14. Surah Ibrahim
ابراهيمAbraham · 52 ayahsتفسیرِ حقانی
وَ اِذْ قَالَ اِبْرٰهِیْمُ رَبِّ اجْعَلْ هٰذَا الْبَلَدَ اٰمِنًا وَّ اجْنُبْنِیْ وَ بَنِیَّ اَنْ نَّعْبُدَ الْاَصْنَامَؕ Open ayah 14:35 in the Quran reader
اور جبکہ ابراہیم نے دعا کی کہ اے رب اس شہر (مکہ) کو امن کی جگہ کر دے اور مجھ کو اور میرے بیٹوں کو بت پرستی سے بچائیو۔
رَبِّ اِنَّهُنَّ اَضْلَلْنَ كَثِیْرًا مِّنَ النَّاسِ١ۚ فَمَنْ تَبِعَنِیْ فَاِنَّهٗ مِنِّیْ١ۚ وَ مَنْ عَصَانِیْ فَاِنَّكَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ Open ayah 14:36 in the Quran reader
اے رب ان بتوں ہی نے تو بہت سے آدمیوں کو گمراہ کر ڈالا۔ پھر جو میری پیروی کرے سو وہ میرا ہے اور جو میری نافرمانی کرے سو تو غفور رحیم ہے۔
رَبَّنَاۤ اِنِّیْۤ اَسْكَنْتُ مِنْ ذُرِّیَّتِیْ بِوَادٍ غَیْرِ ذِیْ زَرْعٍ عِنْدَ بَیْتِكَ الْمُحَرَّمِ١ۙ رَبَّنَا لِیُقِیْمُوا الصَّلٰوةَ فَاجْعَلْ اَفْئِدَةً مِّنَ النَّاسِ تَهْوِیْۤ اِلَیْهِمْ وَ ارْزُقْهُمْ مِّنَ الثَّمَرٰتِ لَعَلَّهُمْ یَشْكُرُوْنَ Open ayah 14:37 in the Quran reader
اے رب ! میں نے اپنی کچھ اولاد ایسی وادی (جنگل) میں بسائی ہے کہ جہاں کھیتی نہیں تیرے معزز گھر کے پاس نماز قائم کرنے کے لئے۔ اے رب ! پھر کچھ لوگوں کے دل تو ان کی طرف مائل کر دے اور ان کو میووں کی روزی دے تاکہ وہ شکر کیا کریں
رَبَّنَاۤ اِنَّكَ تَعْلَمُ مَا نُخْفِیْ وَ مَا نُعْلِنُ١ؕ وَ مَا یَخْفٰى عَلَى اللّٰهِ مِنْ شَیْءٍ فِی الْاَرْضِ وَ لَا فِی السَّمَآءِ Open ayah 14:38 in the Quran reader
اے رب ! تو جانتا ہے جو کچھ ہم مخفی رکھتے ہیں اور جو کچھ ظاہر کرتے ہیں اور اللہ پر تو کوئی چیز مخفی نہیں نہ زمین کی نہ آسمان کی۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ وَهَبَ لِیْ عَلَى الْكِبَرِ اِسْمٰعِیْلَ وَ اِسْحٰقَ١ؕ اِنَّ رَبِّیْ لَسَمِیْعُ الدُّعَآءِ Open ayah 14:39 in the Quran reader
اس اللہ کا شکر ہے کہ جس نے مجھے بڑھاپے میں اسماعیل اور اسحاق عنایت کئے۔ بیشک میرا رب دعا کا سننے والا ہے۔
رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِیْمَ الصَّلٰوةِ وَ مِنْ ذُرِّیَّتِیْ١ۖۗ رَبَّنَا وَ تَقَبَّلْ دُعَآءِ Open ayah 14:40 in the Quran reader
اے رب ! مجھے اور میری اولاد کو نماز قائم کرنے والا بنا دے۔ اے رب اور دعا کو قبول کرلے۔
رَبَّنَا اغْفِرْ لِیْ وَ لِوَالِدَیَّ وَ لِلْمُؤْمِنِیْنَ یَوْمَ یَقُوْمُ الْحِسَابُ۠ Open ayah 14:41 in the Quran reader
اے رب مجھے اور میرے ماں باپ اور ایمانداروں کو بخش دیجیو حساب قائم ہونے کے دن۔
وَ لَا تَحْسَبَنَّ اللّٰهَ غَافِلًا عَمَّا یَعْمَلُ الظّٰلِمُوْنَ١ؕ۬ اِنَّمَا یُؤَخِّرُهُمْ لِیَوْمٍ تَشْخَصُ فِیْهِ الْاَبْصَارُۙ Open ayah 14:42 in the Quran reader
اور (اے نبی ! ) اللہ کو ان کاموں سے کہ جن کو ظالم کر رہے ہیں بیخبر نہ سمجھنا (فوراً عذاب اس لئے نہیں آتا) کہ ان کو محض اس دن کے لئے چھوڑ رکھا ہے کہ جس دن آنکھیں پھٹی رہ جاویں گی
مُهْطِعِیْنَ مُقْنِعِیْ رُءُوْسِهِمْ لَا یَرْتَدُّ اِلَیْهِمْ طَرْفُهُمْ١ۚ وَ اَفْئِدَتُهُمْ هَوَآءٌؕ Open ayah 14:43 in the Quran reader
وہ (حساب کے لئے) دوڑے چلے جا رہے ہوں گے سر اٹھائے ہوئے ٹکٹکی باندھے ہوئے۔ ) کہ ان کی نگاہ ان کی طرف نہیں پھرتی ہوگی اور ان کے دل ہوں گے، دھک دھک کر رہے ہوں گے
