79. Surah An-Naazi'aat
النازعاتThose who drag forth · 46 ayahsبیان القرآن
وَ النّٰزِعٰتِ غَرْقًاۙ Open ayah 79:1 in the Quran reader
قسم ہے ان فرشتوں کی جو (کافروں کی) جان سختی سے نکالتے ہیں۔ (ف 2)
وَّ النّٰشِطٰتِ نَشْطًاۙ Open ayah 79:2 in the Quran reader
اور جو (مسلمانوں کی) آسانی سے نکالتے ہیں گویا ان کا بند کھول دیتے ہیں۔
وَّ السّٰبِحٰتِ سَبْحًاۙ Open ayah 79:3 in the Quran reader
اور جو تیرتے ہوئے چلتے ہیں۔
فَالسّٰبِقٰتِ سَبْقًاۙ Open ayah 79:4 in the Quran reader
پھر تیزی کے ساتھ دوڑتے ہیں۔
فَالْمُدَبِّرٰتِ اَمْرًاۘ Open ayah 79:5 in the Quran reader
پھر ہر امر کی تدبیر کرتے ہیں (ان سب کی قسمیں کھا کر ہم کہتے ہیں کہ) ۔
یَوْمَ تَرْجُفُ الرَّاجِفَةُۙ Open ayah 79:6 in the Quran reader
قیامت ضرور آوے گی جس دن ہلا دینے والی چیز ہلا ڈالے گی (مراد نفخہ والی ہے) ۔
تَتْبَعُهَا الرَّادِفَةُؕ Open ayah 79:7 in the Quran reader
جس کے بعد ایک پیچھے آنے والی چیز آوے گی (مراد نفخہ ثانیہ ہے) ۔
قُلُوْبٌ یَّوْمَئِذٍ وَّاجِفَةٌۙ Open ayah 79:8 in the Quran reader
بہت سے دل اس دن دھڑک رہے ہوں گے۔
اَبْصَارُهَا خَاشِعَةٌۘ Open ayah 79:9 in the Quran reader
ان کی آنکھیں (مارے ندامت کے) جھک رہی ہوں گی۔
یَقُوْلُوْنَ ءَاِنَّا لَمَرْدُوْدُوْنَ فِی الْحَافِرَةِؕ Open ayah 79:10 in the Quran reader
کہتے کہ کیا ہم پہلی حالت میں پھر واپس ہوں گے (پہلی حالت سے مراد حیات قبل از موت ہے۔ (ف 3)
ءَاِذَا كُنَّا عِظَامًا نَّخِرَةًؕ Open ayah 79:11 in the Quran reader
کیا جب ہم بوسیدہ ہڈیاں ہوجاویں گے (پھر حیات کی طرف واپس ہوں گے۔
قَالُوْا تِلْكَ اِذًا كَرَّةٌ خَاسِرَةٌۘ Open ayah 79:12 in the Quran reader
(اگر ایسا ہے تو) اس صورت میں یہ واپسی (ہمارے لیے) بڑے خسارے کی ہوگی۔ (ف 4)
فَاِنَّمَا هِیَ زَجْرَةٌ وَّاحِدَةٌۙ Open ayah 79:13 in the Quran reader
تو (یہ سمجھ رکھیں کہ ہم کو کچھ مشکل نہیں بلکہ) بس وہ ایک ہی سخت آواز ہوگی۔
فَاِذَا هُمْ بِالسَّاهِرَةِؕ Open ayah 79:14 in the Quran reader
جس سے سب لوگ فوراً ہی میدان میں آموجود ہوں گے۔
هَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ مُوْسٰىۘ Open ayah 79:15 in the Quran reader
کیا آپ کو موسیٰ (علیہ السلام) کا قصہ پہنچا ہے۔
اِذْ نَادٰىهُ رَبُّهٗ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًىۚ Open ayah 79:16 in the Quran reader
جب ان کو ان کے پروردگار نے ایک پاک میدان طویٰ میں (یہ اس کا نام ہے) پکارا۔
اِذْهَبْ اِلٰى فِرْعَوْنَ اِنَّهٗ طَغٰى٘ۖ Open ayah 79:17 in the Quran reader
کہ تم فرعون کے پاس جاؤ اس نے بڑی شرارت اختیار کی ہے۔
فَقُلْ هَلْ لَّكَ اِلٰۤى اَنْ تَزَكّٰىۙ Open ayah 79:18 in the Quran reader
سو اس سے (جا کر) کہو کہ کیا تجھ کو اس بات کی خواہش ہے کہ تو درست ہوجاوے۔
وَ اَهْدِیَكَ اِلٰى رَبِّكَ فَتَخْشٰىۚ Open ayah 79:19 in the Quran reader
اور (تیری درستی کی غرض سے) تجھ کو تیرے رب کی طرف (ذات صفات کی) رہنمائی کروں۔
