30. Surah Ar-Room
الرومThe Romans · 60 ayahsبصیرتِ قرآن
ظَهَرَ الْفَسَادُ فِی الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ بِمَا كَسَبَتْ اَیْدِی النَّاسِ لِیُذِیْقَهُمْ بَعْضَ الَّذِیْ عَمِلُوْا لَعَلَّهُمْ یَرْجِعُوْنَ Open ayah 30:41 in the Quran reader
خشکی اور تری میں (ان کے کفر و شرک کی وجہ سے) فساع پھیل گیا جو کچھ ان کے ہاتھوں نے کمایا ۔ تاکہ اللہ انہیں ان کے بعض کئے ہوئے کاموں کا مزہ چکھا دے۔ شاید کہ وہ باز آجائیں۔
قُلْ سِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَانْظُرُوْا كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلُ١ؕ كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّشْرِكِیْنَ Open ayah 30:42 in the Quran reader
(اے نبی ﷺ ! ) آپ ان سے کہہ دیجئے کہ تم زمین میں چل پھر کر دیکھو کہ (تم سے) پہلے (نافرمان) لوگوں کا انجام کیسا ہوا۔ ان میں سے اکثر مشرک تھے۔
فَاَقِمْ وَجْهَكَ لِلدِّیْنِ الْقَیِّمِ مِنْ قَبْلِ اَنْ یَّاْتِیَ یَوْمٌ لَّا مَرَدَّ لَهٗ مِنَ اللّٰهِ یَوْمَئِذٍ یَّصَّدَّعُوْنَ Open ayah 30:43 in the Quran reader
(اے نبی ﷺ ! ) آپ اپنے چہرے کو دین قیم (نہایت درست اور بہتر دین) کی طرف ہی رکھیئے۔ اس دن کے آنے سے پہلے جو اللہ کی طرف سے (مقرر) ہے اور ٹلنے والا نہیں ہے۔ اس دن سب لوگ الگ الگ ہوجائیں گے۔
مَنْ كَفَرَ فَعَلَیْهِ كُفْرُهٗ١ۚ وَ مَنْ عَمِلَ صَالِحًا فَلِاَنْفُسِهِمْ یَمْهَدُوْنَۙ Open ayah 30:44 in the Quran reader
جس نے کفر کیا اس کا (وبال) اسی پر ہے اور جس نے عمل صالح (بہترین اعمال) کئے تو اس نے اپنے نفع کے لئے سامان (راحت) تیار کرلیا ہے
لِیَجْزِیَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ مِنْ فَضْلِهٖ١ؕ اِنَّهٗ لَا یُحِبُّ الْكٰفِرِیْنَ Open ayah 30:45 in the Quran reader
تاکہ اللہ ان لوگوں کو جو ایمان لے آئے اور عمل صالح کئے اپنے فضل و کرم سے بدلہ عطا کرے۔ بیشک وہ کافروں کو پسند نہیں کرتا۔
وَ مِنْ اٰیٰتِهٖۤ اَنْ یُّرْسِلَ الرِّیَاحَ مُبَشِّرٰتٍ وَّ لِیُذِیْقَكُمْ مِّنْ رَّحْمَتِهٖ وَ لِتَجْرِیَ الْفُلْكُ بِاَمْرِهٖ وَ لِتَبْتَغُوْا مِنْ فَضْلِهٖ وَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ Open ayah 30:46 in the Quran reader
اس کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ وہ (بارش سے پہلے) خوش خبری دینیوالی ہوائیں بھیجتا ہے تاکہ وہ تمہیں اپنی رحمت کا مزہ چکھا دے (فائدے عطا کر دے) تاکہ کشتیاں (جہاز) اس کے حکم سے چلیں اور تم اس کا فضل (رزق) تلاش کرو اور شاید کہ تم شکر ادا کرو۔
وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ رُسُلًا اِلٰى قَوْمِهِمْ فَجَآءُوْهُمْ بِالْبَیِّنٰتِ فَانْتَقَمْنَا مِنَ الَّذِیْنَ اَجْرَمُوْا١ؕ وَ كَانَ حَقًّا عَلَیْنَا نَصْرُ الْمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 30:47 in the Quran reader
یقینا ہم نے آپ ﷺ سے پہلے ان کو قوم کی طرف بہت سے رسول بھیجے تھے جو ان کے پاس کھلی ہوئی نشانیاں لے کر آئے تھے۔ پھر ہم نے (نافرمانیوں کے سبب) مجرموں سے انتقام لیا۔ اور مومنین کی مدد کرنا (ان کو غالب کرنا) ہماری ذمہ داری ہے۔
اَللّٰهُ الَّذِیْ یُرْسِلُ الرِّیٰحَ فَتُثِیْرُ سَحَابًا فَیَبْسُطُهٗ فِی السَّمَآءِ كَیْفَ یَشَآءُ وَ یَجْعَلُهٗ كِسَفًا فَتَرَى الْوَدْقَ یَخْرُجُ مِنْ خِلٰلِهٖ١ۚ فَاِذَاۤ اَصَابَ بِهٖ مَنْ یَّشَآءُ مِنْ عِبَادِهٖۤ اِذَا هُمْ یَسْتَبْشِرُوْنَۚ Open ayah 30:48 in the Quran reader
اللہ ہی ہے جو ہوائیں بھیجتا ہے جو بادلوں کو اٹھاتی ہیں پھر وہ جس طرح چاہتا ہے ان کو آسمان (بلندیوں) میں پھیلا دیتا ہے اور وہ ان بادلوں کو ٹکڑوں میں تقسیم کردیتا ہے۔ پھر تم دیکھتے ہو کہ ان کے درمیان سے بارش برسنا شروع ہوجاتی ہے۔ پھر وہ اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے پہنچا دیتا ہے تو وہ خوشیاں منانے لگتے ہیں۔
وَ اِنْ كَانُوْا مِنْ قَبْلِ اَنْ یُّنَزَّلَ عَلَیْهِمْ مِّنْ قَبْلِهٖ لَمُبْلِسِیْنَ Open ayah 30:49 in the Quran reader
حالانکہ وہ ان کے برسنے سے پہلے مایوس ہوچکے تھے۔
فَانْظُرْ اِلٰۤى اٰثٰرِ رَحْمَتِ اللّٰهِ كَیْفَ یُحْیِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا١ؕ اِنَّ ذٰلِكَ لَمُحْیِ الْمَوْتٰى١ۚ وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ Open ayah 30:50 in the Quran reader
تم اللہ کی نشانیوں کی طرف دیکھو کہ وہ اپنی رحمت سے مردہ ہوجانے والی زمین کو کس طرح زندہ (ترو تازہ) کردیتا ہے۔ بیشک وہی مردوں کو (دوبارہ ) زندہ کرے گا۔ اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔
وَ لَئِنْ اَرْسَلْنَا رِیْحًا فَرَاَوْهُ مُصْفَرًّا لَّظَلُّوْا مِنْۢ بَعْدِهٖ یَكْفُرُوْنَ Open ayah 30:51 in the Quran reader
اور البتہ اگر ہم (ان پر) ایسی ہوائوں کو بھیجیں جن سے ان کی کھیتیاں زود دکھائی دیں تو وہ اس کے بعد شکری کرنے لگیں گے۔
فَاِنَّكَ لَا تُسْمِعُ الْمَوْتٰى وَ لَا تُسْمِعُ الصُّمَّ الدُّعَآءَ اِذَا وَلَّوْا مُدْبِرِیْنَ Open ayah 30:52 in the Quran reader
بیشک آپ ﷺ مردوں کو نہیں سنوا سکتے اور نہ بہروں کو اپنی پکار سنا سکتے ہیں جب کہ وہ پیٹھ پھیر کر چلے جارہے ہوں۔
وَ مَاۤ اَنْتَ بِهٰدِ الْعُمْیِ عَنْ ضَلٰلَتِهِمْ١ؕ اِنْ تُسْمِعُ اِلَّا مَنْ یُّؤْمِنُ بِاٰیٰتِنَا فَهُمْ مُّسْلِمُوْنَ۠ Open ayah 30:53 in the Quran reader
نہ آپ ان لوگوں کو (جواندھے بنے ہوئے ہیں) گم راہی سے نکال کر راہ ہدایت دکھا سکتے ہیں۔ آپ ان لوگوں کو ہی سنا سکتے ہیں جو ہماری آیتوں پر ایمان لاتے اور فرماں برداری اختیار کرتے ہیں۔
