10. Surah Yunus
يونسJonas · 109 ayahsتفسیرِ حقانی
وَ مِنْهُمْ مَّنْ یُّؤْمِنُ بِهٖ وَ مِنْهُمْ مَّنْ لَّا یُؤْمِنُ بِهٖ١ؕ وَ رَبُّكَ اَعْلَمُ بِالْمُفْسِدِیْنَ۠ Open ayah 10:40 in the Quran reader
اور کچھ تو ان میں سے اس کو مانتے ہیں اور کچھ ان میں سے اس کو نہیں مانتے اور آپ کا رب تو مفسدوں کو خوب جانتا ہے
وَ اِنْ كَذَّبُوْكَ فَقُلْ لِّیْ عَمَلِیْ وَ لَكُمْ عَمَلُكُمْ١ۚ اَنْتُمْ بَرِیْٓئُوْنَ مِمَّاۤ اَعْمَلُ وَ اَنَا بَرِیْٓءٌ مِّمَّا تَعْمَلُوْنَ Open ayah 10:41 in the Quran reader
اور اگر آپ کو جھٹلائیں تو کہہ دو میرا عمل میرے لئے اور تمہارا عمل تمہارے لئے۔ جو کچھ میں کر ہا ہوں تم اس کے ذمہ دار نہیں اور نہ جو کچھ تم کر رہے ہو اس کا میں ذمہ دار ہوں
وَ مِنْهُمْ مَّنْ یَّسْتَمِعُوْنَ اِلَیْكَ١ؕ اَفَاَنْتَ تُسْمِعُ الصُّمَّ وَ لَوْ كَانُوْا لَا یَعْقِلُوْنَ Open ayah 10:42 in the Quran reader
اور کچھ ان میں سے آپ کی طرف کان بھی لگایا کرتے ہیں۔ پھر کیا آپ بہروں کو بھی سنا سکتے ہیں اور گو وہ عقل بھی نہ رکھتے ہوں
وَ مِنْهُمْ مَّنْ یَّنْظُرُ اِلَیْكَ١ؕ اَفَاَنْتَ تَهْدِی الْعُمْیَ وَ لَوْ كَانُوْا لَا یُبْصِرُوْنَ Open ayah 10:43 in the Quran reader
اور ان میں سے بعض ایسے بھی ہیں کہ آپ کو تاکا کرتے ہیں۔ پھر کیا آپ ایسے اندھوں کو بھی راہ دکھا سکتے ہیں جو دیکھ ہی نہ سکتے ہوں۔
اِنَّ اللّٰهَ لَا یَظْلِمُ النَّاسَ شَیْئًا وَّ لٰكِنَّ النَّاسَ اَنْفُسَهُمْ یَظْلِمُوْنَ Open ayah 10:44 in the Quran reader
بیشک اللہ تو کسی شخص پر کچھ بھی ظلم نہیں کرتا لیکن لوگ اپنی جانوں پر آپ ہی ظلم کر رہے ہیں
وَ یَوْمَ یَحْشُرُهُمْ كَاَنْ لَّمْ یَلْبَثُوْۤا اِلَّا سَاعَةً مِّنَ النَّهَارِ یَتَعَارَفُوْنَ بَیْنَهُمْ١ؕ قَدْ خَسِرَ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِلِقَآءِ اللّٰهِ وَ مَا كَانُوْا مُهْتَدِیْنَ Open ayah 10:45 in the Quran reader
اور جس روز کہ وہ ان کو (دوبارہ زندہ کرکے) جمع کرے گا تو گویا کہ (خیال کریں گے) کہ دنیا میں وہ کچھ بھی نہ رہے تھے مگر دن کی ایک گھڑی۔ پھر آپس میں ایک دوسرے کو پہچانیں گے بھی جنہوں نے اللہ کے سامنے جانے کو جھٹلایا وہ تو خرابی میں پڑگئے اور وہ ہدایت پر آنے والے بھی نہ تھے
وَ اِمَّا نُرِیَنَّكَ بَعْضَ الَّذِیْ نَعِدُهُمْ اَوْ نَتَوَفَّیَنَّكَ فَاِلَیْنَا مَرْجِعُهُمْ ثُمَّ اللّٰهُ شَهِیْدٌ عَلٰى مَا یَفْعَلُوْنَ Open ayah 10:46 in the Quran reader
