13. Surah Ar-Ra'd

الرعدThe Thunder · 43 ayahsکشف الرحمٰن

Ayah 13:41

اَوَ لَمْ یَرَوْا اَنَّا نَاْتِی الْاَرْضَ نَنْقُصُهَا مِنْ اَطْرَافِهَا١ؕ وَ اللّٰهُ یَحْكُمُ لَا مُعَقِّبَ لِحُكْمِهٖ١ؕ وَ هُوَ سَرِیْعُ الْحِسَابِ Open ayah 13:41 in the Quran reader

اور رہا ان سے باز پرس کرنا تو یہ ہمارا کام ہے کیا یہ لوگ نہیں دیکھتے کہ ہم زمین کو اس کے کناروں کی طرف سے گھٹاتے چلے آتے ہیں اور اللہ جو چاہے حکم کرتا ہے اس کے حکم کو کوئی پیچھے ڈالنے والا نہیں اور وہ جلد لینے والا ہے

4 1 ۔ کیا یہ لوگ دیکھتے نہیں کہ ہم زمین کو اور ان کے ملک کو چاروں طرف سے برابر کم کرتے چلے آتے ہیں اور زمین کو اس کے کناروں کی طرف سے گھٹا تے چلے آتے ہیں اور اللہ تعالیٰ جو چاہے حکم کرتا ہے اس کے حکم کو کوئی ہٹانے والا اور پیچھے ڈالنے والا نہیں اور وہ جلد حساب لینے والا ہے۔ یعنی اسلام کا غلبہ اور فتوحات اسلامی کی وجہ سے کفار کا قبضہ اس ملک سے کم ہوتا جاتا ہے اللہ کے حکم کا کوئی روکنے والا نہیں اور وہ بہت جلدی ہی ان کا حساب لینے والا ہے۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں ہم چلے آتے ہیں زمین کو گھٹاتے یعنی اسلام پھیلتا جاتا ہے عرب کے ملک میں اور کفر گھٹتا ہے۔ 12
Ayah 13:42

وَ قَدْ مَكَرَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَلِلّٰهِ الْمَكْرُ جَمِیْعًا١ؕ یَعْلَمُ مَا تَكْسِبُ كُلُّ نَفْسٍ١ؕ وَ سَیَعْلَمُ الْكُفّٰرُ لِمَنْ عُقْبَى الدَّارِ Open ayah 13:42 in the Quran reader

اور جو لوگ ان کفار مکہ سے پہلے ہوئے ہیں وہ بھی فریب آمیز تدبیریں کرچکے ہیں لیکن سب تدبیریں اللہ ہی کے ہاتھ میں ہر شخص جو کچھ کرتا ہے خدا اس کے کئے کو جانتا ہے اور ان کافروں کو عنقریب معلوم ہوجائے گا کہ اس عالم میں کس کا انجام بخیر ہے

42 ۔ اور ان سے پہلے جو کافر ہو گزرے ہیں وہ بھی اسلام کے اور پیغمبروں کے خلاف بڑی فریب آمیز تدبیریں کرچکے ہیں لیکن سب تدبیریں تو اللہ تعالیٰ ہی کے ہاتھ میں ہیں اور اصل تدبیر تو اللہ ہی کی ہے ہر شخص جو کچھ کرتا ہے اور جو کماتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے کئے کو اور اس کی کمائی کو جانتا ہے اور ان کافروں کو عنقریب معلوم ہوئے جاتا ہے کہ اس عالم میں کس کا انجام بخیر ہے یعنی پہلے کافروں کا بھی یہ دستور رہا ہے کہ حق کو مٹانے کے لئے ہر قسم کے فریب کرتے رہے اور ہر قسم کی چالیں چلتے رہے لیکن کیا ہوا سب خاسر و برباد ہوئے کیونکہ اصل تدبیر اور ہر چال کو توڑ تو اللہ کے ہاتھ میں ہے وہ ہر شخص کی کارروائی کو خوب جانتا ہے اور ان کافروں کو معلوم ہوا جاتا ہے کہ پچھلا اور دار آخرت کس کے لئے بہتر ہوتا ہے اور وہاں کس کا نیک انجام ہوتا ہے۔
Ayah 13:43

وَ یَقُوْلُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَسْتَ مُرْسَلًا١ؕ قُلْ كَفٰى بِاللّٰهِ شَهِیْدًۢا بَیْنِیْ وَ بَیْنَكُمْ١ۙ وَ مَنْ عِنْدَهٗ عِلْمُ الْكِتٰبِ۠ Open ayah 13:43 in the Quran reader

اور اے پیغمبر کافر کہتے ہیں تو خدا کافر ستادہ نہیں ہے آپ کہہ دیجئے کہ میرے اور تمہارے درمیان اللہ تعالیٰ اور وہ شخص جس کے پاس کتب آسمانی کا علم ہے گواہی کو کافی ہیں

43 ۔ اور اے پیغمبر یہ لوگ جو دین حق کے منکر ہیں یوں کہتے ہیں کہ آپ خدا کے فرستادہ نہیں ہیں اور آپ پیغمبر نہیں ہیں ۔ آپ فرما دیجئے کہ میرے اور تمہارے درمیان اللہ تعالیٰ اور وہ شخص جس کے پاس کتب آسمانی کا علم ہے گواہی کو کافی ہیں۔ میں اللہ تعالیٰ کافر ستادہ ہوں اور وہ خدا گواہ ہے اور کتب آسمانی میں میری پیشین گوئیاں موجود ہیں ان کتابوں کی میں تصدیق کرنے والا ہوں اس لئے ان کتابوں کا علم رکھنے میرے گواہ ہیں۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں اللہ گواہ یوں ہے کہ سچ کو بڑھا دے اور جھوٹ کو مٹا دے اور گواہ ہیں پہلی کتاب جاننے والے کہ آگے بھی اسی طرح اتری ہے کتاب ۔ لم سورة رعد۔