18. Surah Al-Kahf
الكهفThe Cave · 110 ayahsکشف الرحمٰن
اَوْ یُصْبِحَ مَآؤُهَا غَوْرًا فَلَنْ تَسْتَطِیْعَ لَهٗ طَلَبًا Open ayah 18:41 in the Quran reader
یا اس ناگہانی آفت سے اس باغ کا پانی اتنا زمین کے اندر اتر جائے کہ تو اس کو کسی طرح تلاش نہ کرسکے۔
وَ اُحِیْطَ بِثَمَرِهٖ فَاَصْبَحَ یُقَلِّبُ كَفَّیْهِ عَلٰى مَاۤ اَنْفَقَ فِیْهَا وَ هِیَ خَاوِیَةٌ عَلٰى عُرُوْشِهَا وَ یَقُوْلُ یٰلَیْتَنِیْ لَمْ اُشْرِكْ بِرَبِّیْۤ اَحَدًا Open ayah 18:42 in the Quran reader
اور اس کے تمام پھل آفت ناگہانی سے گھیر لئے گئے پھر جو مال اس نے اس باغ کے بنانے میں خرچ کیا تھا اس پر صبح کو اپنے ہاتھ ملتا رہ گیا اور اس باغ کی حالت یہ ہوئی کہ وہ اپنی ٹٹیوں پر ڈھیا ہوا پڑا تھا اور وہ کہنے لگا اے کاش کہ میں اپنے رب کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراتا
وَ لَمْ تَكُنْ لَّهٗ فِئَةٌ یَّنْصُرُوْنَهٗ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ وَ مَا كَانَ مُنْتَصِرًاؕ Open ayah 18:43 in the Quran reader
اور اس کی مدد کے لئے کوئی ایسی جماعت نہ ہوئی جو خدا کے سوا اس کی مدد کرسکتی اور نہ وہ خود ہی بدلہ لے سکا۔
هُنَالِكَ الْوَلَایَةُ لِلّٰهِ الْحَقِّ١ؕ هُوَ خَیْرٌ ثَوَابًا وَّ خَیْرٌ عُقْبًا۠ Open ayah 18:44 in the Quran reader
ایسے موقع پر مدد کرتا خدائے برحق ہی کا کام ہے وہی باعتبار انعام کے بہتر ہے اور وہی باعتبار انجام کے بہتر ہے۔
وَ اضْرِبْ لَهُمْ مَّثَلَ الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا كَمَآءٍ اَنْزَلْنٰهُ مِنَ السَّمَآءِ فَاخْتَلَطَ بِهٖ نَبَاتُ الْاَرْضِ فَاَصْبَحَ هَشِیْمًا تَذْرُوْهُ الرِّیٰحُ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ مُّقْتَدِرًا Open ayah 18:45 in the Quran reader
اور آپ ان لوگوں کے لئے دنیوی زندگی کی حالت بیان کردیجیے کہ یہ زندگی ایسی ہے جیسے ہم نے آسمان سے پانی برسایا پھر اس پانی سے زمین کا سبزہ خوب گنجان ہو کر بڑھا اور پھر وہ سبزہ اس طرح ریزہ ریزہ ہوگیا کہ اس کو ہوائیں اڑاتی پھرتی ہیں اور اللہ کو ہر شئی پر پورا اقتدار ہے
اَلْمَالُ وَ الْبَنُوْنَ زِیْنَةُ الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١ۚ وَ الْبٰقِیٰتُ الصّٰلِحٰتُ خَیْرٌ عِنْدَ رَبِّكَ ثَوَابًا وَّ خَیْرٌ اَمَلًا Open ayah 18:46 in the Quran reader