اور اگر ہم آپ کو جس کا آپ اس میں سے وعدہ کر رہے ہیں۔ کچھ دکھا بھی دیں (تو یہ بھی ہوسکتا) یا آپ کی عمر پوری کردیں پھر آنا تو سب کو ہمارے پاس ہے۔ پھر جو کچھ وہ کر رہے ہیں اس پر اللہ آپ گواہ ہے
وَ لِكُلِّ اُمَّةٍ رَّسُوْلٌ١ۚ فَاِذَا جَآءَ رَسُوْلُهُمْ قُضِیَ بَیْنَهُمْ بِالْقِسْطِ وَ هُمْ لَا یُظْلَمُوْنَ Open ayah 10:47 in the Quran reader
اور ہر قوم کا ایک رسول ہوا ہے۔ پھر جب ان کے پاس ان کا رسول 1 ؎ آئے گا تو ان کا انصاف سے فیصلہ کیا جائے گا اور ان پر (کچھ بھی) ظلم نہ کیا جاوے گا
وَ یَقُوْلُوْنَ مَتٰى هٰذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ Open ayah 10:48 in the Quran reader
اور وہ پوچھتے ہیں کہ وعدہ کب ہوگا اگر تم سچے ہو
قُلْ لَّاۤ اَمْلِكُ لِنَفْسِیْ ضَرًّا وَّ لَا نَفْعًا اِلَّا مَا شَآءَ اللّٰهُ١ؕ لِكُلِّ اُمَّةٍ اَجَلٌ١ؕ اِذَا جَآءَ اَجَلُهُمْ فَلَا یَسْتَاْخِرُوْنَ سَاعَةً وَّ لَا یَسْتَقْدِمُوْنَ Open ayah 10:49 in the Quran reader
تو (بتاؤ سو) کہہ دو مجھے تو اپنے نقصان و نفع کا بھی اختیار نہیں مگر جس قدر کہ خدا چاہتا ہے ہر قوم کا ایک وقت مقرر ہے جب ان کا وقت آجاتا ہے تو پھر تو نہ ایک ساعت کی دیر کرسکتے ہیں اور نہ جلدی۔
قُلْ اَرَءَیْتُمْ اِنْ اَتٰىكُمْ عَذَابُهٗ بَیَاتًا اَوْ نَهَارًا مَّا ذَا یَسْتَعْجِلُ مِنْهُ الْمُجْرِمُوْنَ Open ayah 10:50 in the Quran reader
(سو اے پیغمبر ! ان سے) کہہ دو دیکھو تو سہی اگر اس کا عذاب تم پر شباشب یا دن میں نہیں آپڑے (تو کون روک سکتا ہے) تو گنہگار اس کے لئے کیا جلدی مچا رہے ہیں۔
اَثُمَّ اِذَا مَا وَقَعَ اٰمَنْتُمْ بِهٖ١ؕ آٰلْئٰنَ وَ قَدْ كُنْتُمْ بِهٖ تَسْتَعْجِلُوْنَ Open ayah 10:51 in the Quran reader
کیا جب آہی پڑے گا تب اس پر ایمان لاؤ گے (کہا جاوے گا) کیا اب ایمان لاتے ہو اور تم تو اس کی جلدی کرتے تھے۔
ثُمَّ قِیْلَ لِلَّذِیْنَ ظَلَمُوْا ذُوْقُوْا عَذَابَ الْخُلْدِ١ۚ هَلْ تُجْزَوْنَ اِلَّا بِمَا كُنْتُمْ تَكْسِبُوْنَ Open ayah 10:52 in the Quran reader
پھر تو ظالموں کو یہی کہا جاوے گا کہ عذاب دائمی کا مزہ چکھو۔ صرف تم کو اسی کی سزا دی جاتی ہے کہ جو تم کیا کرتے تھے
وَ یَسْتَنْۢبِئُوْنَكَ اَحَقٌّ هُوَ١ؔؕ قُلْ اِیْ وَ رَبِّیْۤ اِنَّهٗ لَحَقٌّ١ؔؕۚ وَ مَاۤ اَنْتُمْ بِمُعْجِزِیْنَ۠ Open ayah 10:53 in the Quran reader
اور آپ سے پوچھتے ہیں کیا یہ وعدہ حق ہے۔ کہہ دیجئے مجھے اپنے رب کی قسم البتہ وہ برحق ہے اور تم اس کو روک نہ سکو گے
