52. Surah At-Tur
الطورThe Mount · 49 ayahsتفسیرِ حقانی
اَمْ تَسْئَلُهُمْ اَجْرًا فَهُمْ مِّنْ مَّغْرَمٍ مُّثْقَلُوْنَؕ Open ayah 52:40 in the Quran reader
کیا آپ ان سے اجرت مانگتے ہیں کہ وہ اس کے تاوان سے دبے جاتے ہیں 1 ؎
اَمْ عِنْدَهُمُ الْغَیْبُ فَهُمْ یَكْتُبُوْنَؕ Open ayah 52:41 in the Quran reader
کیا ان کے پاس علم غیب ہے جس کو وہ لکھتے رہتے ہیں۔
اَمْ یُرِیْدُوْنَ كَیْدًا١ؕ فَالَّذِیْنَ كَفَرُوْا هُمُ الْمَكِیْدُوْنَؕ Open ayah 52:42 in the Quran reader
کیا وہ (آپ پر) داؤ کرنا چاہتے ہیں، پھر کافر تو خود ہی داؤ میں پھنسے ہوئے ہیں۔
اَمْ لَهُمْ اِلٰهٌ غَیْرُ اللّٰهِ١ؕ سُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا یُشْرِكُوْنَ Open ayah 52:43 in the Quran reader
کیا اللہ کے سوا ان کا اور بھی کوئی معبود ہے۔ اللہ ان کے شرک کرنے سے پاک ہے
وَ اِنْ یَّرَوْا كِسْفًا مِّنَ السَّمَآءِ سَاقِطًا یَّقُوْلُوْا سَحَابٌ مَّرْكُوْمٌ Open ayah 52:44 in the Quran reader
اور اگر وہ آسمان کا کوئی ٹکڑا بھی گرتے دیکھیں گے تو اس کو گہرا بادل بتا ویں گے۔
فَذَرْهُمْ حَتّٰى یُلٰقُوْا یَوْمَهُمُ الَّذِیْ فِیْهِ یُصْعَقُوْنَۙ Open ayah 52:45 in the Quran reader
پھر آپ ان کو چھوڑیئے یہاں تک کہ وہ اپنے اس دن کو دیکھ لیں گے کہ جس میں وہ بےہوش پڑے ہوں گے۔
یَوْمَ لَا یُغْنِیْ عَنْهُمْ كَیْدُهُمْ شَیْئًا وَّ لَا هُمْ یُنْصَرُوْنَؕ Open ayah 52:46 in the Quran reader
اس دن کہ ان کا مکر ان کے کچھ بھی کام نہ آئے گا اور نہ ان کی مدد کی جائے گی
وَ اِنَّ لِلَّذِیْنَ ظَلَمُوْا عَذَابًا دُوْنَ ذٰلِكَ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ Open ayah 52:47 in the Quran reader
اور ستمگاروں کو اس کے سوا ایک اور سزا ہے (قتل بدر) لیکن ان میں سے اکثر جانتے نہیں
وَ اصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ فَاِنَّكَ بِاَعْیُنِنَا وَ سَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ حِیْنَ تَقُوْمُۙ Open ayah 52:48 in the Quran reader
اور آپ اپنے رب کے حکم کے انتظار میں رہئے، آپ ہماری حفاظت میں ہیں اور جب اٹھو تو اپنے رب کی تسبیح و حمد کرو
وَ مِنَ الَّیْلِ فَسَبِّحْهُ وَ اِدْبَارَ النُّجُوْمِ۠ Open ayah 52:49 in the Quran reader
اور کسی قدر رات کو بھی اس کی تسبیح کرو اور ستاروں کے ڈوبنے کے بعد بھی۔