مال اور بیٹے تو دنیوی زنگدی کی رونق ہیں اور جو اعمال صالح باقی رہنے والے ہیں وہ آپ کے رب کے نزدیک باعتبار ثواب کے بھی بہتر ہیں اور ازروئے امید کے بھی بہتر ہیں۔
وَ یَوْمَ نُسَیِّرُ الْجِبَالَ وَ تَرَى الْاَرْضَ بَارِزَةً١ۙ وَّ حَشَرْنٰهُمْ فَلَمْ نُغَادِرْ مِنْهُمْ اَحَدًاۚ Open ayah 18:47 in the Quran reader
اور وہ دن قابل ذکر ہے جس دن ہم تمام پہاڑوں کو ہٹا دیں گے اور آپ زمین کو دیکھیں گے کہ وہ ایک کھلا ہوا میدان ہے اور ہم سب لوگوں کو جمع کریں گے اور ان میں سے کسی ایک کو بھی نہ چھوڑیں گے
وَ عُرِضُوْا عَلٰى رَبِّكَ صَفًّا١ؕ لَقَدْ جِئْتُمُوْنَا كَمَا خَلَقْنٰكُمْ اَوَّلَ مَرَّةٍۭ١٘ بَلْ زَعَمْتُمْ اَلَّنْ نَّجْعَلَ لَكُمْ مَّوْعِدًا Open ayah 18:48 in the Quran reader
اور سب لوگ آپ کے رب کے روبرو وصف بستہ پیش کئے جائیں گے ان سے کہا جائیگا جس طرح ہم نے تم کو پہلی بار پیدا کیا تھا اسی طرح تم ہمارے سامنے حاضر ہوئے بلکہ تم تو یوں سمجھتے تھے کہ ہم تمہارے لئے وعدے کا کوئی وقت ہی مقرر نہیں کریں گے
وَ وُضِعَ الْكِتٰبُ فَتَرَى الْمُجْرِمِیْنَ مُشْفِقِیْنَ مِمَّا فِیْهِ وَ یَقُوْلُوْنَ یٰوَیْلَتَنَا مَالِ هٰذَا الْكِتٰبِ لَا یُغَادِرُ صَغِیْرَةً وَّ لَا كَبِیْرَةً اِلَّاۤ اَحْصٰىهَا١ۚ وَ وَجَدُوْا مَا عَمِلُوْا حَاضِرًا١ؕ وَ لَا یَظْلِمُ رَبُّكَ اَحَدًا۠ Open ayah 18:49 in the Quran reader
اور نامہ عمل رکھ دیا جائے گا تو اس وقت آپ مجرموں کو دیکھیں گے کہ جو اس نامہ عمل میں لکھا ہوگا اس سے ڈر رہے ہوں گے اور یہ کہتے ہوں گے اے ہماری بدقسمتی اس نامہ عمل کی کیسی عجیب حالت ہے کہ اس نے نہ کوئی چھوٹا گناہ چھوڑا اور نہ کوئی بڑا گناہ چھوڑا مگر یہ کہ اس نے سب گناہوں کو گھیر رکھا ہے اور جو کچھ انہوں نے کیا تھا ان سب اعمال کو موجود پائیں گے اور آپ کا رب کسی پر ظلم نہ کرے گا۔
وَ اِذْ قُلْنَا لِلْمَلٰٓئِكَةِ اسْجُدُوْا لِاٰدَمَ فَسَجَدُوْۤا اِلَّاۤ اِبْلِیْسَ١ؕ كَانَ مِنَ الْجِنِّ فَفَسَقَ عَنْ اَمْرِ رَبِّهٖ١ؕ اَفَتَتَّخِذُوْنَهٗ وَ ذُرِّیَّتَهٗۤ اَوْلِیَآءَ مِنْ دُوْنِیْ وَ هُمْ لَكُمْ عَدُوٌّ١ؕ بِئْسَ لِلظّٰلِمِیْنَ بَدَلًا Open ayah 18:50 in the Quran reader
اور وہ وقت بھی قابل ذکر ہے جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ آدم کے سامنے سجدہ کرو تو سوائے ابلیس کے سب نے سجدہ کیا وہ ابلیس جنات کی قسم میں سے تھا سو وہ اپنے رب کے حکم کو بجا لانے سے نکل بھاگا تو کیا پھر بھی تم ایسے نافرمان کو اور اس کی اولاد کو اپنا دوست بناتے ہو مجھے چھوڑ کر حالانکہ وہ سب تمہارے دشمن ہیں ظالموں کے لئے یہ خدا کی بجائے شیطان کی دوستی بہت برا بدل ہے۔
