42. Surah Ash-Shura
الشورىConsultation · 53 ayahsبصیرتِ قرآن
وَ مَاۤ اَصَابَكُمْ مِّنْ مُّصِیْبَةٍ فَبِمَا كَسَبَتْ اَیْدِیْكُمْ وَ یَعْفُوْا عَنْ كَثِیْرٍؕ Open ayah 42:30 in the Quran reader
اور تمہیں جو بھی کوئی مصیبت پہنچتی ہے تو وہ تمہارے اپنے ہاتھوں کے کئے کاموں کی وجہ سے پہنچتی ہے۔ اور بہت سی خطائوں کو تو وہ معاف کردیتا ہے۔
وَ مَاۤ اَنْتُمْ بِمُعْجِزِیْنَ فِی الْاَرْضِ١ۖۚ وَ مَا لَكُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ مِنْ وَّلِیٍّ وَّ لَا نَصِیْرٍ Open ayah 42:31 in the Quran reader
اور تم زمین میں بھاگ کر اس کو بےبس نہیں کرسکتے اللہ کے سوا نہ تمہارا کوئی حمایتی ہے اور نہ مدد گار
وَ مِنْ اٰیٰتِهِ الْجَوَارِ فِی الْبَحْرِ كَالْاَعْلَامِؕ Open ayah 42:32 in the Quran reader
اس کی نشانیوں میں سے وہ جہاز ہیں جو پہاڑ کی طرح بلند نظر آتے ہیں
اِنْ یَّشَاْ یُسْكِنِ الرِّیْحَ فَیَظْلَلْنَ رَوَاكِدَ عَلٰى ظَهْرِهٖ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّكُلِّ صَبَّارٍ شَكُوْرٍۙ Open ayah 42:33 in the Quran reader
اگر وہ چاہے۔ تو ٹھہرا دے اور وہ جہاز سمندر کی پیٹھ پر کھڑے رہ جائیں ۔ بیشک اس میں ہر صبر اور شکر کرنے والے کے لئے نشانیاں ہیں
اَوْ یُوْبِقْهُنَّ بِمَا كَسَبُوْا وَ یَعْفُ عَنْ كَثِیْرٍ٘ Open ayah 42:34 in the Quran reader
یا اگر وہ چاہے تو جہاز والوں کے اعمال کی وجہ سے ان جہازوں کو تباہ کر دے اور بہت سے آدمیوں سے در گزر کرے
وَّ یَعْلَمَ الَّذِیْنَ یُجَادِلُوْنَ فِیْۤ اٰیٰتِنَا١ؕ مَا لَهُمْ مِّنْ مَّحِیْصٍ Open ayah 42:35 in the Quran reader
اور وہ لوگ جو ہماری آیات میں جھگڑے پیدا کرتے ہیں ان کے بھاگنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔
فَمَاۤ اُوْتِیْتُمْ مِّنْ شَیْءٍ فَمَتَاعُ الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١ۚ وَ مَا عِنْدَ اللّٰهِ خَیْرٌ وَّ اَبْقٰى لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَلٰى رَبِّهِمْ یَتَوَكَّلُوْنَۚ Open ayah 42:36 in the Quran reader
تمہیں جو کچھ دیا گیا ہے وہ محض دنیاوی زندگی میں برتنے کا سامان ہے اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ کہیں بہتر اور باقی رہنے والا ہے ۔ وہ ان لوگوں کے لئے ہے جو ایمان لے آئے اور اپنے پروردگار پر بھروسہ کرتے ہیں ۔
وَ الَّذِیْنَ یَجْتَنِبُوْنَ كَبٰٓئِرَ الْاِثْمِ وَ الْفَوَاحِشَ وَ اِذَا مَا غَضِبُوْا هُمْ یَغْفِرُوْنَۚ Open ayah 42:37 in the Quran reader
