69. Surah Al-Haaqqa
الحاقةThe Reality · 52 ayahsبصیرتِ قرآن
وَ جَآءَ فِرْعَوْنُ وَ مَنْ قَبْلَهٗ وَ الْمُؤْتَفِكٰتُ بِالْخَاطِئَةِۚ Open ayah 69:9 in the Quran reader
فرعون اور اس سے پہلے الٹی ہوئی بستیوں کے رہنے والوں (قوم لوط (علیہ السلام) ) نے بھی برے بڑے گناہ کئے تھے
فَعَصَوْا رَسُوْلَ رَبِّهِمْ فَاَخَذَهُمْ اَخْذَةً رَّابِیَةً Open ayah 69:10 in the Quran reader
انہوں نے اپنے اس رسول کی نافرمانی کی جو ان کے پاس ان کے رب کی طرف سے آیا تھا۔ پھر اس (اللہ ) نے ان کو بڑی سختی سے پکڑا۔
اِنَّا لَمَّا طَغَا الْمَآءُ حَمَلْنٰكُمْ فِی الْجَارِیَةِۙ Open ayah 69:11 in the Quran reader
اور ہم نے جب (طوفان نوح کے وقت) پانی کو حد سے اونچا کیا تو تمہیں کشتی میں سوار کرایا
لِنَجْعَلَهَا لَكُمْ تَذْكِرَةً وَّ تَعِیَهَاۤ اُذُنٌ وَّاعِیَةٌ Open ayah 69:12 in the Quran reader
تاکہ اس بات کو تمہارے لئے اور کان رکھنے والوں کے لئے (عبرت و نصیحت کے لئے) نشانی بنادیں۔
فَاِذَا نُفِخَ فِی الصُّوْرِ نَفْخَةٌ وَّاحِدَةٌۙ Open ayah 69:13 in the Quran reader
پھر جب صور میں ایک دم پھونک ماری جائے گی
وَّ حُمِلَتِ الْاَرْضُ وَ الْجِبَالُ فَدُكَّتَا دَكَّةً وَّاحِدَةًۙ Open ayah 69:14 in the Quran reader
اور زمین اور پہاڑ اٹھا لئے جائیں گے اور ایک ہی چوٹ میں وہ ریزہ ریزہ کردئیے جائیں گے
فَیَوْمَئِذٍ وَّقَعَتِ الْوَاقِعَةُۙ Open ayah 69:15 in the Quran reader
تو پھر واقع ہونے والی چیز اس دن واقع ہوجائے گی۔
وَ انْشَقَّتِ السَّمَآءُ فَهِیَ یَوْمَئِذٍ وَّاهِیَةٌۙ Open ayah 69:16 in the Quran reader
اور اس دن آسمان پھٹ جائے گا اور وہ بہت ہی کمزور ہوگا
وَّ الْمَلَكُ عَلٰۤى اَرْجَآئِهَا١ؕ وَ یَحْمِلُ عَرْشَ رَبِّكَ فَوْقَهُمْ یَوْمَئِذٍ ثَمٰنِیَةٌؕ Open ayah 69:17 in the Quran reader
اور فرشتے اس کے کناروں پر آجائیں گے۔ اور اس دن آپ کے رب کے عرش کو آٹھ فرشتے اٹھائے ہوئے ہوں گے۔
یَوْمَئِذٍ تُعْرَضُوْنَ لَا تَخْفٰى مِنْكُمْ خَافِیَةٌ Open ayah 69:18 in the Quran reader
اس دن تم (اپنے رب کے سامنے) پیش کئے جائو گے اور تمہاری کوئی بات اس سے چھپی نہ رہے گی۔
فَاَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ بِیَمِیْنِهٖ١ۙ فَیَقُوْلُ هَآؤُمُ اقْرَءُوْا كِتٰبِیَهْۚ Open ayah 69:19 in the Quran reader
جس شخص کا نامہ اعمال داہنے ہات میں دیا جائے گا وہ کہے گا کہ آئو دیکھو میرا نامہ اعمال پڑھو۔
اِنِّیْ ظَنَنْتُ اَنِّیْ مُلٰقٍ حِسَابِیَهْۚ Open ayah 69:20 in the Quran reader
(وہ خوشی سے کہے گا کہ) مجھے اس بات کا یقین تھا کہ مجھے میرا حساب پیش آنے والا ہے۔