مَاۤ اَشْهَدْتُّهُمْ خَلْقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ لَا خَلْقَ اَنْفُسِهِمْ١۪ وَ مَا كُنْتُ مُتَّخِذَ الْمُضِلِّیْنَ عَضُدًا Open ayah 18:51 in the Quran reader
میں نے نہ تو آسمانوں اور زمین کے بناتے وقت ان شیاطین کو بلایا اور نہ خود ان شیاطین کو پیدا کرتے وقت انہیں بلایا اور میں ایسا نہ تھا کہ گمراہ کرنے والوں کو اپنا مددگار بناتا
وَ یَوْمَ یَقُوْلُ نَادُوْا شُرَكَآءِیَ الَّذِیْنَ زَعَمْتُمْ فَدَعَوْهُمْ فَلَمْ یَسْتَجِیْبُوْا لَهُمْ وَ جَعَلْنَا بَیْنَهُمْ مَّوْبِقًا Open ayah 18:52 in the Quran reader
اور اس دن کو یاد کرو کہ خدائے تعالیٰ کہے گا کہ جن کو تم میرا شریک سمجھا کرتے تھے ان کو پکارو پس وہ کافران کو پکاریں گے مگر وہ شریک ان کافروں کو کوئی جواب ہی نہ دیں گے
وَ رَاَ الْمُجْرِمُوْنَ النَّارَ فَظَنُّوْۤا اَنَّهُمْ مُّوَاقِعُوْهَا وَ لَمْ یَجِدُوْا عَنْهَا مَصْرِفًا۠ Open ayah 18:53 in the Quran reader
اور ہم ان کافروں اور ان شرکاء کے مابین ایک مہلک آڑ حائل کردیں گے اور گنہگار دوزخ کو دیکھیں گے تو اس وقت اس امر کا یقین کریں گے کہ وہ اس آگ میں گرنے والے ہیں اور وہ مجرم اس آگ سے بچنے کی کوئی راہ نہ پائیں گے
وَ لَقَدْ صَرَّفْنَا فِیْ هٰذَا الْقُرْاٰنِ لِلنَّاسِ مِنْ كُلِّ مَثَلٍ١ؕ وَ كَانَ الْاِنْسَانُ اَكْثَرَ شَیْءٍ جَدَلًا Open ayah 18:54 in the Quran reader
اور بلاشبہ ہم نے اس قرآن کریم میں لوگوں کے لئے ہر قسم کے عمدہ مضامین طرح طرح سے بیان کئے ہیں اور انسان سب سے بڑھ کر جھگڑالو واقع ہوا ہے۔
وَ مَا مَنَعَ النَّاسَ اَنْ یُّؤْمِنُوْۤا اِذْ جَآءَهُمُ الْهُدٰى وَ یَسْتَغْفِرُوْا رَبَّهُمْ اِلَّاۤ اَنْ تَاْتِیَهُمْ سُنَّةُ الْاَوَّلِیْنَ اَوْ یَاْتِیَهُمُ الْعَذَابُ قُبُلًا Open ayah 18:55 in the Quran reader
اور جب وقت لوگوں کے پاس ہدایت آچکی تو ان کو ایمان لانے اور اپنے رب سے بخشش طلب کرنے سے بجز اس انتظار کے اور کوئی مانع نہیں رہا کہ ان کو بھی گزشتہ لوگوں کا سا معاملہ پیش آئے یا عذاب آخرت ان کے روبرو آموجود ہو۔
وَ مَا نُرْسِلُ الْمُرْسَلِیْنَ اِلَّا مُبَشِّرِیْنَ وَ مُنْذِرِیْنَ١ۚ وَ یُجَادِلُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِالْبَاطِلِ لِیُدْحِضُوْا بِهِ الْحَقَّ وَ اتَّخَذُوْۤا اٰیٰتِیْ وَ مَاۤ اُنْذِرُوْا هُزُوًا Open ayah 18:56 in the Quran reader