وَ لَوْ اَنَّ لِكُلِّ نَفْسٍ ظَلَمَتْ مَا فِی الْاَرْضِ لَافْتَدَتْ بِهٖ١ؕ وَ اَسَرُّوا النَّدَامَةَ لَمَّا رَاَوُا الْعَذَابَ١ۚ وَ قُضِیَ بَیْنَهُمْ بِالْقِسْطِ وَ هُمْ لَا یُظْلَمُوْنَ Open ayah 10:54 in the Quran reader
اور اگر ہر ایک شخص کے لئے کہ جس نے ظلم کیا ہے جتنا کچھ زمین پر ہے سب ہو تو وہ تاوان میں دے ڈالے گا (تاکہ عذاب سے بچے) اور جب عذاب دیکھیں گے تو دل میں بڑے نادم ہوں گے اور ان میں انصاف سے فیصلہ کیا جاوے گا اور ان پر کچھ (بھی) ظلم نہ کیا جاوے گا۔
اَلَاۤ اِنَّ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ اَلَاۤ اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ وَّ لٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ Open ayah 10:55 in the Quran reader
دیکھو جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب اللہ ہی کا ہے۔ سن رکھو اللہ کا وعدہ بیشک سچا ہے لیکن ان میں سے اکثر جانتے بھی نہیں۔
هُوَ یُحْیٖ وَ یُمِیْتُ وَ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ Open ayah 10:56 in the Quran reader
وہی زندہ کرتا اور مارتا ہے اور اسی کے پاس پھر کر جاؤ گے۔
یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ قَدْ جَآءَتْكُمْ مَّوْعِظَةٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَ شِفَآءٌ لِّمَا فِی الصُّدُوْرِ١ۙ۬ وَ هُدًى وَّ رَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 10:57 in the Quran reader
لوگو ! تمہارے پاس تمہارے رب کے ہاں کی نصیحت اور دلی امراض کی شفا اور ایمانداروں کے لئے ہدایت اور رحمت آچکی ہے۔
قُلْ بِفَضْلِ اللّٰهِ وَ بِرَحْمَتِهٖ فَبِذٰلِكَ فَلْیَفْرَحُوْا١ؕ هُوَ خَیْرٌ مِّمَّا یَجْمَعُوْنَ Open ayah 10:58 in the Quran reader
کہہ دو اللہ کے فضل اور اس کی رحمت سے پس اسی پر خوش ہونا چاہیے جس کو وہ جمع کر رہے ہیں۔ یہ اس سے بہت بہتر ہے
قُلْ اَرَءَیْتُمْ مَّاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ لَكُمْ مِّنْ رِّزْقٍ فَجَعَلْتُمْ مِّنْهُ حَرَامًا وَّ حَلٰلًا١ؕ قُلْ آٰللّٰهُ اَذِنَ لَكُمْ اَمْ عَلَى اللّٰهِ تَفْتَرُوْنَ Open ayah 10:59 in the Quran reader
کہ دیکھو تو سہی اللہ نے جو کچھ تمہارے لئے روزی اتاری ہے تم نے اس میں سے کچھ حرام بنا رکھے ہیں اور کچھ حلال کہہ دو کیا تم کو اللہ نے اجازت دی تھی یا یوں ہی اللہ پر بہتان باندھتے ہو
وَ مَا ظَنُّ الَّذِیْنَ یَفْتَرُوْنَ عَلَى اللّٰهِ الْكَذِبَ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَذُوْ فَضْلٍ عَلَى النَّاسِ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا یَشْكُرُوْنَ۠ Open ayah 10:60 in the Quran reader
