58. Surah Al-Mujaadila
المجادلةThe Pleading Woman · 22 ayahsتفسیر درِ منثور
اَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِیْنَ تَوَلَّوْا قَوْمًا غَضِبَ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ١ؕ مَا هُمْ مِّنْكُمْ وَ لَا مِنْهُمْ١ۙ وَ یَحْلِفُوْنَ عَلَى الْكَذِبِ وَ هُمْ یَعْلَمُوْنَ Open ayah 58:14 in the Quran reader
کیا آپ نے دیکھا نہیں ان لوگوں کی طرف جنہوں نے دوستی کی ایسی قوم سے جن پر اللہ کا غضب ہے وہ تم میں سے نہیں ہیں اور نہ ان میں سے ہیں اور وہ جھوٹی قسم کھاتے ہیں اس حال میں کہ وہ جانتے ہیں
اَعَدَّ اللّٰهُ لَهُمْ عَذَابًا شَدِیْدًا١ؕ اِنَّهُمْ سَآءَ مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ Open ayah 58:15 in the Quran reader
اللہ نے ان کے لیے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے یقیناً برے ہیں وہ کام جو وہ کر رہے ہیں
اِتَّخَذُوْۤا اَیْمَانَهُمْ جُنَّةً فَصَدُّوْا عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ فَلَهُمْ عَذَابٌ مُّهِیْنٌ Open ayah 58:16 in the Quran reader
انہوں نے اپنی قسموں کو ڈھال بنالیا ہے پھر وہ اللہ کے رستے سے رک گئے ہیں پھر ان کے لیے رسوا کرنے والا عذاب ہے
لَنْ تُغْنِیَ عَنْهُمْ اَمْوَالُهُمْ وَ لَاۤ اَوْلَادُهُمْ مِّنَ اللّٰهِ شَیْئًا١ؕ اُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ النَّارِ١ؕ هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ Open ayah 58:17 in the Quran reader
ہر گز ان کے کچھ کام نہیں آئیں گے نہ ان کے مال اور نہ ان کی اولاد اللہ تعالیٰ سے ذرا بھی یہ دوزخی ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے
یَوْمَ یَبْعَثُهُمُ اللّٰهُ جَمِیْعًا فَیَحْلِفُوْنَ لَهٗ كَمَا یَحْلِفُوْنَ لَكُمْ وَ یَحْسَبُوْنَ اَنَّهُمْ عَلٰى شَیْءٍ١ؕ اَلَاۤ اِنَّهُمْ هُمُ الْكٰذِبُوْنَ Open ayah 58:18 in the Quran reader
جس دن اللہ تعالیٰ ان تمام کو اکٹھا کرے گا پھر وہ اللہ کے سامنے قسمیں کھائیں گے جیسا کہ وہ تمہارے سامنے قسمیں کھاتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ وہ کسی چیز پر ہیں سنو یقیناً وہ جھوٹے ہیں
اِسْتَحْوَذَ عَلَیْهِمُ الشَّیْطٰنُ فَاَنْسٰىهُمْ ذِكْرَ اللّٰهِ١ؕ اُولٰٓئِكَ حِزْبُ الشَّیْطٰنِ١ؕ اَلَاۤ اِنَّ حِزْبَ الشَّیْطٰنِ هُمُ الْخٰسِرُوْنَ Open ayah 58:19 in the Quran reader
شیطان ان پر غالب آگیا ہے پھر شیطان نے اللہ کا ذکر ان کو بھلا دیا ہے وہ شیطان کا گروہ ہیں سنو یقیناً شیطان کا گروہ ہی خسارہ اٹھانے والا ہے
اِنَّ الَّذِیْنَ یُحَآدُّوْنَ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗۤ اُولٰٓئِكَ فِی الْاَذَلِّیْنَ Open ayah 58:20 in the Quran reader
یقیناً وہ لوگ جو اللہ اور اس کے رسول سے دشمنی رکھتے ہیں یہ سب سے زیادہ ذلیل لوگوں میں ہیں
كَتَبَ اللّٰهُ لَاَغْلِبَنَّ اَنَا وَ رُسُلِیْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ قَوِیٌّ عَزِیْزٌ Open ayah 58:21 in the Quran reader
اللہ نے لکھ دیا ہے کہ میں اور میرے پیغمبر ہی ضرور غالب رہیں گے یقیناً اللہ تعالیٰ قوت والا زبردست ہے
لَا تَجِدُ قَوْمًا یُّؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ یُوَآدُّوْنَ مَنْ حَآدَّ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ وَ لَوْ كَانُوْۤا اٰبَآءَهُمْ اَوْ اَبْنَآءَهُمْ اَوْ اِخْوَانَهُمْ اَوْ عَشِیْرَتَهُمْ١ؕ اُولٰٓئِكَ كَتَبَ فِیْ قُلُوْبِهِمُ الْاِیْمَانَ وَ اَیَّدَهُمْ بِرُوْحٍ مِّنْهُ١ؕ وَ یُدْخِلُهُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ؕ رَضِیَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَ رَضُوْا عَنْهُ١ؕ اُولٰٓئِكَ حِزْبُ اللّٰهِ١ؕ اَلَاۤ اِنَّ حِزْبَ اللّٰهِ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ۠ Open ayah 58:22 in the Quran reader
آپ نہیں پاؤ گے ایسی قوم کو جو ایمان رکھتی ہے اللہ تعالیٰ پر اور آخری دن پر کہ وہ دوستی رکھتے ہیں ان سے جو اللہ اور اس کے رسول سے دشمنی رکھتے ہیں اگرچہ وہ ان کے باپ دادا یا ان کے بیٹے یا ان کے بھائی یا ان کا خاندان ہی کیوں نہ ہو یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں میں اللہ تعالیٰ نے ایمان لکھ دیا ہے اور ان کی تائید کی ہے اپنی طرف سے روح سے اور اللہ تعالیٰ انہیں جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے سے نہریں بہتی ہوں گی جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہوا اور وہ اللہ سے راضی ہوگئے یہ اللہ کا گروہ ہے سنو یقیناً اللہ کا گروہ ہی فلاح پانے والا ہے