15. Surah Al-Hijr
الحجرThe Rock · 99 ayahsکشف الرحمٰن
وَ اٰتَیْنٰهُمْ اٰیٰتِنَا فَكَانُوْا عَنْهَا مُعْرِضِیْنَۙ Open ayah 15:81 in the Quran reader
اور ہم نے ان کو اپنی نشانیاں بھی دیں مگر وہ ان نشانیوں سے روگردانی ہی کرتے رہے
وَ كَانُوْا یَنْحِتُوْنَ مِنَ الْجِبَالِ بُیُوْتًا اٰمِنِیْنَ Open ayah 15:82 in the Quran reader
اور وہ حجر والے پہاڑوں کو کاٹ کر ان پہاڑوں میں گھر بناتے تھے کہ امن و اطمینان سے رہیں
فَاَخَذَتْهُمُ الصَّیْحَةُ مُصْبِحِیْنَۙ Open ayah 15:83 in the Quran reader
پھر ان کو صبح کے وقت ایک ہولناک آواز نے آپکڑا
فَمَاۤ اَغْنٰى عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَؕ Open ayah 15:84 in the Quran reader
سو وہ اعمال ان کے کچھ کام نہ آئے جو وہ کیا کرتے تھے
وَ مَا خَلَقْنَا السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَاۤ اِلَّا بِالْحَقِّ١ؕ وَ اِنَّ السَّاعَةَ لَاٰتِیَةٌ فَاصْفَحِ الصَّفْحَ الْجَمِیْلَ Open ayah 15:85 in the Quran reader
اور ہم نے آسمانوں کو اور زمین کو اور جو کچھ ان دونوں کے مابین ہے اس سب کو بغیر حکمت کے نہیں پیدا کیا اور یقینا قیامت ضرور آنے والی ہے سو آپ خوبی کے ساتھ ان کافروں کو در گزر کیجئے
اِنَّ رَبَّكَ هُوَ الْخَلّٰقُ الْعَلِیْمُ Open ayah 15:86 in the Quran reader
اس میں شک نہیں کہ آپ کا رب ہی سب کا پیدا کرنے والا سب کا جاننے والا ہے
وَ لَقَدْ اٰتَیْنٰكَ سَبْعًا مِّنَ الْمَثَانِیْ وَ الْقُرْاٰنَ الْعَظِیْمَ Open ayah 15:87 in the Quran reader
اور بلا شبہ ہم نے آپکو وہ سات آیتیں جو مکرر پڑھی جاتی ہیں یعنی سورة فاتحہ اور قرآن عظیم عطا فرمایا ہے
لَا تَمُدَّنَّ عَیْنَیْكَ اِلٰى مَا مَتَّعْنَا بِهٖۤ اَزْوَاجًا مِّنْهُمْ وَ لَا تَحْزَنْ عَلَیْهِمْ وَ اخْفِضْ جَنَاحَكَ لِلْمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 15:88 in the Quran reader
اور ہم نے کافروں کے مختلف گروہوں کو جو چیزیں برتنے کو دے رکھی ہیں آپ ان چیزوں کی طرف آرزو مندانہ نگاہ نہ کیجئے اور نہ ان کافروں پر غم اور افسوس کیجئے اور ایمان والوں کے لئے اپنے بازو پست رکھیئے
وَ قُلْ اِنِّیْۤ اَنَا النَّذِیْرُ الْمُبِیْنُۚ Open ayah 15:89 in the Quran reader
اور آپ کہہ دیجئے کہ میں کھلے طور پر ڈرانے والا ہوں
كَمَاۤ اَنْزَلْنَا عَلَى الْمُقْتَسِمِیْنَۙ Open ayah 15:90 in the Quran reader
جس طرح گزشتہ قوموں پر عذب نازل کیا گیا تھا اسی طرح ہم ان تقسیم کرنے والوں پر عذاب نازل کریں گے ،
الَّذِیْنَ جَعَلُوا الْقُرْاٰنَ عِضِیْنَ Open ayah 15:91 in the Quran reader
جنہوں نے قرآن کریم کو ٹکڑے ٹکڑے کردیا ہے
فَوَرَبِّكَ لَنَسْئَلَنَّهُمْ اَجْمَعِیْنَۙ Open ayah 15:92 in the Quran reader
اے پیغمبر قسم ہے آپ کے رب کی ہم ان سب لوگوں سے ان اعمال کے متعلق ضرور باز پرس کریں گے
عَمَّا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ Open ayah 15:93 in the Quran reader
جو وہ کیا کرتے تھے
فَاصْدَعْ بِمَا تُؤْمَرُ وَ اَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِكِیْنَ Open ayah 15:94 in the Quran reader
پس جن باتوں کا آپ کو حکم دیا گیا ہے وہ آپ علی الاعلان سنائے اور مشرکوں کی پروا نہ کیجئے
اِنَّا كَفَیْنٰكَ الْمُسْتَهْزِءِیْنَۙ Open ayah 15:95 in the Quran reader
یقینا ہم آپ کی طرف سے ان استہزاء کرنے والوں کے لئے کافی ہیں
الَّذِیْنَ یَجْعَلُوْنَ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ١ۚ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ Open ayah 15:96 in the Quran reader
جو خدا کے ساتھ اور معبود قرار دیتے ہیں سو یہ عنقریب اپنے انجام کو جان لیں گے
وَ لَقَدْ نَعْلَمُ اَنَّكَ یَضِیْقُ صَدْرُكَ بِمَا یَقُوْلُوْنَۙ Open ayah 15:97 in the Quran reader
اور بلا شبہ ہم جانتے ہیں کہ یہ کافر جو کچھ کہتے ہیں اس سے آپ کا دل تنگ ہوتا ہے
فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَ كُنْ مِّنَ السّٰجِدِیْنَۙ Open ayah 15:98 in the Quran reader
سو آپ اپنے رب کی حمد کے ساتھ پاکی بیان کرتے رہیے اور نماز پڑھنے والوں میں شامل رہیے
وَ اعْبُدْ رَبَّكَ حَتّٰى یَاْتِیَكَ الْیَقِیْنُ۠ Open ayah 15:99 in the Quran reader
اور اپنے رب کی عبادت میں مشغول رہیے یہاں تک کہ آپ کو موت آجائے