فَهُوَ فِیْ عِیْشَةٍ رَّاضِیَةٍۙ Open ayah 69:21 in the Quran reader
وہ اپنی من پسند زندگی گزارتا ہوگا
فِیْ جَنَّةٍ عَالِیَةٍۙ Open ayah 69:22 in the Quran reader
بلند وبالا جنت میں
قُطُوْفُهَا دَانِیَةٌ Open ayah 69:23 in the Quran reader
جن کے پھلوں کے گچھے (جنتیوں کی طرف) جھکے ہوئے ہوں گے۔
كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا هَنِیْٓئًۢا بِمَاۤ اَسْلَفْتُمْ فِی الْاَیَّامِ الْخَالِیَةِ Open ayah 69:24 in the Quran reader
(ان سے کہا جائے گا کہ ) خوب خوشی سے کھائو پیو۔ یہ تمہارے ان اعمال کا بدلہ ہے جو تم گزشتہ دنوں میں کیا کرتے تھے۔
وَ اَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ بِشِمَالِهٖ١ۙ۬ فَیَقُوْلُ یٰلَیْتَنِیْ لَمْ اُوْتَ كِتٰبِیَهْۚ Open ayah 69:25 in the Quran reader
اور جس کا نامہ اعمال بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا وہ (نہایت شرمندگی سے کہے گا) کاش میرا اعمال نامہ مجھے دیا ہی نہ گیا ہوتا۔
وَ لَمْ اَدْرِ مَا حِسَابِیَهْۚ Open ayah 69:26 in the Quran reader
اور مجھے خبر نہ تھی کہ میرا حساب بھی ہوگا۔
یٰلَیْتَهَا كَانَتِ الْقَاضِیَةَۚ Open ayah 69:27 in the Quran reader
اے کاش کہ وہ پہلی موت ہی آخری فیصلہ کن موت ہوتی۔
مَاۤ اَغْنٰى عَنِّیْ مَالِیَهْۚ Open ayah 69:28 in the Quran reader
میرا مال بھی میرے کچھ کام نہ آسکا۔
هَلَكَ عَنِّیْ سُلْطٰنِیَهْۚ Open ayah 69:29 in the Quran reader
میری عزت بھی گئی اور میرا وقار بھی رخصت ہوا۔
خُذُوْهُ فَغُلُّوْهُۙ Open ayah 69:30 in the Quran reader
حکم ہوگا اس کو پکڑو اور اس کے گلے میں طوق ڈالو
ثُمَّ الْجَحِیْمَ صَلُّوْهُۙ Open ayah 69:31 in the Quran reader
اور پھر اس کو جہنم میں جھونک دو ۔
ثُمَّ فِیْ سِلْسِلَةٍ ذَرْعُهَا سَبْعُوْنَ ذِرَاعًا فَاسْلُكُوْهُؕ Open ayah 69:32 in the Quran reader
پھر اس کو ستر ہاتھ لمبی زنجیر میں جکڑ دو ۔
اِنَّهٗ كَانَ لَا یُؤْمِنُ بِاللّٰهِ الْعَظِیْمِۙ Open ayah 69:33 in the Quran reader
بیشک اس اللہ پر ایمان نہ رکھتا تھا جو برتر و اعلیٰ ہے۔
وَ لَا یَحُضُّ عَلٰى طَعَامِ الْمِسْكِیْنِؕ Open ayah 69:34 in the Quran reader
اور یہ کسی محتاج کو کھانا کھلانے کی ترغیب تک نہ دیتا تھا۔
فَلَیْسَ لَهُ الْیَوْمَ هٰهُنَا حَمِیْمٌۙ Open ayah 69:35 in the Quran reader
پھر آج کے دن اس کی ہمدردی کرنے والا کوئی دوست تک نہیں ہے
وَّ لَا طَعَامٌ اِلَّا مِنْ غِسْلِیْنٍۙ Open ayah 69:36 in the Quran reader
اور اس کو سوائے زخموں کے دھو ون کے اور کوئی کھانا بھی میسر نہ ہوگا