وہ لوگ جو کبیرہ گناہوں اور بےحیائی کے کاموں سے بچتے ہیں اور جب ان کو غصہ آجاتا ہے تو وہ خطاء کرنے والے کو معاف کردیتے ہیں
وَ الَّذِیْنَ اسْتَجَابُوْا لِرَبِّهِمْ وَ اَقَامُوا الصَّلٰوةَ١۪ وَ اَمْرُهُمْ شُوْرٰى بَیْنَهُمْ١۪ وَ مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ یُنْفِقُوْنَۚ Open ayah 42:38 in the Quran reader
وہ لوگ جو اپنے پروردگار کا حکم مانتے ، نماز قائم کرتے ہیں اور ان کا ہر کام باہمی مشورے کے ساتھ ہوتا ہے ۔ اور ہم نے ان کو جو کچھ دیا ہے اس میں سے وہ خرچ کرتے ہیں
وَ الَّذِیْنَ اِذَاۤ اَصَابَهُمُ الْبَغْیُ هُمْ یَنْتَصِرُوْنَ Open ayah 42:39 in the Quran reader
اور وہ لوگ کہ جب ان پر ظلم کیا جاتا ہے تو وہ اس کا مقابلہ کرتے ہیں
وَ جَزٰٓؤُا سَیِّئَةٍ سَیِّئَةٌ مِّثْلُهَا١ۚ فَمَنْ عَفَا وَ اَصْلَحَ فَاَجْرُهٗ عَلَى اللّٰهِ١ؕ اِنَّهٗ لَا یُحِبُّ الظّٰلِمِیْنَ Open ayah 42:40 in the Quran reader
برائی کا بدلہ اسی برائی جیسا ہے پھر جس نے در گزر کیا اور آپس میں صلح صفائی کرلی تو اس کا اجر وثواب اللہ کے ذمے ہے۔ بیشک وہ ظالم ( زیادتی کرنے والوں) کو پسند نہیں کرتا ۔
وَ لَمَنِ انْتَصَرَ بَعْدَ ظُلْمِهٖ فَاُولٰٓئِكَ مَا عَلَیْهِمْ مِّنْ سَبِیْلٍؕ Open ayah 42:41 in the Quran reader
اور جو اپنے اوپر ظلم کیے جانے کے بعد مناسب بدلہ لیتا ہے تو اس پر کوئی الزام نہیں ہے
اِنَّمَا السَّبِیْلُ عَلَى الَّذِیْنَ یَظْلِمُوْنَ النَّاسَ وَ یَبْغُوْنَ فِی الْاَرْضِ بِغَیْرِ الْحَقِّ١ؕ اُولٰٓئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ Open ayah 42:42 in the Quran reader
الزام تو ان لوگوں پر ہے جو ظلم کرتے اور ملک میں ناحق شرارتیں کرتے ہیں ۔ یہی وہ لوگ ہیں جن کے لئے درد ناک عذاب ہے
وَ لَمَنْ صَبَرَ وَ غَفَرَ اِنَّ ذٰلِكَ لَمِنْ عَزْمِ الْاُمُوْرِ۠ Open ayah 42:43 in the Quran reader
اور بیشک جس نے صبر کیا اور معاف کردیا تو یقینا یہ بڑے عزم و حوصلے کی بات ہے۔
وَ مَنْ یُّضْلِلِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنْ وَّلِیٍّ مِّنْۢ بَعْدِهٖ١ؕ وَ تَرَى الظّٰلِمِیْنَ لَمَّا رَاَوُا الْعَذَابَ یَقُوْلُوْنَ هَلْ اِلٰى مَرَدٍّ مِّنْ سَبِیْلٍۚ Open ayah 42:44 in the Quran reader
اور جسے اللہ ہی گمراہ کر دے تو اسکے بعد اس شخص کا کوئی حمایتی نہیں ہے ( اے نبی ﷺ آپ ان ظالموں کو دیکھیں گے کہ جب وہ اپنی کھلی آنکھوں سے عذاب الٰہی کو دیکھیں گے تب کہیں گے کہ کیا یہاں سے واپس جانے کا کوئی راستہ ہے۔