اور جو اللہ پر بہتان لگاتے ہیں وہ قیامت کے دن کو کیا سمجھے ہوئے ہیں۔ بیشک اللہ تو لوگوں پر بڑا فضل کرتا ہے لیکن اکثر آدمی شکر نہیں کرتے۔
وَ مَا تَكُوْنُ فِیْ شَاْنٍ وَّ مَا تَتْلُوْا مِنْهُ مِنْ قُرْاٰنٍ وَّ لَا تَعْمَلُوْنَ مِنْ عَمَلٍ اِلَّا كُنَّا عَلَیْكُمْ شُهُوْدًا اِذْ تُفِیْضُوْنَ فِیْهِ١ؕ وَ مَا یَعْزُبُ عَنْ رَّبِّكَ مِنْ مِّثْقَالِ ذَرَّةٍ فِی الْاَرْضِ وَ لَا فِی السَّمَآءِ وَ لَاۤ اَصْغَرَ مِنْ ذٰلِكَ وَ لَاۤ اَكْبَرَ اِلَّا فِیْ كِتٰبٍ مُّبِیْنٍ Open ayah 10:61 in the Quran reader
اور آپ جس کسی حال میں ہوں اور قرآن کی کوئی سی آیت بھی پڑھ کر سنا رہے ہوں اور (لوگو) تم کوئی سا کام بھی کر رہے ہو (ہر حال میں) جبکہ تم اس کام میں مشغول ہوتے ہو ہم تمہیں دیکھتے رہتے ہیں اور آپ کے رب پر ذرہ بھر بھی کوئی چیز مخفی نہیں رہتی نہ زمین میں نہ آسمان میں اور ذرہ سے بھی کم چیز ہو یا زیادہ ہو سب کھلے 1 ؎ دفتر میں درج ہے۔
اَلَاۤ اِنَّ اَوْلِیَآءَ اللّٰهِ لَا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَ لَا هُمْ یَحْزَنُوْنَۚۖ Open ayah 10:62 in the Quran reader
دیکھو اللہ کے دوستوں پر نہ کچھ خوف ہے اور نہ کچھ غم کریں گے
الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ كَانُوْا یَتَّقُوْنَؕ Open ayah 10:63 in the Quran reader
(یہ وہ لوگ ہیں) جو ایمان لائے اور پرہیزگاری کرتے رہے۔
لَهُمُ الْبُشْرٰى فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا وَ فِی الْاٰخِرَةِ١ؕ لَا تَبْدِیْلَ لِكَلِمٰتِ اللّٰهِ١ؕ ذٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُؕ Open ayah 10:64 in the Quran reader
انہیں کے لئے دنیا میں بھی خوشخبری ہے اور آخرت میں بھی۔ اللہ کی باتیں بدلتیں نہیں۔ یہ ہے بڑی کامیابی
وَ لَا یَحْزُنْكَ قَوْلُهُمْ١ۘ اِنَّ الْعِزَّةَ لِلّٰهِ جَمِیْعًا١ؕ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ Open ayah 10:65 in the Quran reader
اور آپ ان کی باتوں سے غمگین نہ ہوا کریں کیونکہ عزت تو سب اللہ ہی کے لئے ہے۔ وہ سنتا ‘ جانتا ہے۔
اَلَاۤ اِنَّ لِلّٰهِ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَنْ فِی الْاَرْضِ١ؕ وَ مَا یَتَّبِعُ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ شُرَكَآءَ١ؕ اِنْ یَّتَّبِعُوْنَ اِلَّا الظَّنَّ وَ اِنْ هُمْ اِلَّا یَخْرُصُوْنَ Open ayah 10:66 in the Quran reader