فَاَرٰىهُ الْاٰیَةَ الْكُبْرٰى٘ۖ Open ayah 79:20 in the Quran reader
تو تو یہ سن کر اس سے ڈرنے لگے پھر جب اس نے دلیل نبوت طلب کی تو اس کو بڑی نشانی (نبوت کی) دکھلائی۔
فَكَذَّبَ وَعَصٰى٘ۖ Open ayah 79:21 in the Quran reader
تو اس (فرعون) نے (ان کو جھٹلایا اور ان کا کہنا مانا۔
ثُمَّ اَدْبَرَ یَسْعٰى٘ۖ Open ayah 79:22 in the Quran reader
پھر (موسیٰ (علیہ السلام) سے) جدا ہو کر (ان کی خلاف) کوشش کرنے لگا۔
فَحَشَرَ فَنَادٰى٘ۖ Open ayah 79:23 in the Quran reader
اور (لوگوں کو) جمع کیا پھر (ان کے سامنے) با آواز بلند تقریر کی۔
فَقَالَ اَنَا رَبُّكُمُ الْاَعْلٰى٘ۖ Open ayah 79:24 in the Quran reader
اور کہا کہ میں تمہارا رب اعلیٰ ہوں۔
فَاَخَذَهُ اللّٰهُ نَكَالَ الْاٰخِرَةِ وَ الْاُوْلٰىؕ Open ayah 79:25 in the Quran reader
سو اللہ تعالیٰ نے اس کو آخرت کے اور دنیا کے عذاب میں پکڑا۔ (ف 5)
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَعِبْرَةً لِّمَنْ یَّخْشٰى٢ؕ۠ Open ayah 79:26 in the Quran reader
بیشک اس (واقعہ) میں ایسے شخص کے لیے بڑی عبرت ہے جو (الله تعالیٰ سے) ڈرے۔
ءَاَنْتُمْ اَشَدُّ خَلْقًا اَمِ السَّمَآءُ١ؕ بَنٰىهَاٙ Open ayah 79:27 in the Quran reader
بھلا تمہارا (دوسری بار) پیدا کرنا (فی نفسہ) زیادہ سخت ہے یا آسمان کا (ف 6) اللہ نے اس کو بنایا۔
رَفَعَ سَمْكَهَا فَسَوّٰىهَاۙ Open ayah 79:28 in the Quran reader
(اس طرح سے کہ) اس کی سقف کو بلند کیا اور اس کو درست بنایا۔
وَ اَغْطَشَ لَیْلَهَا وَ اَخْرَجَ ضُحٰىهَا۪ Open ayah 79:29 in the Quran reader
(کہ کہیں اس میں فطورو شقوق نہیں) اور اس کی رات کو تاریک بنادیا اور اس کے دن کو ظاہر کیا۔ (ف 7)
وَ الْاَرْضَ بَعْدَ ذٰلِكَ دَحٰىهَاؕ Open ayah 79:30 in the Quran reader
اور اس کے بعد زمین کو بچھایا۔
اَخْرَجَ مِنْهَا مَآءَهَا وَ مَرْعٰىهَا۪ Open ayah 79:31 in the Quran reader
(اور بچھا کر) اس سے اس کا پانی اور چارہ نکالا۔
وَ الْجِبَالَ اَرْسٰىهَاۙ Open ayah 79:32 in the Quran reader
اور پہاڑوں کو (اس پر) قائم کردیا۔
مَتَاعًا لَّكُمْ وَ لِاَنْعَامِكُمْؕ Open ayah 79:33 in the Quran reader
تمہارے اور تمہارے مویسشیوں کے فائدہ پہنچانے کے لیے۔
فَاِذَا جَآءَتِ الطَّآمَّةُ الْكُبْرٰى٘ۖ Open ayah 79:34 in the Quran reader
سو جب وہ بڑا ہنگامہ آوے گا۔
یَوْمَ یَتَذَكَّرُ الْاِنْسَانُ مَا سَعٰىۙ Open ayah 79:35 in the Quran reader
یعنی جس دن انسان اپنے کیے کو یاد کرے گا۔
وَ بُرِّزَتِ الْجَحِیْمُ لِمَنْ یَّرٰى Open ayah 79:36 in the Quran reader
اور دیکھنے والوں کے سامنے دوزخ ظاہر کی جاوے گی۔
فَاَمَّا مَنْ طَغٰىۙ Open ayah 79:37 in the Quran reader
(تو اس روز یہ حالت ہوگی کہ) جس شخص نے (حق سے) سرکشی کی ہوگی۔
وَ اٰثَرَ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَاۙ Open ayah 79:38 in the Quran reader
اور (آخرت کا منکر ہو کر) دنیوی زندگی کو ترجیح دی ہوگی۔
فَاِنَّ الْجَحِیْمَ هِیَ الْمَاْوٰىؕ Open ayah 79:39 in the Quran reader
سو دوزخ (اس کا) ٹھکانا ہوگا۔