14. Surah Ibrahim
ابراهيمAbraham · 52 ayahsکشف الرحمٰن
رَبَّنَا اغْفِرْ لِیْ وَ لِوَالِدَیَّ وَ لِلْمُؤْمِنِیْنَ یَوْمَ یَقُوْمُ الْحِسَابُ۠ Open ayah 14:41 in the Quran reader
اے ہمارے رب محاسبہ اعمال کے دن مجھ کو اور میرے والدین کو اور جب ایمان والوں کو بخش دیجیئو
وَ لَا تَحْسَبَنَّ اللّٰهَ غَافِلًا عَمَّا یَعْمَلُ الظّٰلِمُوْنَ١ؕ۬ اِنَّمَا یُؤَخِّرُهُمْ لِیَوْمٍ تَشْخَصُ فِیْهِ الْاَبْصَارُۙ Open ayah 14:42 in the Quran reader
اور اے مخاطب اللہ کو یہ نہ سمجھیو کہ ظالموں کے ان اعمال سے بیخبر ہے جو وہ کر رہے ہیں ان کو خدا نے صرف اس دن تک کے لئے مہلت دے رکھی ہے جس دن آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی
مُهْطِعِیْنَ مُقْنِعِیْ رُءُوْسِهِمْ لَا یَرْتَدُّ اِلَیْهِمْ طَرْفُهُمْ١ۚ وَ اَفْئِدَتُهُمْ هَوَآءٌؕ Open ayah 14:43 in the Quran reader
لوگ اپنے سر اوپر اٹھائے ہوئے دوڑ رہے ہوں گے ان کی نگاہ خود ان کی طرف بھی نہ پھرے گی اور ان کے دل عقل و فہم سے بالکل خالی ہوں گے
وَ اَنْذِرِ النَّاسَ یَوْمَ یَاْتِیْهِمُ الْعَذَابُ فَیَقُوْلُ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا رَبَّنَاۤ اَخِّرْنَاۤ اِلٰۤى اَجَلٍ قَرِیْبٍ١ۙ نُّجِبْ دَعْوَتَكَ وَ نَتَّبِعِ الرُّسُلَ١ؕ اَوَ لَمْ تَكُوْنُوْۤا اَقْسَمْتُمْ مِّنْ قَبْلُ مَا لَكُمْ مِّنْ زَوَالٍۙ Open ayah 14:44 in the Quran reader
اور اے پیغمبر آپ لوگوں کو اس دن سے ڈرایئے جس دن ان پر عذاب آجائے گا تب یہ ظالم لوگ یوں کہیں گے اے ہمارے رب ہم کو توڑی سی مدت تک کے لئے اور مہلت دیدے تو اب کی دفعہ ہم تیری دعوت قبول کرلیں گے اور رسولوں کی پیروی کریں گے جواب ملے گا کیا تم اس سے پہلے دنیا میں قسمیں کھا کھا کر یہ نہیں کہتے تھے کہ تم کو یہاں سے کہیں جانا ہی نہیں ہے
وَّ سَكَنْتُمْ فِیْ مَسٰكِنِ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْۤا اَنْفُسَهُمْ وَ تَبَیَّنَ لَكُمْ كَیْفَ فَعَلْنَا بِهِمْ وَ ضَرَبْنَا لَكُمُ الْاَمْثَالَ Open ayah 14:45 in the Quran reader
حالانکہ تم انہی لوگوں کے رہنے کی جگہ میں رہتے تھے جن لوگوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا تھا اور تم کو یہ بھی ظاہر ہوچکا تھا کہ ہم نے ان ظالموں کے ساتھ کیا سلوک کیا تھا اور ہم نے تمہارے لئے بہت سی مثالیں بھی بیان کی تھیں
وَ قَدْ مَكَرُوْا مَكْرَهُمْ وَ عِنْدَ اللّٰهِ مَكْرُهُمْ١ؕ وَ اِنْ كَانَ مَكْرُهُمْ لِتَزُوْلَ مِنْهُ الْجِبَالُ Open ayah 14:46 in the Quran reader
اور ان ظالموں کا حال یہ تھا کہ انہوں نے بڑ ی بڑی چالیں چلی تھیں اور ان کی سب چالوں کا بدلہ اللہ کے ہاں موجود ہے اور ان کی تدبیریں اس قابل نہ تھیں کہ ان سے پہاڑ اپنی جگہ سے زائل ہو سکیں
فَلَا تَحْسَبَنَّ اللّٰهَ مُخْلِفَ وَعْدِهٖ رُسُلَهٗ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَزِیْزٌ ذُو انْتِقَامٍؕ Open ayah 14:47 in the Quran reader
اور اے مخاطب اللہ کے بارے میں یہ خیال کیجئو کہ جو عدہ اس نے اپنے رسولوں سے کیا ہے وہ اس کے خلاف کرنیوالا ہے یقینا اللہ بڑا زبردست اور پورا بدلا لینے والا ہے
یَوْمَ تُبَدَّلُ الْاَرْضُ غَیْرَ الْاَرْضِ وَ السَّمٰوٰتُ وَ بَرَزُوْا لِلّٰهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ Open ayah 14:48 in the Quran reader
جس دن اس زمین کے علاوہ دوسری زمین بدل دی جائے گی اور آسمان بھی اور سب لوگ خدائے یگانہ اور زبردست کے روبرو نکل کھڑے ہوں گے
وَ تَرَى الْمُجْرِمِیْنَ یَوْمَئِذٍ مُّقَرَّنِیْنَ فِی الْاَصْفَادِۚ Open ayah 14:49 in the Quran reader
اور تو اس دن مجرموں کو زنجیروں میں باہم جکڑے ہوئے دیکھے گا
سَرَابِیْلُهُمْ مِّنْ قَطِرَانٍ وَّ تَغْشٰى وُجُوْهَهُمُ النَّارُۙ Open ayah 14:50 in the Quran reader
ان مجرموں کے کرتے ایک بدبو دار تیل کے ہوں گے اور آگ نے ان کے چہروں کو ڈھانک رکھاہو گا یہ عذاب اس لئے کیا جائیگا
لِیَجْزِیَ اللّٰهُ كُلَّ نَفْسٍ مَّا كَسَبَتْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ سَرِیْعُ الْحِسَابِ Open ayah 14:51 in the Quran reader
تا کہ اللہ ہر شخص کو اس کی کمائی کا بدلہ دے ، یقینا اللہ حساب لینے میں جلدی کرتا ہے
هٰذَا بَلٰغٌ لِّلنَّاسِ وَ لِیُنْذَرُوْا بِهٖ وَ لِیَعْلَمُوْۤا اَنَّمَا هُوَ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ وَّ لِیَذَّكَّرَ اُولُوا الْاَلْبَابِ۠ Open ayah 14:52 in the Quran reader
یہ قرآن کریم لوگوں کے لئے احکام کا پہنچانا ہے اور تا کہ اس کے ذریعہ سے لوگ ڈرائے جائیں اور تا کہ وہ اس امر کا یقین کرلیں کہ وہ وہی خدا ایک معبود برحق ہے اور تا کہ وہ لوگ نصیحت پکڑیں جو اہل عقل ہیں