دیکھو آسمانوں اور زمین والے سب اللہ کے (محکوم) ہیں اور وہ جو اللہ کے سوا اور معبودوں کو پوجتے ہیں محض خیالات کی پیروی کرتے ہیں اور وہ محض اٹکلیں دوڑاتے ہیں۔
هُوَ الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الَّیْلَ لِتَسْكُنُوْا فِیْهِ وَ النَّهَارَ مُبْصِرًا١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یَّسْمَعُوْنَ Open ayah 10:67 in the Quran reader
وہی ہے جس نے تمہارے آرام کے لئے رات بنائی اور دیکھنے کے لئے دن بنا دیا البتہ اس قوم کے لئے جو سن سکتی ہے
قَالُوا اتَّخَذَ اللّٰهُ وَلَدًا سُبْحٰنَهٗ١ؕ هُوَ الْغَنِیُّ١ؕ لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ١ؕ اِنْ عِنْدَكُمْ مِّنْ سُلْطٰنٍۭ بِهٰذَا١ؕ اَتَقُوْلُوْنَ عَلَى اللّٰهِ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ Open ayah 10:68 in the Quran reader
اس میں بڑی (بڑی قدرت کی) نشانیاں ہیں۔ وہ کہتے ہیں اللہ نے بیٹا بنا لیا حالانکہ وہ پاک (اور) بےنیاز ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب اسی کا ہے (پھر بیٹے کی کیا ضرورت) تمہارے پاس اس کی کوئی دلیل تو ہے نہیں۔ کیا بےجانے بوجھے اللہ پر جھوٹ بولتے ہو
قُلْ اِنَّ الَّذِیْنَ یَفْتَرُوْنَ عَلَى اللّٰهِ الْكَذِبَ لَا یُفْلِحُوْنَؕ Open ayah 10:69 in the Quran reader
(اے نبی ! ) کہہ دو ضرور جو لوگ اللہ پر جھوٹ بناتے ہیں فلاح کو نہیں پائیں گے۔
مَتَاعٌ فِی الدُّنْیَا ثُمَّ اِلَیْنَا مَرْجِعُهُمْ ثُمَّ نُذِیْقُهُمُ الْعَذَابَ الشَّدِیْدَ بِمَا كَانُوْا یَكْفُرُوْنَ۠ Open ayah 10:70 in the Quran reader
کچھ دنیا میں برکت لینا ہے پھر تو ان سب کو ہمارے پاس پھر کر آنا ہے۔ پھر تو ہم ان کو ان کے کفر کی وجہ سے عذاب شدید کے مزے چکھا دیں گے۔
وَ اتْلُ عَلَیْهِمْ نَبَاَ نُوْحٍ١ۘ اِذْ قَالَ لِقَوْمِهٖ یٰقَوْمِ اِنْ كَانَ كَبُرَ عَلَیْكُمْ مَّقَامِیْ وَ تَذْكِیْرِیْ بِاٰیٰتِ اللّٰهِ فَعَلَى اللّٰهِ تَوَكَّلْتُ فَاَجْمِعُوْۤا اَمْرَكُمْ وَ شُرَكَآءَكُمْ ثُمَّ لَا یَكُنْ اَمْرُكُمْ عَلَیْكُمْ غُمَّةً ثُمَّ اقْضُوْۤا اِلَیَّ وَ لَا تُنْظِرُوْنِ Open ayah 10:71 in the Quran reader
ان کو نوح کا حال سنا دو جبکہ اس نے اپنی قوم سے کہا بھائیو ! اگر تم پر میرا کھڑا 1 ؎ ہونا اور اللہ کی نشانیوں سے سمجھنا بھی شاق گذرتا ہے (تو لو) میں نے بھی اللہ ہی پر بھروسہ کرلیا ہے۔ پھر تم اور تمہارے معبود مل کر (میرے مارنے کا) پکا ارادہ کرلیں اور تمہارا وہ ارادہ تم میں سے کسی پر مخفی بھی نہ رہے۔ پھر مجھ سے جو کچھ کرنا ہے کرلو اور مجھے مہلت بھی نہ دو ۔