اَللّٰهُ الَّذِیْ خَلَقَكُمْ مِّنْ ضُؔعْفٍ ثُمَّ جَعَلَ مِنْۢ بَعْدِ ضُؔعْفٍ قُوَّةً ثُمَّ جَعَلَ مِنْۢ بَعْدِ قُوَّةٍ ضُؔعْفًا وَّ شَیْبَةً١ؕ یَخْلُقُ مَا یَشَآءُ١ۚ وَ هُوَ الْعَلِیْمُ الْقَدِیْرُ Open ayah 30:54 in the Quran reader
اللہ وہ ہے جس نے تمہیں ضعیف اور کمزوری کی حالت میں پیدا کیا۔ پھر اس نے تمہاری کمزوری دور کر کے تمہیں طاقت وقوت بخشی۔ پھر قوت کے بعد کمزوری اور بڑھاپا طاری کیا۔ وہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے۔ وہ جاننے والا اور قدرت والا ہے۔
وَ یَوْمَ تَقُوْمُ السَّاعَةُ یُقْسِمُ الْمُجْرِمُوْنَ١ۙ۬ مَا لَبِثُوْا غَیْرَ سَاعَةٍ١ؕ كَذٰلِكَ كَانُوْا یُؤْفَكُوْنَ Open ayah 30:55 in the Quran reader
اور جس دن قیامت قائم ہوگی وہ مجرم قوم کھا کہیں گے کہ ہم (دنیا میں) ایک گھڑی سے زیادہ نہیں ٹھہرے۔ اس طرح وہ (دنیا کی زندگی میں) دھوکے میں پڑے رہے۔
وَ قَالَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ وَ الْاِیْمَانَ لَقَدْ لَبِثْتُمْ فِیْ كِتٰبِ اللّٰهِ اِلٰى یَوْمِ الْبَعْثِ١٘ فَهٰذَا یَوْمُ الْبَعْثِ وَ لٰكِنَّكُمْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ Open ayah 30:56 in the Quran reader
مگر وہ لوگ جنہیں علم دیا گیا تھا وہ کہیں گے کہ تم اللہ کے لکھے ہوئے کے مطابق حشر تک (پڑے سوتے) رہے۔ یہی ہے وہ جی اٹھنے کا دن جسے تم جانتے نہ تھے۔
فَیَوْمَئِذٍ لَّا یَنْفَعُ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا مَعْذِرَتُهُمْ وَ لَا هُمْ یُسْتَعْتَبُوْنَ Open ayah 30:57 in the Quran reader
پھر اس دن ان ظالموں کو ان کی معذرت نفع نہ دے گی اور نہ ان سے معافی کے لئے کہا جائے گا ۔
وَ لَقَدْ ضَرَبْنَا لِلنَّاسِ فِیْ هٰذَا الْقُرْاٰنِ مِنْ كُلِّ مَثَلٍ١ؕ وَ لَئِنْ جِئْتَهُمْ بِاٰیَةٍ لَّیَقُوْلَنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اِنْ اَنْتُمْ اِلَّا مُبْطِلُوْنَ Open ayah 30:58 in the Quran reader
اور بیشک ہم نے اس قرآن میں ہر طرح کی مثالیں بیان کی ہیں۔ اور اگر آپ ان کے پاس کوئی نشانی (معجزہ بھی) لے کر آئیں گے تو وہ یہی کہیں گے کہ تم جھوٹ پر قائم ہو۔
كَذٰلِكَ یَطْبَعُ اللّٰهُ عَلٰى قُلُوْبِ الَّذِیْنَ لَا یَعْلَمُوْنَ Open ayah 30:59 in the Quran reader
اس طرح اللہ لوگوں کے دلوں پر مہر لگا دیتا ہے جو سمجھ نہیں رکھتے۔
فَاصْبِرْ اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ وَّ لَا یَسْتَخِفَّنَّكَ الَّذِیْنَ لَا یُوْقِنُوْنَ۠ Open ayah 30:60 in the Quran reader
پس آپ صبر کیجئے۔ بیشک اللہ کا وعدہ سچا ہے۔ وہ لوگ جو یقین نہیں رکھتے وہ آپ کو ہرگز ہلکا نہ پائیں۔