55. Surah Ar-Rahmaan
الرحمنThe Beneficent · 78 ayahsبصیرتِ قرآن
كُلُّ مَنْ عَلَیْهَا فَانٍۚۖ Open ayah 55:26 in the Quran reader
جو بھی (روئے زمین پر ہے) وہ فنا ہونے والا ہے۔
وَّ یَبْقٰى وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَلٰلِ وَ الْاِكْرَامِۚ Open ayah 55:27 in the Quran reader
صرف آپ کے رب کی ذات جو عظمت و احسان والی ہے وہی باقی رہ جائے گی
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ Open ayah 55:28 in the Quran reader
پھر تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلائو گے۔
یَسْئَلُهٗ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ كُلَّ یَوْمٍ هُوَ فِیْ شَاْنٍۚ Open ayah 55:29 in the Quran reader
زمین اور آسمان میں بسنے والے سب ہی لوگ اس سے سوال کرتے ہیں وہ ہر روز ایک نئی شان (نئے کام) میں ہے۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ Open ayah 55:30 in the Quran reader
پھر تم اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلائو گے۔
سَنَفْرُغُ لَكُمْ اَیُّهَ الثَّقَلٰنِۚ Open ayah 55:31 in the Quran reader
اے جن و انس کی دونوں جماعتوں ہم بہت جلد (حساب کتاب کے لئے ) فارغ ہوئے جاتے ہیں
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ Open ayah 55:32 in the Quran reader
پھر تم دونوں اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلائو گے
یٰمَعْشَرَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ اِنِ اسْتَطَعْتُمْ اَنْ تَنْفُذُوْا مِنْ اَقْطَارِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ فَانْفُذُوْا١ؕ لَا تَنْفُذُوْنَ اِلَّا بِسُلْطٰنٍۚ Open ayah 55:33 in the Quran reader
اے گروہ جن و انس اگر تم آسمان و زمین کی حدود سے باہر نکل جانے کی طاقت رکھتے ہو تو نکل جائو۔ لیکن تم کسی زور اور طاقت کے بغیر باہر نہیں نکل سکتے
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ Open ayah 55:34 in the Quran reader
پھر تم اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلائو گے۔
یُرْسَلُ عَلَیْكُمَا شُوَاظٌ مِّنْ نَّارٍ١ۙ۬ وَّ نُحَاسٌ فَلَا تَنْتَصِرٰنِۚ Open ayah 55:35 in the Quran reader
تم دونوں پر خلاص آگ کا شعلہ اور دھواں چھوڑ دیا جائے گا۔ پھر تم اس کا مقابلہ نہ کرسکو گے۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ Open ayah 55:36 in the Quran reader
پھر تم اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلائو گے۔
فَاِذَا انْشَقَّتِ السَّمَآءُ فَكَانَتْ وَرْدَةً كَالدِّهَانِۚ Open ayah 55:37 in the Quran reader
پھر جب آسمان پھٹ کر ایسا سرخ ہوجائے گا جیسے تیل کی تلچھٹ۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ Open ayah 55:38 in the Quran reader
تم اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلائو گے۔
فَیَوْمَئِذٍ لَّا یُسْئَلُ عَنْ ذَنْۢبِهٖۤ اِنْسٌ وَّ لَا جَآنٌّۚ Open ayah 55:39 in the Quran reader
پھر اس دن کسی انسان سے اور کسی جن سے اس کے گناہوں کے بارے میں پوچھا نہ جائے گا۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ Open ayah 55:40 in the Quran reader
پھر تم اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلائو گے۔
یُعْرَفُ الْمُجْرِمُوْنَ بِسِیْمٰىهُمْ فَیُؤْخَذُ بِالنَّوَاصِیْ وَ الْاَقْدَامِۚ Open ayah 55:41 in the Quran reader
گناہگار اپنے چہروں کی علامت سے پہچان لئے جائیں گے۔ پھر ان کو پیشانی کے بالوں اور پائوں سے پکڑ لیا جائے گا۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ Open ayah 55:42 in the Quran reader
پھر تم اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلائو گے۔
هٰذِهٖ جَهَنَّمُ الَّتِیْ یُكَذِّبُ بِهَا الْمُجْرِمُوْنَۘ Open ayah 55:43 in the Quran reader
یہ ہے وہ جہنم جس کو مجرم (گناہگار) جھٹلایا کرتے تھے۔
یَطُوْفُوْنَ بَیْنَهَا وَ بَیْنَ حَمِیْمٍ اٰنٍۚ Open ayah 55:44 in the Quran reader
یہ مجرم آگ اور کھولتے ہوئے پانی کے درمیان میں پھرتے ہوں گے
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۠ Open ayah 55:45 in the Quran reader
پھر تم اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلائو گے۔