41. Surah Fussilat
فصلتExplained in detail · 54 ayahsبصیرتِ قرآن
اِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِالذِّكْرِ لَمَّا جَآءَهُمْ١ۚ وَ اِنَّهٗ لَكِتٰبٌ عَزِیْزٌۙ Open ayah 41:41 in the Quran reader
وہ لوگ جنہوں نے قرآن (کا سچا پیغام) آنے کے باوجود اس کا انکار کیا ( وہ اپنا انجام بہت جلد دیکھ لیں گے) بیشک ( قرآن ) ایک زبردست کتاب ہے
لَّا یَاْتِیْهِ الْبَاطِلُ مِنْۢ بَیْنِ یَدَیْهِ وَ لَا مِنْ خَلْفِهٖ١ؕ تَنْزِیْلٌ مِّنْ حَكِیْمٍ حَمِیْدٍ Open ayah 41:42 in the Quran reader
جس کے سامنے اور پیچھے سے باطل نہیں آسکتا ۔ کیونکہ یہ حکمت والے ہر طرح کی تعریفوں کے مستحق اللہ کی طرف سے نازل کیا ہوا ہے۔
مَا یُقَالُ لَكَ اِلَّا مَا قَدْ قِیْلَ لِلرُّسُلِ مِنْ قَبْلِكَ١ؕ اِنَّ رَبَّكَ لَذُوْ مَغْفِرَةٍ وَّ ذُوْ عِقَابٍ اَلِیْمٍ Open ayah 41:43 in the Quran reader
( اے نبی ﷺ آپ سے یہ کفار ( مشرکین) جو کچھ کہہ رہے ہیں ان میں سے ایک بات بھی ایسی نہیں ہے جو آپ سے پہلے آنے والے پیغمبروں سے نہ کہی گئی ہو۔ ( پھر بھی) بیشک آپ کا رب بہت معاف کرنے والا ہے لیکن جب وہ ( کسی فریاد یا قوم کو پکڑنے پر آجاتا ہے تو پھر ) وہ سخت سزا دینے والا بھی ہے۔
وَ لَوْ جَعَلْنٰهُ قُرْاٰنًا اَعْجَمِیًّا لَّقَالُوْا لَوْ لَا فُصِّلَتْ اٰیٰتُهٗ١ؕ ءَؔاَعْجَمِیٌّ وَّ عَرَبِیٌّ١ؕ قُلْ هُوَ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا هُدًى وَّ شِفَآءٌ١ؕ وَ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ فِیْۤ اٰذَانِهِمْ وَقْرٌ وَّ هُوَ عَلَیْهِمْ عَمًى١ؕ اُولٰٓئِكَ یُنَادَوْنَ مِنْ مَّكَانٍۭ بَعِیْدٍ۠ Open ayah 41:44 in the Quran reader
اور اگر اس قرآن کو عجمی زبان میں نازل کیا جاتاتو وہ کہتے کہ اس کی آیتیں صاف صاف کیوں نہ نازل کی گئیں ( وہ یہی کہتے کیسی عجیب بات ہے کہ) کتاب عجمی اور ( اس کے مخاطب) عربی ہیں ۔ آپ کہہ دیجئے کہ جو لوگ ایمان لائے یہ ان کے لئے ہدایت و شفاء ہے اور جو لوگ ایمان نہیں لائے ان کے کانوں کی ڈاٹ ہے۔ یہ ان پر اندھا پن مسلط ہے۔ انہیں ایسا لگتا ہے جیسے انہیں بہت دور سے پکارا جا رہا ہے۔
وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ فَاخْتُلِفَ فِیْهِ١ؕ وَ لَوْ لَا كَلِمَةٌ سَبَقَتْ مِنْ رَّبِّكَ لَقُضِیَ بَیْنَهُمْ١ؕ وَ اِنَّهُمْ لَفِیْ شَكٍّ مِّنْهُ مُرِیْبٍ Open ayah 41:45 in the Quran reader