اور ہم رسولوں کو تو صرف بشارت دینے والے اور ڈرانے والے بنا کر بھیجا کرتے ہیں اور کافر لوگ لغو شبہات پیدا کر کے جھگڑا کرتے ہیں تاکہ اس جھگڑے کے ذریعہ سے حق کو اس کی جگہ سے ہٹا دیں اور ان کافروں نے میری آیتوں کو اور اس عذاب کو جس سے ان کو ڈرایا جاتا ہے ایک مذاق بنا رکھا ہے۔
وَ مَنْ اَظْلَمُ مِمَّنْ ذُكِّرَ بِاٰیٰتِ رَبِّهٖ فَاَعْرَضَ عَنْهَا وَ نَسِیَ مَا قَدَّمَتْ یَدٰهُ١ؕ اِنَّا جَعَلْنَا عَلٰى قُلُوْبِهِمْ اَكِنَّةً اَنْ یَّفْقَهُوْهُ وَ فِیْۤ اٰذَانِهِمْ وَقْرًا١ؕ وَ اِنْ تَدْعُهُمْ اِلَى الْهُدٰى فَلَنْ یَّهْتَدُوْۤا اِذًا اَبَدًا Open ayah 18:57 in the Quran reader
اور اس شخص سے بڑھ کر کون ظالم ہوسکتا ہے کہ جس کو اس کے رب کی آیتوں کے ساتھ نصیحت کی گئی پھر اس نے ان آیتوں سے منہ پھیرلیا اور جو اس کے ہاتھ آگے بھیج چکے ہیں ان کو فراموش کردیا یقینا ہم نے ان کے دلوں پر پردے ڈال دیئے ہیں تاکہ اس کلام کو سمجھ نہ سکیں اور ہم نے ان کے کانوں میں ثقل پیدا کردیا ہے اور اگر آپ ان کو راہ راست کی طرف بلائیں تو وہ ایسی حالت میں ہرگز کبھی راہ پر نہ آئیں گے۔
وَ رَبُّكَ الْغَفُوْرُ ذُو الرَّحْمَةِ١ؕ لَوْ یُؤَاخِذُهُمْ بِمَا كَسَبُوْا لَعَجَّلَ لَهُمُ الْعَذَابَ١ؕ بَلْ لَّهُمْ مَّوْعِدٌ لَّنْ یَّجِدُوْا مِنْ دُوْنِهٖ مَوْئِلًا Open ayah 18:58 in the Quran reader
اور آپ کا رب بڑا بخشنے والا مہربانی اس کا شیوہ ہے اگر خدا لوگوں کو ان کے کئے پر پکڑتا تو ان پر فوراً ہی عذاب بھیج دیتا مگر ان کے عذاب کا ایک وقت مقرر ہے اس وقت یہ لوگ عذاب سے درے کوئی جگہ پناہ کی نہ پائیں گے
وَ تِلْكَ الْقُرٰۤى اَهْلَكْنٰهُمْ لَمَّا ظَلَمُوْا وَ جَعَلْنَا لِمَهْلِكِهِمْ مَّوْعِدًا۠ Open ayah 18:59 in the Quran reader
اور یہ ہیں وہ سب بستیاں کہ جب ان کے باشندوں نے ظلم کیا تو ہم نے ان بستیوں کو تباہ کردیا اور ان کے بھی ہلاک ہونے کا ہم نے ایک وقت مقرر کردیا تھا۔
وَ اِذْ قَالَ مُوْسٰى لِفَتٰىهُ لَاۤ اَبْرَحُ حَتّٰۤى اَبْلُغَ مَجْمَعَ الْبَحْرَیْنِ اَوْ اَمْضِیَ حُقُبًا Open ayah 18:60 in the Quran reader
اور وہ وقت یاد کرو جبکہ موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنے خادم سے کہا کہ میں اس وقت تک باز نہ آئوں گا جب تک دو دریائوں کے ملنے کی جگہ نہ پہنچ جائوں یا میں یونہی سالہا سال تک چلتا رہوں گا