فَاِنْ تَوَلَّیْتُمْ فَمَا سَاَلْتُكُمْ مِّنْ اَجْرٍ١ؕ اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلَى اللّٰهِ١ۙ وَ اُمِرْتُ اَنْ اَكُوْنَ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ Open ayah 10:72 in the Quran reader
پھر اگر نہ مانا تو میں نے تم سے کچھ اجرت بھی نہیں مانگی ہے۔ میری اجرت تو اللہ ہی پر ہے اور مجھے حکم ہوا ہے کہ فرمانبرداروں میں ہو کر رہوں۔
فَكَذَّبُوْهُ فَنَجَّیْنٰهُ وَ مَنْ مَّعَهٗ فِی الْفُلْكِ وَ جَعَلْنٰهُمْ خَلٰٓئِفَ وَ اَغْرَقْنَا الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا١ۚ فَانْظُرْ كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُنْذَرِیْنَ Open ayah 10:73 in the Quran reader
پھر اس کو جھٹلا دیا۔ پس ہم نے نوح کو اور جو کشتی میں اس کے ساتھ تھے ان کو تو بچا لیا اور ان کو جانشین بھی کیا اور ان سب کو کہ جنہوں نے ہماری نشانیوں کو جھٹلایا تھا غرق کردیا۔ پھر دیکھو جن کو ڈر سنایا گیا تھا ان کا کیا انجام ہوا۔
ثُمَّ بَعَثْنَا مِنْۢ بَعْدِهٖ رُسُلًا اِلٰى قَوْمِهِمْ فَجَآءُوْهُمْ بِالْبَیِّنٰتِ فَمَا كَانُوْا لِیُؤْمِنُوْا بِمَا كَذَّبُوْا بِهٖ مِنْ قَبْلُ١ؕ كَذٰلِكَ نَطْبَعُ عَلٰى قُلُوْبِ الْمُعْتَدِیْنَ Open ayah 10:74 in the Quran reader
پھر نوح کے بعد ہم نے اور رسول ان کی قوم کی طرف بھیجے۔ پھر وہ ان کے پاس معجزات لے کر آئے لیکن جس کو وہ اول بار جھٹلا چکے تھے کا ہے کو ماننے لگے تھے ہم اس طرح سرکشوں کے دلوں پر مہر لگا دیا کرتے ہیں۔
ثُمَّ بَعَثْنَا مِنْۢ بَعْدِهِمْ مُّوْسٰى وَ هٰرُوْنَ اِلٰى فِرْعَوْنَ وَ مَلَاۡئِهٖ بِاٰیٰتِنَا فَاسْتَكْبَرُوْا وَ كَانُوْا قَوْمًا مُّجْرِمِیْنَ Open ayah 10:75 in the Quran reader
پھر ان کے بعد ہم نے موسیٰ اور ہارون کو فرعون اور اس کے سرداروں کے پاس اپنی نشانیاں دے کر بھیجا۔ پھر انہوں نے تکبر کیا اور وہ بھی ایک نافرمان قوم تھی
فَلَمَّا جَآءَهُمُ الْحَقُّ مِنْ عِنْدِنَا قَالُوْۤا اِنَّ هٰذَا لَسِحْرٌ مُّبِیْنٌ Open ayah 10:76 in the Quran reader
پھر جب ان کے پاس ہماری طرف سے حق آچکا تو کہنے لگے کہ یہ تو صریح جادو ہے۔
قَالَ مُوْسٰۤى اَتَقُوْلُوْنَ لِلْحَقِّ لَمَّا جَآءَكُمْ١ؕ اَسِحْرٌ هٰذَا١ؕ وَ لَا یُفْلِحُ السّٰحِرُوْنَ Open ayah 10:77 in the Quran reader
موسیٰ نے کہا جب تمہارے پاس حق بات آچکی تو اس کی نسبت کہتے ہو کیا یہ جادو ہے۔ حالانکہ جادوگروں کو کامیابی نہیں ہوا کرتی۔