56. Surah Al-Waaqia
الواقعةThe Inevitable · 96 ayahsبصیرتِ قرآن
وَ اَصْحٰبُ الْمَشْئَمَةِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الْمَشْئَمَةِؕ Open ayah 56:9 in the Quran reader
اور بائیں ہاتھ والے وہ کیا بری حالت میں ہوں گے
وَ السّٰبِقُوْنَ السّٰبِقُوْنَۚۙ Open ayah 56:10 in the Quran reader
اور آگے رہنے والے تو آگے ہی رہنے والے ہیں
اُولٰٓئِكَ الْمُقَرَّبُوْنَۚ Open ayah 56:11 in the Quran reader
یہی وہ لوگ ہیں جو (اللہ کے ) بہت قریب والے ہوں گے
فِیْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِ Open ayah 56:12 in the Quran reader
راحت بھیر جنتوں میں ہوں گے
ثُلَّةٌ مِّنَ الْاَوَّلِیْنَۙ Open ayah 56:13 in the Quran reader
(ان مقربین کا) ایک بڑا گروہ پہلے لوگوں میں سے ہو گا
وَ قَلِیْلٌ مِّنَ الْاٰخِرِیْنَؕ Open ayah 56:14 in the Quran reader
اور تھوڑے لوگ بعد والے ہوں گے
عَلٰى سُرُرٍ مَّوْضُوْنَةٍۙ Open ayah 56:15 in the Quran reader
یہ لوگ سونے کے تاروں سے بنے ہوئے جڑائو تخت پر (بیٹھے) ہوں گے
مُّتَّكِئِیْنَ عَلَیْهَا مُتَقٰبِلِیْنَ Open ayah 56:16 in the Quran reader
تکیے لگائے آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے۔
یَطُوْفُ عَلَیْهِمْ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُوْنَۙ Open ayah 56:17 in the Quran reader
ان کے سامنے ہمیشہ جوان رہنے والے لڑکے ہوں گے
بِاَكْوَابٍ وَّ اَبَارِیْقَ١ۙ۬ وَ كَاْسٍ مِّنْ مَّعِیْنٍۙ Open ayah 56:18 in the Quran reader
جو لبریز پیالے، کو زے اور صاف شراب کے جام (ان کو پلاتے) ہوں گے
لَّا یُصَدَّعُوْنَ عَنْهَا وَ لَا یُنْزِفُوْنَۙ Open ayah 56:19 in the Quran reader
نہ ان کو اس سے جدا کیا جائے گا اور نہ وہ ختم ہوگا
وَ فَاكِهَةٍ مِّمَّا یَتَخَیَّرُوْنَۙ Open ayah 56:20 in the Quran reader
اور ان کے پسندیدہ پھل اور میوے ہوں گے۔
وَ لَحْمِ طَیْرٍ مِّمَّا یَشْتَهُوْنَؕ Open ayah 56:21 in the Quran reader
اور پرندوں کا گوشت جس کی وہ خواہش کریں گے
وَ حُوْرٌ عِیْنٌۙ Open ayah 56:22 in the Quran reader
حسین رنگت اور بڑی بڑی آنکھوں والی (حوریں) ہوں گی
كَاَمْثَالِ اللُّؤْلُؤِ الْمَكْنُوْنِۚ Open ayah 56:23 in the Quran reader
جیسے سیپ میں حفاظت سے رکھے ہوئے موتی۔
جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ Open ayah 56:24 in the Quran reader
یہ سب ان کے اعمال کا بدلہ ہوگا جو وہ کرتے تھے۔
لَا یَسْمَعُوْنَ فِیْهَا لَغْوًا وَّ لَا تَاْثِیْمًاۙ Open ayah 56:25 in the Quran reader
ان جنتوں) میں نہ وہ کوئی فضول اور بےہودہ بات سنیں گے اور نہ گناہ کی بات۔
اِلَّا قِیْلًا سَلٰمًا سَلٰمًا Open ayah 56:26 in the Quran reader
سوائے سلام سلام کے دوسری کوئی آواز نہ ہو گی
وَ اَصْحٰبُ الْیَمِیْنِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الْیَمِیْنِؕ Open ayah 56:27 in the Quran reader
داہنے ہاتھ والے۔ وہ داہنے ہاتھ والے کیا خوش نصیب ہوں گے
فِیْ سِدْرٍ مَّخْضُوْدٍۙ Open ayah 56:28 in the Quran reader
ان (جنتوں) می بغیر کانٹوں والی بیریاں ہوں گی
وَّ طَلْحٍ مَّنْضُوْدٍۙ Open ayah 56:29 in the Quran reader
تہہ در تہہ کیلے ہوں گے
وَّ ظِلٍّ مَّمْدُوْدٍۙ Open ayah 56:30 in the Quran reader
اور لمبے سائے ہوں گے
وَّ مَآءٍ مَّسْكُوْبٍۙ Open ayah 56:31 in the Quran reader
بہتا پانی صاف شفاف ہو گا
وَّ فَاكِهَةٍ كَثِیْرَةٍۙ Open ayah 56:32 in the Quran reader
بڑی تعداد میں پھل اور میوے ہوں گے
