80. Surah Abasa

عبسHe frowned · 42 ayahsبیان القرآن

Ayah 80:1

عَبَسَ وَ تَوَلّٰۤىۙ Open ayah 80:1 in the Quran reader

پیغمبر (علیہ السلام) چیں بجبیں ہوگئے (ف 4) اور متوجہ نہ ہوئے۔

ف 4۔ شدید الکفر لوگوں کی ہدایت میں جو حضور ﷺ کو اہتمام اور کاوش فرمانے سے کوفت ہوتی تھی حتی کہ ایک بار اسی بناء پر ایک نابینا صحابی کا ایسے موقع پر آکر بولنا موجب کلفت ہوا تھا اس لئے شروع سورت میں ایک محبوبانہ انداز کے ساتھ جس کو لوگ عتاب کہتے ہیں اس قدر اہتمام سے نہی اور طالبنا صادق کے حال پر توجہ فرمانے کا امر فرماتے ہیں۔