69. Surah Al-Haaqqa

الحاقةThe Reality · 52 ayahsتفسیر درِ منثور

Ayahs 69:41–43

وَّ مَا هُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تُؤْمِنُوْنَۙ Open ayah 69:41 in the Quran reader

اور وہ کسی شاعر کا کلام نہیں ہے۔ تم بہت کم ایمان لاتے ہو

وَ لَا بِقَوْلِ كَاهِنٍ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تَذَكَّرُوْنَؕ Open ayah 69:42 in the Quran reader

اور وہ کسی کاہن کا کلام نہیں ہے، تم بہت کم سمجھتے ہو

تَنْزِیْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَ Open ayah 69:43 in the Quran reader

یہ اتارا ہوا ہے رب العالمین کی طرف سے

12۔ عبد بن حمید وابن المنذر نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت وما ہوبقول شاعر یہ کسی شاعر کا قول نہیں ہے۔ یعنی اللہ تعالیٰ اسے شاعر کا کلام ہونے سے پاک رکھا اور اس کو بچایا ہے۔ ولا بقول کاہن اور اللہ تعالیٰ نے اس کو کہانت سے پاک رکھا ہے اور اس سے اس کلام کو بچایا ہے۔
Ayah 69:44

وَ لَوْ تَقَوَّلَ عَلَیْنَا بَعْضَ الْاَقَاوِیْلِۙ Open ayah 69:44 in the Quran reader

اور اگر یہ شخص ہمارے ذمہ کچھ باتیں لگالیتا

13۔ طبرانی نے الاوسط میں یزید بن عامر سوائی (رح) سے روایت کیا کہ اس درمیان کہ وہ بتوں کا طواف کر رہے تھے اچانک ایک بات کرنے والے کو انہوں نے سنا اور وہ کہہ رہا تھا آیت ولو تقول علینا بعض الاقاویل لا خذنا منہ بالیمین ثم لقطعنا منہ الوتین۔ اور اگر وہ کوئی بناوٹی بات ہمارے ذمہ لگاتا تو ہم اس کا داہنا ہاتھ پکڑ لیتے پھر ہم اس کی گردن کی رگ کاٹ دیتے۔ تو ہم اس سے گھبراگئے اور ہم نے کہا یہ وہ کلام نہیں ؟ جس کو ہم نہ پہچانتے ہوں پھر ہم نے دیکھا تو وہ نبی اکرم ﷺ تشریف لے جارہے ہیں۔
Ayah 69:45

لَاَخَذْنَا مِنْهُ بِالْیَمِیْنِۙ Open ayah 69:45 in the Quran reader

تو ہم اس کا داہنا ہاتھ پکڑ لیتے

14۔ عبد بن حمید وابن المنذر نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت لاخذنا منہ بالیمین یعنی ہم ان کو قدرت کے ساتھ پکڑ لیتے۔ 15۔ عبد بن حمید نے حضرت حکم (رح) سے روایت کیا کہ آیت لاخذنا منہ بالیمین یعنی ہم ان کو حق کے ساتھ پکڑ لیتے۔ 16۔ ابن جریر وابن المنذر نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت الوتین سے مراد ہے دل کی رگ۔
Ayahs 69:46–49

ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِیْنَ٘ۖ Open ayah 69:46 in the Quran reader

پھر اس کی دل کی رگ کاٹ دیتے

فَمَا مِنْكُمْ مِّنْ اَحَدٍ عَنْهُ حٰجِزِیْنَ Open ayah 69:47 in the Quran reader

پھر تم میں سے کوئی اسے سزا سے بچانے والا نہ ہوتا

وَ اِنَّهٗ لَتَذْكِرَةٌ لِّلْمُتَّقِیْنَ Open ayah 69:48 in the Quran reader

اور بلاشبہ وہ متقیوں کے لیے نصیحت ہے

وَ اِنَّا لَنَعْلَمُ اَنَّ مِنْكُمْ مُّكَذِّبِیْنَ Open ayah 69:49 in the Quran reader

اور بلاشبہ ہم ضرور جانتے ہیں کہ تم میں جھٹلانے والے ہیں

17۔ فریابی و سعید بن منصور وعبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر وابن ابی حاتم والحاکم وصححہ نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت ثم لقطعنا منہ الوتین۔ پھر ہم اس کی گردن کاٹ دیتے یعنی دل کی وہ رگ جو پیٹھ میں ہوتی ہے۔ 18۔ عبد بن حمید نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت ثم لقطعنا منہ الوتین کے بارے میں فرمایا کہ ہم بیان کرتے تھے کہ وہ دل کی رگ ہے۔ 19۔ عبد بن حمید نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ ” الوتین “ سے مراد وہ رگ ہے جو پیٹھ میں ہوتی ہے۔ 20۔ عبد بن حمید نے عکرمہ (رح) سے روایت کیا کہ الوتین سے دل کی رگ مراد ہے۔ 21۔ ابن ابی حاتم نے حصین بن عبدالرحمن (رح) سے روایت کیا کہ ابن عباس ؓ نے فرمایا انسان کو جب موت کا وقت آتا ہے تو اس کے پاس ملک الموت آتے ہیں اور اس کی گردن کی رگ کو ٹٹولتے ہیں۔ جب گردن کی رگ کٹ جاتی ہے تو اسکی روح نکل جاتی ہے اس وقت اس کی آنکھیں کھلی رہ جاتی ہیں اور اس کی روح اس کا پیچھا کرتی ہے۔ 22۔ عبدبن حمید وابن المنذر نے عکرمہ (رح) سے روایت کیا کہ جب گردن کی رگ کٹ جاتی ہے تو وہ رگ نہ بھوکی رہتی ہے اور نہ وہ سیر ہوتی ہے۔
Ayahs 69:50–52

وَ اِنَّهٗ لَحَسْرَةٌ عَلَى الْكٰفِرِیْنَ Open ayah 69:50 in the Quran reader

اور بلاشبہ یہ کافروں کے حق میں حسرت ہے

وَ اِنَّهٗ لَحَقُّ الْیَقِیْنِ Open ayah 69:51 in the Quran reader

اور بلاشبہ وہ بالیقیں حقیقی بات ہے

فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِیْمِ۠ Open ayah 69:52 in the Quran reader

سو آپ رب عظیم کے نام کی پاکی بیان کیجیے

23۔ ابن المنذر نے ابن جریج (رح) سے روایت کیا کہ آیت وانہ لتذکرۃ اور بلاشبہ وہ نصیحت ہے۔ یعنی آپ کے لیے آیت وانہ لحسرۃ اور یہ بات کفار کے لیے باعث حسرت ہوگی آیت وانہ لحق الیقین اور بیشک یہ قرآن یقیناً حق ہے۔ 24۔ عبد بن حمید وابن المنذر نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت وانہ لتذکرۃ للمتقین اور بیشک وہ تو پرہیزگاروں کے لیے نصیحت ہے۔ یعنی یہ قرآن آیت وانہ لحسرۃ علی الکفرین اور بیشک وہ کفار پر باعث حسرت ہے۔ یعنی قیامت کے دن کافروں کے لیے حسرت کا باعث ہوگا۔