80. Surah Abasa
عبسHe frowned · 42 ayahsجواھر القرآن
وُجُوْهٌ یَّوْمَئِذٍ مُّسْفِرَةٌۙ Open ayah 80:38 in the Quran reader
کتنے منہ10 اس دن روشن ہیں
ضَاحِكَةٌ مُّسْتَبْشِرَةٌۚ Open ayah 80:39 in the Quran reader
ہنستے خوشیاں کرتے
وَ وُجُوْهٌ یَّوْمَئِذٍ عَلَیْهَا غَبَرَةٌۙ Open ayah 80:40 in the Quran reader
اور کتنے منہ اس دن ان پر گرد پڑی ہے
تَرْهَقُهَا قَتَرَةٌؕ Open ayah 80:41 in the Quran reader
چڑھی آتی ہے ان پر سیاہی
اُولٰٓئِكَ هُمُ الْكَفَرَةُ الْفَجَرَةُ۠ Open ayah 80:42 in the Quran reader
یہ لوگ وہی ہیں جو منکر ہیں ڈھیٹھ
10:۔ ” جوہ یومئذ “ یہ بشارت اخرویہ ہے۔ ” مسفرۃ “ مضیئۃ، روشن، تاباں۔ قیامت کے دن کچھ چہرے روشن ہوں گے اور مسرت و شادمانی سے کھلے ہوں گے یہ مومنین کے چہرے کھلے۔ ” ووجوہ یومئذ علیہا غبرۃ “ یہ تخویف اخروی ہے۔ ” غبرۃ “ گرد و غبار، اداسی اور مردنی سیاہی، ذلت و رسوائی۔ اور کچھ چہرے ایسے ہوں گے جن پر مایوسی اور مردنی چھائی ہوگی اور ذلت و رسوائی سے سیاہ پڑجائیں گے یہ کون ہوں گے ؟ یہ کفار و فجار ہوں گے جنہوں نے دنیا میں اسلام کی دعوت کو ٹھکرایا اور خدا کے احکام سے بغاوت کی۔ غبرۃ غبار و دخان، قترۃ ذلۃ و شدۃ (قرطبی) ۔ وآخر دعوانا ان الحمد للہ رب العالمین۔
سورة عبس ختم ہوئی