29. Surah Al-Ankaboot
العنكبوتThe Spider · 69 ayahsکشف الرحمٰن
الٓمّٓۚ Open ayah 29:1 in the Quran reader
الم
اَحَسِبَ النَّاسُ اَنْ یُّتْرَكُوْۤا اَنْ یَّقُوْلُوْۤا اٰمَنَّا وَ هُمْ لَا یُفْتَنُوْنَ Open ayah 29:2 in the Quran reader
کیا لوگوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ وہ صرف اتنا کہہ دینے پر کہ ہم ایمان لے آئے چھوڑ دیئے گئے اور وہ کسی آزمائش میں نہ ڈالے جائیں گے
وَ لَقَدْ فَتَنَّا الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَلَیَعْلَمَنَّ اللّٰهُ الَّذِیْنَ صَدَقُوْا وَ لَیَعْلَمَنَّ الْكٰذِبِیْنَ Open ayah 29:3 in the Quran reader
حالانکہ ہم ان لوگوں کو بھی آزما چکے ہیں جو ان سے پہلے ہو گزرے ہیں سو یقینا اللہ ان لوگوں کو ظاہر کر کے رہے گا جو سچے ہیں اور ان کو بھی ظاہر کر کے رہے گا جو جھوٹے ہیں
اَمْ حَسِبَ الَّذِیْنَ یَعْمَلُوْنَ السَّیِّاٰتِ اَنْ یَّسْبِقُوْنَا١ؕ سَآءَ مَا یَحْكُمُوْنَ Open ayah 29:4 in the Quran reader
کیا جو لوگ برے کام کرتے رہتے ہیں انہوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ وہ ہم سے کہیں بھاگ کر آگے بڑھ جائیں گے وہ فیصلہ بہت برا ہے جو یہ کرتے ہیں
مَنْ كَانَ یَرْجُوْا لِقَآءَ اللّٰهِ فَاِنَّ اَجَلَ اللّٰهِ لَاٰتٍ١ؕ وَ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ Open ayah 29:5 in the Quran reader
جو شخص اللہ سے ملنے کی آس لگائے ہوتے ہے اسکو چاہئے کہ تیاری کرتا رہے کیونکہ اللہ کی ملاقات کا مقررہ وقت یقینا آنے والا ہی ہے اور وہی ہے سب سننے والا جاننے والا
وَ مَنْ جَاهَدَ فَاِنَّمَا یُجَاهِدُ لِنَفْسِهٖ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَغَنِیٌّ عَنِ الْعٰلَمِیْنَ Open ayah 29:6 in the Quran reader
اور جو شخص محنت کرتا ہے تو اپنے ہی بھلے کے لئے کرتا ہے اللہ تعالیٰ تو یقینااہل عالم سے مستغنی اور بےنیا زہے
وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَنُكَفِّرَنَّ عَنْهُمْ سَیِّاٰتِهِمْ وَ لَنَجْزِیَنَّهُمْ اَحْسَنَ الَّذِیْ كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ Open ayah 29:7 in the Quran reader
اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے تو ہم ضرور ان کے گناہ ان سے زائل کردیں گے اور ہم ان کے ان کاموں کا جو وہ کیا کرتے تھے بہترین بدلا عطا فرمائیں گے
وَ وَصَّیْنَا الْاِنْسَانَ بِوَالِدَیْهِ حُسْنًا١ؕ وَ اِنْ جَاهَدٰكَ لِتُشْرِكَ بِیْ مَا لَیْسَ لَكَ بِهٖ عِلْمٌ فَلَا تُطِعْهُمَا١ؕ اِلَیَّ مَرْجِعُكُمْ فَاُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ Open ayah 29:8 in the Quran reader
