70. Surah Al-Ma'aarij

المعارجThe Ascending Stairways · 44 ayahsتفسیر درِ منثور

Ayahs 70:40–42

فَلَاۤ اُقْسِمُ بِرَبِّ الْمَشٰرِقِ وَ الْمَغٰرِبِ اِنَّا لَقٰدِرُوْنَۙ Open ayah 70:40 in the Quran reader

سو میں مشارق اور مغارب کے رب کی قسم کھاتا ہوں بیشک ہم اس پر قدرت رکھنے والے ہیں

عَلٰۤى اَنْ نُّبَدِّلَ خَیْرًا مِّنْهُمْ١ۙ وَ مَا نَحْنُ بِمَسْبُوْقِیْنَ Open ayah 70:41 in the Quran reader

کہ ان کی جگہ ان سے بہتر لوگ لے آئیں اور ہم عاجز نہیں ہیں

فَذَرْهُمْ یَخُوْضُوْا وَ یَلْعَبُوْا حَتّٰى یُلٰقُوْا یَوْمَهُمُ الَّذِیْ یُوْعَدُوْنَۙ Open ayah 70:42 in the Quran reader

سو آپ ان کو ان کے شغل میں رہنے دیجیے باطل چیزوں میں غور وخوض کیا کریں اور کھیلتے رہیں یہاں تک کہ اپنے اس دن سے ملاقات کرلیں جس کا ان سے وعدہ کیا جارہا ہے

34۔ سعید بن منصور وعبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر وابن ابی حاتم نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت فلا اقسم برب المشرق والمغرب پس میں مشرقوں اور مغربوں کے پروردگار کی قسم کھاتا ہوں سے مراد ہے کہ سورج کے لیے ہر دن طلوع ہونے کی جگہ ہے جس میں وہ طلوع ہوتا ہے اور ہر دن میں غروب ہونے کی جگہ ہے کہ جس میں وہ غروب ۃ وتا ہے جو گزشتہ دن کے مطلع سے اور مغرب سے مختلف ہوتا ہے اور اس کے غروب ہونے کی جگہ کے علاوہ۔ 35۔ عبد بن حمید وابن المنذر نے عکرمہ (رح) آیت برب المشرق والمغرب کے بارے میں روایت کیا کہ اس سے مراد وہ منزلیں ہیں جن میں سورج اور چاند چلتے ہیں۔
Ayah 70:43

یَوْمَ یَخْرُجُوْنَ مِنَ الْاَجْدَاثِ سِرَاعًا كَاَنَّهُمْ اِلٰى نُصُبٍ یُّوْفِضُوْنَۙ Open ayah 70:43 in the Quran reader

جس دن قبروں سے نکل کر جلدی جلدی چلیں گے گویا کہ وہ کسی پرستش گاہ کی طرف دوڑ رہے ہیں

36۔ ابن جریر نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت کانہم الی نصب یوفضون گویا کہ وہ ایک نشان کی طرف دوڑے چلے جارہے ہیں گویا وہ علم یعنی نشانی کی طرف دوڑ رہے ہیں۔ 37۔ عبد بن حمید وابن المنذر نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ الی نصب میں نصب سے مراد ہے غایت اور یوفضون سے مراد ہے ایک دوسرے سے آگے بڑھنا۔ 38۔ عبد بن حمید نے ابوالعالیہ (رح) سے اس طرح روایت کیا۔ 39۔ عبد بن حمید نے حسن (رح) سے روایت کیا کہ آیت کانہم الی نصب یوفضون سے مراد ہے کہ وہ اپنے بتوں کی طرف تیزی سے جارہے ہیں۔
Ayah 70:44

خَاشِعَةً اَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ١ؕ ذٰلِكَ الْیَوْمُ الَّذِیْ كَانُوْا یُوْعَدُوْنَ۠ Open ayah 70:44 in the Quran reader

ان کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں گی ان پر ذلت چھائی ہوئی ہوگی یہ وہ دن ہوگا جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا تھا

40۔ عبدالرزاق وعبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت یوم یخرجون من الاجداث جس دن وہ قبروں سے نکلیں گے یعنی قبروں سے آیت کانہم الی نصب یوفضون یعنی ایک نشانی کی طرف دوڑ رہے ہیں۔ ذلک الیوم الذی کانوا یوعدون۔ یی وہ دن ہے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا تھا اور وہ قیامت کا دن ہے۔ 41۔ عبد بن حمید نے ابوالعالیہ (رح) سے روایت کیا کہ انہوں نے آیت الی نصب کو واحد معنی کے مطاق منصوب پڑھا۔ 42۔ عبد بن حمید نے عاصم (رح) سے روایت کیا کہ انہوں نے اس کو یوں پڑھا الی نصب یعنی خفیف اور نون کے نصب کے ساتھ۔ ایک ہی معنی پر۔ 43۔ عبد بن حمید نے ابی الاشہب سے روایت کیا اور انہوں نے حسن (رح) سے روایت کیا کہ وہ اس کو آیت خاشعۃ ابصارہم پڑھتے تھے یعنی ان کی نگاہیں جھکی ہوں گی اور ابو رجاء (رح) اس کو خاشعۃ ابصارہم پڑھتے تھے۔ واللہ اعلم۔