عَلَیْنَا رَبُّكَ١ؕ قَالَ اِنَّكُمْ مّٰكِثُوْنَ Open ayah 43:77 in the Quran reader
اور وہ دوزخ کے داروغہ کو پکار کر کہیں گے اے مالک کسی طرح تیرا رب ہمارا کام ہی تمام کردے یعنی موت دے دے وہ مالک جو اب دیگا تم کو ہمیشہ اسی حال میں رہنا ہے۔
لَقَدْ جِئْنٰكُمْ بِالْحَقِّ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَكُمْ لِلْحَقِّ كٰرِهُوْنَ Open ayah 43:78 in the Quran reader
بلا شبہ ہم تمہارے پاس دین حق لائے ہیں لیکن تم میں اکثر حق بات سے نفرت رکھتے ہیں۔
اَمْ اَبْرَمُوْۤا اَمْرًا فَاِنَّا مُبْرِمُوْنَۚ Open ayah 43:79 in the Quran reader
کیا انہوں نے کوئی کاروائی طے کرلی ہے تو ہم نے بھی اپنی بات طے کررکھی ہے
اَمْ یَحْسَبُوْنَ اَنَّا لَا نَسْمَعُ سِرَّهُمْ وَ نَجْوٰىهُمْ١ؕ بَلٰى وَ رُسُلُنَا لَدَیْهِمْ یَكْتُبُوْنَ Open ayah 43:80 in the Quran reader
کیا انہوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ ہم ان کی خفیہ باتوں کو اور ان کے باہمی مشوروں کو نہیں سنتے ہاں ہم ضرور سنتے ہیں اور ہمارے فرشتے جو ان کے پاس موجود ہیں وہ سب لکھتے رہتے ہیں۔