اور ہم نے انسان کو اپنے ماں باپ کے ساتھ سلوک کرنے کا حکم دیا ہے اور اگر وہ دونوں تجھ پر اس بات کا زور ڈالیں کہ تو ایسی چیز کو میرا شریک بنا جسکے معبود ہو نیکی کوئی دلیل تیرے پاس نہیں ہے تو تو ان دونوں کا کہنا نہ مان تم سب کو میری ہی طرف واپس آنا ہے پھر میں تم کو ان سب کاموں کی حقیقت سے آگاہ کردوں گا جو تم کیا کرتے تھے
وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَنُدْخِلَنَّهُمْ فِی الصّٰلِحِیْنَ Open ayah 29:9 in the Quran reader
اور جو لوگ ایمان لائے ہوں گے اور نیک عمل کرتے رہے ہوں گے ان کو ہم نیک لوگوں میں داخل کردیں گے
وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ یَّقُوْلُ اٰمَنَّا بِاللّٰهِ فَاِذَاۤ اُوْذِیَ فِی اللّٰهِ جَعَلَ فِتْنَةَ النَّاسِ كَعَذَابِ اللّٰهِ١ؕ وَ لَئِنْ جَآءَ نَصْرٌ مِّنْ رَّبِّكَ لَیَقُوْلُنَّ اِنَّا كُنَّا مَعَكُمْ١ؕ اَوَ لَیْسَ اللّٰهُ بِاَعْلَمَ بِمَا فِیْ صُدُوْرِ الْعٰلَمِیْنَ Open ayah 29:10 in the Quran reader
اور لوگوں میں سے بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو کہتے ہیں ہم اللہ پر ایمان لائے لیکن جب ان کو اللہ کی راہ میں کوئی اذیت دی جاتی ہے تو وہ لوگوں کی اس ایذا رسانی کو ایسا سمجھتے ہیں جیسے خدا کا عذاب اور اگر آپ کے رب کی جانب سے کوئی مدد آپہنچتی ہے تو یہی لوگ یوں کہنے لگتے ہیں کہ ہم تو تمہارے ساتھ تھے کیا یہ واقعہ نہیں کہ جو باتیں اہل عالم کے سینوں میں مخفی ہیں ان سے خدا خوب واقف ہے
وَ لَیَعْلَمَنَّ اللّٰهُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ لَیَعْلَمَنَّ الْمُنٰفِقِیْنَ Open ayah 29:11 in the Quran reader
اور اللہ تعالیٰ ضرور ان لوگوں کو نمایاں کر کے رہے گا جو صحیح ایمان لائے اور منافقوں کو بھی ظاہر کر کے رہے گا
وَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّبِعُوْا سَبِیْلَنَا وَ لْنَحْمِلْ خَطٰیٰكُمْ١ؕ وَ مَا هُمْ بِحٰمِلِیْنَ مِنْ خَطٰیٰهُمْ مِّنْ شَیْءٍ١ؕ اِنَّهُمْ لَكٰذِبُوْنَ Open ayah 29:12 in the Quran reader
اور کافر مسلمانوں سے کہتے ہیں کہ تم ہمارے طریق پر چلو اور تمہارے گناہ ہم اٹھا لیں گے حالانکہ یہ کافر ان کے گناہوں میں سے کچھ بھی اٹھانے والے نہیں یقینا یہ کافر بالکل جھوٹ بول رہے ہیں
وَ لَیَحْمِلُنَّ اَثْقَالَهُمْ وَ اَثْقَالًا مَّعَ اَثْقَالِهِمْ١٘ وَ لَیُسْئَلُنَّ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ عَمَّا كَانُوْا یَفْتَرُوْنَ۠ Open ayah 29:13 in the Quran reader