وَ تَرٰىهُمْ یُعْرَضُوْنَ عَلَیْهَا خٰشِعِیْنَ مِنَ الذُّلِّ یَنْظُرُوْنَ مِنْ طَرْفٍ خَفِیٍّ١ؕ وَ قَالَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنَّ الْخٰسِرِیْنَ الَّذِیْنَ خَسِرُوْۤا اَنْفُسَهُمْ وَ اَهْلِیْهِمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ١ؕ اَلَاۤ اِنَّ الظّٰلِمِیْنَ فِیْ عَذَابٍ مُّقِیْمٍ Open ayah 42:45 in the Quran reader
( اے نبی ﷺ آپ دپکھیں گے کہ جب وہ جہنم کے سامنے لائے جائیں گے تو ذلت کے احساس سے ان کے سر جھکے ہوئے ہوں گے اور کن انکھیوں سے ( آگ کو) دیکھتے ہوں گے۔ اس وقت اہل ایمان کہہ اٹھیں گے کہ بیشک حقیقی نقصان اٹھانے والے لوگ وہ ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو قیامت کے دن نقصان میں ڈال دیا ہے۔ سنو ! کہ یہ ظالم ہمیشہ کے عذاب میں مبتلا ہوں گے ۔
وَ مَا كَانَ لَهُمْ مِّنْ اَوْلِیَآءَ یَنْصُرُوْنَهُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ؕ وَ مَنْ یُّضْلِلِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنْ سَبِیْلٍؕ Open ayah 42:46 in the Quran reader
اور وہاں اللہ کے سوا ان کا کوئی حمایتی نہ ہوگا جسے اللہ ہی نے بھٹکا دیا اس کے لئے کوئی راستہ نہیں ہے۔
اِسْتَجِیْبُوْا لِرَبِّكُمْ مِّنْ قَبْلِ اَنْ یَّاْتِیَ یَوْمٌ لَّا مَرَدَّ لَهٗ مِنَ اللّٰهِ١ؕ مَا لَكُمْ مِّنْ مَّلْجَاٍ یَّوْمَئِذٍ وَّ مَا لَكُمْ مِّنْ نَّكِیْرٍ Open ayah 42:47 in the Quran reader
لوگو ! اس دن آنے سے پہلے اپنے رب کا حکم مان لو جو اللہ کی طرف سے ٹلنے والا نہیں ہے۔ نہ اس دن کوئی پناہ حاصل کرنے کی جگہ ہوگی اور نہ تمہارے واسطے اللہ سے روک ٹوک کرنے والا ہوگا۔
فَاِنْ اَعْرَضُوْا فَمَاۤ اَرْسَلْنٰكَ عَلَیْهِمْ حَفِیْظًا١ؕ اِنْ عَلَیْكَ اِلَّا الْبَلٰغُ١ؕ وَ اِنَّاۤ اِذَاۤ اَذَقْنَا الْاِنْسَانَ مِنَّا رَحْمَةً فَرِحَ بِهَا١ۚ وَ اِنْ تُصِبْهُمْ سَیِّئَةٌۢ بِمَا قَدَّمَتْ اَیْدِیْهِمْ فَاِنَّ الْاِنْسَانَ كَفُوْرٌ Open ayah 42:48 in the Quran reader
( اے نبی ﷺ ! ) اگر وہ منہ پھیر لیں تو تو ہم نے آپ کو ان پر نگران بنا کر نہیں بھیجا ۔ بس آپ کے ذمے ( ہمارے احکامات کو) پہنچا دینا ہے۔ جب ہم آدمی کو اپنی رحمت کا مزہ چکھا دیتے ہیں تو وہ اس پر اترانے لگتا ہے ۔ اور اگر وہ اپنے کرتوتوں کی وجہ سے جو وہ کرچکے ہیں کوئی مصیبت آجاتی ہے تو آدمی نا شکری کرنے لگتا ہے۔ بیشک آدمی ہے بڑا نا شکرا
لِلّٰهِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ یَخْلُقُ مَا یَشَآءُ١ؕ یَهَبُ لِمَنْ یَّشَآءُ اِنَاثًا وَّ یَهَبُ لِمَنْ یَّشَآءُ الذُّكُوْرَۙ Open ayah 42:49 in the Quran reader
آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے وہ اسی کی ملکیت ہے۔ جو وہ چاہتا ہے پیدا کرتا ہے۔ جس کو چاہتا ہے وہ بیٹیاں دے دیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے بیٹے دے دیتا ہے۔
اَوْ یُزَوِّجُهُمْ ذُكْرَانًا وَّ اِنَاثًا١ۚ وَ یَجْعَلُ مَنْ یَّشَآءُ عَقِیْمًا١ؕ اِنَّهٗ عَلِیْمٌ قَدِیْرٌ Open ayah 42:50 in the Quran reader
یا جس کے لئے وہ چاہتا ہے اس کے لئے بیٹے اور بیٹیاں جمع کردیتا ہے یا وہ جس کو چاہتا ہے بےاولاد کھتا ہے بانجھ بنا دیتا ہے ۔ بیشک وہی بہت جاننے والا اور قدرت والا ہے۔
وَ مَا كَانَ لِبَشَرٍ اَنْ یُّكَلِّمَهُ اللّٰهُ اِلَّا وَحْیًا اَوْ مِنْ وَّرَآئِ حِجَابٍ اَوْ یُرْسِلَ رَسُوْلًا فَیُوْحِیَ بِاِذْنِهٖ مَا یَشَآءُ١ؕ اِنَّهٗ عَلِیٌّ حَكِیْمٌ Open ayah 42:51 in the Quran reader
اور کسی بشر کے لئے یہ ممکن نہیں ہے کہ اللہ اس سے کلام کرے ( مگر تین طریقے پر) یا تو وحی کے ذریعہ یا پردے کے پیچھے سے یا کسی فرشتے کو بھیج دے جو اللہ کے حکم سے اس پیغام کو پہنچا دے جو کچھ اللہ چاہتا ہے۔ بے شک وہ برتر اور بڑی حکمت والا ہے۔
وَ كَذٰلِكَ اَوْحَیْنَاۤ اِلَیْكَ رُوْحًا مِّنْ اَمْرِنَا١ؕ مَا كُنْتَ تَدْرِیْ مَا الْكِتٰبُ وَ لَا الْاِیْمَانُ وَ لٰكِنْ جَعَلْنٰهُ نُوْرًا نَّهْدِیْ بِهٖ مَنْ نَّشَآءُ مِنْ عِبَادِنَا١ؕ وَ اِنَّكَ لَتَهْدِیْۤ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍۙ Open ayah 42:52 in the Quran reader
( اے نبی ﷺ ہم نے اس طرح آپ کی طرف اس قرآن کو وحی کیا ہے کہ آپ کو یہ معلوم نہ تھا کہ کتاب کیا ہے اور نہ آپ یہ جانتے تھے کہ ایمان کیا ہے ؟ لیکن ہم نے اس ( قرآن کو) ایسا نور بنایا ہے کہ اس کے ذریعہ ہم اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتے ہیں سیدھے راستے کی رہنمائی عطاء کردیتے ہیں۔
صِرَاطِ اللّٰهِ الَّذِیْ لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ١ؕ اَلَاۤ اِلَى اللّٰهِ تَصِیْرُ الْاُمُوْرُ۠ Open ayah 42:53 in the Quran reader
اور بیشک آپ صراط مستقیم کی طرف ہدایت و رہنمائی کرنے والے ہیں اس اللہ کے راستے کی طرف ( ہدایت دینے والے ہیں) جس کے لئے آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اسی کی ملکیت ہے۔ سنو ! کہ تمام کام اللہ کی طرف لوٹائے جائیں گے۔