فَلَمَّا بَلَغَا مَجْمَعَ بَیْنِهِمَا نَسِیَا حُوْتَهُمَا فَاتَّخَذَ سَبِیْلَهٗ فِی الْبَحْرِ سَرَبًا Open ayah 18:61 in the Quran reader
پھر جب وہ دونوں ان دریائوں کے ملنے کی جگہ پہنچے تو وہ اپنی مچھلی وہاں بھول گئے اور اس مچھلی نے دریا میں سرنگ جیسا اپنا راستہ بنا لیا۔
فَلَمَّا جَاوَزَا قَالَ لِفَتٰىهُ اٰتِنَا غَدَآءَنَا١٘ لَقَدْ لَقِیْنَا مِنْ سَفَرِنَا هٰذَا نَصَبًا Open ayah 18:62 in the Quran reader
پھر جب وہ آگے نکل گئے تو موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنے خادم سے کہا ہمارا کھانا ہمارے پاس لا ہم نے تو اپنے اس سفر میں بڑی تکلیف اٹھائی۔
قَالَ اَرَءَیْتَ اِذْ اَوَیْنَاۤ اِلَى الصَّخْرَةِ فَاِنِّیْ نَسِیْتُ الْحُوْتَ١٘ وَ مَاۤ اَنْسٰىنِیْهُ اِلَّا الشَّیْطٰنُ اَنْ اَذْكُرَهٗ١ۚ وَ اتَّخَذَ سَبِیْلَهٗ فِی الْبَحْرِ١ۖۗ عَجَبًا Open ayah 18:63 in the Quran reader
خادم نے جواب دیا آپ نے ملاحظہ بھی کیا جب ہم اس پتھر کے پاس ٹھہرے تھے تو میں وہاں مچھلی رکھ کر بھول گیا اور مجھ کو یہ بات کہ میں آپ سے اس کا ذکر کرتا صرف شیطان ہی نے بھلائی اور اس مچھلی نے کچھ عجیب طور پر دریا میں اپنا راستہ کرلیا۔
قَالَ ذٰلِكَ مَا كُنَّا نَبْغِ١ۖۗ فَارْتَدَّا عَلٰۤى اٰثَارِهِمَا قَصَصًاۙ Open ayah 18:64 in the Quran reader
موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا وہی تو جگہ ہے جس کو ہم تلاش کر رہے تھے پھر وہ دونوں اپنے نشان ہائے قدم کو ڈھونڈتے ہوئے الٹے پھرے۔
فَوَجَدَا عَبْدًا مِّنْ عِبَادِنَاۤ اٰتَیْنٰهُ رَحْمَةً مِّنْ عِنْدِنَا وَ عَلَّمْنٰهُ مِنْ لَّدُنَّا عِلْمًا Open ayah 18:65 in the Quran reader
پس انہوں نے ہمارے بندوں میں اس بندے کو پا لیا جس کو ہم نے اپنے پاس سے ایک خاص رحمت دی تھی اور ہم نے اپنے پاس سے اس کو ایک خاص علم سکھایا تھا۔
قَالَ لَهٗ مُوْسٰى هَلْ اَتَّبِعُكَ عَلٰۤى اَنْ تُعَلِّمَنِ مِمَّا عُلِّمْتَ رُشْدًا Open ayah 18:66 in the Quran reader
موسیٰ (علیہ السلام) نے اس سے یعنی خضبر سے کہا کہ کیا میں تیرے ساتھ اس شرط سے رہ سکتا ہوں کہ جو مفید اور بھلی چیز تجھ کو سکھائی گئی ہے اس میں سے تو کچھ مجھ کو بھی سکھا دے۔
قَالَ اِنَّكَ لَنْ تَسْتَطِیْعَ مَعِیَ صَبْرًا Open ayah 18:67 in the Quran reader
حضر نے جواب دیا یقینا میرے ساتھ رہ کر تجھ سے صبر نہ ہو سکے گا