اور ہاں یہ ضرور ہوگا کہ یہ کافر اپنے بوجھ اٹھائیں گے اور اپنے بوجھ کے ساتھ کچھ اور بوجھ بھی اٹھائیں گے اور جو جو افترا پر دازیاں یہ لوگ کرتے رہے ہیں ان سب کی قیامت میں ان سے باز پرس کی جائے گی
وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا نُوْحًا اِلٰى قَوْمِهٖ فَلَبِثَ فِیْهِمْ اَلْفَ سَنَةٍ اِلَّا خَمْسِیْنَ عَامًا١ؕ فَاَخَذَهُمُ الطُّوْفَانُ وَ هُمْ ظٰلِمُوْنَ Open ayah 29:14 in the Quran reader
اور بلا شبہ ہم نے نوح (علیہ السلام) کو اس کی قوم کی طرف پیغمبر بنا کر بھیجا سو وہ ان لوگوں میں پچاس برس کم ایک ہزار سال سال رہا پھر ان لوگوں کو طوفان نے آپکڑا اور وہ بڑے ہی نافرمان تھے
فَاَنْجَیْنٰهُ وَ اَصْحٰبَ السَّفِیْنَةِ وَ جَعَلْنٰهَاۤ اٰیَةً لِّلْعٰلَمِیْنَ Open ayah 29:15 in the Quran reader
پھر ہم نے نوح (علیہ السلام) کو اور جہاز والوں کو بچا لیا اور ہم نے اس واقعہ عذاب کو اہل عالم کے لئے ایک عبرت آموز نشانی بنایا
وَ اِبْرٰهِیْمَ اِذْ قَالَ لِقَوْمِهِ اعْبُدُوا اللّٰهَ وَ اتَّقُوْهُ١ؕ ذٰلِكُمْ خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ Open ayah 29:16 in the Quran reader
اور ہم نے ابراہیم (علیہ السلام) کو پیغمبر بنا کر بھیجا جب کہ اس نے اپنی قوم سے کہاتم اللہ کی عبادت کرو اور اس سے ڈرو یہ عبادت اور تقویٰ اگر تم سمجھ رکھتے ہو تو تمہارے لئے بہتر ہے
اِنَّمَا تَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اَوْثَانًا وَّ تَخْلُقُوْنَ اِفْكًا١ؕ اِنَّ الَّذِیْنَ تَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ لَا یَمْلِكُوْنَ لَكُمْ رِزْقًا فَابْتَغُوْا عِنْدَ اللّٰهِ الرِّزْقَ وَ اعْبُدُوْهُ وَ اشْكُرُوْا لَهٗ١ؕ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ Open ayah 29:17 in the Quran reader
تم لوگ خدا کو چھوڑ کر محض بتوں کی پرستش کرتے ہو اور تم جھوٹی باتیں گھڑا کرتے ہو یہ واقعہ ہے کہ خدا کو چھوڑ کر تم جن کی پرستش کر رہے ہو وہ تم کو روزی دینے کا ذرا بھی اختیار نہیں رکھتے سو تم لوگ اپنی روزی خدا ہی سے طلب کرو اور اسی کی عبادت کرو اور اسی کا شکر بجا لائو تم سب کو اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے
وَ اِنْ تُكَذِّبُوْا فَقَدْ كَذَّبَ اُمَمٌ مِّنْ قَبْلِكُمْ١ؕ وَ مَا عَلَى الرَّسُوْلِ اِلَّا الْبَلٰغُ الْمُبِیْنُ Open ayah 29:18 in the Quran reader