لَّا مَقْطُوْعَةٍ وَّ لَا مَمْنُوْعَةٍۙ Open ayah 56:33 in the Quran reader
نہ کبھی ختم ہوں گیا ور نہ ان کے استعمال پر کوئی پابندی ہو گی
وَّ فُرُشٍ مَّرْفُوْعَةٍؕ Open ayah 56:34 in the Quran reader
اونچے اونچے بچھونے ہوں گے
اِنَّاۤ اَنْشَاْنٰهُنَّ اِنْشَآءًۙ Open ayah 56:35 in the Quran reader
بیشک ہم نے (جنت کی حوروں کو) خاص طور پر (ان کے لئے ) بنایا ہے۔
فَجَعَلْنٰهُنَّ اَبْكَارًاۙ Open ayah 56:36 in the Quran reader
ہم نے ان کو باکرہ (کنواری) بنایا ہے
عُرُبًا اَتْرَابًاۙ Open ayah 56:37 in the Quran reader
جو ہم عمر اور محبوب ہوں گی
لِّاَصْحٰبِ الْیَمِیْنِ٢ؕ۠ Open ayah 56:38 in the Quran reader
یہ سب داہنے ہاتھ والوں کے لئے ہوں گی۔
ثُلَّةٌ مِّنَ الْاَوَّلِیْنَۙ Open ayah 56:39 in the Quran reader
ان (داہنے ہاتھ والوں میں سے) ایک گروہ تو پہلے لوگوں میں سے ہو گا
وَ ثُلَّةٌ مِّنَ الْاٰخِرِیْنَؕ Open ayah 56:40 in the Quran reader
اور ایک گروہ بعد والوں میں سے ہو گا
وَ اَصْحٰبُ الشِّمَالِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الشِّمَالِؕ Open ayah 56:41 in the Quran reader
اور بائیں ہاتھ والے۔ وہ کیسی (بدترین) حالت میں ہوں گے۔
فِیْ سَمُوْمٍ وَّ حَمِیْمٍۙ Open ayah 56:42 in the Quran reader
آگ اور کھولتے پانی
وَّ ظِلٍّ مِّنْ یَّحْمُوْمٍۙ Open ayah 56:43 in the Quran reader
اور سیاہ دھوئیں کے سائے میں ہوں گے۔
لَّا بَارِدٍ وَّ لَا كَرِیْمٍ Open ayah 56:44 in the Quran reader
جو نہ تو ٹھنڈا ہوگا اور نہ آرام دینے والا۔
اِنَّهُمْ كَانُوْا قَبْلَ ذٰلِكَ مُتْرَفِیْنَۚۖ Open ayah 56:45 in the Quran reader
بیشک اس سے پہلے وہ (دنیا میں) عیش و آرام کی (زندگی) گذار رہے تھے
وَ كَانُوْا یُصِرُّوْنَ عَلَى الْحِنْثِ الْعَظِیْمِۚ Open ayah 56:46 in the Quran reader
اور وہ ایک بہت بڑے گناہ (شرک) پر اصرار کیا کرتے تھے
وَ كَانُوْا یَقُوْلُوْنَ١ۙ۬ اَئِذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا وَّ عِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَۙ Open ayah 56:47 in the Quran reader
اور یہ کہا کرتے تھے کہ جب ہم مر کر مٹی اور ہڈیاں ہوجائیں گے تو کیا دوبارہ اٹھائے جائیں گے
اَوَ اٰبَآؤُنَا الْاَوَّلُوْنَ Open ayah 56:48 in the Quran reader
اور کیا ہمارے باپ دادا بھی اٹھائے جائیں گے جو گذر چکے ہیں۔
قُلْ اِنَّ الْاَوَّلِیْنَ وَ الْاٰخِرِیْنَۙ Open ayah 56:49 in the Quran reader
(اے نبی ؓ ﷺ آپ کہہ دیجیے کہ بیشک اگلے پچھلے لوگ
لَمَجْمُوْعُوْنَ١ۙ۬ اِلٰى مِیْقَاتِ یَوْمٍ مَّعْلُوْمٍ Open ayah 56:50 in the Quran reader
ایک ایسے مقرر دن میں جمع کئے جائیں گے اس کی مدت معلوم ہے
ثُمَّ اِنَّكُمْ اَیُّهَا الضَّآلُّوْنَ الْمُكَذِّبُوْنَۙ Open ayah 56:51 in the Quran reader
پھر بیشک اے گمراہو ! اور اے جھٹلانے والو !
لَاٰكِلُوْنَ مِنْ شَجَرٍ مِّنْ زَقُّوْمٍۙ Open ayah 56:52 in the Quran reader
البتہ تمہیں زقوم کے درخت سے کھانا ہو گا
فَمَالِئُوْنَ مِنْهَا الْبُطُوْنَۚ Open ayah 56:53 in the Quran reader
جس سے تم اپنا پیٹ بھرو گے۔
فَشٰرِبُوْنَ عَلَیْهِ مِنَ الْحَمِیْمِۚ Open ayah 56:54 in the Quran reader
پھر اس زقوم کے اوپر سے کھولتا ہوا گرم پانی پینا ہوگا۔
فَشٰرِبُوْنَ شُرْبَ الْهِیْمِؕ Open ayah 56:55 in the Quran reader
پھر تم اس طرح پیو گے جیسے وہ اونٹ پانی پیتے ہیں جن کو پانی پینے کی بیماری ہوتی ہے۔
هٰذَا نُزُلُهُمْ یَوْمَ الدِّیْنِؕ Open ayah 56:56 in the Quran reader
یہ قیامت کے دن ان کی مہمان داری ہوگی۔