وَ كَیْفَ تَصْبِرُ عَلٰى مَا لَمْ تُحِطْ بِهٖ خُبْرًا Open ayah 18:68 in the Quran reader
اور ان امور پر تو صبر کر بھی کس طرح سکتا ہے جو تیرے احاطہ واقفیت سے باہر ہیں
قَالَ سَتَجِدُنِیْۤ اِنْ شَآءَ اللّٰهُ صَابِرًا وَّ لَاۤ اَعْصِیْ لَكَ اَمْرًا Open ayah 18:69 in the Quran reader
موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا انشاء اللہ تو مجھ کو ضبط کرنے والا پائے گا اور میں آپ کے کسی حکم کی خلاف ورزی نہ کروں گا۔
قَالَ فَاِنِ اتَّبَعْتَنِیْ فَلَا تَسْئَلْنِیْ عَنْ شَیْءٍ حَتّٰۤى اُحْدِثَ لَكَ مِنْهُ ذِكْرًا۠ Open ayah 18:70 in the Quran reader
خضر نے کہا اچھا اگر تو میرے ساتھ رہنا چاہتا ہے تو مجھ سے اس وقت تک کسی چیز کے متعلق سوال نہ کیجیو جب تک میں خود تجھ سے اس کی بابت کوئی ذکر شروع نہ کروں۔
فَانْطَلَقَا١ٙ حَتّٰۤى اِذَا رَكِبَا فِی السَّفِیْنَةِ خَرَقَهَا١ؕ قَالَ اَخَرَقْتَهَا لِتُغْرِقَ اَهْلَهَا١ۚ لَقَدْ جِئْتَ شَیْئًا اِمْرًا Open ayah 18:71 in the Quran reader
پھر دونوں چلے یہاں تک کہ جب دونوں ایک کشتی میں سوار ہوئے تو حضرت خفیر نے کشتی کا ایک تختہ توڑ کر سوراخ کردیا۔ موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا کیا تو نے کشتی میں اس لئے سوراخ کردیا کہ کشتی والوں کو غر ق کر دیی بیشک تو نے عجیب انوکھی بات کی۔
قَالَ اَلَمْ اَقُلْ اِنَّكَ لَنْ تَسْتَطِیْعَ مَعِیَ صَبْرًا Open ayah 18:72 in the Quran reader
خضر نے کہا کیا میں نے تجھ سے کہا نہیں تھا کہ تو میرے ساتھ ہرگز صبر نہ کرسکے گا۔
قَالَ لَا تُؤَاخِذْنِیْ بِمَا نَسِیْتُ وَ لَا تُرْهِقْنِیْ مِنْ اَمْرِیْ عُسْرًا Open ayah 18:73 in the Quran reader
موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا کہ جو میں بھول گیا اس پر تو مجھ سے مواخذہ نہ کر اور میرے اس کام میں مجھ پر دشواری نہ ڈال۔
فَانْطَلَقَا١ٙ حَتّٰۤى اِذَا لَقِیَا غُلٰمًا فَقَتَلَهٗ١ۙ قَالَ اَقَتَلْتَ نَفْسًا زَكِیَّةًۢ بِغَیْرِ نَفْسٍ١ؕ لَقَدْ جِئْتَ شَیْئًا نُّكْرًا Open ayah 18:74 in the Quran reader
پھر دونوں روانہ ہوئے یہاں تک کہ جب وہ دونوں ایک لڑکے سے ملے تو خضر نے اس لڑکے کو قتل کردیا۔ موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا کیا تو نے بغیر کسی جان کے بدلے ایک بےگناہ جان کو مار ڈالا بیشک تو نے بڑی ہی ان ہوتی اور بےجا بات کی۔
قَالَ اَلَمْ اَقُلْ لَّكَ اِنَّكَ لَنْ تَسْتَطِیْعَ مَعِیَ صَبْرًا Open ayah 18:75 in the Quran reader