اور اگر تم لوگ تکذیب کرو گے تو تم سے پہلے بھی مختلف قومیں اپنے پیغمبروں کو جھٹلا چکی ہیں اور رسول پر تو میں اس سے زیادہ کوئی ذمہ داری نہیں کہ بس صاف طور پر پہنچا دینا
اَوَ لَمْ یَرَوْا كَیْفَ یُبْدِئُ اللّٰهُ الْخَلْقَ ثُمَّ یُعِیْدُهٗ١ؕ اِنَّ ذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ یَسِیْرٌ Open ayah 29:19 in the Quran reader
کیا ان لوگوں کو یہ بات معلوم نہیں ہے کہ اللہ تعالیٰ کس طرح مخلوق کو پہلی بار پیدا کرتا ہے پھر وہی اس کو دوبارہ بھی پیدا کرے گا ، بیشک یہ بات اللہ پر بہت ہی آسان ہے
قُلْ سِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَانْظُرُوْا كَیْفَ بَدَاَ الْخَلْقَ ثُمَّ اللّٰهُ یُنْشِئُ النَّشْاَةَ الْاٰخِرَةَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌۚ Open ayah 29:20 in the Quran reader
آپ کہئے کہ تم لوگ ملک میں چلو پھر وپھر دیکھو کہ خدا تعالیٰ نے مخلوق کو کس طرح پہلی بار پیدا کیا ہے پھر وہی اللہ مخلوق کو آخری اٹھان بھی اٹھائے گا یقینا اللہ ہر شی پر پوری طرح قاد رہے
یُعَذِّبُ مَنْ یَّشَآءُ وَ یَرْحَمُ مَنْ یَّشَآءُ١ۚ وَ اِلَیْهِ تُقْلَبُوْنَ Open ayah 29:21 in the Quran reader
وہ جس کو چاہے عذاب دے اور جس پر چاہے رحم فرمائے اور تم سب اسی کی طرف پلٹ کر جائو گے
وَ مَاۤ اَنْتُمْ بِمُعْجِزِیْنَ فِی الْاَرْضِ وَ لَا فِی السَّمَآءِ١٘ وَ مَا لَكُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ مِنْ وَّلِیٍّ وَّ لَا نَصِیْرٍ۠ Open ayah 29:22 in the Quran reader
اور نہ تم زمین میں کہیں بھاگ کر عاجز کرسکتے ہو اور نہ تم آسمان میں ہرا سکتے ہو اور خدا کے سوا نہ تمہارا کوئی حمایتی ہے اور نہ مد د گار
وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِاٰیٰتِ اللّٰهِ وَ لِقَآئِهٖۤ اُولٰٓئِكَ یَئِسُوْا مِنْ رَّحْمَتِیْ وَ اُولٰٓئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ Open ayah 29:23 in the Quran reader
اور جو لوگ اللہ کی آیتوں کے اور اس کے روبرو پیش ہونے کے منکر ہیں تو ہی وہ لوگ ہیں جو میری رحمت سے ناامید ہوں گے اور یہی ہیں جن کے لئے درد ناک عذاب ہے
فَمَا كَانَ جَوَابَ قَوْمِهٖۤ اِلَّاۤ اَنْ قَالُوا اقْتُلُوْهُ اَوْ حَرِّقُوْهُ فَاَنْجٰىهُ اللّٰهُ مِنَ النَّارِ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ Open ayah 29:24 in the Quran reader
پس ابراہیم (علیہ السلام) کی قوم کے پاس سوائے اس کے کوئی جواب نہ تھا کہ آپس میں کہنے لگے یا تو اس کو قتل کر ڈالو یا اسے جلا دو سو اللہ تعالیٰ نے ابراہیم (علیہ السلام) کو اس آگ سے نجات دی بیشک اس واقعہ ابراہیمی (علیہ السلام) میں بھی ان لوگوں کے لئے جو ایمان رکھتے ہیں بہت سی نشانیاں ہیں
