13. Surah Ar-Ra'd
الرعدThe Thunder · 43 ayahsتفسیرِ حقانی
وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا رُسُلًا مِّنْ قَبْلِكَ وَ جَعَلْنَا لَهُمْ اَزْوَاجًا وَّ ذُرِّیَّةً١ؕ وَ مَا كَانَ لِرَسُوْلٍ اَنْ یَّاْتِیَ بِاٰیَةٍ اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰهِ١ؕ لِكُلِّ اَجَلٍ كِتَابٌ Open ayah 13:38 in the Quran reader
اور آپ سے پہلے بھی ہم نے رسول بھیجے ہیں کہ جن کو ہم نے جورویں اور بچے بھی دے رکھے تھے اور کسی رسول کے بھی اختیار میں نہ تھا کہ وہ اللہ کے حکم بغیر کوئی معجزہ لاتا۔ ہر ایک وقت کے لئے ایک نوشتہ ہے۔
یَمْحُوا اللّٰهُ مَا یَشَآءُ وَ یُثْبِتُ١ۖۚ وَ عِنْدَهٗۤ اُمُّ الْكِتٰبِ Open ayah 13:39 in the Quran reader
(اس میں سے) اللہ جو چاہتا ہے مٹاتا ہے اور جو چاہتا ہے قائم رکھتا ہے اور اسی کے پاس اصل کتاب (لوح محفوظ) ہے
وَ اِنْ مَّا نُرِیَنَّكَ بَعْضَ الَّذِیْ نَعِدُهُمْ اَوْ نَتَوَفَّیَنَّكَ فَاِنَّمَا عَلَیْكَ الْبَلٰغُ وَ عَلَیْنَا الْحِسَابُ Open ayah 13:40 in the Quran reader
اور خواہ ہم آپ کو کوئی وہ بات دکھا دیں کہ جس کا ہم ان سے وعدہ کرتے ہیں یا (اس سے پہلے) آپ کو وفات دیں بہرحال آپ پر تو (حکم کا) پہنچا دینا ہے اور حساب لینا ہمارا ذمہ ہے۔
اَوَ لَمْ یَرَوْا اَنَّا نَاْتِی الْاَرْضَ نَنْقُصُهَا مِنْ اَطْرَافِهَا١ؕ وَ اللّٰهُ یَحْكُمُ لَا مُعَقِّبَ لِحُكْمِهٖ١ؕ وَ هُوَ سَرِیْعُ الْحِسَابِ Open ayah 13:41 in the Quran reader
کیا وہ نہیں دیکھ رہے ہیں کہ ہم زمین کو اس کے کناروں سے گھٹاتے چلے آتے ہیں اور اللہ ہی حکم کرتا ہے کوئی اس کے حکم کو ہٹا نہیں سکتا اور وہ جلد حساب لینے والا ہے
وَ قَدْ مَكَرَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَلِلّٰهِ الْمَكْرُ جَمِیْعًا١ؕ یَعْلَمُ مَا تَكْسِبُ كُلُّ نَفْسٍ١ؕ وَ سَیَعْلَمُ الْكُفّٰرُ لِمَنْ عُقْبَى الدَّارِ Open ayah 13:42 in the Quran reader
اور ان سے پہلے بھی مکر کرچکے ہیں پھر اللہ کو تو سب داؤ آتے ہیں جو کوئی کچھ کرتا ہے وہ سب کو جانتا ہے اور کافروں کو ابھی معلوم ہوئے جاتا ہے کہ دار آخرت کس کے لئے ہے۔
وَ یَقُوْلُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَسْتَ مُرْسَلًا١ؕ قُلْ كَفٰى بِاللّٰهِ شَهِیْدًۢا بَیْنِیْ وَ بَیْنَكُمْ١ۙ وَ مَنْ عِنْدَهٗ عِلْمُ الْكِتٰبِ۠ Open ayah 13:43 in the Quran reader
اور کافر کہتے ہیں کہ آپ رسول نہیں۔ کہہ دو میرے اور تمہارے درمیان اللہ کی گواہی کافی ہے اور نیز اس کی کہ جس کے پاس کتاب کا علم ہے۔