وَ اَنْذِرِ النَّاسَ یَوْمَ یَاْتِیْهِمُ الْعَذَابُ فَیَقُوْلُ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا رَبَّنَاۤ اَخِّرْنَاۤ اِلٰۤى اَجَلٍ قَرِیْبٍ١ۙ نُّجِبْ دَعْوَتَكَ وَ نَتَّبِعِ الرُّسُلَ١ؕ اَوَ لَمْ تَكُوْنُوْۤا اَقْسَمْتُمْ مِّنْ قَبْلُ مَا لَكُمْ مِّنْ زَوَالٍۙ Open ayah 14:44 in the Quran reader
اور لوگوں کو اس دن سے خبردار کرو کہ جب ان پر عذاب آوے پھر تو ظالم کہنے لگے کہ اے ہمارے رب ! ہم کو تھوڑی دیر کے لئے مہلت دیجئے کہ تیرا بلانا قبول کریں اور پیغمبروں کے کہنے پر چلیں۔ (جواب دیا جائے گا) کیا تم وہی نہیں تھے جو پہلے قسمیں کھا کھا کر کہتے تھے کہ ہم کو کچھ بھی زوال نہیں۔
وَّ سَكَنْتُمْ فِیْ مَسٰكِنِ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْۤا اَنْفُسَهُمْ وَ تَبَیَّنَ لَكُمْ كَیْفَ فَعَلْنَا بِهِمْ وَ ضَرَبْنَا لَكُمُ الْاَمْثَالَ Open ayah 14:45 in the Quran reader
اور تم ان لوگوں کے گھروں میں بھی رہ چکے ہو کہ جنہوں نے اپنی جانوں پر ستم ڈھایا تھا اور تمہیں یہ بھی معلوم ہوچکا تھا کہ ہم نے ان کے ساتھ کیا کیا تھا اور تمہارے سمجھانے کو ہم نے مثالیں بھی بیان کردی تھیں
وَ قَدْ مَكَرُوْا مَكْرَهُمْ وَ عِنْدَ اللّٰهِ مَكْرُهُمْ١ؕ وَ اِنْ كَانَ مَكْرُهُمْ لِتَزُوْلَ مِنْهُ الْجِبَالُ Open ayah 14:46 in the Quran reader
اور انہوں نے بھی اپنے داؤ گھات کئے تھے اور ان کے داؤ اللہ کے سامنے ہیں اور اگرچہ ان کے داؤ تو ایسے تھے کہ جن سے پہاڑ ٹل جاتے۔
فَلَا تَحْسَبَنَّ اللّٰهَ مُخْلِفَ وَعْدِهٖ رُسُلَهٗ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَزِیْزٌ ذُو انْتِقَامٍؕ Open ayah 14:47 in the Quran reader
پس (اے نبی ! ) کبھی خیال بھی نہ کرنا کہ اللہ نے جو وعدہ اپنے رسولوں سے کیا ہے اس کے خلاف کرے گا بیشک اللہ زبردست بدلہ لینے والا ہے۔
یَوْمَ تُبَدَّلُ الْاَرْضُ غَیْرَ الْاَرْضِ وَ السَّمٰوٰتُ وَ بَرَزُوْا لِلّٰهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ Open ayah 14:48 in the Quran reader
(یہ سب اس دن ہوگا کہ) جس دن یہ زمین اور زمین سے بدل دی جاوے گی اور آسمان بھی (اور آسمان سے بدل دیا جاوے گا) اور لوگ (قبروں سے) نکل کر اللہ واحد قہار کے سامنے آویں گے
وَ تَرَى الْمُجْرِمِیْنَ یَوْمَئِذٍ مُّقَرَّنِیْنَ فِی الْاَصْفَادِۚ Open ayah 14:49 in the Quran reader
اور (اے مخاطب ! ) تو اس دن تو گنہگاروں کو زنجیروں میں جکڑے ہوئے دیکھے گا۔
سَرَابِیْلُهُمْ مِّنْ قَطِرَانٍ وَّ تَغْشٰى وُجُوْهَهُمُ النَّارُۙ Open ayah 14:50 in the Quran reader
ان کے کرتے رال کے ہوں گے اور آگ ان کے مونہوں کو ڈھانکے لیتی ہوگی
لِیَجْزِیَ اللّٰهُ كُلَّ نَفْسٍ مَّا كَسَبَتْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ سَرِیْعُ الْحِسَابِ Open ayah 14:51 in the Quran reader
(یہ اس لئے) کہ اللہ ہر شخص کو اس کے کئے کا بدلہ دے گا۔ بیشک اللہ جلد حساب لینے والا ہے۔
هٰذَا بَلٰغٌ لِّلنَّاسِ وَ لِیُنْذَرُوْا بِهٖ وَ لِیَعْلَمُوْۤا اَنَّمَا هُوَ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ وَّ لِیَذَّكَّرَ اُولُوا الْاَلْبَابِ۠ Open ayah 14:52 in the Quran reader
یہ قرآن لوگوں کے لئے اعلان (الٰہی) ہے اور تاکہ اس کے ذریعہ سے لوگوں کو (قہر الٰہی سے) ڈرایا جاوے تاکہ لوگ معلوم کرلیں کہ وہ تو صرف ایک ہی معبود ہے اور تاکہ دانشمند سمجھیں۔