وَ قَالَ اِنَّمَا اتَّخَذْتُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ اَوْثَانًا١ۙ مَّوَدَّةَ بَیْنِكُمْ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١ۚ ثُمَّ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ یَكْفُرُ بَعْضُكُمْ بِبَعْضٍ وَّ یَلْعَنُ بَعْضُكُمْ بَعْضًا١٘ وَّ مَاْوٰىكُمُ النَّارُ وَ مَا لَكُمْ مِّنْ نّٰصِرِیْنَۗۙ Open ayah 29:25 in the Quran reader
اور ابراہیم (علیہ السلام) نے یہ بھی کہا کہ تم نے جو خدا کو چھوڑ کر بتوں کو اختیار کر رکھا ہے تو بس دنیوی زندگی کے باہمی مروت و محبت کے تعلقات کی بنا پر اختیار کر رکھا ہے پھر قیامت کے دن تم میں سے ایک دوسرے کی مخالفت اور آپس میں ایک دوسرے پر لعنت کرے گا اور تمہارا ٹھکانہ دوزخ ہوگا اور تمہارا کوئی مدد گار نہ ہوگا
فَاٰمَنَ لَهٗ لُوْطٌ١ۘ وَ قَالَ اِنِّیْ مُهَاجِرٌ اِلٰى رَبِّیْ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ Open ayah 29:26 in the Quran reader
اس پر صرف لوط (علیہ السلام) نے ابراہیم کی تصدیق کی اور ابراہیم (علیہ السلام) نے کہا میں یہاں سے ہجرت کر کے اپنے رب کی طرف جانے والا ہوں ،
وَ وَهَبْنَا لَهٗۤ اِسْحٰقَ وَ یَعْقُوْبَ وَ جَعَلْنَا فِیْ ذُرِّیَّتِهِ النُّبُوَّةَ وَ الْكِتٰبَ وَ اٰتَیْنٰهُ اَجْرَهٗ فِی الدُّنْیَا١ۚ وَ اِنَّهٗ فِی الْاٰخِرَةِ لَمِنَ الصّٰلِحِیْنَ Open ayah 29:27 in the Quran reader
بیشک وہی کمال قوت اور کمال علم کا مالک ہے اور ہم نے ابراہیم (علیہ السلام) کو اسحاق اور یعقوب یعنی بیٹا اور پوتا عطا کیا اور ہم نے نبوت اور کتاب کا سلسلہ ابراہیم (علیہ السلام) کی نسل میں جاری رکھا اور ہم نے دنیا میں بھی ابراہیم (علیہ السلام) کو اس کا صلہ عطا کیا اور بلا شبہ وہ آخرت میں بھی نیک لوگوں میں سے ہوگا
وَ لُوْطًا اِذْ قَالَ لِقَوْمِهٖۤ اِنَّكُمْ لَتَاْتُوْنَ الْفَاحِشَةَ١٘ مَا سَبَقَكُمْ بِهَا مِنْ اَحَدٍ مِّنَ الْعٰلَمِیْنَ Open ayah 29:28 in the Quran reader
اور ہم نے لوط (علیہ السلام) کو پیغمبر بنا کر بھیجا جبکہ اس نے اپنی قوم سے کہا یقینا تم لوگ ایسی بےحیائی کا ارتکاب کرتے ہو کہ تم سے پہلے اہل عالم میں سے کسی نے بھی اس کا ارتکاب نہیں کیا
اَئِنَّكُمْ لَتَاْتُوْنَ الرِّجَالَ وَ تَقْطَعُوْنَ السَّبِیْلَ١ۙ۬ وَ تَاْتُوْنَ فِیْ نَادِیْكُمُ الْمُنْكَرَ١ؕ فَمَا كَانَ جَوَابَ قَوْمِهٖۤ اِلَّاۤ اَنْ قَالُوا ائْتِنَا بِعَذَابِ اللّٰهِ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ Open ayah 29:29 in the Quran reader