خضر نے کہا کیا میں نے تجھ سے کہا نہ تھا کہ تو میرے ساتھ ہرگز صبر نہ کرسکے گا
قَالَ اِنْ سَاَلْتُكَ عَنْ شَیْءٍۭ بَعْدَهَا فَلَا تُصٰحِبْنِیْ١ۚ قَدْ بَلَغْتَ مِنْ لَّدُنِّیْ عُذْرًا Open ayah 18:76 in the Quran reader
موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا کہ اگر میں اس واقعہ کے بعد تجھ سے کچھ پوچھوں تو تو مجھ کو اپنے ساتھ نہ رکھیو بیشک تو نے میری طرف سے عذر قبول کرنے میں انتہا کردی
فَانْطَلَقَا١ٙ حَتّٰۤى اِذَاۤ اَتَیَاۤ اَهْلَ قَرْیَةِ اِ۟سْتَطْعَمَاۤ اَهْلَهَا فَاَبَوْا اَنْ یُّضَیِّفُوْهُمَا فَوَجَدَا فِیْهَا جِدَارًا یُّرِیْدُ اَنْ یَّنْقَضَّ فَاَقَامَهٗ١ؕ قَالَ لَوْ شِئْتَ لَتَّخَذْتَ عَلَیْهِ اَجْرًا Open ayah 18:77 in the Quran reader
پھر دونوں چلے یہاں تک کہ جب ایک گائوں والوں پر پہنچے تو گائوں والوں سے کھانا طلب کیا مگر ان گائوں والوں نے ان دونوں کی مہمان نوازی سے انکار کردیا لیکن ان دونوں نے اس گائوں میں ایک دیوار دیکھی جو گراہی چاہتی تھی یہ دیکھ کر خضرنے اس دیوار کو سیدھا کردیا اس پر موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا کہ اگر تو چاہتا تو اس دیوار کی درستی پر ان گائوں والوں سے کچھ مزدوری ہی لے لیتا۔
قَالَ هٰذَا فِرَاقُ بَیْنِیْ وَ بَیْنِكَ١ۚ سَاُنَبِّئُكَ بِتَاْوِیْلِ مَا لَمْ تَسْتَطِعْ عَّلَیْهِ صَبْرًا Open ayah 18:78 in the Quran reader
خضر نے کہا بس اس وقت میرے اور تیرے مابین علیحدگی ہوتی ہے میں تجھ کو ان چیزوں کی صحیح حقیقت سے آگاہ کئے دیتا ہوں جن پر تجھ سے صبر نہ ہوسکا
اَمَّا السَّفِیْنَةُ فَكَانَتْ لِمَسٰكِیْنَ یَعْمَلُوْنَ فِی الْبَحْرِ فَاَرَدْتُّ اَنْ اَعِیْبَهَا وَ كَانَ وَرَآءَهُمْ مَّلِكٌ یَّاْخُذُ كُلَّ سَفِیْنَةٍ غَصْبًا Open ayah 18:79 in the Quran reader
بہرحال وہ جو کشتی تھی وہ چند غریب آدمیوں کی تھی جو دریا میں اس سے محنت مزدوری کرتے تھے میں نے یہ ارادہ کیا کہ اس کشتی میں عیب پیدا کر دوں کیونکہ ان کے سامنے کی طرف ایک بادشاہ تھا جو ہر بےعیب کشتی کو زبردستی چھین لیا کرتا تھا۔
وَ اَمَّا الْغُلٰمُ فَكَانَ اَبَوٰهُ مُؤْمِنَیْنِ فَخَشِیْنَاۤ اَنْ یُّرْهِقَهُمَا طُغْیَانًا وَّ كُفْرًاۚ Open ayah 18:80 in the Quran reader
اور رہا وہ لڑکا تو اس کا حال یہ ہے کہ اس کے ماں باپ دونوں ایمان والے تھے سو ہم اس بات سے ڈرے کہ کہیں یہ ان ماں باپ پر سرکشی اور کفر کا اثر نہ ڈال دے۔