بیشک ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو کتاب دی تھی لیکن لوگوں نے اس میں اختلاف کیا تھا۔ اور اگر آپ کے رب کی طرف سے ایک بات پہلے سے طے نہ کی گئی ہوتی تو ان کے درمیان فیصلہ ہوچکا ہوتا ۔ اور بیشک وہ تردد میں ڈالنے والے شک میں پڑے ہوئے ہیں
مَنْ عَمِلَ صَالِحًا فَلِنَفْسِهٖ وَ مَنْ اَسَآءَ فَعَلَیْهَا١ؕ وَ مَا رَبُّكَ بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِیْدِ Open ayah 41:46 in the Quran reader
(یاد رکھو) جس نے حسن عمل کیا وہ اس کے اپنے لئے ہے اور جس نے برا عمل کیا اس کا وبال اسی پر پڑے گا۔ ( اور اے نبی ﷺ آپ کا پروردگار اپنے بندوں پر ظلم و زیادتی کرنے والا نہیں ہے۔
اِلَیْهِ یُرَدُّ عِلْمُ السَّاعَةِ١ؕ وَ مَا تَخْرُجُ مِنْ ثَمَرٰتٍ مِّنْ اَكْمَامِهَا وَ مَا تَحْمِلُ مِنْ اُنْثٰى وَ لَا تَضَعُ اِلَّا بِعِلْمِهٖ١ؕ وَ یَوْمَ یُنَادِیْهِمْ اَیْنَ شُرَكَآءِیْ١ۙ قَالُوْۤا اٰذَنّٰكَ١ۙ مَا مِنَّا مِنْ شَهِیْدٍۚ Open ayah 41:47 in the Quran reader
قیامت کب ( واقع ہوگی) اس کا علم اللہ کو ہے ( اسی کی طرف) اس علم کو لوٹایا جاسکتا ہے۔ وہی جانتا ہے کہ کون سا پھل اپنے غلاف سے باہر نکلتا ہے ، کون سی مادہ حاملہ ہوتی ہے اور کون سی مادہ ( بچہ) جنتی ہے۔ اور وہ دن جب اللہ لوگوں کو پکار کر کہے گا کہ وہ میرے شریک کہاں ہیں ؟ جنہیں تم میرے سوا پکارا کرتے تھے وہ جواب دیں گے کہ ہم نے آپ کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ ہم میں سے کوئی ( ان کی عبادت کا) دعویٰ نہیں کرتا
وَ ضَلَّ عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَدْعُوْنَ مِنْ قَبْلُ وَ ظَنُّوْا مَا لَهُمْ مِّنْ مَّحِیْصٍ Open ayah 41:48 in the Quran reader
اور وہ جن معبودوں کو وہ اس سے پہلے ( دنیا میں) پکارا کرتے تھے وہ سب غائب ہوجائیں گے۔ اور کافر اس کو ( اچھی طرح) جان جائیں گے کہ اب فرار ہونے کی کوئی جگہ نہیں ہے
لَا یَسْئَمُ الْاِنْسَانُ مِنْ دُعَآءِ الْخَیْرِ١٘ وَ اِنْ مَّسَّهُ الشَّرُّ فَیَئُوْسٌ قَنُوْطٌ Open ayah 41:49 in the Quran reader
انسان ( کا یہ حال ہے کہ) وہ بھلائی مانگنے سے نہیں تھکتا۔ اور اگر اس کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو وہ ناامید ہو کر آس توڑ بیٹھتا ہے۔