لَّا یَاْكُلُهٗۤ اِلَّا الْخَاطِئُوْنَ۠ Open ayah 69:37 in the Quran reader
جسے بڑے گناہ گاروں کے سوا اور کوئی نہ کھائے گا۔
فَلَاۤ اُقْسِمُ بِمَا تُبْصِرُوْنَۙ Open ayah 69:38 in the Quran reader
پھر میں ان چیزوں کی قسم کھاتا ہوں جنہیں تم دیکھتے ہو
وَ مَا لَا تُبْصِرُوْنَۙ Open ayah 69:39 in the Quran reader
اور ان کی بھی جنہیں تم نہیں دیکھتے
اِنَّهٗ لَقَوْلُ رَسُوْلٍ كَرِیْمٍۚۙ Open ayah 69:40 in the Quran reader
کہ بیشک یہ قرآن (اللہ کی طرف سے) ایک معزز فرشتے (جبرئیل) کا لایا ہوا ہے۔
وَّ مَا هُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تُؤْمِنُوْنَۙ Open ayah 69:41 in the Quran reader
یہ قرآن کسی شاعر کا کلام نہیں ہے۔ مگر تم بہت کم یقین رکھتے ہو۔
وَ لَا بِقَوْلِ كَاهِنٍ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تَذَكَّرُوْنَؕ Open ayah 69:42 in the Quran reader
اور نہ یہ کسی کاہن کا قول ہے مگر تم میں سے بہت تھوڑے لوگ ہیں جو غور و فکر کرتے ہیں۔
تَنْزِیْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَ Open ayah 69:43 in the Quran reader
یہ قرآن رب العالمین کی طرف سے بھیجا گیا ہے۔
وَ لَوْ تَقَوَّلَ عَلَیْنَا بَعْضَ الْاَقَاوِیْلِۙ Open ayah 69:44 in the Quran reader
اور اگر یہ پیغمبر (غلطی سے) اپنی طرف سے اس کو گھڑ کر لاتا
لَاَخَذْنَا مِنْهُ بِالْیَمِیْنِۙ Open ayah 69:45 in the Quran reader
تو ہم اس کا داہنا ہاتھ پکڑ لیتے۔
ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِیْنَ٘ۖ Open ayah 69:46 in the Quran reader
پھر ہم اس کی رگ جان کاٹ ڈالتے۔
فَمَا مِنْكُمْ مِّنْ اَحَدٍ عَنْهُ حٰجِزِیْنَ Open ayah 69:47 in the Quran reader
پھر تم میں سے کوئی بھی (ہمیں) اس سے روکنے والا نہ ہوتا۔
وَ اِنَّهٗ لَتَذْكِرَةٌ لِّلْمُتَّقِیْنَ Open ayah 69:48 in the Quran reader
بلاشبہ یہ قرآن اللہ سے ڈرنے والوں کیلئے ایک نصیحت ہے۔
وَ اِنَّا لَنَعْلَمُ اَنَّ مِنْكُمْ مُّكَذِّبِیْنَ Open ayah 69:49 in the Quran reader
بیشک ہم خوب جانتے ہیں کہ تم میں سے بعض اس قرآن کو جھٹلانے والے ہیں۔
وَ اِنَّهٗ لَحَسْرَةٌ عَلَى الْكٰفِرِیْنَ Open ayah 69:50 in the Quran reader
مگر بیشک یہ قرآن کفار کے لئے (سوائے) حسرت و ندامت کے (اور کچھ نہیں)
وَ اِنَّهٗ لَحَقُّ الْیَقِیْنِ Open ayah 69:51 in the Quran reader
اور بلاشبہ یہ قرآن سراسر حق اور سچ ہے۔
فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِیْمِ۠ Open ayah 69:52 in the Quran reader
تو (اے نبی ﷺ آپ اپنے بزرگ و برتر اللہ کی تسبیح کرتے رہیے۔