کیا تم مردوں یعنی لڑکوں سے خواہش پوری کرتے ہو اور راہ زنی کرتے ہو اور اپنی مجلس میں نا شائستہ اعمال کا ارتکاب کرتے ہو اس پر ان کی قوم کا جواب سوائے اس کے کچھ نہ تھا کہ کہنے لگے اگر تو سچا ہے تو ہم پر اللہ کا عذاب لے آ
قَالَ رَبِّ انْصُرْنِیْ عَلَى الْقَوْمِ الْمُفْسِدِیْنَ۠ Open ayah 29:30 in the Quran reader
لوط (علیہ السلام) نے دعا کی اے میرے پروردگار ان شرارت پسند لوگوں کے مقابلہ میں میری مدد فرما
وَ لَمَّا جَآءَتْ رُسُلُنَاۤ اِبْرٰهِیْمَ بِالْبُشْرٰى١ۙ قَالُوْۤا اِنَّا مُهْلِكُوْۤا اَهْلِ هٰذِهِ الْقَرْیَةِ١ۚ اِنَّ اَهْلَهَا كَانُوْا ظٰلِمِیْنَۚۖ Open ayah 29:31 in the Quran reader
اور جب ہمارے فرستادہ ابراہیم (علیہ السلام) کے پاس خوش خبری لے کر آئے ان فرشتوں نے کہا ہم اس بستی یعنی سدوم کے رہنے والوں کو ہلاک کرنیوالے ہیں کیوں کہ یہاں کے باشندے بڑے ظالم اور شریر ہیں
قَالَ اِنَّ فِیْهَا لُوْطًا١ؕ قَالُوْا نَحْنُ اَعْلَمُ بِمَنْ فِیْهَا١٘ٙ لَنُنَجِّیَنَّهٗ وَ اَهْلَهٗۤ اِلَّا امْرَاَتَهٗ١٘ۗ كَانَتْ مِنَ الْغٰبِرِیْنَ Open ayah 29:32 in the Quran reader
ابراہیم (علیہ السلام) نے کہا اس بستی میں لوط بھی تو ہے فرشتوں نے جواب دیا ہم کو خوب معلوم ہے جو جو شخص اس میں ہے ہم یقینا لوط (علیہ السلام) کو اور اس کے متعلقین کو بچا لیں گے مگر ہاں اس کی بیوی کو کہ وہ رہے گی نہ رہ جانے والوں میں
وَ لَمَّاۤ اَنْ جَآءَتْ رُسُلُنَا لُوْطًا سِیْٓءَ بِهِمْ وَ ضَاقَ بِهِمْ ذَرْعًا وَّ قَالُوْا لَا تَخَفْ وَ لَا تَحْزَنْ١۫ اِنَّا مُنَجُّوْكَ وَ اَهْلَكَ اِلَّا امْرَاَتَكَ كَانَتْ مِنَ الْغٰبِرِیْنَ Open ayah 29:33 in the Quran reader
اور جب کہ ہمارے وہ فرشتے لوط (علیہ السلام) کے پاس آئے تو لوط (علیہ السلام) ان کے آنے سے غم گین اور ان کی وجہ سے تنگ دل ہوا فرشتوں نے کہا آپ ڈریں نہیں اور نہ غمگین ہوں ہم آپ کو اور آپ کے متعلقین کو بچا لیں گے مگر ہاں آپ کی بیوی کو کہ وہ رہے گی رہ جانے والوں میں
اِنَّا مُنْزِلُوْنَ عَلٰۤى اَهْلِ هٰذِهِ الْقَرْیَةِ رِجْزًا مِّنَ السَّمَآءِ بِمَا كَانُوْا یَفْسُقُوْنَ Open ayah 29:34 in the Quran reader
ہم اس بستی کے باشندوں پر ایک آسمانی عذاب ان کی ان بدکرداریوں کے باعث نازل کرنے والے ہیں جو یہ کیا کرتے ہیں
وَ لَقَدْ تَّرَكْنَا مِنْهَاۤ اٰیَةًۢ بَیِّنَةً لِّقَوْمٍ یَّعْقِلُوْنَ Open ayah 29:35 in the Quran reader