وَ لَئِنْ اَذَقْنٰهُ رَحْمَةً مِّنَّا مِنْۢ بَعْدِ ضَرَّآءَ مَسَّتْهُ لَیَقُوْلَنَّ هٰذَا لِیْ١ۙ وَ مَاۤ اَظُنُّ السَّاعَةَ قَآئِمَةً١ۙ وَّ لَئِنْ رُّجِعْتُ اِلٰى رَبِّیْۤ اِنَّ لِیْ عِنْدَهٗ لَلْحُسْنٰى١ۚ فَلَنُنَبِّئَنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِمَا عَمِلُوْا١٘ وَ لَنُذِیْقَنَّهُمْ مِّنْ عَذَابٍ غَلِیْظٍ Open ayah 41:50 in the Quran reader
اور اگر اس تکلیف کے بعد جو اسے پہنچتی تھی اپنی مہربانی کا مزہ چکھا دیتے ہیں تو کہنے لگتا ہے کہ میں اس کا مستحق تھا اور میں نہیں سمجھتا کہ کبھی قیامت آئے گی۔ اور اگر میں اپنے رب کی طرف پلٹایا گیا تو وہاں بھی میری عیش ہوگی۔ حالانکہ ہم کفار کو ان کے کئے ہوئے اعمال کے سبب پوری طرح آگاہ کردیں گے۔ اور جو کچھ وہ کیا کرتے تھے ہم اس کے بدلہ میں بد ترین عذاب کا مزہ چکھائیں گے۔
وَ اِذَاۤ اَنْعَمْنَا عَلَى الْاِنْسَانِ اَعْرَضَ وَ نَاٰ بِجَانِبِهٖ١ۚ وَ اِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ فَذُوْ دُعَآءٍ عَرِیْضٍ Open ayah 41:51 in the Quran reader
اور جب ہم کسی آدمی پر انعام و کرم کردیتے ہیں تو وہ منہ موڑ کر اپنا پہلو پھیرنے لگتا ہے۔ اور جب اس پر کوئی مصیبت پڑی جاتی ہے تو پھر وہ لمبی چوڑی دعائیں کرنے لگتا ہے۔
قُلْ اَرَءَیْتُمْ اِنْ كَانَ مِنْ عِنْدِ اللّٰهِ ثُمَّ كَفَرْتُمْ بِهٖ مَنْ اَضَلُّ مِمَّنْ هُوَ فِیْ شِقَاقٍۭ بَعِیْدٍ Open ayah 41:52 in the Quran reader
( اے نبی ﷺ آپ ان سے پوچھئے کہ بتائو تو سہی اگر یہ قرآن اللہ کی طرف سے ( نازل کیا گیا ) ہے اور پھر بھی تم اس کا انکار کرتے ہو تو اس سے بڑا گمراہ اور کون ہو سکتا ہے جو ( اللہ اور اسکے رسول) کی مخالفت میں بہت دور نکل گیا ہے ؟
سَنُرِیْهِمْ اٰیٰتِنَا فِی الْاٰفَاقِ وَ فِیْۤ اَنْفُسِهِمْ حَتّٰى یَتَبَیَّنَ لَهُمْ اَنَّهُ الْحَقُّ١ؕ اَوَ لَمْ یَكْفِ بِرَبِّكَ اَنَّهٗ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ شَهِیْدٌ Open ayah 41:53 in the Quran reader
بہت جلد ان کفار کو آفاق میں اور خود ان کے وجود میں سے بہت سی نشانیاں دکھائیں گے۔ یہاں تک کہ ان پر یہ بات واضح ہوجائے گی کہ بیشک یہ ( قرآن) پیغام حق و صداقت ہے۔ ( اے نبی ﷺ کیا آپ کے رب کی یہ بات ( ان کے لئے ) کافی نہیں ہے کہ اللہ ہر چیز پر شاہد و گواہ ہے۔
اَلَاۤ اِنَّهُمْ فِیْ مِرْیَةٍ مِّنْ لِّقَآءِ رَبِّهِمْ١ؕ اَلَاۤ اِنَّهٗ بِكُلِّ شَیْءٍ مُّحِیْطٌ۠ Open ayah 41:54 in the Quran reader
سنو ! کہ یہ لوگ اپنے رب کی ملاقات سے شک میں پڑے ہوئے ہیں۔ حالانکہ اللہ نے ہر چیز کو ( اپنے دامن قدرت میں) سمیٹ رکھا ہے۔