اور بیشک ہم نے اس بستی کے کچھ ظاہری نشان ان لوگوں کے لئے چھوڑ رکھے ہیں جو عقل سے کام لیتے ہیں
وَ اِلٰى مَدْیَنَ اَخَاهُمْ شُعَیْبًا١ۙ فَقَالَ یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰهَ وَ ارْجُوا الْیَوْمَ الْاٰخِرَ وَ لَا تَعْثَوْا فِی الْاَرْضِ مُفْسِدِیْنَ Open ayah 29:36 in the Quran reader
اور مدین والوں کے پاس ہم نے ان کے بھائی شعیب کو پیغمبر بنا کر بھیجا سو شعیب نے کہا اے میری قوم اللہ کی عبادت کرو اور یوم آخرت کو ملحوظ خاطر رکھو اور زمین میں فساد نہ برپا کرتے پھرو
فَكَذَّبُوْهُ فَاَخَذَتْهُمُ الرَّجْفَةُ فَاَصْبَحُوْا فِیْ دَارِهِمْ جٰثِمِیْنَ٘ Open ayah 29:37 in the Quran reader
پھر ان لوگوں نے شعیب کی تکذیب کی لہٰذا زلزلے نے ان کو آپکڑا پھر وہ اپنے گھر میں منہ کے بل پرے کے پڑے رہ گئے
وَ عَادًا وَّ ثَمُوْدَاۡ وَ قَدْ تَّبَیَّنَ لَكُمْ مِّنْ مَّسٰكِنِهِمْ١۫ وَ زَیَّنَ لَهُمُ الشَّیْطٰنُ اَعْمَالَهُمْ فَصَدَّهُمْ عَنِ السَّبِیْلِ وَ كَانُوْا مُسْتَبْصِرِیْنَۙ Open ayah 29:38 in the Quran reader
اور ہم نے عاد اور ثمود کو بھی ہلاک کیا اور ان کی تباہی ان کے مکانوں سے تم پر ظاہرہو چکی ہے اور شیطان نے ان لوگوں کیلئے ان کے اعمال کو خوش منظر بنادیا تھا اور شیطان نے ان کو سیدھی راہ سے روک رکھا تھا حالانکہ یوں تو وہ لوگ خاصے ہوشیار تھے
وَ قَارُوْنَ وَ فِرْعَوْنَ وَ هَامٰنَ١۫ وَ لَقَدْ جَآءَهُمْ مُّوْسٰى بِالْبَیِّنٰتِ فَاسْتَكْبَرُوْا فِی الْاَرْضِ وَ مَا كَانُوْا سٰبِقِیْنَۚۖ Open ayah 29:39 in the Quran reader
اور ہم نے قارون اور فرعون اور ہامان کو بھی ہلاک کیا اور بلا شبہ ان لوگوں کے پاس موسیٰ صاف صاف دلائل لے کر آیا تھا مگر انہوں نے ملک میں سرکشی کی اور وہ ہم سے بچ کر کہیں بھاگ نہ سکے
فَكُلًّا اَخَذْنَا بِذَنْۢبِهٖ١ۚ فَمِنْهُمْ مَّنْ اَرْسَلْنَا عَلَیْهِ حَاصِبًا١ۚ وَ مِنْهُمْ مَّنْ اَخَذَتْهُ الصَّیْحَةُ١ۚ وَ مِنْهُمْ مَّنْ خَسَفْنَا بِهِ الْاَرْضَ١ۚ وَ مِنْهُمْ مَّنْ اَغْرَقْنَا١ۚ وَ مَا كَانَ اللّٰهُ لِیَظْلِمَهُمْ وَ لٰكِنْ كَانُوْۤا اَنْفُسَهُمْ یَظْلِمُوْنَ Open ayah 29:40 in the Quran reader
پھر ہم نے ان سب کو ان کے جرائم کے باعث پکڑ لیا سو ان میں سے بعضوں پر تو ہم نے پتھر برسانے والی آندھی بھیجی اور بعض کو ان میں سے ایک ہولناک آواز نے آپکڑا اور ان میں سے بعض کو ہم نے زمین میں دھنسا دیا اور بعض کو ان میں سے ہم نے غرض کردیا اور اللہ کی یہ شان نہ تھی کہ وہ ان پر ظلم کرتا بلکہ یہ لوگ خود ہی اپنے اوپر ظلم کیا کرتے تھے